Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 29 March 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۹؍ مارچ ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ عام شہر یوں سے ملاقات کرنے کے لیے وقت مختص کرنے کی تمام وزراء اِسی طرح افسران کو ریاست کے انتظامیہ عامّہ
شعبے کی ہدایت
٭ پین کارڈ نمبر اور آدھار نمبر کو منسلک کرنے کی مدّت میں 30؍ جون تک توسیع
٭ عزت ہتک معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے ‘ رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت اور رکن اسمبلی آدِتیہ ٹھاکرے کو
دِلّی ہائی کورٹ میں حاضر رہنے کا حکم
٭ ضابطہ اخلاق کی پا مالی کرنے کے ضمن میں ایڈو کیٹ سدا ور تے کی وکالت کی ڈِگری 2؍ سال کے لیے معطّل
٭ مرکزی پرویڈنٹ فنڈGPF کے شرح سود میں اضا فہ
اور
٭ لاتور کے سون با لوَٹے کو 110؍ کلو وزنی زمرے میں ’’ کمار مہاراشٹر کیسری ‘‘ خطاب
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ عام شہر یوں سے ملا قات کرنے کے لیے وقت مختص کر نے کی ہدایت ریاستی انتظامیہ عامّہ شعبے نے تمام وزراء اور افسران کو دی ہے ۔ اپنے کام کی تعریف طلب کرنے کے مطالبے پر منترالیہ میں آئے ہوئے 3؍ افراد نے بروز پیر خود کشی کرنے کی کوشش کی ۔ اِس واقعے کے پس منظر میں انتظامیہ عامّہ شعبے نے کل اِس ضمن میں مکتوب جاری کیا ۔ تمام وزراء کا بینہ میں عام شہر یوں سے ملا قات کر نے کے اوقات کے ضمن میں اپنے ایوان کے باہر بورڈ پر تحریرکریں ۔ کا بینی افسران دفتری ایام میں دو پہر 3 ؍ سے 4؍ کے در میان عوام سے ملاقات کا وقت مختص کریں ۔
اِن اوقات میں شعبے کی میٹنگ نہ لیں ۔ ڈویژنل سطحوں پر سر کاری دفا تر میں افسران عوام کے لیے کم از کم 2؍ یوم طئے کر کے وقت مختص کر یں اور عوام کے ملا قات پر اثر نہ ہو اِس طریقہ کار سے دورے منعقد کریں ۔ ایسی ہدایت جاری کر دہ مکتوب میں دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
مرکزی آمد نی ٹیکس بورڈ نے مستقل کھا تے نمبر پین نمبر اور آدھار نمبر کو منسلک کر نے کی ہدایت کی مدت میں 30؍ جون تک اضا فہ کر دیا ہے ۔ اِس سے قبل یہ مدّت 31؍ مارچ کو ختم ہو رہی تھی ۔ اِس سال کے 30؍ جون تک آ دھار نمبر سے پین نمبر منسلک نہ کرنے والوں کو پین پر کسی قسم کا ٹیکس ریٹرن نہیں دیا جائے گا ۔ کالعدم قرار دیئے گئے پین کارڈس 30؍ یوم میں ایک ہزار روپئے فیس جمع کر کے چالو کر سکتے ہیں ۔
***** ***** *****
ادانی گروپ کے مبینہ گھپلوں کی جانچ کے لیے مشتر کہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کے مطالبے پر اِسی طرح راہُل گاندھی پر ہوئی کار وائی کی مذمت میں حزب مخالف اراکین نے کی گئی ہنگامہ آ رائی کی وجہ سے پارلیمنٹ کا کام کاج کل مسلسل گیار ہویں دِن متاثر ہوا ۔ صبح لوک سبھا میں کام کاج شروع ہوتے ہی حزب مخالف نے نعرے بازی شروع کر دی اور اسپیکر کی کر سی تک پہنچ کر کاغذات بکھیرے ۔ اِس پر اسپیکر نے ناراضی کا اظہار کر تے ہوئے ایوان کا کام کاج دو پہر 2؍ بجے تک ملتوی کر دیا ۔2؍ بجے کام کاج شروع ہونے کے بعد حزب مخالف حصار میں اُتر گئے اور نعرے بازی کی ۔ اِس کی وجہ سے لوک سبھا کا کام کاج تمام دِن کےلیے ملتوی کر دیا گیا ۔
راجیہ سبھا میں بھی اِسی مسئلے پر حزب مخالف نے کی گئی ہنگامہ آ رائی میں اسپیکر جگدیپ دھنکڑ نے کام کاج کا آغاز کیا ۔ مالی بِل میں راجیہ سبھا نے پیش کی گئی تر میم کو لوک سبھا نے منظور کر کے اِسے مالی بِل میں شامل کر نے کی اطلاع دی گئی ۔ خواتین عالمی باکسنگ میں سونے کے تمغے حاصل کرنے کے ضمن میں مبارکباد پیش کی گئی ۔اِس کے بعد ہنگامہ آرائی میں اضا فہ ہونے کی وجہ سے کام کاج دوپہر 2؍ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔ دو پہر کو دو بارہ کام کاج شروع ہونے کے بعد حزب مخالف اور حسب اقتدار اراکین نے نعرے بازی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی ۔ نائب اسپیکر نے اطلاع دی کہ 31؍ مارچ کو راجیہ سبھا کا کام کاج نہیںہو گا ۔ اِس کے بعد راجیہ سبھا کی کار وائی تمام دِن کے لیے ملتوی کردی گئی ۔
***** ***** *****
دِلّی ہائی کورٹ نے عزت ہتک کے ایک معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے ‘ رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت اور رکن اسمبلی آدِتیہ ٹھاکرے کو کل عدالت میں آئندہ سماعت کے لیے حاضر رہنے کے لیے کہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے 2؍ ہزار کروڑ روپئے دے کر انتخابی کمیشن سے شیو سینا کی نشانی خریدی ہے ۔ ایسا الزام اِن تینوں نے اپنے بیا نات میں عائد کیا تھا ۔ اِس کے بعد شندے گروپ کے رکن پارلیمنٹ راہل شیواڑےنے دِلّی ہائی کورٹ میں اِس معاملے میں بد نا می کی شکایت کی تھی ۔ اِسے عدالت نے قبول کیا تھا ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
وکیل ضابطۂ اخلاق کی پا مالی کرنے کے ضمن میں مہاراشٹر اور گوا بار کونسل نے ایڈوکیٹ گُن رتّن سدا ور تے کی وکالت کی ڈگری کو 2؍ سال کے لیے معطل کر دیا ہے ۔ ایس ٹی ملا زمین کے احتجاج میں وکیل کا یو نیفارم پہن کر شامل ہونا اور ایس ٹی ملازمین کے ساتھ میٹنگ لینا یہ وکلاء کے ضابطہ اخلاق کی پا مالی ہے ۔ یہ کہتے ہوئے بار کونسل نے سدا ور تے کے خلاف کار وائی کی ہے ۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتاپارٹی اور شیو سینا کی جانب سے تمام ریاست میں نکا لی جانے والی ساور کر گو رو یاترا کے ذریعے سے مجاہد آ زادی سا ور کر کے کار ناموں کو پیش کیا جائے گا ۔ یہ بات بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر چندر شیکھر با وَن کُڑے نے کہی ہے ۔ وہ کل ناگپور میں صحا فتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ 30؍ مارچ سے شروع ہونے والی یہ یاترا 6؍ اپریل تک مکمل ریاست میں جائے گی ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ہے ۔
کانگریس رہنما راہُل گاندھی سا ور کر کے ضمن میں معا فی طلب کریں ۔ ایسا مطالبہ وزیر صنعت اُدئے سامنت نے کیا ہے ۔ وہ کل ممبئی میں صحافتی کانفرنس سے مخا طب تھے ۔
***** ***** *****
کل ممبئی میں G20؍ ممبر ملکوں کے در میان تجا رتی مالیے میں تعا ون سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔ تجارت اور صنعت کی مرکزی وزارت کے زیر اہتمام یہ کانفرنس G20؍ تجارت اور سر مایہ کاری ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کے موقعے پر ہوئی جس میں تجا رتی مالیہ کے شعبے میں تعمیراتی مذاکرت اور تبا دلہ خیال کے عمل میں شامل مندو بین صنعتی اور تد ریسی ماہرین نے شر کت کی ۔ تجارتی امور کےسیکریٹری سُنیل برتھ وال نے اپنے کلیدی خطاب میں تجارتی مالیے کو در پیش مسائل اور اُس کے ممکنہ حل کے معاملوں پر تبادلہ خیال کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔
***** ***** *****
شیو سینا اُدھوباڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی کی ڈِپٹی لیڈر سُشما اندھارے کے خلاف نا منا سب زبان میں تنقید کر نے کے ضمن میں رکن پار لیمنٹ سنجئے شِر ساٹھ کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ ایسی شکایت کا مکتوب حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے نے چھتر پتی سنبھا جی نگر پولس اسٹیشن میں دیا ۔ 26؍ مارچ کو ہوئی پارٹی ورکرس کی میٹنگ میں شِر ساٹھ نے ایسی تنقید کی ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے سے یہ بات افشا ہوئی ۔ بعد ازاں دانوے نے یہ مکتوب دیا ۔ سشما اندھا رے نے اِس ضمن میں ریاستی خواتین کمیشن میں شکایت درج کی ہے ۔
***** ***** *****
نیرُڑ میں ڈی وائے پاٹل ابھیمت یونیور سٹی نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو کل ڈی لِٹ کی ڈگری عطا کی ۔ گونر رمیش بئیس کے ہاتھوں وزیر اعلیٰ کو یہ ڈگری دے کر استقبال کیا گیا ۔ اِس تقریب میں لوک مَت گروپ کے چیئر مین وِجئے در ڈا کو بھی گور نر کے ہاتھوں ڈِ ی لٹ کی ڈگری دی گئی ۔
***** ***** *****
مرکزی پرویڈنٹ فنڈ GPF میں مالی سال 2022 - 23 ء کے لیے شرح سود میں اضافہ کر کے اِسے 8.1 ؍ سے بڑھا کر 8.15؍ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ وزارتِ مالیات نے اِس سفارش کو منظور کرنے کے بعد اضافہ شرح سود سر کاری گزیٹ میں ظاہر کیا جائے گا ۔ اِس کے بعد ملازمین کے GPF اکائونٹ میں اضا فی شرح سود جمع کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر ِ ٹرانسپوٹ نتِن گڈ کری کو تا وان کے لیے دھمکی کے فون کرنے والے جئیش پجاری عرف جئیش کانتا کو ناگپور پولس نے بیلگائوں میں ہِنڈو لا جیل سے کل تا بع میں لیا ۔ پجا ری نے گڈ کری کے عوامی رابطہ آفس پر 2؍ مرتبہ فون کر کے 10؍ کروڑ روپیوں کے تا وان کا مطالبہ کیا تھا ۔
***** ***** *****
کولہا پور ضلعے میں اِچل کر نجی میں ہوئے کُشتی مقابلے میں لاتور کے سونبا لوَٹے نے 110؍ کلو وزن زمرے میں کمار مہاراشٹر کیسری یہ خطاب حاصل کیا ہے ۔ اُنھوں نے لاتور ضلع اسپورٹس ٹریننگ سینٹر میں تر بیت حاصل کی تھی ۔ لاتور کے ضلع کلکٹر پر تھوی راج بی پی نے لوٹے کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں ہونے والے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں کنڑ ‘ ویجا پور اور لاسور بازار سمیتیوں کے انتخابات کے لیے اب تک 21؍ افراد نے پر چہ نامزدگی داخل کی ۔ ضلع ڈپٹی رجسٹرار آفس نے اِس کی اطلاع دی ۔ بروز پیر سے در خواستیں داخل کرنے کا عمل شروع ہوا ہے ۔ 2؍ یوم میں 622؍ در خواستیں فروخت ہوئی ۔
***** ***** *****
آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ عام شہر یوں سے ملاقات کرنے کے لیے وقت مختص کرنے کی تمام وزراء اِسی طرح افسران کو ریاست کے انتظامیہ عامّہ
شعبے کی ہدایت
٭ پین کارڈ نمبر اور آدھار نمبر کو منسلک کرنے کی مدّت میں 30؍ جون تک توسیع
٭ عزت ہتک معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے ‘ رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت اور رکن اسمبلی آدِتیہ ٹھاکرے کو
دِلّی ہائی کورٹ میں حاضر رہنے کا حکم
٭ ضابطہ اخلاق کی پا مالی کرنے کے ضمن میں ایڈو کیٹ سدا ور تے کی وکالت کی ڈِگری 2؍ سال کے لیے معطّل
٭ مرکزی پرویڈنٹ فنڈGPF کے شرح سود میں اضا فہ
اور
٭ لاتور کے سون با لوَٹے کو 110؍ کلو وزنی زمرے میں ’’ کمار مہاراشٹر کیسری ‘‘ خطاب
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment