Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 05 April 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۵؍ اپریل ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ ریاست میں ژالہ باری سے متاثرہ تقریباً ایک لاکھ 99؍ ہزار 486؍ ہیکٹر زرعی رقبے کے پنچنامے مکمل
٭ شیو سینا اُدھو باڑا صاحب ٹھاکرے گروپ کی خاتون کار کن کو زدوکوب کیے جانے کے بعد ٹھاکرے گروپ اور
بی جے پی رہنمائوں کا ایک دوسرے پر الزامات کا تبادلہ
٭ بے قائدگی کرنے والے کالجیس کا Affiliation منسوخ کرنے کا ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکرمراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے
وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یے ولے کا اشارہ
اور
٭ آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گجرات ٹائٹنس نے دِلّی کیپِٹلس کو 6؍ وکٹ سےشکست دی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ ریاست میں مارچ مہینے میں ہوئی ژالہ باری اور بے موسم بارش کی وجہ سے ضائع ہو چکی فصلیں اور متاثرہ تقریباً ایک لاکھ 99؍ ہزار 486؍ ہیکٹر زرعی رقبے کے پنچنامے مکمل ہو چکے ہیں ۔ شعبہ امداد اور باز آ باد کاری نے یہ معلو مات دی ۔ گزشتہ مہینےمیں 4؍ سے 9؍ تاریخ کے دوران ہوئی بے موسم بارش کی وجہ سے ریاست کی 38؍ ہزار 606؍ ہیکٹر زمین اِسی طرح 15؍ سے 20؍ تاریخ کے دوران ہوئی بے موسم بارش کی وجہ سے ایک لاکھ60؍ ہزار 880؍ ہیکٹر زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے ۔ اِس نقصان کی بھر پائی کے لیے فنڈ کا مطالبہ کرنے کے مقصد سے ضلعی سطح پر تجاویز تیار کی گئی ہے ۔ شعبہ امداد و باز آ باد کاری کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ مذکورہ فنڈ کو جلد از جلد منظوری دی جائے گی ۔
***** ***** *****
ریاست میں کووِڈ متاثرین کی تعداد میں ہورہے اضا فے کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر صحت تانا جی ساونت نے کووِڈ19؍ کے مشتبہ مریضوں سے ماسک کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے ۔وہ کل ممبئی میں اظہارِ خیال کررہے تھے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ فی الحال ریاست میں ماسک کا استعمال کرنا لازمی نہیں ہے ۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ آئندہ 13؍ اور 14؍ تاریخ کو ریاست کے متعدد ہسپتالوں میں کووِڈ سے متعلق ماک ڈرل کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اِسی طرح سر وے اور تشخیص بھی شروع کی جا ئے گی ۔
اِسی دوران ریاست میں کل 711؍ کووِڈ متاثرین کا اندراج ہوا اور 447؍ متاثرین علاج کے بعد شفا یاب ہو گئے جبکہ 4؍ مریضوں کا علاج کے دوران انتقال ہو گیا ۔فی الحال ریاست بھر میں 3؍ ہزار 792؍ کورونا متاثرین زیر علاج ہیں ۔
***** ***** *****
شیو سینا اُدھو باڑا صاحب ٹھاکرے گروپ کی روشنی شندے نا می کار کن کو زدوکوب کیے جانے کے بعد شیو سینا اُدھو باڑا صاحب ٹھاکرے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں کے در میان کل الزامات کا تبا دلہ ہوا ۔شیو سینا کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے نے ریاستی وزیر داخلہ دیویندر پھڑ نویس پر سخت تنقید کی ۔ جناب ٹھاکرے نے گزشتہ روز اپنے افراد خانہ کے ساتھ ہسپتال جا کر روشنی شندے کی عیادت کی ۔ اِس کے بعد ایک اخباری کانفرنس میں انھوں نے وزیر داخلہ کو استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ۔
دوسری جانب وزیر داخلہ دیویندر پھڑ نویس نے ناگپور میں صحافیوں کو بتا یا کہ اِس واقعے کی جانچ کر کے قصور واروں کے خلاف کار وائی کی جا ئے گی ۔
راشٹر وادی کانگریس کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے اِس واقعے کی مذمت کر تے ہوئے زدو کوب کرنے والی خواتین کو فوراً گرفتار کرنے کا مطا لبہ کیا ۔
اِسی دوران بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر با ون کُڑے نے کہا کہ حزب مخالف کے طور پر اُدھو ٹھاکرے حکو مت کے منصوبوں پرتنقید کر سکتے ہیں لیکن دیویندر پھڑ نویس پر نا مناسب نکتہ چینی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔ وہ کل ناگپور میں بول رہے تھے ۔
***** ***** *****
ریاست کی زرعی بازار کمیٹیوںکے انتخا بات کے لیےداخل کیے گئے پرچہ نامزدگیوں کی جانچ پڑ تال آج کی جائے گی ۔واضح رہے کہ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کی 7؍ بازار کمیٹیوں کے لیے ایک ہزار 250؍ امید واروں نے پر چہ نامزدگیاں داخل کی ہیں ۔ اِ ن بازار کمیٹیوں کے لیے آئندہ 18؍ اپریل کو رائے دہی کی جائے گی ۔
***** ***** *****
ملک میں دیہی علاقوں کے60؍ فیصد مکا نات میں نل کے ذریعے پانی فراہمی کا مقصد پورا ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور اِس سے عوام کی زندگی مزید بہتر ہو گی ۔ جل شکتی کے وزیر گجندر سنگھ شیخا وَت کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اِس یو جنا کو رفتار دینے کے لیے حکو مت مزید اقدامات کر رہی ہیں ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
اِس سال سفر حج کےلیے مرکزی حکو مت نے ایک لاکھ40؍ ہزار عازمین کا انتخاب کیا ہے ۔ یہ انتخابDigital Selection Process کے ذریعے کیا گیا ہے ۔ اقلیتی امور کی وزارت نے بتا یا کہ اِس سال سفر حج کے لیے ایک لاکھ84؍ ہزار عازمین نے در خواستیں داخل کی تھی۔
***** ***** *****
اِنڈین پریمئر لیگ IPL ٹور نامنٹ میں گزشتہ روز دِلّی میں کھیلے گئے مقابلےمیں گجرات ٹائٹنس نے دِلّی کیپِٹلس کو 6؍ وکٹ سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کر لیا ۔ دِلّی کی ٹیم نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے 163؍ رنوں کا نشانہ مقرر کیا تھا جسے گجرات ٹائٹنس نے 19؍ ویں اوور میں ہی حاصل کر کے جیت درج کی ۔
***** ***** *****
کل مہا ویر جینتی منائی گئی ۔ تھا نہ میں شری تھانہ جین مہا سنگھ کی جانب سے نکالی گئی رتھ یاترا کا آغازوزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے جھنڈی دکھا کر کیا ۔اِس موقعے پر انھوں نے جین مُنیوں کا آشیر واد بھی لیا اور جین برادری سے خطاب کیا ۔
چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بھی سکل جین سماج کی جانب سے مہا ویر جینتی کی منا سبت سے مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ مہا ویر ستون پر سکل جین سماج کے سر براہ راجندر در ڈا کے ہاتھوں دھرم پر چم کشائی کی گئی ۔ اِس موقعے پر مرکزی مملکتی وزیر خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ ‘ نگراں وزیر سندیپان بھومرے ‘ امداد باہمی کے وزیراتل ساوے اور رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل بھی موجود تھے ۔
***** ***** *****
ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے گریجویشن امتحا نات میں بے قائدگی کرنے والے کالجیس کا Affiliation منسوخ کر نے کا اشارہ وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یو لے نے دیا ہے ۔ وہ گزشتہ روز چھتر پتی سنبھا جی نگر میں صحافیوں سے اظہار خیال کر رہے تھے ۔ امتحان کا وقت ختم ہونے کے باوجود طلباء کو بلا کر جوابی بیاض دے کر لکھنے کا موقعے دینے کی شکایت موصول ہوئی تھی ۔ لہذا شیندرا میں واقع والمِک رائو دڑ وی کالج کی تحقیقات کے لیے 3؍ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ اِسی طرح والمک رائو دڑ وی کالج اور شہر کے ڈاکٹر رفیق زکر یا ویمینس کالج اِن دو نوں مقا مات پر فی کالج 2-2؍ پروفیسرس پر مشتمل وفود آج سے امتحانات شروع ہونے سےپہلے سے جوابی بیاضیں سیل کر نے تک بذات خود موجود رہیں گے ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعےمیں گناّ توڑ مزدوروں کا آن لائن رجسٹریشن کر کے اُنھیں شناختی کارڈ دیا جا ئے گا ۔ ضلع کلکٹر دیپا مُدھوڑ منڈے نے یہ بات بتائی ۔ گناتوڑ مزدوروں کو حکو مت کی متعدد اسکیمات کا فائدہ دلانےکے مقصد اُن کی مکمل معلو مات حکو مت کے پاس ہونا ضروری ہے اِسی لیے ضلع پریشد ‘ شعبہ سماجی بہبود اور حلقہ تر قیاتی افسر کےتعاون سے آئندہ 20؍ مئی تک گناتوڑ مزدوروں کا آن لائن رجسٹریشن مہم چلائی جائے گی ۔
***** ***** *****
سواتنتر ویر ونائک دامو در سا ور کر کی شان میں دھارا شیو ضلعے سے آج گورو یاترا نکا لی جا رہی ہے ۔ تلجا پور میں واقع چھتر پتی شیو اجی مہا راج چوک سے آج شام 5؍ بجے اِس یاترا کا آغاز ہو گا ۔ یہ یاتراکل دھا را شیو شہر پہنچے گی ۔ یاترا کے منتظم بی جے پی اور شیو سینا نے ساور کر کے شیدائیوں کو اِس گورو یاترا میں کثیر تعداد میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
ہنگولی شہر میں ٹریفک کومنظم کرنے کےمقصد سے شعبہ ٹریفک نے دوبارہ اقدامات شروع کر دیے ہیں ۔ اِس سلسلے میں کی گئی کار وائی کے دوران گزشتہ ہفتے 814؍ گاڑیوںپر کا روائی کر تے ہوئے 6؍ لاکھ 38؍ ہزار روپئے جر ما نہ وصول کیا گیا ۔ پولس اِنسپکٹر سید عقیل اِبراہیم نے یہ اطلاع دی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ ریاست میں ژالہ باری سے متاثرہ تقریباً ایک لاکھ 99؍ ہزار 486؍ ہیکٹر زرعی رقبے کے پنچنامے مکمل
٭ شیو سینا اُدھو باڑا صاحب ٹھاکرے گروپ کی خاتون کار کن کو زدوکوب کیے جانے کے بعد ٹھاکرے گروپ اور
بی جے پی رہنمائوں کا ایک دوسرے پر الزامات کا تبادلہ
٭ بے قائدگی کرنے والے کالجیس کا Affiliation منسوخ کرنے کا ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکرمراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے
وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یے ولے کا اشارہ
اور
٭ آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گجرات ٹائٹنس نے دِلّی کیپِٹلس کو 6؍ وکٹ سےشکست دی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment