Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 28 May 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۸ مئی ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ سماجی اصلاح کے معاملے میں مہاراشٹر ہمیشہ اوّل رہا ہے ‘ صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند کا اظہار خیال
٭ لداخ میں پیش آئے بس حادثے میں مراٹھا لائف اِنفنٹری کے 7؍ جوان ہلاک‘ مرنے والوں میں کو لہا پور ضلعے کا جوان شامل
٭ ممبئی میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا کَل سے آ غاز
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے536؍ نئے مریض
٭ کارڈِلیہ کروز منشیات معاملے میں فلم ادا کار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سمیت6؍ افراد کو کلین چِٹ
اور
٭ اِسِس نامی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے لیے کام کرنے کے الزام میں پر بھنی کے محمد شاہد خان کو
7؍ برس قیدِ با مشقت کی سزا
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند نے کہا ہے کہ مہاراشٹر سنتوں اور مہاتمائوں کی زمین ہے اور سماجی اصلا ح کے معاملے میں مہا راشٹر ہمیشہ اوّل رہا ہے ۔ صدر جمہوریہ کے ہاتھوں کَل پونے کے لکشمی بائی دگڑو شیٹھ حلوائی دتّ مندر ٹرسٹ کی 125؍ سالہ تقا ریب کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاراشٹر کی سنت روایت نے ملک کی سماجی ہم آہنگی کے دھاگوں کو مضبوطی دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوک مانیہ تِلک ‘ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر اور دیگر سماجی کار کنان نے عوامی بیداری کی شمع روشن رکھی ہے ۔
اِس موقعے پر سابق صدر پر تیبھا پاٹل‘ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری ‘ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ‘ ریاستی وزیر داخلہ دلیپ وڑسے پاٹل اور مذکورہ ٹرسٹ کے چیئر مین پر تاپ پر دیشی موجود تھے ۔ صدر جمہوریہ نے کورونا کے دور میں ٹرسٹ کی جانب سے کی گئی خد مات کی ستائش کی ۔ اِس تقریب میں سابق لیفٹِننٹ جنرل اور مہاراشٹر ہیلتھ سائنس یو نیور سٹی کے وائرس چانسلر ڈاکٹر ما دھو ری کانِٹکر ‘ ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل یو نیور سٹی کی پرو وائرس چانسلر ڈاکٹر بھاگیہ شری پاٹل اور بین الاقوامی بو نسا ئے ماہر پرجکتا کالے کو صدر جمہوریہ کے ہاتھوں لکشمی بائی ایوارڈ سے نوازاگیا ۔
***** ***** *****
رکن پارلیمنٹ سنبھا جی راجے چھتر پتی نے راجیہ سبھا انتخا بات نہ لڑ نے کا اعلان کیا ہے ۔ ممبئی میں کَل صحا فیوں سے گفت و شنید کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایک پارٹی کے بندھن میں بند ھنا نہیں چا ہتے ۔ اراکین کی خرید و فروخت سے بچنے کے لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیر داخلہ دلیپ وڑ سے پاٹل نے کہا ہے کہ سائبر جرائم پر قا بو پانے کے لیے خاکہ اور اصول و ضوابط تیار کیے جائیں گے ۔ ایک خانگی ٹی وی چینل سے بات کر تے ہوئے انہوں نے یہ اعلان کیا ۔ وزیر وصوف نے بتا یا کہ سائبر جرائم ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور انہوں نے اِس خصوص میں مرکزی حکو مت اور گوگل کو بھی خط لکھا ہے ۔ پاٹل نے بتا یا کہ سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے اصو ل و ضوابط کی تیاری کی خاطر جانچ پڑ تال کا کام جاری ہے ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کَل ممبئی میں مراٹھی ناٹیہ وشو نامی ڈرامہ میوزیم کے Logo کی نقاب کشا ئی کی ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تاریخ کے اہم نقوش کو اپنی یادوں میں زندہ رکھنا بہت اہمیت رکھتا ہے اور اِس ڈرامہ میو زیم کا قیام بہت اطمینان بخش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہا راشٹر اور مغر بی بنگال میں ڈرامے کی ایک طویل اور قابلِ فخر روایت رہی ہے اور اِس وجہ سے اُن کے ذہن میں اِس ڈرامہ میوزیم کے قیام کا خیال طویل عرصےسے تھا ۔
***** ***** *****
آئندہ30؍ جون تک ریاستی حکو مت کے کسی بھی ملازم کا تبا دلہ نہ کیا جائے ۔ ریاستی حکو مت نے کَل یہ ہدایت جاری کی ۔ سر کو لر میں کہا گیا ہے کہ انتظامی ضرورت کے پیش نظر اگر تبا دلہ کر نا ضروری ہو تو وزیر اعلیٰ سے منظوری حاصل کی جا ئے ۔
***** ***** *****
لداخ کے ضلع لہ میں کَل صبح تُر تُک کے قریب پیش آئے بس حادثے میں بھارتی فوج کے مراٹھا لائف اِنفنٹری کے
7؍ جوان ہلاک ہو گئے اور 19؍ شدید زخمی ہو گئے ۔ مر نے والوں میں کو لہا پور ضلع جوان کا پر شانت جا دھو شامل ہے ۔ یہ 26؍ جوان پر تا پور کے ٹرانسٹ کیمپ سے تُر تُک سیکٹر کے حنیف علاقے کی جانب روانہ ہوئے تھے ۔ بس بے قا بو ہو جانے کے سبب شِیوک ندی میں جا گِری تھی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
مُلک کا معروف فلمی میلہ ممبئی اِنٹر نیشنل فلم فیسٹیول 2022ء کا کَل سے آغاز ہو رہا ہے ۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والے اِس فلم فیسٹیول کا افتتاح ممبئی کے وَر لی میں واقع نہرو سینٹر میں کیا جا ئے گا ۔ جبکہ فلموں کو فلم ڈویژن کامپلیکس کے مختلف جدید ترین سینما گھروں میں دکھا یا جا ئے گا ۔ میلے میں حصّہ لینے کے لیے30؍ مما لک سے کَل808؍ اندراجات کیے گئے ہیں ۔ اِس فیسٹیول مقابلے میں 102؍ فلموں کی نمائش کی جا ئے گی ۔ اِن میں 35؍
بین الاقوامی اور 67؍ قو می فلمیں شامل ہیں ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے536؍ نئے مریض پائے گئے جس کے بعد ریاست بھر میں اب تک اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد 78؍ لاکھ84؍ ہزار354؍ ہو چکی ہے ۔ کَل اِس بیما ری سے کسی بھی مر یض کی موت واقع نہیں ہو ئی ۔ ریاست میں اب تک اِس مرض سےایک لاکھ47؍ ہزار857؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی کَل329؍ کورونا مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک 77؍ لاکھ34؍ ہزار439؍ کورونا مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں 568؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جارہاہے ۔
***** ***** *****
کارڈِلیہ کروز منشیاب معاملے میں فلم اداکار شارخ خان کے بیٹے آرین خان سمیت6؍ افراد کو منشیات پر کنٹرول کرنے والے اِدارے نارکوٹِکس ڈرگ کنٹرول NCB نے کلین چِٹ دی ہے اور اِسی معاملے میں دیگر
14؍ افراد کے خلاف چار ج شیٹ داخل کی ہے ۔ NCB کے ڈویژنل ڈائریکٹر سنجئے سنگھ نے بتا یا کہ اِس معاملے میں
6؍ افراد کے خلاف کوئی بھی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے ۔ گزشتہ برس 3؍ اکتوبر کو NCB کی جانب سے کارڈِلیہ کروز پر چھا پے کے دوران بڑے پیما نے پر منشیات ضبط کی گئی تھی اور آ رین خان سمیت20؍ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ۔
***** ***** *****
نیشنل اِنویسٹِگیشن ایجنسیNIA کی خصوصی عدالت نے بین الاقومی دہشت گرد تنظیمISIS کے لیے کام کرنے کے الزام میں پربھنی کے محمد شاہد خان کو 7؍ برس قید با مشقت کی سزا سنائی ہے ۔ ممبئی میں کَل سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کو54؍ ہزار روپئے جر مانہ ادا کرنے کے لیے بھی کہا ہے ۔ ریاست کے دہشت گردی مخالف دستے نے سن2016ء میں ہنگو لی ضلعے کے نو جوانوں کو اِس دہشت گرد تنظیم میں شامل کرنے کے لیے کی گئی سازش کو بے نقاب کیا تھا جس میں ناصر بن یفائی چائوس کو اِس سے قبل 7؍ برس قیدِ با مشقت کی سزا سنا ئی گئی تھی ۔
***** ***** *****
مسلم سماج کی تر قی کے لیے مو لانا آزاد ریسرچ ٹریننگ اِنسٹِٹیوٹ
MARTI کا قیام عمل میں لا یا جا ئے ۔ اِ س مطالبے کی یکسوئی کے لیے مار ٹی کمیٹی کی جانب سے اورنگ آباد میں احتجاج کیا گیا ۔ اپنے مختلف مطالبات کا محضر کمیٹی نے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کو روانہ کیاہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی تقسیم کے خلاف طلباء کی تنظیم ریپبلیکن وِدیا رتھی سینا کے کار کنان نے یو نیور سٹی مینجمنٹ کائونسل کے رکن سنجئے نمباڑ کر پر سیا ہی پھینکی ۔ نمباڑ کر یو نیور سٹی کی تقسیم کر کے عثمان آ باد میں ایک آزاد یو نیور سٹی کے قیام کےلیے کوشاں ہیں ۔ مینجمنٹ کائونسل نے اِس خصوص میں قرار داد منظور کی ہے جس کے بعد حکو مت نے اِس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی ۔
دریں اثناء یو نیور سٹی مینجمنٹ کائونسل کے اجلاس میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مرکزی وزیر نتِن گڈ کری کو ڈاکٹر آف لِٹریچر D.littکی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
***** ***** *****
کم و بیش 60؍ کروڑ روپیوں کے خرید و فروخت کے جعلی بِلس بنا کر اِنپُٹ ٹیکس کریڈِٹ لینے اور حکو مت کا10؍ کروڑ 82؍ لاکھ روپیوں کا ٹیکس کا نقصان کرنے کے معاملے میں پونا کے تاجر عر فان اسمعیل کو مہاراشٹر اشیاء و خد مات ٹیکس GST محکمے نے گرفتار کیا ہے ۔ انہیں پونے کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے
14؍ دنوں کی عدالتی تحویل میںبھیج دیا ہے ۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے کے گھن سائونگی تعلقے کے موضع بھو گائو کے کسان سُبھاش سرائے اور میرا سراٹے نامی میاں بیوی نے کَل دوپہر جالنہ ضلع کلکٹر دفتر کے صحن میں خود کشی کرنے کی کوشش کی ۔ شکر کار خانے سے گزارش کرنے کے بعد بھی اُن کے گنّے کی فصل نہیں توڑی گئی ۔جس کے بعد انہوں نے زہریلی دوا پینے کی کوشش کی ۔ جسے پولس نے مداخلت کر کے ناکام بنا یا ۔ انہیں حراست میں لے کر پولس تھانے لے جا یا گیا ۔ ہما رے نا مہ نگار کے مطا بق ضلع کے 4؍ شکر کار خانوں کے علاقوں میں ساڑھے 6؍ لاکھ ٹن گناّ کرشِنگ کے بغیر کھیتوں میں کھڑا ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ سماجی اصلاح کے معاملے میں مہاراشٹر ہمیشہ اوّل رہا ہے ‘ صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند کا اظہار خیال
٭ لداخ میں پیش آئے بس حادثے میں مراٹھا لائف اِنفنٹری کے 7؍ جوان ہلاک‘ مرنے والوں میں کو لہا پور ضلعے کا جوان شامل
٭ ممبئی میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا کَل سے آ غاز
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے536؍ نئے مریض
٭ کارڈِلیہ کروز منشیات معاملے میں فلم ادا کار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سمیت6؍ افراد کو کلین چِٹ
اور
٭ اِسِس نامی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے لیے کام کرنے کے الزام میں پر بھنی کے محمد شاہد خان کو
7؍ برس قیدِ با مشقت کی سزا
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئی
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment