Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 21 May 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۱ مئی ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ گیان واپی معاملے میں وارانسی ڈسٹرکٹ جج کومنتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم
٭ اے ٹی ایم سے بغیر کارڈ کے رقم نکالنے کی سہو لت دینے کی ریزر و بینک کی تمام بینکوں کو ہدایت
٭ یتیم بچوں کو گود لینے کےلیے خواتین اور بہبود ِ اطفال شعبے کا گارڈین شِپ پورٹل
٭ اوبی سی ریزر ویشن معاملے میں نظر انداز کیا گیا تو بھارتیہ جنتاپارٹی راستوں پر اُتر ےگی ‘
رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر پریتم مُنڈے
٭ کیسر آم اور موسمبی کی بر آمدات کے لیے حکو مت کوشاں‘ پھل پیدا وار وزیر سندیپان بھومرے
٭ ہنگولی میں3؍ بچوں کی شادیاں روکنے میں ضلع تحفظ اطفال یو نِٹ کامیاب
٭ چندر پور ضلعے میں ٹینکر اور ٹرک کے ما بین ہوئے دلخراش حادثے میں 9؍ افراد ہلاک
اور
٭ مراٹھواڑہ کے کئی علاقوں میں غیر موسمی بارش‘ درجۂ حرارت میں کمی کی وجہ سے شہریان کوتسلّی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ سپریم کورٹ نے کَل گیان واپی مسجد معاملے کو وارانسی کے ضلع جج کو منتقل کیے جانے کا حکم دیا ہے ۔ جسٹِس ڈی وائی چندر چوڑ‘ سوریہ کانت اور پی ایس نرسمہا پر مشتمل 3؍ ججوں کی ایک بینچ وارانسی کی گیان واپی مسجد کی ویڈیو بنا ئے جانے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضداشت کی سماعت کر رہی تھی ۔ اپنے حکم نامےمیں عدالت نے یہ بھی کہا ہےکہ اِس دیوانی مقدمے کی حساسیت کے پیش نظر اِس معاملے کو سِول جج سینئر ڈویژن سے وارانسی ضلع جج کو منتقل کیا جا رہا ہے ۔ اِس معاملے کی سماعت وارانسی کی ایک عدالت کر رہی ہے ‘ جس کی اگلی سماعت پیر کو ہونی تھی ۔ سپریم کورٹ کی بینچ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ عدالت کے لیے فرقوں کے درمیان بھائی چارے اور امن کے قیام کی ضرورت اولین ترجیح ہے ۔
اِس مقدمے کی سماعت شروع کرنے کے لیے عدالت نے 8؍ ہفتوں کا وقت دیا ہے ۔ تب تک سپریم کورٹ کے
17؍ مئی کے عبو ری فیصلے پر عمل کریں ۔ اِسی طرح جب تک ڈسٹرکٹ جج اِس معاملے میں کوئی فیصلہ نہیں کر تا تب تک شیو لِنگ کی حفاظت اورنماز پڑھنے میں کسی قسم کی روکاوٹ نہ آئیں یہ بات سپریم کورٹ نے کہی ہے ۔ جو لائی ماہ کے دوسرے ہفتے میں سپریم کورٹ کی دوسری سماعت ہو گی ۔
***** ***** *****
کانگریس کے رہنما سابق رکن پارلیمنٹ نو جیوت سنگھ سِدّھو نے کَل پٹیا لہ کورٹ کے سامنے خود سپر دگی کی ۔
34؍ سال قبل مار پیٹ کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سِدّھو کو ایک سال کی قید کی سزا سنائی ہے ۔ 27؍ دسمبر1988ء کو پٹیا لہ میں گُر نام سنگھ اِس65؍ سال کے ضعیف کے ساتھ مار پیٹ میں گُر نام سنگھ کی موت ہو گئی تھی ۔
***** ***** *****
اے ٹی ایم سے بغیر کارڈ کے رقم نکالنے کی سہو لت فراہم کرنے کی ہدایت بھارتیہ ریزرو بینک نے تمام بینکوں کو دی ہے ۔ جعل سازی پر قابو پانے کے لیے گزشتہ ماہ ریزرو بینک نے تمام بینکوں کو اے ٹی ایم سے بغیر کارڈ کے رقم نکالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم فی الحال چند بینکس کے ذریعے یہ سہو لت فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ اِس کےپس منظر میں بینک نے یہ حکم نامہ جا ری کیا ۔
***** ***** *****
مرکز نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووِڈ 19؍ کی ٹیکہ کاری کی خاصی سُست رفتاری کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے اور اُن سے کہا ہے کہ سبھی ٹیکے لگانے کی مہم میں خاطر خواہ حد تک تیزی لائیں۔ مرکزی صحت سیکریٹری راجیش بھو شن نے کَل ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت سیکریٹریوں اور قومی صحت مشن کے منیجنگ ڈائریکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کووِڈ ٹیکے کاری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ بھو شن نے اِس برس جون اور جولائی کے دوران کووِڈ ٹیکے کاری کے عمل میں مِشن کی طرز پر تیزی لانے کی ضرورت کو اُجا گر کیا ۔ اِس مہم کا مقصد پہلی ‘ دوسری اور احتیاطی خوراکوں کے لیے آبادی کے اہل گروپوں کو گھر گھر جا کر ٹیکے لگانا شامل ہے ۔ جس میں بزرگ افراد کے گھر وں ‘ اسکولوں اور کالجوں اور جیلوں وغیرہ میں مرکوز مہم چلا نا شامل ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباء سے متاثرہ 311؍ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 78؍ لاکھ 82؍ ہزار169؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے کسی کی بھی موت نہیں ہوئی ۔ تمام ریاست میں اِس وباء کی وجہ سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ47؍ ہزار85؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشاریہ 87؍ فیصد ہے ۔ کَل270؍ مریض کووِڈ سے نجات حاصل کر چکے ۔ ریاست میں اب تک
77؍ لاکھ32؍ ہزار552؍ مریض اِس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح
98؍ اعشاریہ 11؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال ایک ہزار 761؍ مریضوں کا علاج جا ری ہیں ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے صدر راج ٹھا کرے نے اپنا مجوزہ ایو دھیا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے ۔ 5؍ جون کو وہ ایو دھیا دورے پر جانے والے تھے ۔ ٹھا کرے نے ٹوئیٹ پیغام میں دورہ فی الحال منسوخ کیاگیا ہے ۔ اِس کی اطلاع دی ۔ اِس ضمن میں 22؍ مئی کو پونے میں مجوزہ اجلاس میں تفصیلی خطاب کریں گے ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
خواتین اور بہودِ اطفال شعبے نے یتیم بچوں کو گود لینے کےلیے گارڈین شِپ پورٹل تیارکیا ہے ۔ اب تک اِس پورٹل پر10؍ سے زیادہ سر پرستوں نے اندراج کیا ہے ۔اِس سلسلے میں شعبے کی معرفت آ گے کی کار وائی شروع ہو گئی ہے ۔ اِس کی اطلاع خواتین اور بہوود اطفال تر قیاتی وزیر ایڈو کیٹ یشو متی ٹھاکُر نے دی ۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعظم آنجہا نی راجیو گاندھی کی برسی کے ضمن میں آج اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہاہے ۔
21؍ مئی1991ء کو تامِل ناڈو ریاست میں شری پریمبتور میں خود کُش انسانی بم دھما کے راجیو گاندھی چل بسے تھے ۔ کَل محصول وزیر باڑا صاحب تھو رات اور ممبئی کے رابطہ وزیر اسلم شیخ نے راجیو گاندھی کی تصویر کو پھول نذر کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
ریاست میں مہا وِکاس فرنٹ حکو مت اوبی سی ریزر ویشن قائم رکھنے میں نا کام ہو گئی ہے ۔ اِس ضمن میں لا پر واہی کی گئی تو بھارتیہ جنتا پارٹی راستوںپر آئے گی ۔ ایسا اشارہ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر پریتم مُنڈے نے دیا ہے ۔ وہ کَل بیڑ میں صحا فیوں سے مخاطب تھیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے کیسر آم اور موسمبی کی بر آمدات کے لیے حکو مت کو شاں ہیں ۔ یہ بات پھل پیدا وار وزیر سندیپان بھو مرے نے کہی ہے ۔ زرعی مارکیٹِنگ بورڈ اور زرعی پیدا وار بازار کمیٹی کی جانب سے اورنگ آباد کی جادھو منڈی میں4؍ روزہ آم فیسٹیول کا افتتاح بھو مرے کے ہاتھوں کَل عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر وہ مخا طب تھے ۔ اِس موعے پر ضلع کلکٹر سُنیل چو ہان بھی موجود تھے ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں کَل ایک ہی دِن میں3؍ کم عمر بچوں کی شا دیاں روکی گئی ۔ کلمنوری تعلقے میں ماڑدھاونڈا میں
2؍ بچوں کی شادیاں ہو رہی تھی اِس کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع تحفظ اطفال یونٹ کی عہدیدار ایڈو کیٹ انو را دھا پنڈت اور اُن کے وفد نے شادی کے مقام جا کر کار وائی کی ۔ ایک شادی میں لڑ کی اور دوسری شادی میں لڑ کا کم عمر پائے گئے ۔ تیسری شادی میں دیو ونڈا میں ہونے والی تھی اِسے بھی روکا گیا ۔ ہمارے نمائندے نے اِس کی اطلا ع دی ۔
***** ***** *****
ہنگولی سے سین گائوں ریاستی شاہراہ پر کرکڑی پھاٹے سے قریب کَل صبح کار اور ٹیمپو کے دلخراش حادثے میں کار کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا ۔ تاہم ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔ ہنگولی سے سین گائوں جاری رہی کار کو ٹیمپو نے ٹکر دینے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آ یا ۔
***** ***** *****
چندر پور ضلعے میں چندر پور- مُل راستے پر اجئے پور میں کَل صبح ٹینکر اور ٹرک کے ما بین ہوئے دلخراش حادثے میں 9؍ افراد ہلاک ہو گئے ۔ پیٹرول لے جا نے والے ٹینکر اور لکڑیاں لے جا رہے ٹرک کے درمیان یہ حادثہ ہوا۔ دو نوں گاڑیوں میںآگ لگ نے کی وجہ سے نعشیں جل گئی ایسا پرائمری انداز ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل بھی کئی مقا مات میں غیر موسمی بارش ہوئی ۔ بیڑ ضلعے کے پر لی ‘ وڑونی میں کَل بارش ہوئی ۔ لاتور ضلعے میں لاتور سمیت چا کور ‘ اَوسہ ‘ شِرور ‘ اننت پال تعلقوں میں بھی بارش ہوئی ۔ پر بھنی شہر اور اُس کے نواحی علاقوں میں کَل شام موسلا دھار بارش ہوئی ۔ ناندیڑ شہر میں کَل شب تقریباً نصف گھنٹہ اوسط درجہ کی بارش ہوئی ۔ ہمارے نمائندے نے اِس کی اطلاع دی ۔اِس بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ۔ جس کی وجہ سے شہر یوں کو تسلّی حاصل ہوئی ۔ اِس بیچ آئندہ 2؍ یوم میں کو کن اور وسطی مہاراشٹر میں چند مقامات پر بارش ہونے کا قیاس ظاہر کیا گیا ہے ۔ مراٹھوارہ اور وِدربھ میں موسم خشک رہے گا ۔ پونا محکمہ موسمیات نے اِس کی اطلاع دی ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ گیان واپی معاملے میں وارانسی ڈسٹرکٹ جج کومنتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم
٭ اے ٹی ایم سے بغیر کارڈ کے رقم نکالنے کی سہو لت دینے کی ریزر و بینک کی تمام بینکوں کو ہدایت
٭ یتیم بچوں کو گود لینے کےلیے خواتین اور بہبود ِ اطفال شعبے کا گارڈین شِپ پورٹل
٭ اوبی سی ریزر ویشن معاملے میں نظر انداز کیا گیا تو بھارتیہ جنتاپارٹی راستوں پر اُتر ےگی ‘
رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر پریتم مُنڈے
اور
٭ مراٹھواڑہ کے کئی علاقوں میں غیر موسمی بارش‘ درجۂ حرارت میں کمی کی وجہ سے شہر یان کوتسلّی
علاقائی خبریں ختم ہوئی
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment