Friday, 27 May 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں' تاریخ : 27 مئی 2022 وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 27 May 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۷   مئی  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...


٭ مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ انیل پرَب کی رہائش گاہ سمیت7؍ ٹھکا نوں پر ED نے مارے چھا پے ‘ 

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ایجنسیوں کو جانچ کرنے کا حق ہے  لیکن  جانچ میں شفا فیت کا ہونا ضروری 

٭ شیو سینا رہنما سنجئے رائوت  اور سنجئے پوار نے راجیہ سبھا کے لیے داخل کیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی ‘ راجیہ سبھا کی6؍ سیٹوں کے لیے ہو رہے انتخا بات میں سے4؍ پر مہا وِکاس آ گھاڑی امید وار وں کے 

کامیاب ہونے کا سنجئے رائوت کو یقین 

٭ صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووِند آج پونے کے دورے پر 

اور

٭ کمیشن میں اضا فے کے مطالبے پر پیٹرولیم ڈیلرس ایسو سی ایشن کا31؍ مئی سے ایندھن نہ خریدنے کا انتباہ ‘ پیدا ہو سکتی ہے ایندھن کی قِلّت



اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ مہاراشٹر کے ٹرانسپورٹ کے وزیر انیل پرَب کے سر کاری گھر‘ ممبئی کے باندرہ میں واقع نجی رہائش گاہ  اور پرَب سے جُڑے 7؍ ٹھکا نوں پر کَل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے چھا پے مارے ۔

رتنا گیری ضلعے کے داپو لی میںاملاک خریدی معاملے میں ہوئے مبینہ مالی گھو ٹا لے کے پس منظر میں یہ کار وائی کی گئی ۔ ED نے پرَب سے جُڑے قریبی لوگوں کے گھروں پر بھی چھا پے مارے ہیں ۔ یہ کار وائی قریب13؍ گھنٹوں تک چلی ۔ ED نے اِس سےپہلے پرَب کو جانچ کے لیے نوٹِس بھیجی تھی ۔انیل پرَب پر داپو لی میں زمین کی خریدوفروخت معاملے میں گھپلے کا الزام ہے جس میں ED   باریکی سے جانچ کر رہی ہے ۔ پرَب پر معاملہ بھی درج ہو چکا ہے ۔

اِس بیچ اِس معاملے پر تبصرہ کر تے ہوئے مہا راشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ مرکزی  اور  ریاستی ایجنسیوں کو جانچ کرنے کا حق ہے  لیکن اِس جانچ میں شفافیت بر تی جانی چا ہیے ۔ پوار کَل ممبئی میں صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔اجیت پوار نے کسی بی جے پی رہنما کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ رہنما جو کہتے ہیں اُسی کے مطا بق مہا وِکاس آ گھاڑی رہنمائوں کے خلاف کار وائی ہو تی ہے ۔ پوار نے مزید کہا کہ اُنھیں بس یہی امید ہے کہ مرکزی جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال نہ ہو ۔

***** ***** ***** 

DHFL     اور  Yes Bank  قر ض گھپلہ معاملے میں CBI نے کَل پونے کے تعمیراتی کاروباری اویناش بھوسلے کو گرفتارکر لیا ۔ اِس معاملے میں CBI  نے گزشتہ مہینے بھوسلے کے گھر اور دیگر ٹھکا نوں کی تلاشی لی تھی ۔ اِس دوران ضبط کیے گئے دستا ویزات کی بنیاد پر بھو سلے کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ Yes Bank  کے بانی رانا کپور  اور  DHFL کے کپل وادھوان کے خلاف2020؁ء میں درج ایک معاملے میں یہ کار وائی ہو ئی ہے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں سُست روی سے اضافہ درج کیا جا رہا ہے لہذا عوام کو چا ہیے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں ۔ یہ اپیل مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسپتال میں داخل مریضوں کی تعددا بھلے ہی کم ہے لیکن اِس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کورونا وارئس کی وباء پوری طرح ختم ہو گئی ہے ۔ اِس لیے ہر کسی کو احتیا طی تدا بیر پر عمل کر تے رہنا چا ہیے۔ وزیر اعلیٰ ٹھا کرے نے ریاستی کا بینہ کے اجلاس میں یہ بات کہی ۔

***** ***** ***** 

کم از کم بنیادی قیمتوں سے جاری چنے کی خریداری کو 28؍ جون تک بڑھانے کا مرکزی حکو مت سے مطا لبہ کیاگیا ہے  اور  اِس بارے میں مہاراشٹر حکو مت مرکز کے رابطے میں ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے یہ بات کہی ۔ وہ کَل ریاستی کابینہ کے اجلاس میں بول رہے تھے ۔ پوار نے بتا یا کہ جاریہ سیزن میں چنے کی پیدا وار میں اضا فہ ہوا ہے  اور  چنے کی خریداری کی آخری تاریخ 29؍ مئی2022؁ء مقرر کی گئی ہے ۔ جس میں توسیع کرنے کا مر کزی حکو مت سے مطالبہ کیاگیا ہے ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا رہنما سنجئے رائوت  اور  شیو سینا کے کو لہا پور ضلع صدر سنجئے پوار نے کَل راجیہ سبھا کے لیے اپنے کاغذات ِ نامزدگی داخل کیے ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے ‘  نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی سر براہ شر د پوار ‘  وزیر ِ محصول با لا صاحب تھو رات  ‘  شہری تر قیات کے وزیر ایکناتھ شندے سمیت شیو سینا کے اراکین اِسمبلی  اور  اراکینِ پارلیمنٹ موجود تھے ۔اِس دوران سنجئے رائوت نے کہا کہ راجیہ سبھا انتخا بات کے لیے مہا وِکاس آ گھاڑی متحد ہے  اور  اُنھیں یقین ہے کہ شیو سینا کے دونوں امید وار  راجیہ سبھا کے لیے چُن لیے جا ئیں گے ۔

دوسری جانب نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی سے پر فل پٹیل کو امید واری دی جا ئےگی ۔  پر فل پٹیل 31؍ مئی کو اپنی امید واری داخل کر سکتے ہیں ۔ کانگریس کے ایک امید وار کے نام کو قطعیت دیے جانے کےبعد وہ بھی اپنی در خواست پیش کرے گا ۔سنجئے رائوت نے امید ظاہر کی کہ راجیہ سبھا کی 6؍ میں سے  4؍  سیٹوں پر مہا وِکاس آ گھاڑی کے امید وار کامیاب ہوں گے ۔ 

دریں اثناء راجیہ سبھا کا انتخا ب آزاد امید وار کے طور پر لڑ نے کے بارے میں رکن پارلیمنٹ سمبھا جی راجے چھتر پتی آج اپنا موقف واضح کریں گے ۔ وہ آج صبح 11؍ بجے ممبئی میں اخباری کانفرنس میں اعلان کر سکتے ہیں ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ اگر پارٹی کی مرکزی قیادت حکم دیتی ہے تو پارٹی راجیہ سبھا کی تیسری سیٹ لڑے گی   اور  جیت بھی درج کرے گی ۔ پاٹل کَل ممبئی میں صحا فیوں سے مخا طب تھے ۔ اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اراکین کی وِدھان سبھا میں تعداد کی بدو لت راجیہ سبھا انتخابات میں پارٹی کے 2؍ امید وار آ سانی سے جیت جا ئیں گے ۔ اِس کے علا وہ پارٹی اضا فی ووٹوں کے زور پر تیسری سیٹ بھی جیت سکتی ہے ۔

شیو سینا رہنما اور وزیر ٹرانسپورٹ نیل پرَب کے ٹھکا نوں پر ED کی جانب سے  مارے گئے چھاپوں پر

بولتے ہوئے چندر کانت پاٹل نے کہا کہ مرکزی جانچ ایجنسیاں ‘ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے آزادانہ طور پر کام کر رہی ہیں ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں کوروناوائرس کے511؍ نئے پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس انکشاف کے بعد ریاست  میں اِس وباء کی شروعات کےبعد سے اب تک کورونا پا زیٹیو ہو چکے مریضوں کی کُل تعداد78؍ لاکھ

84؍ ہزار329؍ ہو گئی ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کَل ریاست میں کوئی موت نہیں ہوئی ۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اب تک کووِڈ19- کی وجہ سے کُل ایک لاکھ47؍ ہزار857؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد ہے ۔

دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے 324؍ کورونا مریضوں کو صحت یاب قرار دے کر گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اِس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر77؍ لاکھ

34؍ ہزار110؍ سے تجا وز کر گئی ہے ۔ کووِڈ19- سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب قریب98؍ فیصد ہے ۔ فی الحال مہاراشٹر بھر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 2361؍ ہے  اور  اِن سبھی کا علاج جاری ہے ۔

***** ***** ***** 

صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووِند آج پونے کے دورے پر ہیں جہاں وہ مشہور لکشمی بائی دگڑو شیٹھ دَتّ مندر کی 125؍ سالہ تقریبات کا آغاز کریں گے ۔ اِس موقعے پر صدر جمہوریہ مندر کے125؍ سالہ سفر پر مبنی کتاب کا اجراء بھی کریں گے ۔ اِس دوران مختلف شعبوں میں نما یاں کار کر دگی کا مظا ہرہ کرنے والی شخصیات کو لکشمی بائی انعام سے بھی نوازا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

پیٹرول پمپ مالکوں کی تنظیم ‘  فیڈریشن آف آل مہاراشٹر پیٹرولیم ڈیلرس ایسو سی ایشن نے 31؍ مئی سے ایندھن خریداری نہ کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ اورنگ آباد پیٹرولیم ڈیلرس ایسو سی ایشن بھی اِس میں شامل رہے گی ۔ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری عقیل عباس نے کَل اِس بارے میں انتظا میہ کو دیے محضر میں یہ بات کہی ۔عقیل عباس نے بتا یا کہ پیٹرولیم کی مرکزی وزارت کی جانب سے نامزد کر دہ اپورو چندر کمیٹی نے ایندھن فروحت کر نے والوں کے لیے

 ہر 6؍ مہینے بعد کمیشن بڑھا نے کا فیصلہ لیا تھا  ‘  تا ہم 2017؁ء سے اِس کمیشن میں ملنے والا اضا فہ بند ہو گیا ہے  جس کے بعد پیٹرول پمپ مالکان نے ایندھن خریداری بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ عقیل عباس کا کہنا تھا کہ جب حکو مت ایندھن کی قیمتوں میں8؍ سے 9؍ روپیوں کی کٹو تی کر تی ہے تو پیٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصان جھیلنا پڑ تا ہے جس کی بھر پائی کی جانی چا ہیے ۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلعے کے اودگیر تعلقے کو پانی فراہم کرنے کے لیے جا ری امرت یو جنا منصوبے کا با قی کام 15؍ دنوں میں مکمل کرنے کی ہدایت ریاستی وزیر سنجئے بنسوڑ ے نے دی ہے ۔ بنسوڑے کَل اِس بارے میں منعقدہ میٹنگ میں بول رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس منصوبے کے لیے کھو دے گئے راستوں کے کاموں کو مزدوروں کی تعداد بڑھا کر بارش سے پہلے مکمل کیا جا ئے ۔ متعلقہ افسران کو دی گئی ہدایات میں بنسوڑے نے کہا کہ ہر دِن کم سے کم  200؍ نل کنکشن فراہم کیے جا ئیں  اور  شمسی توا نائی پیدا کرنے والے پر وجیکٹوں کی تکنیکی خا میوں کو درست کیا جا ئے ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے نظام ِ صحت میں اہم کر دار نبھا نے والی نر سوں کی تنظیم جانب سے کَل دھو لیہ میں اپنے مطالبات کی یکسوئی کے لیے آندو لن کیا گیا ۔ اِن نر سوں نے دھو لیہ کے بھائو صاحب ہیرے سر کاری میڈیکل کالج میں مظا ہرے کیے ۔ نر سیس کا کہنا تھا کہ اگر حکو مت اُن کے کام بند آندو لن کا نوٹِس نہیں لیتی ہے تو وہ کَل سے ریاست بھر میں بےمُدّت کام بندآندو لن کریںگی ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے کے بھو کر تعلقے میں کَل تیز طوفانی ہوائوں کے ساتھ موصلا دھار بارش ہوئی ۔ کچھ علا قوں سے ژا لہ باری کی بھی خبر ملی ہے ۔بیڑ ضلعے کے کِلّے دکھارور سے بھی کَل بارش کی اطلاع ملی ہے ۔ امرا وتی ضلعے میں بھی کَل بارش ہوئی ۔ اِس بیچ اگلے 2؍ دنوں میں کو کن ‘ وسطی مہاراشٹر   اور  وِدربھ کے کچھ علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے ۔ مراٹھواڑہ میں موسم خشک رہےگا پونے دفترِ موسمیات نے یہ پیشن گوئی کی ہے ۔

***** ***** ***** 

اورآخر میں اہم خبریں ایک  بار پھر سن لیجیے...

٭ مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ انیل پرَب کی رہائش گاہ سمیت7؍ ٹھکا نوں پر ED نے مارے چھا پے ‘

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ایجنسیوں کو جانچ کرنے کا حق ہے  لیکن  جانچ میں شفا فیت کا ہونا ضروری 

٭ شیو سینا رہنما سنجئے رائوت  اور سنجئے پوار نے راجیہ سبھا کے لیے داخل کیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی ‘ راجیہ سبھا کی6؍ سیٹوں کے لیے ہو رہے انتخا بات میں سے4؍ پر مہا وِکاس آ گھاڑی امید وار وں کے 

کامیاب ہونے کا سنجئے رائوت کو یقین 

٭ صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووِند آج پونے کے دورے پر 

اور

٭ کمیشن میں اضا فے کے مطالبے پر پیٹرولیم ڈیلرس ایسو سی ایشن کا31؍ مئی سے ایندھن نہ خریدنے کا انتباہ ‘ پیدا ہو سکتی ہے ایندھن کی قِلّت


اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سےعلاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: