Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 26 May 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۶ مئی ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ جموں کشمیر کے علیحد گی پسند رہنما یا سین ملِک کو دہشت گردوں کی مالی معا ونت کرنے کے معاملے میں
عمر قید اور10؍ لاکھ روپئے جر ما نے کی سزا
٭ ریاست کی قانون ساز کائونسل کی10؍ نشستوں کے لیے آئندہ20؍ جون کو انتخابات
٭ دیگر پسماندہ طبقات او بی سی کے سیاسی ریزر ویشن مسئلے کے حل کے بعد ہی مقامی خود مختار اِداروں کے
انتخابات میں شر کت ‘ شرد پوار کااعلان
٭ او بی سی کے سیاسی ریزر ویشن کی خا طر بی جے پی کا ممبئی میں منترا لیہ پر مورچہ
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے470؍ نئے مریض
اور
٭ اورنگ آ باد -جالنہ روڈ پر پیش آئے حادثے میں جیپ ڈرائیور سمیت5؍ افراد ہلاک اور2؍ زخمی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ جموںکشمیر میں علیحدگی پسند رہنما یا سین ملِک کو دِلّی کی عدالت نے دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرنے اور حکو متِ ہند کے خلاف جنگ کا اعلان کرنے کے معاملے میں عمر قید اور10؍ لاکھ روپئے جر ما نہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے ۔ ملِک کو NIA کی خصو صی عدالت نے دہشت گروں کو مالی مدد فراہم کرنے کا مجرم قرار دیا تھا ۔ اِس سے قبل سماعت کے دوران ملِک نے الزا مات کو قبول کر لیا تھا ۔ خصو صی جج پر وین سنگھ کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد ملِک کو تہاڑ جیل روانہ کر دیا گیا ۔ اِسی دوران جموں کشمیر اور دیگر چند شہروں میں بندوبست میں اضا فہ کر دیا گیا اور اِنٹر نیٹ خد مات بند کر دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے 10؍ لاکھ ٹن تک شکر بر آمد کرنے کی اجازت دی ہے ۔ گزشتہ چند مہینوں میں شکر کی زبر دست پیدا وار کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ۔ نئے رہنما خطو ط کے مطا بق شکر بر آمد کرنے کے لیے شکر کار خانوں اور بر آمدکنند گان کو اناج کی مرکزی وزارت سے منظوری حاصل کرنا لازمی ہے ۔ آئندہ31؍ مئی تک بغیر منظوری کے بھی شکر بر آمد کی جا سکتی ہے ۔ تا ہم یکم جون تا30؍ اکتوبر کے دوران اِس کے لیے اجازت ضروری رہے گی ۔ اِس فیصلے سے شکر کے سیزن کے آخر یعنی ستمبر2022ء تک شکر کا ذخیر ہ ملک میں60؍ تا65؍ لاکھ ٹن رہے گا ۔
***** ***** *****
راجیہ سبھا انتخا بات کے لیے شیو سینا قائد سنجئے رائوت اور سنجئے پوار آج پر چۂ نامزدگی داخل کریں گے ۔ سنجئے رائوت نے کَل ممبئی میں نامہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے یہ اعلان کیا ۔ عرض داخل کر تے وقت وزیر اعلیٰ اور مہا وِکاس آگھاڑی کے سر کر دہ قائدین موجود رہیں گے۔ کانگریس سے علیحدہ ہونے والے رہنما کپِل سِبّل نے سماجی وادی پارٹی کی مدد سے آزاد امید وار کے طور پر راجیہ سبھا کے لیے اپنا پر چۂ نامزدگی داخل کیا ۔ سِبّل نے اِس سے قبل کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
***** ***** *****
راجیہ سبھا کے چُنائو کے فوری بعد ریاست کے قانون ساز کائونسل کی 10؍ نشستوں کے لیے 20؍ جون کو انتخابات ہوں گے ۔ انتخابی کمیشن نے کَل اِس خصوص میں اعلان کیا ۔ آئندہ 2؍جون کو چُنائو سے متعلق ہدایت جاری کی جا ئے گی اور 9؍ جون سے پر چۂ نامزدگی داخل کرنے کا آغاز ہو گا ۔ آئندہ جو لائی کے پہلے ہفتے میں کائونسل کے10؍ ممبران ریٹائر ہو رہے ہیں ۔
***** ***** *****
این سی پی کے قو می صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے مقامی خود مختار اِداروں کے انتخا بات میں دیگر پسماندہ طبقات او بی سی کے سیا سی ریزر ویشن کے مسئلے کو حل کر کے ہی اُن کی جماعت چُنائو میں حصہ لے گی ۔ این سی پی کے او بی سی سیل کی جانب سے ممبئی میں کَل ریاستی سطح کا او بی سی کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس سے خطاب کر تے ہوئے پوار نے یہ اعلان کیا ۔ اِس کانفرنس میں مرکزی حکو مت سے او بی سی کی ذات کے مطا بق مر دم شماری کرانے ‘ اِس طبقے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نو جوانوں کو او بی سی کارپوریشن کی جانب سے 25؍ لاکھ روپئے قرض کی فراہمی کے لیے ریاستی حکو مت کو فنڈ فراہم کرنے اور ممبئی و پونے جیسے شہروں میں او بی سی طلباءکے ایک ہزار طلباء کے لیے ہاسٹیل قائم کرنے کا مطا لبہ کیا گیا ۔اِس اجتماع میں مرکزی حکو مت سے منڈل کمیشن کی رپورٹ پر صد فیصد عمل در آمد کی بھی مانگ کی گئی ۔ کانفرنس میں دیگر پسماندہ طبقات کے نوجوانوں کو این سی پی کی جانب سے 27؍ فیصد امید وار مختص کرنے کی قرارداد منظور کی گئی ۔
***** ***** *****
دیگرپسماندہ طبقات او بی سی کو سیاسی ریزر ویشن دیا جائے ۔ اِس مطالبے کی یکسوئی کی خاطر کَل بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی او بی سی مورچے کی جانب سے ممبئی میں منترالیہ پر مورچہ نکا لاگیا ۔ قانون ساز کائونسل میں حزب اختلاف کے رہنما پر وین دریکر ‘ پارٹی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل اور سُدھیر مُنگنٹیوار اِس موقعے پر موجود تھے ۔ پارٹی کے ریاستی دفتر سے نکا لے گئے اِس مورچے کو پولس کی جانب سے روکا گیا اور بی جے پی رہنمائوں کی گرفتاری کی گئی ۔ اِس موقعے پر بی جے پی کار کنان نے مہا وِکاس آگھاڑی حکو مت کے خلاف زور دار نعرے بازی کی اور او بی سی کا سیاسی ریزر ویشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
داخلے کے ریاستی وزیر مملکت شمبھو راج دیسائی نے غیر قا نون نی طریقے سے قرض وصو لی کرنے والی مائیکرو فائنانس کمپنیوں پر پولس کو کار وائی کرنے کی کَل ہدایت دی ہے ۔ کولہا پور ضلعے میں مائیکرو فائنانس کمپنیوں کی جانب سے قر ض وصو لی میں سختی کرنے سے متعلق منترا لیہ میں کَل ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ اِس میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے وزیر موصوف نے یہ ہدایت دی ۔ دیسائی نے غیر قا نون نی طریقے سے قرض وصو لی کرنے اور غیر مناسب بر وتائو کرنے والی فائنانس کمپنیوں کے خلاف پولس محکمے سے شکا یت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ دیسائی نے کہا کہ اِس تعلق سے ملنے والی شکا یات پر پولس سپرنٹنڈنٹس حکو مت کی رپورٹ پیش کریں جیسے مرکزی حکو مت کو روانہ کیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے470؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کےبعد ریاست بھر میں اب تک اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد78؍ لاکھ83؍ ہزار 818؍ ہو چکی ہے ۔ ریاست میں کَل اِس بیماری سے کسی کی بھی موت واقع نہیں ہوئی ۔ ریاست میں اب تک اِس بیما ری سے ہلاک ہونے والے کُل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ47؍ ہزار857؍ ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل334؍ کورونا مریض شفا یاب ہوئے ۔ ریاست میں اب تک77؍ لاکھ33؍ ہزار 786؍ کورونا مریض ٹھیک ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست بھر میں 2؍ ہزار175؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر میں امن و قا نون کی صورتحال کو بہتر بنا نے کے لیے شیو سینا کی جانب سے پولس کمشنر نکھِل گُپتا کو کَل محضر پیش کیا گیا ۔ شیو سینا قائد چندر کانت کھیرے ‘ ضلع صدر امبا داس دانوے اور دیگر پارٹی قائدین پر مشتمل وفد نے پولس کمشنر سے شہر میں پیش آ ئی قتل اور دیگر جرائم میں اضا فے پر تبا دلۂ خیال کیا ۔ اورنگ آباد شہر میں گزشتہ4؍ مہینوں میں 11؍ قتل کی وارداتیں پیش آئی ہیں ۔ اِس طرح تلواریں‘ چاقو اور دیگر ہتھیا رآن لائن بازار سے بڑے پیما نے پر شہر میں آ رہے ہیں ۔ حمل ضائع کرنے اور نشیلی دوائیں میڈیکل دکانوں پر دستیاب ہیں ۔ اِس ملا قات میں اِ ن تمام پر پا بندی عائد کرنے کا مطالبہ کیاگیا ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقے کے رکن کائونسل ستیش چو ہان نے انجینئرنگ ‘ مار میسی ‘ ایم بی اے وغیرہ پیشہ وارانہ کور سیز میں داخلے کے لیے CET امتحا نات 30؍ جون تا 20؍ جو لائی کے در میان منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ چو ہان کی جانب سے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے ریاستی وزیر اُدئے سامنت کو دیے گئے محضر میں کہا گیا ہے کہ اِس سے آئندہ ماہِ ستمبر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا جا سکتا ہے ۔ محضر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اِن امتحا نات کو ملتوی کرنے سے طلباء اور کالجس کو مالی نقصان ہو گا ۔
***** ***** *****
2
؍ انتہا پسند نکسلیوں نے کَل گڈ چِرولی پولس کے روبرو خود سپر دگی کر دی ۔ رام سنگھ اور مادھو ری اُن کے نام ہیں ۔ رام سنگھ اہیر ی تعلقے کے ارکا پلّی کا رہنے والا جبکہ ما دھو ری ایٹا پلّی تعلقے کے گٹے پلّی کی رہائشی ہے ۔ حکو مت نے اِن دو نوں پر فی کس6؍ لاکھ روپئے انعام رکھا تھا یہ اطلاع پولس سپرنٹنڈنٹ انکت گوئل نے دی ۔
***** ***** *****
لاتور میونسپل کار پوریشن کا خصو صی عام اجلاس منعقد کرنے کے لیے مکتوب جاری کرنے میں لا پر واہی کرنے پر کارپوریشن کی اشونی دیوڑے کو معطل کر دیا گیا ۔ کار پوریشن کے ایڈمنسٹریٹر امن مِتّل نے اِس خصوص میں حکم نا مہ جاری کیا ۔ 20؍ مئی کو لاتور میونسپل کارپوریشن کا خصو صی عام اجلاس بلا یا گیا تھا ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد - جالنہ روڈ پر کَل گاڑھے جل گائوں کے قریب پیش کَل شام بس اور بُلیرو جیپ کے در میان تصادم ہو گیا ۔ اِس حادثے میں جیپ ڈرائیور سمیت5؍ افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے اور 2؍ افراد زخمی ہو گئے ۔ مر نے والے سب اورنگ آ باد شہر کے رہائشی تھے تیز رفتاری سے جیپ چلانے والے ڈرائیور کا گاڑی پر قا بو ختم ہوجانے سے جیپ مخالف سمیت سے آ رہی ایس ٹی بس سے جاٹکرائی ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا گھاٹی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر...
٭ جموں کشمیر کے علیحد گی پسند رہنما یا سین ملِک کو دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے کے معاملے میں
عمر قید اور10؍ لاکھ روپئے جر ما نے کی سزا
٭ ریاست کی قانون ساز کائونسل کی10؍ نشستوں کے لیے آئندہ20؍ جون کو انتخابات
٭ دیگر پسماندہ طبقات او بی سی کے سیاسی ریزر ویشن مسئلے کے حل کے بعد ہی مقامی خود مختار اِداروں کے انتخابات میں شر کت ‘ شرد پوار کااعلان
٭ او بی سی کے سیاسی ریزر ویشن کی خا طر بی جے پی کا ممبئی میں منترا لیہ پر مورچہ
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے470؍ نئے مریض
اور
٭ اورنگ آ باد -جالنہ روڈ پر پیش آئے حادثے میں جیپ ڈرائیور سمیت5؍ افراد ہلاک اور2؍ زخمی
اِسی کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment