Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 02 March 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲؍ مارچ ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ شیو سینا کے ٹھاکرے گروپ کے رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت کے متنازعہ بیان کی وجہ سے مقننہ کے
دونوں ایوانوں میں کام کاج نہیں ہو سکا ‘2؍ دن میں تحقیقات کر کے فیصلہ کیا جائے گا ‘ اسمبلی اسپیکر
راہل نار ویکر کا اعلان
٭ رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں50؍ روپئے اور کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت میں 350؍ روپئے کا اضا فہ
٭ ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع
اور
٭ بارڈر-گاوسکر سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کر کٹ مقابلے میں کل پہلے دِن
آسٹریلیا نے بھارت پر47؍ رنوں کی
بر تری حاصل کی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ شیو سینا کے ٹھاکرے گروپ کے رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت کے متنازعہ بیان کی وجہ سے مقننہ کے دونوں ایوانوں میں گزشتہ روز کام کاج نہیں ہو سکا۔ خیال رہے کہ کل صبح کولہا پور میں صحافیوں سے بات کر تے ہوئے رائوت نے مقننہ کے اراکین کوچوروں کا گروپ کہا تھا ۔اِس سے نا راض اسمبلی میں حزب اقتدار کے اراکین نے رائوت پر کار وائی کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا ۔
اِس معاملے پر اظہار خیال کرتےہوئے حزب مخالف کے رہنما اجیت پوار نے کہا کہ پارٹی کے اختلا فات کو بازو رکھ کر اِس معاملے پر سنجید گی سے غور کیا جا نا چاہیے ۔ ناناپٹو لے اور اشوک چو ہان سمیت حزب مخالف کے دیگر اراکین نے بھی متنازعہ بیان پر نا راضی کی اظہار کیا ۔
حزب اقتدار جماعتوں نے سنجئے رائوت پر کار وائی کا مطالبے کر تےہوئے ایوان کے وسط میں جمع ہو کر نعرے بازی کی۔ جس کی وجہ سے ایوان کی کار وائی پہلے 4؍ مرتبہ اور بعد میں دِن بھر کے لیے روک دی گئی۔
ایوان کے اسپیکر راہول نارویکر نے 2؍روز میں اِس معاملے کی تحقیقات کر کے فیصلہ کرنے کا اعلان کیا۔
***** ***** *****
قانون ساز کونسل میں بھی یہ معاملہ اُٹھا یا گیا ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور پر وین دریکر نے اِس معاملے پر کار وائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جناب پھڑ نویس نے کہا کہ سنجئے رائوت کا متنازعہ بیان مقننہ کی توہین ہے اور تمام اراکین یک جٹ ہو کر اِس کی مذمت کریں ۔ انھوں نے کہا کہ یہ تو ہین بر داشت نہیں کی جائے گی ۔
حزب مخالف کے رہنما امبا داس دانوے نے کہا کہ وہ اِس بیان کی حمایت نہیں کر تے ۔ اُنھوں نے کہا کہ سنجئے رائوت نے یہ بیان کس تناظر میں اور کس کے لیے دیا ہے اِس کی پوچھ گچھ ہو نی چا ہیے ۔ ساتھ ہی اُنھوں نے یہ بھی پو چھا کہ مخالفین کو غدار کہنے پر کیا کار وائی کی جائے گی ۔ اِس کے بعد فریقین کی جانب سے ہنگامہ بر پا کرنے پر ڈپٹی چیئر پر سن ڈاکٹر نیلم گورہے نے یہ کہتے ہوئے قانون ساز کونسل کی کار وئی دن بھر کے لیے روک دی کہ اِس معاملے میں مناسب فیصلہ کیا جائے گا ۔
اِسی دوران حکو مت کی جانب سے دی گئی چائے کی دعوت میں غیر حاضر رہنے والے مخالفین کو غدار کہنے پر قانون ساز کونسل میں حزب مخالف نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے خلاف حق تلفی کی تجویزپیش کی ۔
***** ***** *****
رسوئی گیس سلینڈر کی قمیت میں 50؍ روپئے اور کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت میں350؍ روپئے کا اضا فہ کیا گیا ہے ۔ اب دِلّی میں رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت بڑھ کر ایک ہزار103؍ روپئے اور ممبئی میں ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر ایک ہزار102؍ روپئے 50؍ پیسے ہو چکی ہے ۔
***** ***** *****
ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے لیے جانے والے دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ہورہے ہیں ۔ تعلیمی بورڈ کے چیئر مین شرد گوسا وی نے بتا یا کہ اِس امتحان میں ریاست بھر کے23؍ ہزار
19؍ اسکولوں میں سے کُل 15؍ لاکھ 77؍ ہزار256؍ طلباء شر کت کر رہے ہیں ۔ اِس کے لیے ریاست بھر میں5؍ہزار
33؍ مراکز بنا ئے گئے ہیں۔ یہ امتحا نات 25؍ مارچ تک جاری رہیں گے ۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کی جانب سے اورنگ آباد اور عثمان آبادضلعے کا نام تبدیل کرنے کے بعد اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بھی آفیشیلی دونوں اضلاع کے نام تبدیل کر دیے ہیں ۔ ایس ٹی کار پوریشن کی جانب سے کل اِس خصوص میں مکتوب جاری کیا گیا ۔ اِس میں بتا یا گیا ہے کہ اورنگ آباد اور عثمان آباد سینٹرل بس اسٹینڈ کا نام بدل کر چھتر پتی سنبھا جی نگر سینٹرل بس اسٹینڈ اور دھا را شیو سینٹرل بس اسٹینڈ کر دیا گیا ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
بجلی نرخ میں37؍ فیصد کا اضافہ کرنےکامہا وِترن کا مطالبہ پوری طرح مسترد کیا جائے ۔ اِس مطالبے پر گزشتہ روز چھتر پتی سنبھا جی نگر کے والوج میں مراٹھواڑہ اسوسی ایشن آف اسمال اسکیل اِنڈسٹریز اینڈ ایگریکلچر - ماسیا کے دفتر کے سامنے بجلی نرخ میں اضافہ کی تجویز کو نذر آتش کیا گیا ۔ ماسیا کا کہنا ہے کہ مہا وِترن کمپنی نے 67؍ہزار 644؍ کروڑ روپئے خسارے کی بھر پائی کے لیے کی گئی تجویز سرا سر نا انصافی ہے ۔اِسی طرح بجلی نرخ میں یہ اضا فہ عام گھریلو صارفین اور کمر شیل صارفین کی کمر توڑ دے گا ۔ اِس موقعےپر ماسیا نے بجلی نرخ میں اضا فے کی تجویز خارج کر کے راحت پہنچا نے کا مطالبہ کیا ۔
***** ***** *****
ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کومنافع بخش کھیتی کے لیے اعلیٰ زرعی تیکنا لو جی کا استعمال ضروری ہے ۔ وہ کل ناندیڑ میں منعقدہ زرعی مہوتسو اور بچت گٹ کی خواتین کی تیار کر دہ اشیاء کی نمائش اور فروخت میلے کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔جناب ابھیجیت رائوت نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ زرعی پیدا وار پر منحصر صنعتیںقائم کریں اور پیدا وار کی فروخت پر بھی غور و خوص کریں ۔ یہ زرعی مہوتسو4؍ دنوں تک جاری رہے گا ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھاجی نگر شہر میںمنعقدہ
G20
؍ اجلاس کے لیے کی گئی تزئین و آرائیش کو نقصان پہنچا نے والے فور وہیلر ڈرائیورس پر82؍ ہزار984 ؍ روپئے کا جر ما نہ عائد کیا گیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے شعبہ گارڈنس کی جانب سے شہر کے سیوَن ہِل فلائی اوور پر ڈیوائڈر میںنصب کیے گئے سجاوٹ کے پودوں سمیت سمنٹ اور فائبر کے گملوں کو کار ڈرائیور نے ٹکر مار کر نقصان پہنچا یا تھا ۔ جس کے بعد فرار ڈرائیور کے خلاف جواہر نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
بارڈر -گاوسکر ٹیسٹ کر کٹ سیریز کے اِندور میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کر کٹ میچ میں کل پہلے دِن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے بھارت پر 47؍ رنوں کی بر تری حاصل کر لی تھی ۔ خیال رہے کہ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کا فیصلہ کیا تھا جس میں بھارتی ٹیم پہلی پاری میں109؍ رن بنا کر آل آئوٹ ہو گئی تھی ۔ اِس کے بعدآسٹریلیا نے پہلی پاری میں
4؍ وکٹ کے نقصان پر 156؍ رن بنا لیے ہیں ۔ بھارتی گیند باز رویندر جڈیجہ نے 4؍ وکٹ حاصل کیے ۔
***** ***** *****
دونڈ- نظام آباد - دونڈ یہ ریلوے گاڑی آئندہ26؍ مارچ تک منسوخ کر دی گئی ہے ۔ ناندیڑ رابطہ عامہ دفتر کی اطلاع کے مطا بق وسطی ریلوے کے شولا پور حلقے میں بیلا پور پُن تانبا اسٹیشن کے در میان پیدا ہوئی تکنیکی خرابی کی وجہ سے مذکورہ ریل گاڑی منسوخ کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
آنے والے ہولی تہوار کو پیش نظر رکھتے ہوئے جنوب وسطی ریلوے نے کاچی گُڑا سے بیکا نیر در میان ایک مخصوص ریل گاڑی کا ایک پھیرا لگا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ گاڑی ناندیڑ ‘ پورنا ‘ ہنگولی اور اکولا کے روٹ پر چلائی جائے گی ۔ یہ گاڑی آئندہ 4؍ مارچ کے روز کاچی گُڑا سے اور 7؍ مارچ کو بیکا نیر سے چلے گی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ شیو سینا کے ٹھاکرے گروپ کے رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت کے متنازعہ بیان کی وجہ سے مقننہ کے
دونوں ایوانوں میں کام کاج نہیں ہو سکا ‘2؍ دن میں تحقیقات کر کے فیصلہ کیا جائے گا ‘ اسمبلی اسپیکر
راہل نار ویکر کا اعلان
٭ رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں50؍ روپئے اور کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت میں 350؍ روپئے کا اضا فہ
٭ ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع
اور
٭ بارڈر-گاوسکر سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کر کٹ مقابلے میں کل پہلے دِن
آسٹریلیا نے بھارت پر47؍ رنوں کی
بر تری حاصل کی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment