Sunday, 26 March 2023

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 26 مارچ 2023‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 26 March 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :   ۲۶؍  مارچ  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ مقننہ کا مالی بجٹ اجلاس ختم ہوا  ‘  17؍ جولائی سے ہوگا مانسون اجلاس

٭ اجلاس کامیاب ہوا ہے  ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  ‘  حکو مت بے فکر ہے مخالفین کی تنقید

٭ راہل گاندھی کی رکنیت ختم کیے جانے کو عدالتِ عالیہ میں چیلنج 

٭ خواتین کی عالمی مُکے بازی چیمپئن شپ میں بھارت نے حاصل کیے 2؍ سونے کے تمغے 

اور

٭ تھیٹر کے عالمی دِن کی مناسبت سے ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں 2؍ روزہ ناٹیہ مہواُتسو کا اہتمام 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ مقننہ کا مالی بجٹ اجلاس کل اختتام پذیر ہو گیا ۔ اِس اجلاس میں کُل 17؍ بِل منظور کیے گئے ۔ اِن میں اقتصادی بِل سمیت  گو سیوا کمیشن بِل  ‘  پولس تر میمی بِل  ‘ امداد باہمی تنظم تر میمی بل  ‘  اور  مزدوروںسے متعلق قانون میں تر میم بل وغیرہ شامل ہیں ۔مقننہ کا اگلا مانسون اجلاس 17؍ جولائی سے ممبئی میں ہو گا ۔

** ** *** 

مقننہ کے مالی بجٹ اجلاس پر اپنی رائے کا اظہار کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ یہ بجٹ اجلاس ریکارڈ توڑ  اور کامیاب رہا ۔ وہ کل اجلاس ختم ہونے کے بعد صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نےتیقن دیا کہ عنقریب کابینہ میں توسیع کی جائے گی  اور  اُس میںخواتین کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ممبئی -گوا  شاہراہ  اور  سمرُدھی شاہراہ  کوجلد ہی مکمل کر لیا جا ئے گا ۔ 

اِسی دوران حزب مخالف کے رہنما اجیت پوار نے کہا کہ  مقننہ کے مالی بجٹ اجلاس میں وزیر اعلیٰ  ‘  نائب وزیر اعلیٰ  اور  دیگر  وزراء کی ایوان میں حاضری نہ ہونے کے برابر تھی ۔ وہ کل اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزراء غیر حاضر ہونے کی وجہ سے  اسپیکر کو کئی مرتبہ سوالات  اور  توجہ مبذول کر ائو نوٹس  ریزرو رکھنا پڑی۔انھوں نےکہا کہ اِس سے مقننہ کے کام کاج سے متعلق حکو مت کی بےحسی اور  بے فکری ظاہر ہو تی ہے ۔ 

دوسری جانب قانون ساز کونسل میں حزب مخالف کے قائد  امبا داس دانوے نے کہا کہ ہم نےایوان میں  کاشتکاروں  اور  مزدوروں کے مسائل پر آواز اُٹھائی لیکن  حکومت اِس پر خاموش رہی ۔ 

** ** *** 

ریاستی مقننہ کے مانسون اجلاس کے پہلے ہفتے میں مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام  امرُت مہواُتسوسال کے ضمن میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا ۔ اسمبلی اسپیکر راہل نار ویکر نے کل یہ تیقن دیا ۔ خیال رہے کہ اِس کے لیے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان نے مخصوص اجلاس بلانے کا مطالبہ کیاتھا ۔ حزب مخالف کے رہنما اجیت پوار ‘ سابق اسمبلی اسپیکر  ہری بھائو باگڑے نے اِس کی حمایت کی ۔ اِس پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بتا یا کہ حکو مت نے اِس خصوص میں سبھی انتظامات کر لیے ہیں اور اِس کے لیے وزراء کی کمیٹی تشکیل دی جا ئے گی ۔

** ** *** 

تمام پولس اسٹیشنس میں منشیات کی روک تھام کے لیے شعبہ قائم کیا جائے گا ۔ وزیر داخلہ دیویندر پھڑ نویس نے یہ بات کہی ہے ۔ وہ کل اسمبلی میں ایکناتھ کھڑ سے کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ پھڑ نویس نے بتا یا کہ یہ فیصلہ ہونے کےبعد ریاست کی تمام سر حدوں پر  اِس شعبے کے افسران  و  ملازمین کی مدد لی جائے گی ۔ واضح رہے کہ جناب کھڑ سے نے  جلگائوں ضلعے سے منسلک سر حد ی علاقے میں مدھیہ پر دیش سے گانجہ  اور  گٹکے کی غیر قانو نی حمل و نقل ہونے کا معاملہ اٹھا یا تھا ۔ 

** ** *** 

وزیر اعظم نریندر مودی آج  آکاشوانی سےنشر ہونے والے پروگرام  من کی بات میں قوم سے خطاب کریں گے ۔  اِس پروگرام کی یہ 99؍ ویں قسط ہوں گی ۔ یہ پروگرام صبح 11؍ بجے آکاشوانی  اور  دور درشن کے سبھی چینلز پر نشر کیا جائے گا ۔

** ** *** 

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی لوک سبھا رُکنیت ختم کرنے کے فیصلے کو عدالتِ عالیہ میں چیلنج کیا گیا ہے ۔ راہُل گاندھی نے اِس عرضداشت پر جلد از جلد سماعت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔کیرالہ کی آبھا مُرلی دھرن نے راہل گاندھی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے عدالتِ عالیہ میں عرضی داخل کی ہے ۔

اِسی دوران  راہُل گاندھی نے کہا کہ  رکنیت ختم کرنے سے مجھے خاموش کیا  جا سکتا ہے  یہ بی جے پی کا وہم ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ میں سوالات پوچھتا رہوں گا ۔ وہ کل دِلّی میں صحافتی کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ 

** ** *** 

دوسری جانب بی جے پی کے رہنما  روی شنکر پر ساد نے کہا کہ  ادانی معاملے پر  راہُل گاندھی ملک میں بھرم پھیلا رہے ہیں۔وہ کل پاٹنہ میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ جناب پر ساد نے بتا یا کہ راہل گاندھی کی طرح آج تک 32؍ اراکین کی رکنیت ختم کی جا چکی ہے ۔


** ** ** ** ** ** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

** ** ** ** ** ** 


راہُل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کیے جانے کے تناظر میں  کانگریس پارٹی کی جانب سے کل ریاست بھر میں جگہ جگہ احتجاج کیا گیا ۔ تھانہ میں وزیر اعظم نریندر مودی  اور  بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف نعرے لگا تے ہوئے احتجاج کیا گیا ۔ لاتور میں کل ضلع کانگریس  اور  لاتور  شہر ضلع کانگریس کی جانب سے مرکزی حکو مت کے خلاف دستخطی مہم چلائی گئی تھی ۔

** ** *** 

آئندہ اپریل مہینے سے ریاست کے 21؍ اضلاع میں انتخابات سے متعلق خواندگی فرنٹ قائم کیا جائے گا ۔ ریاست کے چیف الیکشن آفیسر  شری کانت دیشپانڈے نے کل پونا میں ایک پروگرام کے دوران یہ اعلان کیا ۔انھوں نے کہا کہ پونا میں قائم کیے گئے چنائو خواندگی فرنٹ نے پونا میں رائے دہندگان میں بیداری پیدا کرنے کا بہترین کام کیا ہے ۔ دیگر اضلاع میں بھی یہ تجر بہ کار آمد ثابت ہو گا ۔  

** ** *** 

تھیٹر کے عالمی دِن کی مناسبت سے  ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھوارہ یو نیور سٹی کے شعبہ ڈرامہ میں  آج  اور  کل  ڈرامہ مہو اُتسو کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اِس مہوتسو کا افتتاح  آج  دو پہر  ایک  بجے یو نیورسٹی کہ شعبہ ڈرامہ میں  معروف  ہدایتکار  ناگ راج منوجڑے  کے ہاتھوں کیا جائے گا ۔وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود  یے ولے اِس تقریب کے صدر ہوں گے ۔ کل صبح گیارہ بجے معروف ڈرامہ نقاد  پروفیسر اویناش کولہے  نئے عالمی تھیٹر کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے ۔اِس کے علا وہ اِن 2؍ دنوں میں  5؍ ڈرامے بھی پیش کیے جا ئیں گے ۔

** ** *** 

بیڑ ضلعے میں  کل  نو  تیجسوینی مہواُتسو کا آغاز  ضلع کلکٹر دیپا مُدھو ڑ مُنڈے کےہاتھوں کیا گیا ۔ اِس نمائش میں خود کفیل مہیلا بچت گٹ کی تیار کر دہ مصنوعات کے اسٹال لگائے گئے ہیں ۔ ڈا کٹر با با صاحیب امبیڈکر سماجی انصاف بھون  کے احاطے میں لگائی گئی یہ نمائش  کل  یعنی 27؍ مارچ  تک  صبح  10؍  بجے سے  رات 9؍ بجے تک کھلی رہے گی ۔

** ** *** 

ناندیڑ ضلعے کے ضلع پریشد اسکول میں زیر تعلیم  پانچویں  سے  آٹھویں جماعت کے 50؍ ہونہار طلباء کواِسرو کی سیر کے لیے چُنا گیا ہے ۔ اِن طلباء کو  شری ہری کوٹا  میں واقع  خلائی مرکز  ‘  تھُمبا میں واقع اسپیس میوزیم    اور  اِنڈسٹریل  اینڈ  ٹیکنیکل میوزیم  کی سیر کر وائی جائے گی ۔ خیال رہے کہ اِس کے لیے  اسکولی سطح  پر  ‘  مرکزی سطح پر  ‘  تعلقہ سطح پر  اور  ضلع سطح پر  امتحان لیا گیا تھا ۔

** ** *** 

خواتین کی عالمی مُکے بازی چیمپئن شپ میں  بھارت کی  نیتو گھن ساس  نے 48؍ کلو وزن زمرے میں  اور  سوئیٹی بورا  نے 81؍ کلو وزن زمرے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔ نیتو گھن ساس نے  منگولیا کی کھلاڑی کو پچھاڑ کر  اور  اسی طرح  سوئیٹی بورا  نے  چین کی کھلاڑی کو مات دے کر تاریخ رقم کی ۔

** ** *** 

بھارتی بیڈ مِنٹن کھلاڑی  ساتوِک سائی راج رینکی ریڈی   اور  چِراغ شیٹّی کی جوڑی نے سوئس اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے آخری رائونڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔ کل باسیل میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں میں بھارتیہ جوڑی نے  ملیشیاکھلاڑیوںکی جوڑی کو21 - 19  ‘   21 - 17 ‘  اور  21 - 17 ؍  سے شکست دی ۔ آج یہ  بیڈ مِنٹن کھلاڑی کی بھارتی جوڑی  چین کے کھلاڑوں کے ساتھ آخری مقابلہ کھیلے گی ۔

** ** *** 

وزیر زراعت عبد الستار نے گزشتہ روز ہنگولی ضلعے کے بھِرڈا میں نقصان زدہ کھیتوں کا معائنہ کیا  اور  متعلقہ کاشتکاروں سے بات چیت کی ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ بے موسم بارش کی وجہ سے ضلعے کے بیشتر علاقوں میں فصلیں ضائع ہو گئی ہیں انھوں نے تیقن دیا کہ حکو مت جلد از جلد کسانوں کی مدد کرے گی ۔

** ** *** 

No comments: