Monday, 28 December 2020

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ دِسمبر ۲۰۲۰ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 28 December 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  دِسمبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭

عالمی درجے کی معیاری مصنوعات بھارت میں تیار کرنے کے لیے صنعتکاروں سے آ گے آنے کی وزیر اعظم کی اپیل ‘ آکاشوانی کے پروگرام من کی بات میں کیا اظہار خیال

٭

ریاست میں تعمیراتی شعبے کو مضبوط کرنے کی آڑمیں مہاراشٹر حکو مت چُنندہ افراد کو پہنچا رہی ہے فائدہ‘ اپوزیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس کا الزام

٭

گھریلو استعمال کے گیس سلنڈر وںکی قیمت میں اضا فے کے خلا ف این سی پی کی خواتین شاخ نے کیا ریاست بھر میں احتجاج

اور

٭

مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی 2؍ کورونا مریضوں کی موت‘ پائے گئے

193؍ نئے مریض‘ مر نے والے دونوں افراد جالنہ سے ہیں


  اب خبریں تفصیل سے....

دنیا بھر میں بہترین مانے جا نے والی مصنوعات کو ملک میں ہی بنا نے کے لیے صنعتکار آگے آنے کی اپیل وزیر اعظم نریندر مودی نے کی ہے۔ وزیر اعظم کَل آکاشوانی کے ما ہا نہ پروگرام من کی بات کے ذریعے عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ہمیںروزمرہ کے استعمال کی غیر ملکی مصنوعات کا ملکی متبادل ڈھونڈ کر اُسے استعمال میں لا نا ہو گا تاکہ ملک کے محنت کش افراد کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اِس سے نئے سال میں بھارت کو دنیا میں نئی پہچان ملے گی اور اُس کا مقام مضبوط ہو گا۔

ساتھ ہی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اِس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ بھارتی مصنوعات کا معیار عالمی در جے کا ہو۔ مو دی نے کو لہا پور سے انجلی اور ممبئی سے ابھیشیک کے بھیجے خطوط کا بھی ذکر کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ہم عزم کریں کہ نئے سال میں ملک کو کچرے اور پلاسٹِک سے پاک کریں گے۔ مودی نے ملک کی تہذیب کی حفا ظت کے لیے اپنی جان کی قر بانی دینے پر گُرو کوبِند سنگھ اور اُن کے افراد خاندان کو بھی یاد کیا۔

***** ***** ***** 

اُتر پر دیش حکو مت نے سِکھ مذہبی رہنمائوں کی تاریخ کو اسکو لی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اُتر پر دیش کے وزیر اعلیٰ یو گی آدِتیہ ناتھ نے یہ جانکا ری دی۔ اُنھوں نے کہا کہ سِکھوں کے دسویں گرو  گروگوبِند سنگھ اور اُن کے بچوں کی قر بانی کی یاد میں 27؍ دِسمبر کو صاحبزادہ دِن کے طور پر اسکو لوں میں منا یا جائے گا۔

***** ***** ***** 

جنتا دَل یو نائیٹیڈ کے صدر کے عہدے پر راجیہ سبھا رُکن  آر  سی  پی  سنگھ کو بِلا مقابلہ چُن لیا گیا ہے۔ سبکدوش ہو رہے صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کَل ہوئی پارٹی میٹنگ میں سنگھ کے نام کی سفارش کی تھی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کے پس منظر میں ٹرانسپورٹ کی مرکزی وزارت نے گاڑیوں سے متعلق دستاویزات کی مُدّت 31؍ مارچ2021؁ تک بڑھا دی ہے۔ اِن میں ڈرائیونگ لائسنس ‘ رجسٹریشن اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔ اِس بارے میں سبھی ریاستوں کو اطلاع دی جا چکی ہے۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر وِدھان سبھا میں اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس نے الزام لگا یا ہے کہ ریاست میں تعمیراتی شعبے کو مستحکم کرنے کی آڑ میں مُٹھی بھر خانگی افراد کو فائدہ پہنچا یا جا رہا ہے۔ پھڑ نویس نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو مضبوط بنا نے کے لیے دیپک پاریکھ کمیٹی نے ریاستی حکو مت کو سفارشیں پیش کی تھیں لیکن اُن سفارشوں میں سے صرف چُنندہ اور فائدہ پہنچا نے والی سفارشات پر ہی عمل آ وری کی جا رہی ہے۔

پھڑ نویس نے دعویٰ کیا کہ اِس فیصلے سے ریاست کی تجوری کو مالی خسارہ اُٹھا نا پڑیگا اور چُنندہ لوگوں کو ہی  اِس کا فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کو لکھے خط میں پھڑ نویس نے اِس فیصلے کو فوری رد ّ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب پھڑ نویس نے زرعی قوا نین پر مرکزی حکو مت کی حمایت کی ہے۔ اُنھوں نے مرکزی حکو مت کے زرعی قوا نین کو کسا نوں کے مفاد میں بتا یا ۔ پھڑ نویس کا کہنا تھا کہ پنجاب اور ہر یا نہ کے علا وہ ملک کی کسی بھی ریاست کے کسان زرعی قوا نین کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں۔ سانگلی ضلعے کے اِسلام پور میں کَل اختتام پذیر ہوئی کسان آتم نِر بھر یاترا میں اُنھوں نے یہ بات کہی۔

***** ***** ***** 

اِس بیچ سوابھیما نی شیتکری سنگٹھنا کے سانگلی ضلع صدر مہیش کھراڑے سمیت 10؍ لوگوں کو کَل سانگلی پولس نے گرفتار کر لیا۔ مہیش کھراڑے نے کَل اِسلام پور میں پھڑ نویس کے جلسے کے دوران مُر غیاں پھینکنے کا اِنتباہ دیا تھا۔ آکاشوانی کے سانگلی نمائندے نے بتا یا کہ پولس نے سوا بھیما نی شیتکری سنگھٹنا کی سنگھرش یاترا کو روک کر کھراڑے اور اُن کے حا میوں کو گرفتار کیا۔

***** ***** ***** 

گجراتATS  نے ممبئی بم دھما کوں کے ملزم دائو اِبراہیم کے گروہ کے رُکن ماجد کُٹّی کو گرفتار کر لیا ہے۔ کُٹّی گزشتہ 24؍ سالوں سے فرار تھا۔ گجرات کے مہسا نہ ضلعے میں23؍ فروری 1996؁ میں ایک چھا پے ماری کے دوران پولس نے ہتھیا روں کا بڑا ذخیرہ ضبط کیا تھا جِس کے بعد کُٹّی ملیشیاء فرار ہو گیا تھا۔ ہتھیاروں کا یہ ذخیرہ پاکستان سے راجستھان کے راستے گجرات پہنچا تھا جسے بعد میں ممبئی بھیجا جا نا تھا۔پولس کو خفیہ خبر ملی تھی کہ کُٹّی بھارت آ رہا ہے جِس کے بعد گجرات کےATS نے جال بچھا کر اُسے گرفتار کیا۔

***** ***** ***** 

گھر یلو استعمال کے گیس سلینڈر وںکی قیمت میں ہوئے اضا فے کی مخالفت میں نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کی خواتین شاخ کی جانب سے کَل ریاست بھر میں آند و لن کئے گئے۔ پو نے میں ریاستی صدر رو پا لی چا کَنکر کی قیادت میں چو لھے جلا کر قیمتوں میں اضا فے کی مخالفت کی گئی۔ اِس موقعے پرچا کنکر نے کہا کہ گھریلو استعمال کے گیس سلینڈر کی قیمت کم نہ کئے جانے پر وہ پیٹرول پمپوں پر لگے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہورڈِنگس کو نشا نہ بنا ئیں گی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مرکزی حکو مت نے ایسے وقت میں قیمتوں میں اضا فہ کیاہے جب کورو نا وائرس کے لاک ڈائون کی وجہ سے لوگوں کے سامنے روز گا رکے مسائل در پیش ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکو مت کو چا ہیے تھا کہ وہ سستی گیس اور ایندھن دستیاب کر واتی لیکن ایسا نہ کرتے ہوئے حکو مت نے قیمتوں میں اضا فے کا راستہ اپنا یا ہے۔ 

پر بھنی شہر اور ضلعے میں بھی این سی پی کار کنوں نے مرکزی حکو مت کے خلاف مظا ہرے کئے۔ جلوس میں کئی خواتین کندھوں پر سلینڈر اُٹھاکر شامل ہوئیں جنھیں بعد میں پولس نے حراست میں لے کر رہا کر دیا۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں3,314؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 19؍ لاکھ19؍ ہزار550؍ ہو گئی ہے۔ وہیں66 ؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران کَل ریاست کے مختلف اسپتالوں میں دَم توڑ دیا ۔ اِن اموات کے بعد مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوا نے والوں کی مجموعی تعداد49 ؍ ہزار255؍ ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کی شرح اموات 2.57؍ فیصد ہے۔

دوسری جانب کَل ریاست بھر میں 2,124؍ لوگوں کو کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اَب تک 18؍ لاکھ9؍ ہزار948؍ لوگ کورونا وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس سے صحت یابی کا تنا سب 94؍ فیصد سے زیادہ ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ تعداد 59؍ ہزار214؍ ہے جن کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل 2؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی اور 193؍ نئے پازیٹیو مریض پائے گئے۔ مرانے والے دو نوں افراد کا تعلق جالنہ سے ہے۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل64؍نئے کورونا  پازیٹیومریضوں کی پہچان ہو ئی۔ اِسی طرح بیڑ میں30؍ جالنہ میں24؍ ناندیڑ میں23؍ لاتور میں18؍ عثمان آ باد میں17؍ پر بھنی میں15؍ اور ہنگولی ضلعے میں2 ؍ لوگوں میں کَل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اِسی بیچ بر طانیہ سے لَوٹے ناندیڑ کے 2؍ افراد اور   اورنگ آ باد کے ایک شخص کو کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ اورنگ آ باد میں گزشتہ ہفتے بھی بر طا نیہ سے لَوٹے ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

***** ***** ***** 

سال2015؁ میں گرام پنچا یت چُنائو لڑچُکے لیکن دی گئی مُدّت میں انتخا بی خرچ کی تفصیلات پیش نہ کر سکے امید وار اِس مرتبہ گرام پنچایت انتخابات میں حصّہ نہیں لے سکیں گے ۔ انتخا بی کمیشن نے اِس بارے میں سر کاری حکم نا مہ جا ری کیا ہے۔ انتخا بی کمیشن نے شو لا پور ضلع انتظا میہ کو بتا یا کہ اِس پا بندی کی وجہ سے اِس سال ضلعے میں3,840؍ افراد انتخابات میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ اِن افراد کی جانب سے در خواستیں داخل کئے جانے پر کاغذات کی جانچ کے دوران اُنھیں کالعدم قرار دیا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

بھارت اور آسٹریلیا کے در میان جاری دوسرے ٹیسٹ مقابلے کی پہلی اِننگز میں کَل بھارت نے

326؍رن بنا لیے ہیں۔ کپتان اجِنکیہ رہا نے کی زبر دست کار کر دگی کی بدولت بھارت نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ اِس دوران رویندر جڈیجہ 57؍ شُبھمَن گِل45 ؍  چِتیشور پجا را17 ؍  رِشَبھ پَنت29 ؍  ہَنو ما وِہاری21؍  اور  روی چندر اَشوِن 14 ؍ رن  بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اجِنکیہ رہا نے نے112؍ رن بنائے۔بھارت نے پہلی اِننگز میں131؍ رنوں کی سبقت حاصل کر لی ہے۔

 آج کا کھیل شروع ہونے کے بعد آسٹریلیا نے  ایک وِکِٹ کھو کر 34؍ رن بنا لیے ہیں۔ 4؍ ٹیسٹ میچوں کی اِس سیریز کا پہلا میچ جیت کر آسٹریلیا نے ایک صفر کی بر تری حاصل کر رکھی ہے۔

***** ***** ***** 

پر بھنی میں کَل لائنس کلب کی جانب سے اَسولا پاٹی میں واقع آشرم میں خواتین میں کمبل تقسیم کئے گئے۔ اِس موقعے پر لائنس کلب کے سر براہ وویک ابھینکر راہل اَوسیکر اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

***** ***** ***** 

روٹری کلب آف لاتور مِڈ ٹائون کی جانب سے چلائے جا رہے اَنا پور نا منصوبے کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اِس ضمن میں کل لاتور میں بزرگ اور بے سہا ر ا  افراد میں کمبل تقسیم کئے گئے۔

***** ***** ***** 



اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے

٭

عالمی درجے کی معیاری مصنوعات بھارت میں تیار کرنے کے لیے صنعتکاروں سے آ گے آنے کی وزیر اعظم کی اپیل ‘ آکاشوانی کے پروگرام من کی بات میں کیا اظہار خیال

٭

ریاست میں تعمیراتی شعبے کو مضبوط کرنے کی آڑمیں مہاراشٹر حکو مت چُنندہ افراد کو پہنچا رہی ہے فائدہ‘ اپوزیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس کا الزام

٭

گھریلو استعمال کے گیس سلنڈر وںکی قیمت میں اضا فے کے خلا ف این سی پی کی خواتین شاخ نے کیا ریاست بھر میں احتجاج

 اور

٭

مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی 2؍ کورونا مریضوں کی موت‘ پائے گئے

193؍ نئے مریض‘ مر نے والے دونوں افراد جالنہ سے ہیں

اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: