Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 26 December 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ دِسمبر ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
زرعی شعبے میں اصلاحات کے باعث کاشکاروں کو بہترین متبادل دستیاب ہوئے‘ وزیر اعظم نریندر مودی
٭
9؍ کروڑ سے زیادہ کسا نوں کے بینک کھاتوں میں18؍ ہزارکروڑ روپئے سے زائد رقم جمع
٭
ٹرینوں کے ذریعے سبزی تر کاری اور پھلوں کی حمل و نقل میں پچاس فیصد چھوٹ
٭
بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کے جنم دن Good Governence دِن کے موقعے پر مختلف پروگراموں کا اہتمام
اور
٭
ریاست میںکورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یابی کی شرح 94؍ فیصد سے زیادہ ‘ مراٹھواڑے میں مزید231؍ مریض پائے گئے۔
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں اصلاحات کے باعث کاشتکاروں کو بہترین متبادل دسیتاب ہوئے ہیں۔ وہ کل Good Governence دِن کے موقعے پر کاشتکاروں سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو زرعی پیداوار کی مناسب قیمت ملے اِس کے لیے مرکزی حکو مت کوشاں ہیں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات پر عمل در آ مد کرتے ہوئے مرکزی حکو مت نے زرعی پیداوار کو کم از کم ضما نتی نرح سے دیڑھ گنا زیادہ قیمت دلائی ہے۔ وزیر اعظم نے بتا یا کہ ملک بھر میں تقریباً ایک ہزار سے زائد بازار کمیٹیاں آن لائن مر بوط کی گئی ہیں او رکاشتکاروں کو مالی امداد دستیاب کر وانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
اِس موقعے پر وزیر اعظم کسان سنمان یو جنا کے تحت9؍ کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں فی کس 2؍ ہزار روپئے کے حساب سے 18؍ ہزار کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے۔اِس دن وزیر اعظم نے مرکزی حکو مت کی اسکیمات سے مستفیض ہو چکے متعدد کاشتکا روں سے رابطہ کر کے اُن کے تجر بات سے آگہی حاصل کی۔ اِس میں اُنھوں نے لاتور ضلعے میں اَوسا تعلقے کے ساکن کاشتکار گنیش بھونسلے سے بھی بات چیت کی۔ گنیش بھونسلے نے بتا یا کہ اُنھیں وزیر اعظم فصل بیمہ اسکیم کے تحت54؍ ہزار روپئے حاصل ہوئے ہیں۔
***** ***** *****
اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت کے نئے زرعی قوانین کسانوں کو تاجروں کے چُنگل سے آزادی دلانے والے ہیں لیکن سیاسی مفادات کے لیے کاشتکاروں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔وہ کَل پو نا میں مانجری کے مقام پر کسانوں سے مخا طب تھے۔اُنھوں نے کہا کہ کانٹریکٹ فارمنگ سے متعلق قانون مہاراشٹر میں سال2006 سے ہے اور یہ قانون بنا نے والے آج خود ہی اِس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
***** ***** *****
کسان ریلوے سمیت ملک بھر میں آمد و رفت کرنے والی سبھی ٹرینوں میں سبزی تر کاری اور پھلوں کی حمل و نقل میںپچاس فیصد چھوٹ دی جائے گی۔ مرکزی وزیر برائے زراعت نریندر سنگھ تو مر نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اِس کے سبب ناسک ضلعے میں سبزی تر کاری ‘ انگور سمیت دیگر پھلوں کی کاشت کرنے والے کسانوں کو اِس کا فائدہ ہو گا۔ ایک انداز کے مطا بق ناسک میں انگور کی کاشت کرنے والے 10؍ ہزار کاشتکار اِس سے مستفید ہوں گے۔ خیال رہے کہ تمام قسم کے پھلوں اور سبزی تر کاری کی حمل و نقل پر پچاس فیصد سبسیڈی دی جائے اِس کے لیے رکن پارلیمنٹ ہیمنت گوڈسے نے وزیرزراعت سے خط و کتابت کی تھی۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کی جینتی کے موقعے پر کَل Good Governence دِن کی منا سبت سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اِسی سلسلے میں رائے گڑھ ضلعے کے علی باغ تعلقے میں پوئے ناڑ کے مقام پر کسانوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کی قومی سیکریٹری پنکجا منڈک نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کو خود کفیل بنا نے کے لیے نئے زرعی قوانین سمیت کئی اسکیمات شروع کی ہیں۔
لاتور ضلعے میں بھی کئی تقاریب میں اٹل بہاری واجپائی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ رکن پارلیمنٹ سدھا کر شُنگا رے نے مارکیٹ یارڈ میں سابق وزیر اعظم کی تصویر پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پر بھنی شہر سمیت ضلعے کے مختلف مقامات پر آنجہا نی اٹل بہاری واجپائی کی تصویر پر پھلوں کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
اورنگ آ باد میں بی جے پی کے دفتر میں شہر صدر سنجئے کینیکر کے ہاتھوں اٹل بہاری واجپائی کی تصویر پر پھلوں کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ اِس موقعے پر حاضرین نے واجپائی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اُنھیں خراج تحسین پیش کیا۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست بھر میں کَل3؍ہزار431؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد 19؍ لاکھ13؍ہزار382؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران کل 71؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ریاست میں کورونا وائرس کے سبب اب تک
49؍ہزار129؍ اموات ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب علاج کے بعد کل ایک ہزار427؍ افراد شفا یاب ہو گئے لہذا اُنھیں دواخانوں سے رخصت دیدی گئی۔ ریاست میں اب تک18؍ لاکھ6؍ہزار298؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پاکر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اِس طرح صحت یابی کی شرح94؍ عشاریہ4؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ فی الحال ریاست میں
56؍ ہزار823؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں گزشتہ روز 6؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ جبکہ مزید231؍افراد کورونا وائر س کی زد میں آ گئے ہیں۔فوت ہونے والے مریضوں میں اورنگ آ باد کے3؍ ناندیڑ ضلعے کے2؍ اور جا لنہ ضلعے کا ایک مریض شامل ہیں۔
دوسری جانب اورنگ آ باد ضلعے میں کَل مزید89؍افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے۔ اِن میں اِنگلینڈ سے آنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ اِسی طرح لاتور ضلعے میں َ33؍ مریض جالنہ میں31؍ بیڑ اور ناندیڑضلعے میںفی کس28-28؍ عثمان آ باد میں11؍ پربھنی میں9؍ اور ہنگولی ضلعے میں گزشتہ روز 2؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔
***** ***** *****
لاتور کے نگراں وزیر امِت دیشمکھ نے کَل لاتور شہر میں مختلف تریاقیا تی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
اِس دوران اُن کے ساتھ میئر وِکرانت گوجم گُنڈے ‘ اور کمشنر دیوی داس ٹیکاڑے سمیت میونسپل کارپوریشن کے عہدیداران و افسران بھی موجود تھے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے کے جنتور تعلقے میں بھیجل کے مقام پر ایک بچپن کی شادی رکوانے میں متعلقہ انتظامیہ کو کامیابی حاصل ہوئے ہے۔ خواتین اور بہبود اطفال افسر آر آ ر کانگنے اور چائلڈ لائن کے سندیپ بینڈسُرے کو اطلاع ملی تھی کہ بھیجل میں ایک نو عمر لڑ کی کی شادی ہونے جارہی ہے ۔ جس کے بعد اُنھوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سر پرستوں کی کائونسلنگ کی اور شادی رُکوادی۔
***** ***** *****
ناندیڑ- حیدر آ باد - پر بھنی مسا فر ٹرین اب ناندیڑ- تانڈُر - پر بھنی خصوصی ایکسپریس ٹرین کے طور پر چلے گی۔ ریلوے بورڈ سے یہ اطلاع موصول ہوئے ہے۔ اب یہ گاڑی آئندہ10؍ جنوری سے
ناندیڑ- تانڈُر- پر بھنی کے در میان چلے گی۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کَل شہر میں جاری مختلف راستوں کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا۔
اِس موقعے پر اُنھوں نے متعلقین کو فٹ پاتھ کی درستی ‘ پارکینگ کے لیے بندوبست کرنے ‘ رکشہ اسٹینڈ کے لیے جگہ مختص کرنے ‘ ڈیوائیڈر کی تزین و آرائش کرنے اور درختوں کے اِرد گرِد باڑ لگا نے کی ہدایات دی۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں سدھارتھ گارڈن کے چِڑ یا گھر میں پیلے رنگ کی شیر نی نے کَل5؍ بچوں کو جنم دیا ہے۔ انتظامیہ سے موصولہ اطلاع کے مطا بق شیر نی اور بچے صحت مند ہے اور سر دی سے اُن کی حفاظت کے لیے پنجرے میں ہیٹر لگا یا گیا ہے۔
***** ***** *****
بھارت اور آسٹریلیا کے مابین دو سرا ٹیسٹ کرکٹ مقابلہ آج میلبرن میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارتی وقت کے مطابق یہ مقابلہ صبح5؍ بجے شروع ہو چکا ہے۔ آسٹریلیا ئی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کررہی ہے۔ آخری خبریں ملنے تک آسٹریلیا نے3؍ وکٹ کے نقصان پر121؍ رن بنا لیے ہیں۔ خیال رہے کہ سیریز کا پہلا مقابلہ جیت کر آسٹریلیا سیریز میں صفر ایک سے آ گے ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
زرعی شعبے میں اصلاحات کے باعث کاشکاروں کو بہترین متبادل دستیاب ہوئے ہیں‘ وزیر اعظم نریندر مودی
٭
9؍ کروڑ سے زیادہ کسا نوں کے بینک کھاتوں میں18؍ ہزارکروڑ روپئے سے زائد رقم جمع
٭
ٹرینوں کے ذریعے سبزی تر کاری اور پھلوں کی حمل و نقل میں پچاس فیصد چھوٹ
٭
بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کے جنم دن Good Governence دِن کے موقعے پر مختلف پروگراموں کا اہتمام
ور
٭
ریاست میںکورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یابی کی شرح 94؍ فیصد سے زیادہ ‘ مراٹھواڑے میں مزید231؍ مریض پائے گئے۔
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment