Tuesday, 28 March 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 28 ؍ مارچ 2023 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 28 March 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۸؍  مارچ  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ... 

٭ تمام ملک میں بڑھتے کووِڈ مریضوں کی تعداد کے پس منظر میں شہر یوں کو ما سک کا استعمال کر نے  ‘  اِسی طرح سماجی فاصلہ 

بر قرار  رکھنے کا مرکزی وزارتِ صحت کا مشورہ

٭ 2023 - 24 ؁ء  سال کے لیے مالی بجٹ پارلیمنٹ میں منظور 

٭ کانگریس رہنما راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کرنے کی مذمت میں حزب مخالف پارٹیوں کاسنسد بھون سے

وِجئے چوک تک مورچہ  تاہم  مجاہد آزادی سا ور کر کی تو ہین کرنے کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی-شیو سینا 

اراکین پارلیمنٹ کا سنسد احا طے میں احتجاج 

٭ تمام ریاست میں سا ور کر  گورو یاترا  نکالنے کا وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا اعلان   تاہم  ساور کر کے مسئلے پر 

مہاوِکاس فرنٹ میں تفریقہ ڈالنے کی مخالفین کی سازش ہے  ‘  کانگریس ریاستی صدرنا نا پٹو لے کا الزام

٭ G20 

  کے تحت آج سے ممبئی میں تجارت  اور  سر مایہ کاری کے موضوع پر ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ 

اور

٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر اِسی طرح دھا را شیو نام میں تبدیلی کے فیصلے کی حمایت   اور  مخالفت میں اعترا ضات کی لاکھوں در خواستیں انتظامیہ میں پیش 

اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ کووِڈ19؍ کے لیے تیار یوں کا جائزہ لینے کی خاطر صحت کی مرکزی سیکریٹری راجیش بھو شن نے ریاستوں کے صحت سے متعلق سیکریٹریوں  اور  اعلیٰ افسران کے ساتھ کل شام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ کی ۔ گزشتہ ہفتوں میں ملک میں اِنفلوئنزا  اور  کووِڈ19؍ کے معاملات میں اضا فے کے پیش نظر  یہ اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی ۔ انھوں نے ریاستوں  اور  مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو صحت  اور  خاندانی بہبود کے صحت سے متعلق 

تحقیق کے شعبے کے ذریعے جاری کی گئی مشتر کہ ایڈوائزری میں پیش کی گئی باتوں پر عمل کرنے کے لیے کہا ۔ بھوشن نے ہر کسی سے کووِڈ19؍ کی روک تھام کے 

منا سب طور طریقوں پر عمل کرنے کو کہا ۔ انھوں نے کووِڈ19؍ کے ٹیکے کی احتیا طی خوراک دینے کے عمل میں تیزی لانے پر بھی زور دیا ۔ میٹنگ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملک کے 24؍ اضلاع میں پچھلے ہفتے مریضوں کے پائے جانے کی شرح 10؍ فیصد رہی  جبکہ 43؍ اضلاع میں شرح 5؍ سے 10؍ فیصد رہی ۔

***** ***** ***** 

راجیہ سبھا کے ذریعے مالی بل 2023؁ء کو شور و غل کے در میان بغیر بحث کے لوک سبھا کو واپس کیے جانے کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا

  2023 - 24؁ء  کا بجٹ کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔ لوک سبھا نے اپو زیشن پارٹیوں کے ذریعے مسلسل احتجاج و شور وغل کے در میان پچھلے ہفتے مالی بل کو منظوری دے دی تھی ۔ راجیہ سبھا میں بھی پہلے التواکے بعد جب دو پہر ایوان کی کار وائی دو بارہ شروع ہوئی تو وزیر خزا نہ نِر ملا سیتا رمن نے بل پیش کیا ۔ 

کانگریس  اور  عام آد می پارٹی کے ارکان ‘  اڈانی گروپ معاملے میں مشتر کہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے جانچ کیے جانے کا مطالبہ کر تے ہوئے ایوان کے وسط میں جمع ہو گئے ۔ ٹی ایم سی  ‘  بی آر ایس  ‘  ڈی ایم کے    اور  بائیں محاذ کے ارکان  و دیگر ایوان میں سیٹوں سے کھڑے ہوگئے ۔

شورو غل کے در میان ایوان بالا میں بل پیش کیاگیا جسے ایک ترمیم کے ساتھ لوک سبھا کو واپس بھیج دیا گیا ۔ بعد مںی جب پہلے التوا کے بعد لوک سبھا کی کار وائی پھر چار بجے دوبارہ شروع ہوئی تو ایوان نے مالی بل 2023؁ء میں تر میم کو زبانی ووٹ سے منظور کر لیا ۔ راجیہ سبھا نے بھی اخرا جات کا بل 2023؁ء  اور  جموں  و کشمیر اخراجات کا بل 2023؁ء کو بغیر بحث کیے زبانی ووٹ سے منظوری دے کر لوک سبھا کو واپس بھیج دیا ۔

***** ***** ***** 

اڈا نی گروپ  اور  دیگر  معاملات پر ایک مشتر کہ پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے سے متعلق معاملوں پر کل پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں کی کار وائی مسلسل دسویں دن بھی معطل رہی ۔ لوک سبھا میں پہلی بار ایوان ملتوی ہونے کے بعد دو پہر 4؍ بجے جب دو با رہ کار وائی شروع ہوئی تو اپو زیشن ممبران پھر سے ایوان کے وسط میں آ گئے  اور  اپنے مطالبے کو لے کر نعرے بازی جا ری رکھی ۔ اِس دوران راجیہ سبھا نے  جو مالی بل 2023؁ء میں ترمیم کی تھی  ‘  اُس کو منظور کر لیا ۔ لوک سبھا نے پچھلے ہفتے مالی بل کو منظوری دی تھی  اور  اُس کو منظوری کے لیے راجیہ سبھا بھیج دیا تھا ۔ احتجاج جاری رہنے کی وجہ سے اسپیکر نے ایوان کی کار وائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


کانگریس رہنما راہُل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوح کرنے کی مذمت میں حزب مخالف پارٹیوں نے کل سنسد بھون سے وِجئے چوک تک مور چہ نکا لا ۔ کانگریس صدر  ملیکارجن کھر گے  ‘  سو نیا گاندھی  سمیت دیگر حزب مخالف پارٹیوں کے اراکین اِس مورچے میں شامل ہوئے ۔ 

اِسی بیچ راہُل گاندھی کو سر کاری رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت لوک سبھا سیکریٹریٹ نے دی ہے  وہ  اپنی رہائش گاہ 22؍ اپریل تک خالی کر دیں ۔ یہ بات اِس ضمن میں جا ری کر دہ مکتوب میں کہی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

مجاہد آزادی سا ور کر نے جنگ آزادی کے علا وہ ذات پات کا خاتمہ  توہم پر ستی کا خاتمہ  ‘  مراٹھی زبان کی عظمت وغیرہ کئی شعبوں میں کار نا مے انجام دیے ۔ ہر بھارتیہ اُن کی بے مثال قر بانیوں کو تسلیم کر تا ہے ۔ اِن جذبات کے تحت تمام ریسات میں سا ور کر گورو یاترا نکا لی جائے گی ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل ممبئی میں صحافتی کانفرنس میں کہی ۔ اِس موقعےپر  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  اور  نائب وزیر اعلیٰ  پھڑ نویس نے مشتر کہ بیان جاری کر تے ہوئے راہل گاندھی نے مجاد آزادی سا ور کر کے ضمن میں دیے گئے قابل ِ اعتراض بیان کی مذمت کی ۔

***** ***** ***** 

دریں اثناء سا ور کر کے ضمن میں کانگریس پارٹی کا رول پہلے سے واضح ہے ۔ اِس مسئلے پر مہا وکاس فرنٹ میں پھوٹ ڈالنے کی سازش مخالفین کر رہے ہیں ۔ ایسی تنقید  ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر نا نا پٹو لے نے کی ہے ۔ وہ کل ممبئی میں میڈیا سے مخاطب تھے ۔ساور وکر کے مسئلے پر شیو سینا اُدھو با ڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی  اور  کانگریس پارٹی کے خیا لات علیحدہ ہیں ۔ اِس ضمن میں راہل گاندھی  اور  اُدھو ٹھاکرے بحث کریں گے ۔ یہ بات پٹو لے نے اِس موقعے پر کہی ۔

***** ***** ***** 

ملک میں 2019؁ء  سے  2022؁ء تک اِن3؍ مالی سال میں 2؍ لاکھ13؍ ہزار  سے زیادہ سائبر معاشی جرائم کا اندراج ہوا ۔ مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ معلو مات دی ۔ اِس دوران ڈیبِٹ  -  کریڈِٹ کارڈس کی تبدیلی  ‘  بوگس کارڈس   اور  اِنٹر نیٹ بینکنگ اِس طرح  ہیکِنگ کے ذریعے سے 731؍ کروڑ روپیوں سے زیادہ دھو کے بازی کے معاملے پیش آ ئے ۔ یہ بات ڈاکٹر کراڑ نے کہی ۔

***** ***** ***** 

مشعل اِس انتخابی نشانی پر دعویٰ کرنے والی سمتا پارٹی کی عرضداشت سپریم کورٹ نے مسترد کر دی ۔ اِس کی وجہ سے شیو سینا اُدھو باڑا صاحب ٹھاکرے گروپ کو آئندہ حکم آ نے تک مشعل یہ انتخابی نشانی استعمال کرنے کا موقع حاصل ہو گیا ہے ۔ ممبئی کے اندھیری مشرق قانون ساز اسمبلی کے ضمنی چنائو کے لیے ٹھاکرے گروپ کو مشعل یہ نشانی عارضی طور پر دی گئی تھی ۔ اِس کی مدت میں اضا فہ کر دیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

بھارت کیG20  کی صدارت کے تحت پہلی تجا رتی  اور  سر ما یہ کاری ورکنگ کی میٹنگ آج ممبئی میں شروع ہو گی ۔ تین روزہ میٹنگ کے دوران G20  مما لک سے 100؍ سے زیادہ مندوبین  ‘  مدعو ممالک  اور  بین الاقوامی اِدارے عالمی تجا رت  اور  سر مایہ کاری کو رفتار دینے کے بارے میں تبادلۂ  خیال کریں گے ۔  تجارت  اور  صنعت کی وزارت کے مطا بق کل تجا رتی مالیہ سے متعلق  ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ہے ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر  اور  دھا را شیو اضلاع کے نام میں تبدیلی کے فیصلے کی حمایت  اور  مخالفت میں اعتراضات کی لاکھوں در خواستیں انتظامیہ میں پیش کی گئی ۔ اِس فیصلے پر اعتراضات درج کرنے کے لیے کل آخری دن تھا ۔ بھارتیہ جنتاپار ٹی کی جانب سے ڈھول تاشوں  کی گونج میں حمایت کی  در خواستیں کل ڈویژنل کمشنر آفس میں داخل کی گئی ۔ 2؍ لاکھ سے زیادہ حمایتی در خواستیں داخل کیگئی ہیس ایسا دعویٰ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سنجئے کےنیکر نے کیا ہے ۔ اِسی طرح شہر کے نام میں تبدیلی کے اعتراضات کی لاکھوں در خواستیں کل جمع کی گئی ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنھا جی نگر ضلعے کا مالی بجٹ ضلع پریشد کے چیف ایکزیکیٹیو آفیسر وِکاس مینا نے کل پیش کیا ۔ 2023 - 24؁ء  سال کے لیے 17؍ ہزار 658؍ روپئے  فائدے کا یہ بجٹ ہے ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ تمام ملک میں بڑھتے کووِڈ مریضوں کی تعداد کے پس منظر میں شہر یوں کو ما سک کا استعمال کر نے  ‘  اِسی طرح سماجی فاصلہ 

بر قرار  رکھنے کا مرکزی وزارتِ صحت کا مشورہ

٭ 2023 - 24 ؁ء  سال کے لیے مالی بجٹ پارلیمنٹ میں منظور 

٭ کانگریس رہنما راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کرنے کی مذمت میں حزب مخالف پارٹیوں کاسنسد بھون سے 

وِجئے چوک تک مورچہ  تاہم  مجاہد آزادی سا ور کر کی تو ہین کرنے کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی-شیو سینا اراکین پارلیمنٹ کا سنسد احا طے میں احتجاج 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments: