Tuesday, 1 February 2022

Text - Regional Urdu News Bulletin, Aurangabad. Date: 01.February.2022, Time: 9.00 to 09.10 AM

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date: 01 February-2022
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: یکم فروری  ۲۰۲۲ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
آکاشوانی اورنگ آباد ۔
ملک کے بیشتر مقامات پر کووِڈ متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ا س لیے ہماری سامعین سے گذارش ہے کہ محتاط رہیں اور 15 تا 18 برس کے نوجوانوں اور دیگر اہل شہریوں کو کورونا مدافعتی ٹیکے لینے میں تعاون کریں۔ کورونا وا ئرس کی نئی قسم اومائیکرون کا پھیلائو تشویشناک ہے۔ اس سے محفوظ رہنے کیلئے تین سہل احکامات پر عمل کریں۔ ماسک لگائیں، دو میٹر کا فاصلہ رکھیں‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔ کووِڈ 19- سے متعلق کسی بھی مدد یا معلومات کیلئے مرکزی ہیلپ لائن نمبر  011-23 97 80 46  اور  1075  اسی طرح ریاستی امدادی مرکز سے یا  020- 26 12 73 94  رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
::::: سرخیاں::::::
چند اہم خبروںکی سرخیاں سماعت کیجیے:
٭ سن 2022-23 کا مالی بجٹ مرکزی وزیرِ مالیات نرملا سیتا رَمن آج صبح گیارہ بجے لوک سبھا میں پیش کریگی۔
٭ جاری معاشی سال میں ملک کی اقتصادی ترقیاتی شرح ساڑھے آٹھ فیصد رہنے کا قیاس‘ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں ظاہر۔
٭ ریاست میں کووِڈ پابندیوں میں کچھ تناسب میں تخفیف؛ تمام سیاحتی مقامات شروع ہوں گے‘ شادیوںمیں اب 200  افراد شرکت کرسکتے ہیں‘
تاہم آخری رسومات کیلئے حد ختم کردی گئی۔
٭ ریاست میں اومائیکرون وباء کے 91 نئے مریض‘ اورنگ آباد کے 11 مریض شامل۔
٭ کووِڈ وباء کے 35 ہزار 453 نئے مریضوں کی شناخت‘ مراٹھو اڑہ میں 13  افراد فوت‘ تاہم ایک ہزار 468 متاثرین۔
٭ دسویں اور بارہویں کے امتحانات آف لائن لینے کے فیصلے کیخلاف ریاست کے چند مقامات پر طلبہ کا احتجاج۔
اور۔۔ ٭ اورنگ آباد ضلع کے شیورائی پھاٹے سے قریب آئیشر ٹرک کے حادثے میں 5  افراد ہلاک۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رَمن نے سال 2021-22 کا جو اقتصادی جائزہ کل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے‘ اس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سال 2022-23 میں اندرونِ ملک مجموعی پیداوار GDP کی شرحِ ترقی 8 سے ساڑھے آٹھ فیصد تک رہے گی۔ اس میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو ٹیکے لگائے جانے‘ سپلائی سے متعلق اصلاحات سے ہونے والے فائدوں‘ ضابطوں کو سہل بنائے جانے‘ برآمدات میں زبردست اضافے اور اخراجات کو مستحکم کرنے کی خاطر مالی گنجائش کی دستیابی کا اہم رول رہے گا۔
***** ***** *****
ملک کی معاشی سائیکل کی رفتار کو مزید تیز کرنے کیلئے اس سال کا مالی بجٹ یقینا ’’بوسٹر ڈوز‘‘ قرار پائے گا۔ ایسا تیقن مرکزی مملکتی وزیرِ مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے ظاہر کیا ہے۔ مالی بجٹ سے قبل ایک ٹویٹ پیغام میں ڈاکٹر کراڑ نے آئندہ سال یہ ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے نہایت اہم سال قرار پائے گا ایسا کہا ہے۔
***** ***** *****
وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رَمن نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند کے خطاب کے فوراً بعد اقتصادی سروے لوک سبھا میںپیش کیا۔ بعد میں انھوں نے یہ جائزہ راجیہ سبھا میں پیش کیا۔ محترمہ نرملا سیتا رَمن آج سال 2022-23 کا مرکزی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔
***** ***** *****
صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے کہا ہے کہ سرکار کی لگاتار کوششوں کے نتیجے میں ایک بار پھر بھارت دنیاکے اُن ملکوں میں شامل ہوگیا ہے جن کی معیشتیں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہیں۔ کل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں ملک میں 48  ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
***** ***** *****
گذشتہ دو سال کے شعبۂ صحت کے حالات کے مدِنظر اس مالی بجٹ میں شعبۂ صحت کو جھکتا ماپ حاصل ہونا چاہیے اور ریاستی حکومت کو مزید فنڈ حاصل ہو۔ ایسی اُمید ریاست کے وزیرِ صحت راجیش ٹوپے نے ظاہر کی ہے۔ اسی بیچ اعضاء عطیہ کرنے کی تحریک کو مستحکم کرنے کیلئے ’’ہرگھر ڈونر‘‘ مہم کارگر ثابت ہوئی۔ یہ بات وزیرِ صحت ٹوپے نے کہی ۔ کل ملٹی آرگن اور کارڈیور عطیات عوامی بیداری مہم کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے افتتاح کرنے کے بعد وہ مخاطب تھے۔
***** ***** *****
کووِڈ کی خاص طور پر اومائیکرون کی لہر قابو میں آنے کے پس ِمنظر میں ریاست کی پابندیوںمیں تخفیف کی گئی ہے۔ اس ضمن میں سرکاری حکم نامہ کل جاری کیا گیا۔ اس کے تحت آج سے تمام سیاحتی مقامات‘ قومی گارڈن‘ سفاری پارک شروع ہورہے ہیں۔ سوئمنگ پول‘ واٹر پارک 50 فیصد گنجائش سے‘ ہوٹلس‘ ڈرامہ ہال، فلم تھیٹر مقامی اتھاریٹی نے مقرر کیے گئے وقت کے مطابق پچاس فیصد گنجائش سے شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ آخری رسومات کیلئے اب 20  افراد کی حد ختم کردی گئی ہے۔ شادیوں کی تقاریب اور دیگر ثقافتی پروگرامس میں اب گنجائش کی 25 فیصد یا زیادہ سے زیادہ 200  افراد کے شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل اومائیکرون وباء سے متاثرہ  91 مریض پائے گئے۔ اس میں سے ناگپور میں 18‘ اورنگ آباد‘ نئی ممبئی‘ اسی طرح رائے گڑھ میں فی کس 11‘ پونے 9‘ ممبئی اسی طرح تھانہ 8‘ سندھو دُرگ اسی طرح ساتارا 5‘ امراوتی 4‘ تاہم ایوت محل ضلع میں ایک اومائیکرون کا مریض پایا گیا۔ ریاست میں اومائیکرون کے مریضوں کی جملہ تعداد اب 3 ہزار 221 ہوگئی ہے۔ اس میں سے ایک ہزار 682 مریض اس وباء سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں کل کووِڈ وباء کے نئے 35 ہزار 453 مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے ریاست میں جملہ کووِڈ متاثرین کی تعداد 77 لاکھ 21 ہزار 109 ہوگئی ہے۔ کل 39 مریض دورانِ علاج چل بسے۔ ریاست میں اس وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 611 ہوگئی ہے۔ شرحِ اموات ایک اعشاریہ 85 فیصد ہے۔ کل 15 ہزار 140 مریض صحت یاب ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 73 لاکھ 67 ہزار 259 مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 95  اعشاریہ 14 فیصد ہے۔ ریاست میں فی الحال 2 لاکھ 7 ہزار 350 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل ایک ہزار 468 کورونا وائرس مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ تاہم 13 مریض دورانِ علاج لقمۂ اجل بن گئے۔ مرنے والوںمیں اورنگ آباد ضلع کے 5‘ ناندیڑ 4‘ لاتور اور بیڑ اضلاع کے فی کس 2 مریض شامل ہیں۔
***** ***** *****
دسویں اور بارہویں کے امتحانات آف لائن لینے کے فیصلے کیخلاف ریاست کے چند مقامات پر کل طلبہ نے احتجاج کیا۔ دیہی علاقوں کے طلبہ آن لائن طریقۂ کار سے تعلیم حاصل نہیں کرسکے، اس کی وجہ سے دسویں اور بارہویں کے امتحانات اس سال بھی منسوخ کیے جائیں۔ آئندہ سال آف لائن اسکول شروع کرنے کے بعد امتحانات لیے جائیں۔ ایسے ان طلبہ کے مطالبات تھے۔ اورنگ آباد‘ عثمان آباد‘ پونے، ممبئی‘ ناگپور‘ آکولہ، میں وقت ِ واحد میں طلبہ نے یہ احتجاج کیا۔
اسی بیچ اسکولی طلبہ کا راستوں پر اُتر کر احتجاج کرنا یہ مناسب نہیں ہے۔ وزیرِ داخلہ دلیپ وڑسے پاٹل نے یہ بات کہی ہے۔ کثیر تعداد میں طلبہ کے راستوں پر آنے کے پیچھے کسی طاقت کا ہاتھ ہے۔ ایسا قیاس انھوں نے ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولس محکمے کو حکم دیا گیا ہے۔ گذشتہ دو یوم سے جاری تمام باتوں کی مکمل جانچ کرکے کاروائی کی جائیگی۔ ایسا اشارہ وزیرِ داخلہ نے دیا ہے۔ طلبہ کے مسائل پر وزیرِ اعلیٰ اور اسکولی تعلیمی وزیر مناسب حل نکالیں گے۔ طلبہ اسٹڈی پر توجہ دیں، ایسی اپیل انھوں نے کی ہے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم آواس یوجنا میں سرکاری رقم کا غلط استعمال اسی طرح عام غریب شہریوں کا استحصال ہونے کا الزام رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے عائد کیا ہے۔ وہ کل اورنگ آباد میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔ مارچ 2022 کو اس اسکیم کی معیاد ختم ہورہی ہے۔ اورنگ آباد شہر کے 80 ہزار 518 غریبوں نے 2016 میں تجاویز پیش کی تھی‘ گذشتہ سات سال میں ضلع انتظامیہ نے صرف 355 مستحقین یعنی ایک فیصد سے کم درخواست گذاروں کو اس اسکیم کا فائدہ دیا ہے۔ یہ بات شہر کیلئے شرم آنے والی بات ہے۔ یہ بات امتیاز جلیل نے کہی ہے۔
اسی بیچ اورنگ آباد ضلع میں ایک بھی کرانہ دُکان‘ سپر شاپی یا مال میں وائن فروخت کرنے نہیں دی جائیگی۔ ایسا اشارہ رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے ریاستی حکومت کو دیا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع میں ویجا پور تعلقے کے شیورائی پھاٹے سے قریب آئیشر ٹرک حادثے میں 5  افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم 26  افراد زخمی ہوگئے۔ شادی کی تقریب کے بعد ناسک کی جانب جارہے بارات کے آئیشر ٹرک کے دوسرے آئیشر ٹرک سے روبرو تصادم ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ مرنے والے تمام افراد ناسک ضلع کے عنبڑ صنعتی علاقے کے ہیں۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں چند اہم خبروں کی سرخیاں دوبارہ سماعت کیجیے:
٭ سن 2022-23 کا مالی بجٹ مرکزی وزیرِ مالیات نرملا سیتا رَمن آج صبح گیارہ بجے لوک سبھا میں پیش کریگی۔
٭ جاری معاشی سال میں ملک کی اقتصادی ترقیاتی شرح ساڑھے آٹھ فیصد رہنے کا قیاس‘ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں ظاہر۔
٭ ریاست میں کووِڈ پابندیوں میں کچھ تناسب میں تخفیف؛ تمام سیاحتی مقامات شروع ہوں گے‘ شادیوںمیں اب 200  افراد شرکت کرسکتے ہیں‘
تاہم آخری رسومات کیلئے حد ختم کردی گئی۔
اور۔۔ ٭ اورنگ آباد ضلع کے شیورائی پھاٹے سے قریب آئیشر ٹرک کے حادثے میں 5  افراد ہلاک۔
***** ***** *****

No comments: