Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 25 January 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین کرام‘ملک کے مختلف علاقوں میںکورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی سے اضا فہ ہو رہا ہے ۔ ہم آ پ سے احتیا ط برتنے اور 16؍ تا18؍ برس عمر کے تمام بچوں سمیت دیگر تمام کی کورونا کے مدا فعتی ٹیکے لینے میں مدد کرنے کی اپیل کر تے ہیں۔ کورونا کی نئی شکل او مائیکرون تشویش کا سبب ہے ۔ محفوظ رہنے کے لیے برائے مہر بانی تین اعمال کریں ۔ ماسک کا استعمال کریں ‘ دوسروں سے دو میٹر کا فیصلہ بنائے رکھیں ‘ ہاتھ او رچہرہ صاف رکھیں ۔ کورونا سے متعلق مزید معلو مات اور رہنما ئی کے لیے
قو می ہیلپ لائن نمبر011- 23 97 80 46 یا 1075؍ پر رابطہ کر یں ۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ عوام کی جانب سے کی جانے والی امید وں کے دبائو میں کی بجائے اُس سے حوصلہ پانے کی وزیر اعظم نے
قومی انعام پانے والے بچوں سے کی اپیل
٭ ریاست میں کَل او مائیکرون وائرس کے86؍ نئے مریضوں کا انکشاف ‘ ساتھ ہی
کَلپائے گئے کورونا کے28؍ ہزار286؍ نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میں کورونا سے7؍ کی موت اور 2؍ ہزار802؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
٭ اورنگ آباد ضلعے کے دیہی علاقوں میں5؍ ویں تا 12؍ ویں جماعتوں کا آج سے دو بارہ آغاز
٭ عثمان آباد ضلع مرکزی امداد باہمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر س کے چُنائو کے لیے
164؍ در خواستیں موصول
اور
٭ پر بھنی ضلعے کے جنتور تعلقے میں ٹرک اور دو پہیہ گاڑی کے حادثے میں 3؍ کی موت
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل2021 اور 22کے وزیر اعظم قومی اطفال ایوارڈ بلاک چین تیکنا لو جی کے ذریعے تقسیم کیے ۔ وزیر اعظم نے انعام یافتہ بچوں سے انعام پانے کے بعد لوگوں کی جانب سے کی جانے والی امید وںکے دوبائو میں آنے کی بجا ئے اُس سے حوصلہ پانے کی اپیل کی ہے۔ یہ انعامات5؍ سے15؍ برس عمر کے بچوں کو خدمتِ خلق‘ تعلیم ‘ کھیل ‘ فنون ِ لطیفہ ‘ ثقا فت اور بہا دری کے شعبوں میں غیر معمولی کار کر دگی کے لیے دیےجا تے ہیں ۔ یہ انعام قو صیفی تمغہ ‘ ایک لاکھ روپئے نقد اور صداقت نامے پر مشتمل ہے ۔ اِس موقعے پر 2022 کے لیے ملک بھر کے29؍ انعام یافتہ بچوں کی عزت افزائی کی گئی ۔ یہ بچّے یومِ جمہوریہ کے موقعے پر ہو نے والی پریڈ میں شر کت کریں گے ۔ اِن انعام یافتہ بچوں میں ناندیڑ کا کامیشور واگھما رے ‘ ناگپور کا شری نبھ اگر وال ‘ ممبئی کی جیا رائے ‘ ناسک کا سوئیں پاٹل ‘ جلگائوں کی شیوانگی کالے اور پونے کا جوئی کیسکرشامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے اِن بچوں کو مبا رکباد پیش کی ہے ۔
***** ***** *****
آج قو می ووٹرس ڈے منا یا جا رہا ہے ۔ جس کا نعرہ ہے ’’سب کو شامل کرنے والا ‘ آسان اور شراکتی انتخا بی عمل ‘‘ اور اِس نعرے کے مطا بق انتخا بی کمیشن اپنا کام کر رہا ہے ۔ ریاست کے مرد ووٹرس میں86؍ فی صد ‘ خواتین ووٹرس میں91؍ فیصد اورخواجہ سراوٹرس میں 27؍ فیصد کا اضا فہ ہوا ہے ۔انتخا بی کمیشن کے پرنسپل سیکریٹری شریکانت دیشپانڈے نے کہا ہےکہ ریاست میں نئے ووٹرس کی تعداد میں 23 ؍ لاکھ3؍ ہزار کا
اضا فہ ہوا ہے ۔ وہ کَل اورنگ آ باد میں ایک صحا فتی کانفرنس سے خطا کر رہے تھے ۔ ریاستی حکو مت کے ووٹرس ڈے کی اہم تقریب آج صبح10؍ بجے اورنگ آباد میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے تقریب گھر میں منعقد ہو گی ۔ اِس پروگرام میں چیف الیکٹرول افسر کے دفتر کی ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ ٹیلی گرام بوٹ کا اجرا بھی کیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
گزشتہ روز ملک بھر میں لڑ کیوں کا قو می دِن مختلف پروگراموں کے ساتھ منا یا گیا ۔ یہ دِن2008 سے ہر برس24؍ جنوری کو منا یا جا تا ہے جس کا مقصد لڑ کیوں کے حقوق ‘ تعلیم ‘ صحت اور غذائیت کی اہمیت کے بارے میں شعور اُجا گر کرنا ہے ۔ لڑ کیوں کی فلاح وبہبود کے لیے حکو مت کی جانب سے بیٹی بچائو ‘ بیٹی پڑ پھائو ‘ سو کنیا سمرُدّھی اور اُڑان جیسی متعدد اسکیمیں نافذ کی جا رہی ہے ۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر یہ اطلاع دی ۔ فی الحال پوار ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر کورنٹین ہیں ۔ انہوں نے اُن کے رابطے میں آنے والے تمام افراد سے طبّی جانچ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل او مائیکرون کے86؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا ۔ جس میں ناگپور ضلعے کے
47؍ پونے32؍ ور دھا 2؍ ممبئی ‘ امرا وتی ‘ تھا نے اور بھنڈا راہ اضلاع کے ایک ایک مریض شامل ہیں۔ ریاست میں اب تک او مائیکرون مریضوں کی کُل تعداد2؍ ہزار845؍ ہو چکی ہے جس میں سے454؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے28؍ ہزار286؍ نئے مریض پائے گئے جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وباکے کُل متاثرین کی تعداد75؍ لاکھ 35؍ ہزار511؍ ہو چکی ہے ۔کَل 36؍ مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ ریا ست میں اِس بیما ری سے اب تک ایک لاکھ42؍ ہزار151؍ مریضوں کی موت ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل21؍ ہزار941؍ کورونا مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک70؍ لاکھ89؍ ہزار936؍
کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں 2؍ لاکھ99؍ ہزار604؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے2؍ ہزار802؍ نئے کیسیز درج کیے گئے ۔ جبکہ7؍ مریض کَل علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ مر نے والوں میں اورنگ آباد ضلعے کے3؍ جبکہ لاتور‘ جالنہ ‘ ناندیڑ اور ہنگولی اضلاع کے ایک ایک مریض شامل ہیں۔ اورنگ آ باد ضلع میں کَل کورونا کے596؍ نئے مریض منظر عام پر آئے جن میں شہری حدود کے463؍ اور دیہی علاقوں کے133؍ مریض شامل ہیں ۔ لاتور ضلعے میں کَل497؍ ناندیڑ484؍ جالنہ 331؍ پر بھنی301؍ عثمان آباد 268؍ بیڑ177؍ اور ہنگولی میں کَل کورونا کے148؍ نئے مریض پائے گئے ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
قا نون ساز اسمبلی کے حزب اختلاف کے قائد نے دیو یندر پھڑ نویس نے کہاہے کہ بی جے پی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہنے والی شیو سینا اب چو تھے نمبر پر ہے ۔ اُن کی یہ دُر گت کیسے ہوئی اِس پر انہیں سو چنا چا ہیے ۔ پھڑ نویس کَل ممبئی میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی جانب سے پر سوس اتحاد سے متعلق نکتہ چینی پر صحا فیوں کو جواب دے رہے تھے ۔
اِسی بیچ ریاست کے بی جے پی صدر چندر کانت پاٹل نے تنقید کی ہے کہ وزیر اعلیٰ کی بی جے پی پر نکتہ چینی در اصل حالیہ نگر پنچایت انتخا بات میں شکست کے باعث ہونے والی ما یو سی کا اظہار ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے کے دیہی علاقوں میں آج سے5؍ ویں تا 12؍ ویں جماعتوں کا دو بارہ آ غاز ہو رہا ہے ۔ ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کورونا سے متعلق ہدایات کی مکمل تعمیل کے ساتھ تعلیم کی شروعات کی اجازت دی ہے ۔ چو ہا ن نے اِس تعلق سے کلکٹر آفس میں کَل منعقدہ کورونا سے متعلق ہفتہ واری جائزا تی اجلاس میں یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے ٹیکے دوسری خوراک زیادہ سے زیادہ تعداد میں دینے کی ضرورت ہے جس کے لیے انہوں نے گھر گھر جا کر شہر یان کو راضی کرنے کی ہدایت دی۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع کے دیہی اور شہری علاقوں میں کَل سے9؍ ویں تا 12؍ ویں جماعتیں شروع کر دی گئی ۔ تاہم بہت سے اسکولوں میں طلبا کی کم تعداد حاضر تھیں ۔ اِسی بیچ اسکو ل اور جو نیئر کالج کے آغاز پر طلبا اور سر پرستوں نے اطمیان کی سانس لی اور امید جتائی کہ بقیہ تعلیمی سال روانی سے جاری رہے گا ۔
***** ***** *****
عثمان آباد ضلع کی مرکزی امداد باہمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر س انتخا بات میں جملہ15؍ نشستوں کے لیے در خواست دیہی کی آخری تاریخ یعنی کَل تک164؍ در خواستیں موصول ہوئیں۔ آج جمع شدہ عر ضیوں کی جانچ ہو گی اور آئندہ 27؍ جنوری کو امید واروں کی فہرست جاری کی جا ئے گی ۔27؍ جنوری تا10؍ فروری کے در میان امید وار اپنی در خواست واپس لے سکتے ہیں ۔ اِن انتخا بات کے لیے 20؍ فروری کو رائے دہی ہوگی ا ور
21؍ فروری کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے کے جنتور تعلقے میں واقع اکو لی کے جنگلا تی علاقے میں کَل صبح ٹرک اور دو پہیہ گاڑی کے در میان پیش آئے حادثے میں 3؍ افراد کی موت ہوگئی۔ مر نے والے2؍ حقیقی بھائی تھے ۔ جبکہ تیسرا اُن کا بھتیجہ تھا ۔ یہ تینوں دو پہیہ گاڑی پر جنتور کی جانب جا رہے تھے کہ اکو لی جنگل میں تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا نے پر یہ حادثہ پیش آ یا ۔
***** ***** *****
ریاست میں ہر طرف سر دی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا ہے ۔ ناسک ضلعے کے نِپھا ڑ میں کَل 5؍ ڈگری سیلیس اور ناسک شہر میں6؍ اعشا ریہ 6؍ ڈگری سیلسیس درجہ ٔ حرارت رہا ۔ کُندے واڑی میں سب سے کم درجہ ٔ حرارت 3؍ اعشا ریہ 8؍ ڈگری سیلسیس درج کیے جانے کی اطلاع ہمارے نا مہ نگار نے دی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر سن لیجیے ...
٭ عوام کی جانب سے کی جانے والی امید وں کے دبائو میں کی بجائے اُس سے حوصلہ پانے کی وزیر اعظم نے
قومی انعام پانے والے بچوں سے کی اپیل
٭ ریاست میں کَل او مائیکرون وائرس کے86؍ نئے مریضوں کا انکشاف ‘ ساتھ ہی
کَلپائے گئے کورونا کے28؍ ہزار286؍ نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میں کورونا سے7؍ کی موت اور 2؍ ہزار802؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
٭ اورنگ آباد ضلعے کے دیہی علاقوں میں5؍ ویں تا 12؍ ویں جماعتوں کا آج سے دو بارہ آغاز
٭ عثمان آباد ضلع مرکزی امداد باہمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر س کے چُنائو کے لیے
164؍ در خواستیں موصول
اور
٭ پر بھنی ضلعے کے جنتور تعلقے میں ٹرک اور دو پہیہ گاڑی کے حادثے میں 3؍ کی موت
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
آپ یہ خبر نا مہ یو ٹیوب چینل آکاشوانی سما چار اورنگ آ باد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ سن سکتے ہیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment