Tuesday, 31 May 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں' تاریخ : 31 مئی 2022 وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 31 May 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳۱   مئی  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...


٭ آزادی کا امرت مہوتسو کے سلسلے میں مختلف 16؍ اسکیموں  اور  پروگرامس میں مستفدین کے ساتھ 

وزیر اعظم نریندر مودی آج خطاب کریں گے 

٭ کسانوں کو خریف ہنگام کے لیے فصل قرض تقسیم کرنے کی بینکوں کو ہدایت 

٭ راجیہ سبھا انتخا بات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے امید واروں کی پر چہ نامزدگیاں داخل 

٭ مرکزی پبلک سر وِس کمیشن کے شہری خد مات امتحانات کے نتائج ظاہر ‘ پہلے 4؍ مقام پر خواتین امید واروں نے بازی ماری 

٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے431؍ نئے مریضوں کا اندراج

اور

٭ ضمانت نرخ سے چنے کی خریدی کے لیے 18؍ جون تک توسیع



اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی آج16؍ اسکیموں  اور  پروگرامس میں مستفدین کے ساتھ خطاب کریں گے ۔ قو می سطح پر شِملہ میں اِس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے اِس میں شر کت کریں گے ۔ 21؍ ہزار کروڑسے زیادہ کسان سنمان فنڈ کے 11؍ ہفتوں کی تقسیم اِس موقعے پر مودی کے ہاتھوں کی جا ئے گی ۔ تمام ریاستوں کے صدر مقا مات ‘ ضلعے کے صدر مقا مات کے کسان تر قیاتی مراکز پر بھی اِس موقعے پر یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے ۔ 

اورنگ آ باد میں زرعی سائنسی مرکز پر ہونے والے اِس پروگرام میں مملکتی وزیر برائے خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ تاہم جالنہ ضلعے میں بد نا پور میں زرعی سائنسی مرکز پر ہونے والے پروگرام میں ریلوے مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے شر کت کریں گے ۔

***** ***** ***** 

کووِڈ دور میں ایسے بچے جنھوں نے اپنے سر پرستوں کو کھو دیا  اُنہیں اسکول اِسی طرح اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے لیے تعا ون کیا جا ئے گا ۔ یہ بات وزیر اعظم نریندر مودی نے کہی ہے ۔ کووِڈ دور میں ایک یا دو نوں سر پرست کھو جا نے والے بچوں کو پی ایم کیئرس اسکیم کے ذریعے سے مدد کی جاتی ہے ۔ اِس اسکیم کے مستحقین سے وزیر اعظم نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے خطاب کیا ۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے میں 11؍ بچوں کو پی ایم کیئرس اسکیم کے تحت جمع ہوئی رقم اِس ضمن میں پا س بُک ‘ صحت کارڈ‘ وزیر اعظم کا مکتوب  اور  اسکیم کا معلو ماتی کِتابچہ وزیر صحت راجیش ٹو پے کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا ۔ حکو مت ‘ عوامی نمائندے تمہارے ساتھ ہیں ‘ اِن الفاظ سے ٹو پے نے اُنھیں دِلاسہ دیا ۔ اِس پروگرام میں اسکول جانے والے طلباء کو اسکا لر شِپ کی رقم تقسیم کی گئی ہے ۔ اِسی طرح وزیر اعظم امدادی فنڈ کے پاس بُک  اور  آ یوشمان بھارت‘ وزیر اعظم جن آ روگیہ اسکیم کے تحت صحت کارڈس بچوں کو تقسیم کیے گئے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں ضلع کلکٹر سُنیل چو ہان کے ہاتھوں 26؍ بچوں کو ‘پر بھنی میں ضلع کلکٹر آنچل گوئل کے ہاتھوں 7؍ تاہم ناندیڑ ضلعے میں 9؍ بچوں کو ضلع کلکٹر ڈاکٹر وِپِن اِٹنکر کے ہاتھوں وزیر اعظم نے دیے صداقت نامے  ‘ پی ایم کیئرس فار چِلڈرن اسکیم کے پاس بُک ‘ پی ایم صحت کارڈ  اور  آ یوشمان کارڈ کَل تقسیم کیے گئے ۔

***** ***** ***** 

موسمِ باراں قریب ہے ۔ کسانوں کو خریف ہنگام کے لیے جنگی پیما نے پر کسان فصل قرض تقسیم کیے جائیں ۔ ضرورت ہو تو مقامی سطح پر ضلع کلکٹر س کے تعا ون سے بینک میڑا وےمنعقد کیے جا ئیں ۔ ایسی ہدایت وزیر اعلیٰ اُدھوٹھا کرے نے دی ہے ۔ ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹی کی میٹنگ سے کل وہ مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت بینکوں کو فصل قرض سے2؍ فیصد سود واپس کرنے کا عمل دوبارہ شروع کریں ۔ ایسا مطالبہ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنہ تومر کو ایک مکتوب کے ذریعے سے کیا ہے ۔ سود واپسی  بند کر نے کے مرکز کے فیصلے کے پس منظر میں وزیر اعلیٰ نے یہ مکتوب روانہ کیا ہے ۔ سو دواپسی بند ہونے کی وجہ سے ریاست کے70؍ لاکھ سے زیادہ کسانوں کا نقصان ہونے کا قیاس ہے ۔ قرض سود واپسی نہ ملنے کی وجہ سے ضلع کو آپریٹیو بینکس معاشی دشواری کاشکار ہو سکتے ہیں ۔ اسکا اثر بینکوں کے قرض تقسیم پر ہو گا یہ بات اُنھوں نے کہی ۔

***** ***** ***** 

راجیہ سبھا کے انتخا بات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مہاراشٹر سے امید واری حاصل کرنے والے مرکزی وزیر پیوش گوئل ‘ انیل بونڈے  اور  دھننجئے مہا ڈِک نے کَل ممبئی میں وِدھان بھون میں اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ۔ اِس موقعے پر قانون سازاسمبلی کے حزب مخالف کے پارٹی رہنما دیویندر پھڑ نویس موجود تھے ۔

کانگریس امید وار عمران پر تاپ گڑھی نے کَل مراٹھی میں عہد لے کر اپنا پر چہ نامزدگی پُر کیا ۔ مہاراشٹر ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹو لے سمیت پارٹی کے دیگر رہنما اِس موقعے پر موجود تھے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


مرکزی پبلک سروس کمیشن کے شہری خد مات امتحا نات 2021؁ء کے نتائج کَل ظاہر کر دیے گئے ۔ اِس میں پہلے4؍ مقام پر خواتین امید واروں نے بازی ماری ۔ اُتر پر دیش میں بجنور میں شروتی شر ما  نے تمام ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ۔ اِس کے بعد انکِتا اگر وال ‘ گامنی سِنگلا ‘ ایشوَریا وَرما   نے مقام حاصل کیا ۔ مرکزی حکو مت نے گروپA   اور  گروپB کے عہدوں کے لیے جملہ 685؍ امید واروں کے ناموں کی سفارش کمیشن نے کی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کووِڈ وباء سے متاثرہ 431؍نئے مریض کی تصدیق ہوئی ۔ اسکی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 78؍ لاکھ86؍ ہزار 375؍ ہو گئی ہے ۔ ریاست میں کَل اِس بیماری کی وجہ سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی ۔ اب تک ریاست میں اِس وباء کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ47؍ ہزار859؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ 87؍ فیصد ہے ۔ کَل 297؍ مریض کووِڈ سے شفایاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 77؍ لاکھ35؍ ہزار385؍ مریض اِس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 98؍ اعشا ریہ09؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال 3؍ ہزار131؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں۔

***** ***** ***** 

آج عالمی تمبا کو مخالف دِن منا یا جا رہا ہے۔ تمبا کو سے ہمارے ما حول کو خطرہ ہے یہ اِس سال کانعرہ ہے ۔

اِس نظر یہ سے عام شہر یوں میں مختلف طریقوںسے سما جی بیداری پیداہو ۔ اِس کےلیے قو می تمبا کو کنٹرول پروگرام کے تحت اورنگ آ باد میںگورنمنٹ ڈینٹل کالج و اسپتال کے طلباء آج صبح 10؍ بجے ریلوے اسٹیشن  اور  صبح ساڑھے گیارہ بجے سینٹرل بس اسٹینڈ پر  ا سٹریٹ پلے  کے ذریعے سے تمبا کو مخالف بیداری کریں گے ۔ کالج کے سماجی ڈینٹل شعبے کی جانب سے اِس موقع پر مسافروں کے دانتوں کی مفت جانچ کی جا ئے گی ۔

***** ***** ***** 

پیٹرول پمپ بند رہنے کی افواہ پر کَل اورنگ آ باد کے دیہی علاقوں اور شہری علاقوں کے پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں میں ایندھن بھر نے کے لیے ہجوم ہو گیا تھا ۔ پیٹرول پمپ مالکان کی کسی قسم کی ہڑ تال نہیں ہے۔ صرف ایک یوم کے لیے پمپ مالکان پیٹرول کمپنیوں سے پیٹرول ڈیزل خریدی نہیں کریں گے ۔ پمپوں پر فراہم پیٹرول - ڈیزل کی فروخت جا ری رہے گی ۔ یہ بات اورنگ آباد پیٹرول پمپ ڈیلرس تنظیم کے سیکریٹری عقیل عباس نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

اِنڈین قومی زرعی کو آپریٹیو مارکیٹِنگ تنظیم   نافیڈ  کے تحت کسانوں کو چنے کی خریدی کے لیے18؍ جون تک توسیع کی گئی ہے۔ اِس کی اطلاع ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ پر تا پ رائو پاٹل چکھلیکرنے جاری کر دہ بیان میں دی ہے ۔کسانوں کے مفاد کے نظریہ سے رکن پارلیمنٹ چِکھلیکر نے مرکزی وزیر پیوش گوئل ‘ مرکزی وزیر زراعت نریندر سنہ تو مر سے توسیع کا مطالبہ کیا تھا ۔ اِسکے لحاظ سے یہ توسیع کی گئی ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...


٭ آزادی کا امرت مہوتسو کے سلسلے میں مختلف 16؍ اسکیموں  اور  پروگرامس میں مستفدین کے ساتھ

وزیر اعظم نریندر مودی آج خطاب کریں گے 

٭ کسانوں کو خریف ہنگام کے لیے فصل قرض تقسیم کرنے کی بینکوں کو ہدایت 

٭ راجیہ سبھا انتخا بات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے امید واروں کی پر چہ نامزدگیاں داخل 

٭ مرکزی پبلک سر وِس کمیشن کے شہری خد مات امتحانات کے نتائج ظاہر ‘ پہلے 4؍ مقام پر خواتین امید واروں نے بازی ماری 

٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے431؍ نئے مریضوں کا اندراج

اور

٭ ضمانت نرخ سے چنے کی خریدی کے لیے 18؍ جون تک توسیع


علاقائی خبریں ختم ہوئی

٭٭٭٭٭


No comments: