Monday, 27 March 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 27 ؍ مارچ 2023 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 27 March 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۷؍  مارچ  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ اعضاءکے عطیات یہ زندگی دینے کا مضبوط ذریعہ  ‘  من کی بات میں وزیر اعظم کا بیان

٭ سانس کے مریضوں پر باریک بینی سے توجہ دینے کی مرکزی وزارت صحت کی ہدایت

٭ ملک کی حکم شاہی کی جانب پیش رفت  ‘  سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کی تنقید 

٭ مراٹھواڑہ  میں 205؍ کتب خانوں کی سر کاری منظوری منسوخ

٭ لاتور میں پہلے بین الاقوامی فیسٹِول کا آغاز

٭ سوئس اوپن بیڈ مِنٹن مقابلے کے مردوں کے ڈبلز میں بھارتیہ جوڑی کامیاب

٭ عالمی خواتین باکسِنگ مقابلے میں بھارت کو مزید 2؍ سونے کے تمغے  ‘  نکہت زرین مسلسل دوسری بار عالمی چیمپئن 

اور

٭ ممبئی اِنڈینس نے حاصل پہلا خواتین پریمئر لیگ کا خطاب


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ اعضاء کے عطیات کسی کو زندگی دینے کا مضبوط ذریعہ ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بات کہی ہے ۔ وہ کل آکاشوانی کے  من کی بات  اِس سیریز کے 99؍ ویں قسط میں ملک کی عوام سے مخاطب تھے ۔

تہواروں کے بارے میں بات کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہو چکا ہے ۔ اگلے کچھ دن میں رام نو می کا تہوار بھی منا یا جا ئے گا ۔ مودی نے کہا کہ جلد ہی مہا ویر جینتی  ‘  گُڈ فرائی ڈے   اور  ایسٹر تہوار بھی منا ئےجا ئیں گے ۔ مودی نے نو راتری کے موقعے پر اُن خواتین کا ذکر کیا جنہوں نے اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اُبھر تےہوئے نئے بھارت میں خواتین کی طا قت کا بڑا رول ہے ۔

مودی نے من کی بات پروگرام کے اب تک کے سفر پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ من کی بات اپنے 99؍ ویں مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے اِس بات پر خوشی ظاہر کی کہ 30؍ اپریل کو نشر ہونے والے من کی بات پروگرام کی 100؍ ویں قسط سے متعلق ملک کے لوگوںکے دِلوںمیں بہت زیادہ جوش و خروش پا یا جا تا ہے ۔ وزیر اعظم نے یا دلا یا کہ کچھ جگہوں پر کورونا کے معاملات میں اضافہ ہو رہاہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صفائی ستھرائی کا خاص دھیان رکھا جا ئے  اور  اِس سے بچائو کے طورطریقوں کو اپنا یا جائے ۔

***** ***** ***** 

مرکزی وزارتِ صحت نے ریاستوں  اور  مرکز کے زیر اہتمام علاقوں کو  کووِڈ ‘  انفلوئنزا  ‘  سانس کی مریضوں پر باریک بینی سے نظر رکھنے کے لیے کہا ہے ۔ کووِڈ  اور  اِنفلوئنزا اِن دونوں امراض میں بیماری کا پھیلنا  ‘  بیماری کے علا مات میں یکسا نیت ہے ۔ ہجوم کے مقامات پر جانے سے پر ہیز کریں ۔ کھانستے وقت  اور  چھینکتے وقت منہ پر رومال لگائیں  ‘  عوامی مقا مات پر ماسک کا استعمال کریں ۔  بار بار ہاتھ دھوئیں  وغیرہ تدا بیر سے اِن بیماری سے بچا جا سکتا ہے ۔ یہ بات وزارتِ صحت نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

کسانوں کے اچھے دِن آنا چاہیے ۔ اِس اہم ایجنڈے کے لیے حکو مت کا م کر رہی ہے ۔ ایسا تیقن وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دیا ہے ۔ شر ڈی میں  مہا پکشو دھن ایکسپو  2023؁ء  کی اختتامی تقریب سے وزیر اعلیٰ مخاطب تھے ۔ کسان ہمارا فوکل پوائنٹ ہے ۔ کسان کی عزت کو تسلیم کر کے ہی حکو مت کام کر رہی ہے ۔ یہ بات انھوں نے کہی۔ مویشیوں کو لمپی سے نجات دلانے میں حیوا نات تحفظ محکمہ نے نما یاں کار کر دگی کرنے کے ضمن میں اُنھوں نے محکمہ کی ستائش کی ۔ شِر ڈی میں تھیم پارک قائم کرنے کے لیے ۔ شہری تر قیاتی محکمہ کی معرفت فنڈ کی کمی ہونے نہیں دی جا ئے گی ۔ ایسا تیقن وزیر اعلیٰ نے دیا ۔

***** ***** ***** 

ملک حکم شا ہی کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ 2024؁ء میں یہی حکو مت اقتدار میں آئی تو یہ آخری انتخاب ہو گا ۔ یہ بات سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہی ہے ۔ وہ کل ما لیگائوں میں جلسۂ  عام سے مخاطب تھے ۔ جمہوریت کو بچانے کے لیے کانگریس کے ساتھ آئے ہیں ۔ تاہم سا ور کر کی تو ہین بر داشت نہیں کریں گے ۔ یہ بات انھوں نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو واضح طور پر کہی۔ کسانوں کے بند ھاروں پر جانے کے لیے وزیر اعلیٰ کو وقت نہیں ہے ۔ ایسی تنقید ٹھاکرے نے کی ۔ قدر تی آفات میں مہا وکاس فرنٹ نے فوراً پنچ نا مے کر کے نقصان بھر پائی دی تھی ۔ یہ کہتے ہوئے انھوں نے وزیر اعلیٰ پر تنقید کی ۔

***** ***** ***** 

اقتدار حاصل کر نے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے بد عنوا نی میں ملوث افراد کو پار ٹی میں لیا ہے ۔ ایسی تنقید انھوں نے کی ۔ انتخا بی کمیشن کے تیر کمان  اور  شیو سینا پارٹی کے نام کے فیصلے پر بھی ٹھاکرے نے تنقید کی ۔ ہماری پارٹی کو ہم شیو سینا ہی کہیں گے ۔ اِس بات کا انھوں نے دو بارہ ذکر کیا ۔ 

دریں اثناء اُدھوٹھاکرے کا 2؍ اپریل کو چھتر پتی سنبھا جی نگر میں جلسہ ہو گا ۔ اِس اجلاس کے لیے کل مہا وکِاس اگاڑی کا میڑا وا ہوا ۔ اِس موقعے پر قانون ساز کونسل کے حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے نے اِس کی اطلاع دی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا آئندہ ہفتے چھتر پتی سنبھا جی نگر میں جلسہ ٔ عام ہو گا ۔ شیو سینا کے عہدیداروں کا کل میڑا وا ہوا ۔ اِس میں سر پرست وزیر سندیپان بھومرے نے اِس کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 


مرکزی  اور  ریاستی حکو متوں کی مختلف اسکیموں کا فائدہ حاصل کر کے کسان تر قی کریں ۔ ایسی اپیل ریلوے مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے نے کہی ہے ۔ وہ کل جالنہ میں ضلع زرعی فیسٹیول کا افتتاح کر تے ہوئے مخا طب تھے ۔

***** ***** ***** 

کسانوں کی امداد کرنے کے بجائے ریاستی حکو مت اشتہار بازی کر رہی ہے ۔ ایسی تنقید قانون ساز اسمبلی حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوارنے کہی ہے ۔ جالنہ ضلعے میں تیرتھ پوری میں انکو ش رائو ٹوپے ساگر امداد باہمی شکر کار خا نے کے60؍ ہزار لیٹر یو میہ گنجائش کے اِتھینال پرو جیکٹ کا افتتاح اجیت پوار کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔ اِس موقع پر وہ مخاطب تھے ۔ غیر موسمی بارش  ‘  ژالہ باری  جیسے آفات کی وجہ سے کسان پریشان ہیں ۔ حکو مت صرف امداد کا تیقن دیتی ہے تاہم عملی طور پر امداد نہیں کر تی ۔ ایسا الزام انھوں نے عائد کیا ۔

***** ***** ***** 

بھارت راشٹر سمیتی پارٹی نے مہا راشٹر میں تکنیکی منظوری حاصل کر لی ہے ۔ تیلنگا نہ کی طرز پر مہاراشٹر میں تر قیاتی کام کیے جا ئیں گے ۔ یہ بات تیلنگا نہ کے وزیر اعلیٰ نیز BRS کے صدر   کے چندر شیکھر رائو  نے کہی ہے ۔ وہ کل ناندیڑ ضلعے کے لو ہا میں جلسۂ عام سے مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

راہُل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کر نے کی مذمت میں کل کانگریس پارٹی کی جانب سے تمام ملک میں ستیہ گرہ  احتجاج کیا گیا ۔ ممبئی  ‘  ناگپور  ‘  لاتور  اور  چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ستیہ گرہ احتجاج کیا گیا ۔ جس میں کانگریس پارٹی کے عہدیداروں  اور  ور کرس نے حصہ لیا ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں205؍ کتب خانوں کی سر کاری منظوری منسوخ کر دی گئی  ہے۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں اسسٹنٹ لائبریری ڈائریکٹر ہو سے نے کل اِس کی اطلاع دی ۔ وہ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ضلع لائبریری تنظیم کی سا لا نہ میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ اِن میں چھتر پتی  سنبھا جی نگر ضلعے کے

 20؍  جالنہ 29؍  ناندیر   اور  بیڑ کے  فی کس 38؍  دھا را شیو 19؍  پر بھنی 16؍ لاتور 30؍ تاہم  ہنگولی ضلعے کی 15؍ لائبریریاں شامل ہیں ۔

***** ***** ***** 

آج باسل میں سوئس اوپن سُپر 300؍ بیڈ مِنٹن ٹور نامنٹ میں ستوِک سائی راج رینکی ریڈی  اور  چراغ شیٹّی کی جوڑی نے

 Ren Xian yu    اور  Tan Qiang  کی چین کی جوڑی کو 21 - 19؍  24 - 22 ؍  سے ہرا کر 2023؁ء کا پہلا خطاب جیت لیا ہے ۔ 

عالمی نمبر 6؍ کی جوڑی نے عالمی نمبر21؍ جوری کو ایک گھنٹے میں ہرا کر یہ خطاب جیتا ۔  بھارت کی جوڑی نے چین کی جس جوری کو ہرا یا ہے اُس نے ٹور نا منٹ میں ایک بھی گیم نہیں ہا را تھا ۔ یہ رنکی ریڈی  اور  شیٹّی کے لیے اِس سال کا بیڈ مِنٹن عالمی فیڈریشن کاپہلا ڈبلز خطاب ہے ۔

***** ***** ***** 

نئی دِلّی میں عالمی خواتین مُکے بازی چیمپئن شپ میں بھارت نے سونے کے 4؍ تمغے جیتے ہیں ۔ ٹو کیوں او لمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی Lovlina Borgohain   نے آسٹریلیا کی Caitlin Parker   کو 75؍ کلو گرام مڈل ویٹ زمرے کے فائنل میں ہرا کر بھارت کے لیے چو تھا تمغہ جیتا ۔ یہ Lovlina کا کسی عالمی چیمپئن شپ میں پہلا سونے کا تمغہ ہے ۔ وہ 2018؁ء  اور  2019؁ء  میں کانسے کا تمغہ جیت چکی ہیں ۔ اِس سے قبل نکہت زرین  نے 50؍ کلو گرام ہلکے فلائی ویٹ زمرے میں تیسرا سونے کا تمغہ جیتا 26؍ سال کی نکہت زرین نے مسلسل دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن کر تاریخ رقم کی ہے ۔ وہ میری کوم کے بعد دوسری بھارتی خاتون مُکے باز بن گئی ہیں ۔ جنہوں نے ایک سے زیادہ عالمی خطاب جیتا ہے ۔

***** ***** ***** 

ممبئی اِنڈینس ٹیم نے پہلے خواتین پریمئر لیگ مقابلے میں کامیابی حاصل کر کے وہ خطاب جیت لیا ہے ۔ نئی ممبئی میں کل آخری مقابلے میں اِنڈینس نے دِلّی کیپِٹلس کو 7؍وکٹس سے شکست دی ۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے دِلّی کی ٹیم نے 132؍ رنز کا ہدف رکھا۔ ممبئی اِنڈینس نے یہ نشا نہ 19؍ ویں اوور میں 3؍ وکٹس کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبرویں دوبارہ سن لیجیے  ...


٭ اعضاءکے عطیات یہ زندگی دینے کا مضبوط ذریعہ  ‘  من کی بات میں وزیر اعظم کا بیان

٭ سانس کے مریضوں پر باریک بینی سے توجہ دینے کی مرکزی وزارت صحت کی ہدایت

٭ ملک کی حکم شاہی کی جانب پیش رفت  ‘  سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کی تنقید 

٭ مراٹھواڑہ  میں 205؍ کتب خانوں کی سر کاری منظوری منسوخ

٭ لاتور میں پہلے بین الاقوامی فیسٹِول کا آغاز

٭ سوئس اوپن بیڈ مِنٹن مقابلے کے مردوں کے ڈبلز میں بھارتیہ جوڑی کامیاب

٭ عالمی خواتین باکسِنگ مقابلے میں بھارت کو مزید 2؍ سونے کے تمغے  ‘  نکہت زرین مسلسل دوسری بار عالمی چیمپئن

 اور

٭ ممبئی اِنڈینس نے حاصل پہلا خواتین پریمئر لیگ کا خطاب


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments: