Friday, 3 December 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: 03 ؍ دسمبر 2021 وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 03 December 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۳   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  دسمبر  ۲۰۲۱ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے جاری ٹیکہ اندازی مہم میں ملک دیڑھ سو کروڑ ڈوسیس کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ کووڈ19؍ کی نئی قسم او مائی کرون نامی جر ثومےکے پائے جانے کے بعد سے تشویش میں اضا فہ ہو گیا ہے۔ 

 آپ سب سے در خواست ہے کہ ویکسین کے دونوں ڈوز وقت پر لگوائیں۔ اِسی طرح اپنوں کو بھی ٹیکہ لگوانے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ محفوظ رہنے کے لیے  ماسک کا استعمال کریں ‘ سوشل ڈسٹنسنگ قائم رکھیں ‘ اپنے ہاتھ او رچہرہ بار بار دھوئیں  

اور  محتاط رہیں ۔



اب خاص خبروں کی سر خیاں...


٭ کرنا ٹک میں او مائی کرون نامی جر ثومے سےمتاثر 2؍ مریض پائے گئے ‘بہت زیادہ متاثرہ ممالک سے آنے والے مسا فروں کے لیےریاستی حکو مت نے احتیا طی تدابیر جاری کیے 

٭ بیمہ کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں آئندہ 8؍ر وز میں  جمع کی جا ئے‘ وزیر زراعت دا دا بھو سے کی ہدایت 

٭ ریاست میں کَل مزید796؍ کورونا مریض پا ئے گئے ‘ مراٹھواڑے میں2؍ مریض چل بسے جبکہ مزید37؍ افراد ہوئے متاثر 

اور

٭ بھار ت اورنیوزی لینڈ کا دوسرا کر کٹ ٹیسٹ میچ آج سے ممبئی میں



  اب خبریں تفصیل سے....

کورونا وائرس کی نئی قسم او مائی کرون نا می جر ثمہ بھارت میں بھی پہنچ چکاہے۔ مرکزی محکمہ صحت کے سیکریٹری لَو اگر وال نے اطلاع دی ہے کہ کر نا ٹک میں او مائی کرون سے متاثر 2؍ مریض پائے گئے ہیں۔دونوں مریض غیر ملکی شہری ہیں اُن کی عمریں 66؍ سال  اور46؍ سا ل ہیں۔ دونوں مریضوں میں جر ثومے کی معمولی علا مات پائی گئی ہیں ۔اِن دونوں مریضوں کے رابطے میں آئے لوگوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔ متاثرین میں سے 66؍ سالہ افریقی شہری سے ملنے والے 264؍ افراد کو تلاش کر لیا گیا ہے تاہم وہ او مائی کرون سے متاثر نہیں پائے گئے ۔بنگلور میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹر گورو گپتا نے یہ تفصیلات بتائی ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ 46؍سالہ دوسرے مریض کے رابطے میںآئے 218؍ افراد میں سے 5؍ افراد او مائی کرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ 

اِسی دوران نیتی آ یوگ کے رکن ڈاکٹر  وی  کے  پال  نے کہا کہ کر نا ٹک میں اومائی کرون کے مریض پائے جانے کے بعد اب ٹیکہ اندازی میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اب کووِڈ19؍ سے بچائو کے ٹیکے لگوانے میں تاخیر کرنا مناسب نہیں ہے۔

***** ***** ***** 

اومائی کرون نامی جر ثو مے کے پھیلائو پر روک لگا نے کے مقصد سے ریاستی حکو مت نے بہت زیادہ متاثرہ ممالک سےآنے والے مسافروں کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کیے ہیں ۔ بہت زیادہ متاثرہ ممالک میں  جنوبی افریقہ ‘ بوتسوانا  اور  زمبابوے شامل ہیں ۔ مروجہ احتیا طی تدابیر کے مطابق اِن ممالک سے مہار شٹر آنے والے مسافروں کو بہت زیادہ خطر ناک مسافرمانا جا ئے گا ۔

اِمی گریشن آفس  اور  فارین پیسنجر رجسٹریشن آفس کو  ایسے مسافروں کی گزشتہ15؍ دن کی سفر کی تفصیلات فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔اِس کے علا وہ دوسری ریاستوں سے ریاست میں آنے والے مسافروں کے لیےکووڈ19؍ سے بچائو کے دونوں ٹیکے لگوانا  یا  72؍ گھنٹے کے اندر کی گئی RT-PCR جانچ کی منفی رپورٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

` 94؍ واں کھِل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن آج سے ناسک کی کسوماگرج نگری میں شروع ہو رہا ہے۔ سائنس داں  اور  ادیب  ڈاکٹر جینت نارڑیکر اِس سمیلن کے صدر ہوں گے ۔ بزرگ ادیب وشواس پاٹل آج سہ پہر ساڑھے چار بجے اِ س سمیلن کا آغاز کریں گے ۔ اِس تقریب میں معرف نغمہ نگار جاویداختر کو بطور مہمانِ خصو صی مدعو کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے اِس تقریب میں آن لائن شر کت کریں گے ۔ 

اِس سمیلن کا اختتام آئندہ5؍ تاریخ کو راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ شرد پوار کی موجودگی میں عمل میں آئے گا ۔ 

***** ***** ***** 

معذوروں کے عالمی دِن یعنی انِٹر نیشنل ڈس ایبیلیٹی ڈے کی منا سبت سے معذوروں کا اندراج  اور  شناختی کارڈ جاری کرنے کے مقصد سے آئندہ12؍ دسمبر سے12؍ مارچ تک ریاست بھر میں خصو صی مہم چلا ئے گی ۔ سماجی انصاف  اور  خصوصی معاونت کے وزیر  دھننجئے منڈے نے گزشتہ شام میں اِس فیصلے کا اعلان کیا ہے ۔ 

اِسی طرح معذوروں کے عالمی دِن کی منا سبت سے آج عثمان آباد میں بی جے پی کے دِویانگ فرنٹ کی جانب سے معذروں کو خود کفیل بنا نے کے مقصد سے رہنمائی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


بیمہ کی رقم آئندہ8؍ روز میں کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کی جائے ۔ وزیر زراعت دادا بھو سے نے یہ ہدایت دی ہے۔ وہ کَل ممبئی میں ایک میٹنگ میں مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کے بیمہ کے مسائل حل کرنے میں لا پر واہی کرنے والی کمپنیوں  اِسی طرح کسانوں کو بیمہ کی رقم نہ ملنے کی صو رت میں بیمہ کمپنیوں کو ذمہ دار مان کر اُن کے خلاف معاملہ درج جا ئے گا ۔انھوں نے بیمہ کمپنیو ںکو ہدایت دی ہے کہ وہ نقصان بھر پائی کی رقم جلد از جلدادا کرنے کی کار وائی انجام دیں۔

**** ***** ***** 

ریاست میں گزشتہ روز مزید 796؍کورونا مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کووڈ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 66؍ لا کھ37؍ ہزار221؍ تک جا پہنچی ہے ۔اِسی دوران ریاست میں کَل24؍ مریضوں کا انتقال ہو گیا ۔ اِس طرح کووڈ 19؍ کے باعث ریاست میں اب تک ایک لاکھ41؍ہزار49؍ مریض اپنی جان گنوا چکے ہیں ۔

دوسری جانب کَل952؍ متاثرین علاج کے بعد شفا یاب بھی ہوئے ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک

 64؍ لاکھ85؍ ہزار290؍متاثرین علاج معالجے کے بعدصحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست بھر میں

 7؍ ہزار209؍ مریض زیر علاج ہیں۔

**** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل مزید37؍ کووڈ مریضوں کی نشاندہی ہوئی ۔ جبکہ 2؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ فوت ہونے والوں میں جالنہ اور بیڑضلعے کے فی کس ایک ایک مریض کا شمار ہے۔ 

لاتور ضلعے میں گزشتہ روز 17؍کورونا مریض پائے گئے ۔ اِسی طرح اورنگ آ باد  اور  جالنہ ضلعے میں فی کس

8-8 ؍ مریض بیڑ میں3؍  اور  عثمان آ باد ضلعے میں کَل ایک مریض پا یا گیا ۔

ناندیڑ‘ پر بھنی  اور ہنگولی ضلعے میں کَل ایک بھی کورونا مریض نہیں پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

معذوروں کے عالمی دِن کے موقعے پر صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند آج قو می ایوارڈس تقسیم کریں گے ۔  یہ ایوارڈس آج صبح گیارہ بجے دِلی میں واقع وِدنیان بھون میں عطا کیے جا ئیں گے۔  خیال رہے کہ یہ ایوراڈس مرکزی وزارت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی جانب سے معذوروں ‘ معذوروں کی فلاح و بہود کے لیے 

کا م کرنے والے افراد   اور  اِداروں کو  دیے جا تے ہیں ۔ 

اِس سال ایوارڈ پانے والوں میں مہاراشٹر کے 9؍ معذوروں کا شمار ہے ۔ اِس میں قوتِ سماعت سے محروم اورنگ آباد کے شیو چھتر پتی  ایوارڈ حاصل کر چکے تیراک ساگربڈوے  اور  لاتور سے تعلق رکھنے والی  پروفیسر ڈاکٹر پریتی پوہے کر بھی شامل ہیں۔

***** ***** ***** 

بھارت اور نیو زی لینڈ کے مابین دوسرا کر کٹ ٹیسٹ مقابلہ آج سے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا ۔ خیال رہے کہ 2؍ مقابلوں کی اِس سیریز میں سے کانپور میں کھیلا گیا پہلا مقابلہ ڈرا ہو گیا تھا ۔ ممبئی میں وقفے وقفے سے ہو رہی بارش کا اثر اِس مقابلے پر پڑ سکتا ہے ۔

***** ***** ***** 

بحرعرب کے جنوب مشرقی حصے میں طوفان کے آثار پیدا ہونے کی وجہ سے ریاست کے کئی علاقوں میں گزشتہ 2؍ روز سے بے موسمی بارش ہو رہی ہے ۔ 

اورنگ آباد ضلعے کے پیٹھن اور خلد آ باد میں کَل بارش ہوئی ۔ اورنگ آباد شہر میں بارش ہونے کی وجہ سے قطے میں سردی میں اضا فہ ہوا ہے ۔ جالنہ ضلعے میں کَل صبح سے بادل چھائے ہوئے ہے۔ علاقے میںسردی بھی بڑھ گئی ہے ۔ 

بیڑضلعے میں بھی گزشتہ روز بے موسمی بارش ہوئی ۔ جس کی وجہ سےپک کر تیار ہو چکی پیاز ‘ کپاس‘ مونگ ‘ ماش ‘ تور ‘ تِل ‘ باجرہ  اور مکئی کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہو گیاہے۔ 

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...


٭ کرنا ٹک میں او مائی کرون نامی جر ثومے سےمتاثر 2؍ مریض پائے گئے ‘بہت زیادہ متاثرہ ممالک سے آنے والے مسا فروں کے لیےریاستی حکو مت نے احتیا طی تدابیر جاری کیے 

٭ بیمہ کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں آئندہ 8؍ر وز میں  جمع کی جا ئے‘ وزیر زراعت دا دا بھو سے کی ہدایت 

٭ ریاست میں کَل مزید796؍ کورونا مریض پا ئے گئے ‘ مراٹھواڑے میں2؍ مریض چل بسے جبکہ مزید37؍ افراد ہوئے متاثر 

اور

٭ بھار ت اورنیوزی لینڈ کا دوسرا کر کٹ ٹیسٹ میچ آج سے ممبئی میں


علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔


آپ یہ خبرین ہمارے یو ٹیوب چینل  آکاشوانی سماچار اورنگ آ باد

    Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: