Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 24 July 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۴؍ جولائی ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ موسلا دھار بارش کی وجہ سے متاثرہ اضلاع کے نقصا نات کے فوراً پنچ نا مے کر کے تجویز پیش کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت
٭ نقصان زدہ کسانوں کی امداد کے لیے اسمبلی کے جاری اجلاس میں منصوبہ بند فیصلہ ‘ دیہی ت رقیاتی وزیر گریش مہا جن
٭ نبھو وانی کی توسیع کے لیے 284؍ شہروں میں808؍ چینلز کی نیلا می کرنے کا مرکز کا فیصلہ
٭ ریاست کے تمام غیر زرعی یو نیور سٹیوں میں آج سے قو می تعلیمی پالیسی ہفتہ
اور
٭ فِنلینڈ ٹینس مقابلے میں بھارت کے سُمِت ناگل فاتح تاہم کوریا اوپن بیڈ مِنٹن مقابلے میں مردوں کےڈبلز میں
بھارتیہ جوڑی کا میاب
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ موسلا دھار بارش سے متاثرہ اضلاع میں نقصا نات کے فوراً پنچ نامے کر کے حکو مت کو فوراً تجویز پیش کرنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کل چیف سیکریٹری ‘ امداد ی اور باز آ باد کاری محکمہ اِسی طرح شدید بارش کی وجہ سے متا ثرہ علاقوں کے ڈویژنل کمشنر اور ضلع کلکٹرس سے رابطہ قائم کر کے حا لا ت کی معلو مات کی گئی ۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے بلڈا نہ ضلعے کے سنگرام پور ‘ جلگائوں ‘ جامود اِسی طرح ایوت محل ‘ ناندیڑ سمیت متعدد اضلاع میں فصلیں زیر آب آگئی ہیں ۔موسلا دھار بار ش سے متاثرہ علاقوں کے شہر یوں کو ضروری سہو لتیں فراہم کر نے کی ہدایت وزیر اعلیٰ نے اِس موقعے پر دی ۔ سیلاب کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو گئی ہے ۔ دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر پہنچا یا گیا ہے ۔ ایسے مقا می دیہا تیوں کے مکا نات کے نقصانات کے پنچ نا مے کرنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ نے دی ہے ۔
***** ***** *****
وِدربھ میں ہوئی بارش کی وجہ سے کل مختلف مقامات پر زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ ایوت محل اور اُس سے متصل اضلاع میں بڑے پیما نے پر بارش ہو رہی ہے۔ اِس کی وجہ سے اپر وردھا اور گوسی خُرد ڈیم سے پانی کا اخراج شروع کر دیا گیا ہے ۔ اِس کی وجہ سے ور دھا ندی میں کل سیلا بی صورتحال پیدا ہو گئی ۔ اِس ندی پر پُل زیر آب آنے کی وجہ سے چندر پور -تلنگا نہ کو جوڑ نے والی ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے ۔ ور دھا ضلعے میں کو پر نا تعلقے کے کوڈ شی میں ضلع پریشد اسکول کا ایک معلم اجئے وِدھا تے پانی میں بہہ گیا ۔
***** ***** *****
اکولہ شہر کے وسط کا کرا نہ اور اناج کا ہو ل سیل کاروبار قومی شاہراہ پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اِس بازار میں تقریباً دیڑھ سو دکانوں میں پانی گھنسے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا انداز تاجروں اور انتظامیہ نے ظاہر کیا ہے ۔ کولہا پور ضلعے میں بھی بارش کی وجہ سے 6؍ شاہراہ تاہم 16؍ ضلعی راستے بند کر دیے گئے ہیں ۔ شہر یوں کو متبا دل راستوں کا استعمال کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔
***** ***** *****
نقصان ز دہ کسانوں کی امداد کے لیے اسمبلی کے جاری اجلاس میں جلد از جلد فیصلہ لیا جائے گا ۔ ایسا تیقن ریاست کے دیہی تر قیاتی وزیر گریش مہاجن نے دیا ہے ۔ ناندیڑ ضلعے کے بِلو لی ‘ دیگلور ‘ مُد کھیڑ اِن علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ مختلف دیہاتوں کا دورہ کل مہا جن نے کیا ۔ بعد ازاں وہ صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ ہر سال سیلاب کے پانی کی وجہ سے راستے بند ہو کر ربط منقطع ہو نے والے دیہاتوں کی فہرست تیار کر کے اُن مقامات پر نئے پُل کی تعمیرات کو فوقیت دی جائے گی ۔ ایسا تیقن مہا جن نے دیا ۔مہا جن کے ہاتھوں سیلاب سے متاثرین کی نمائند گی کے طور پر امداد ی چیک تقسیم کیے گئے ۔
***** ***** *****
وزیر زراعت دھننجئے منُڈے نے کل بیر ضلعے کے پر لی تعلقے میں سنگم واگھ بیٹ سمیت علاقے کے بند ھاروں پر جا کر گو گل گائی کے اثرات کی وجہ سے نقصان زدہ فصلوں کا معائنہ کیا ۔ ضلعے کے چند علاقوں میں سو یا بین اور کپاس کی فصلوں پر گوگل گائی کا اثر ہوا ہے۔ پیدا وار کےتنا سب سے کسانوں کی مالی امداد کرنے کے لیے اُن فصلوں کے پنچ نا مے کرنے کے احکام دیئے جائیں گے ۔یہ بات مُنڈے نے اِس موقعے پر کہی ہے ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
رائے گڑھ ضلعے کے اِرشاڑ واڑی میں تلاش کرنے کے عمل کو روکنے کا فیصلہ حکو مت نے لیا ہے ۔اِرشاڑ واڑی میں زمین کھسکنے کے حادثے کو 4؍ یوم ہو گئے ہیں ۔ اِسی بیچ حادثے سے متاثرہ علاقے کو دیکھنے کے لیے ہو رہے ہجوم کے مدّ نظر دفعہ 144؍ عائد کر دیا گیا ہے ۔
اِس مقام پر بچائو وفد کے علا وہ دیگر افراد کو جانے کے لیے منع کر دیا گیا ہے ۔ رائے گڑھ ضلعے کے سر پرست وزیر اُدئے سامنت نے امدادی کاموں کی معلو مات دیتے ہوئے کہا کہ اِس سانحے میں 144؍ مقامی افراد محفوظ رہے ۔ اِس میں سے 22؍ بچّے یتیم ہو گئے ہیں ۔
***** ***** *****
مُلک میں نبھووانی کی توسیع ہو ۔ اِس کے لیے مرکزی حکو مت 284؍ شہروں میں 808؍ نبھو وانی چینلز کی نیلا می کرے گی ۔ مرکزی اطلا عات و نشر یات وزیر انو راگ ٹھاکُر نے کل قو می نشر یات دِن کے ضمن میں نئی دِلّی میں علا قا ئی کمیو نِٹی ریڈ یو کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں اِس کی اطلاع دی ۔
***** ***** *****
ریاست کے تمام اہم طِبّی کالجس اور اسپتالوں میں بہترین سہو لتیں فراہم کرنے کے لیے سر کاری سطح پر منصوبہ سازی کی جا رہی ہے ۔ اِس کے لیے ضروری فنڈ فوراً تیار کیا جائے گا ۔ طِبّی تعلیمی اور خاص امداد ی وزیر حسن مشرف نے کل کو لہا پور میں چھتر پتی پر میلا راجے اسپتال کا
معائنہ کرنے کے بعد اِس کی اطلاع دی ۔ اِس کے لیے بینکس سے قرض کی شکل میں بڑے پیما نے پر فنڈ لے کر اعلیٰ درجے کی سہو لتیں قائم کی جائے گی ۔ یہ بات انھوں نے کہی ہے۔
***** ***** *****
بھارتیہ تعلیم میں انمول تبدیلی کرنے والی قو می تعلیمی پالیسی کو 29؍ جولائی کو 3؍ سال مکمل ہو رہے ہیں۔اِس کے پس منظر میں تمام غیر زرعی یو نیور سٹیوں اور اِس سے ملحقہ کالجس میں آج سے قو می تعلیمی پالیسی ہفتہ منا یا جا رہا ہے ۔ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی اور اِس سے ملحق تمام کالجس اور خود مختار کالجس مںی بھی 29؍ جولائی تک قو می تعلیمی پالیسی ہفتے کے ضمن میں مختلف پروگرامس پر عمل در آمد کیا جائے گا ۔ اِس کی اطلاع یو نیور سٹی کے عوامی رابطہ آفس نے دی ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد مونسپل کارپوریشن کی جانب سے قدیم اور توسیع شہر کی تر قی کا خاکہ تیار کرنے کام جاری ہے ۔ مونسپل کارپوریشن کے ایڈ مِنسٹریٹر جی شریکانت کی موجود گی میں اسمارٹ سٹی کے آفس میں محکمہ کے سر براہان کی میٹنگ سے شریکانت مخاطب تھے ۔ اِس موقعے پر تر قیاتی کام کے خاکے کا انھوں نے جائزہ لیا ۔
***** ***** *****
منی پور میں پیش آ یا واقعہ ہمارے ملک کی بد نامی ہے ۔ حکو مت اِس واقعے کے مجر مین پر سخت کارروائی کریں۔ ایسا مطالبہ سینئر سماجی ور کر اننا ہزارے نے کیا ہے ۔ ریاست کے سیاسی حالات پر بھی ہزار ے نے خطاب کیا ۔ اِسی بیچ منی پور واقعے کی مذمت میں عثمان آباد میں کل صبح خاموش ستیہ گرہ احتجاج کیا گیا ۔ شہر کے شہداء یادگار پر خراج عقیدت پیش کر کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں ‘ عہدیداروں ‘
سماجی تنظیموں کے نما ئندوں اِسی طرح صحافیوں نے اِس احتجاج میں شر کت کی ۔
***** ***** *****
بھارتیہ ٹینس کھلاڑی سُمِت ناگل نے فِنلینڈ اے ٹی پی چیلنجر ٹینس مقابلے میں مردوں کے سنگلز مقابلے کا خطاب حاص کر لیا ہے ۔ کل ہوئے فائنل مقابلے میں سُمِت نے زیک ریپبلک کے کھلاڑی کو 6 - 4 ‘ 7 - 6 ؍ ایسے آسان سیٹ سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا ۔
***** ***** *****
کوریا اوپن بیڈ مِنٹن مقابلے میں بھارت کے ساتوِک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹّی کی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز کا خطاب حاصل کر لیا ۔ کل ہوئے آخری مقابلےمیں بھارتیہ جوڑی نے اِنڈو نیشیاء کی جوڑی کو 21 - 17 ‘ 21 - 13 ‘ 21 - 14؍ سے شکست دی ۔ پہلا سیٹ کھو نے کے بعدبھارتیہ جوڑی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر تے ہوئے دونوں سیٹ میں کامیابی حاصل کر تے ہوئے خطاب حاصل کر لیا ۔
***** ***** *****
تری نِداد میں جاری دوسرے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے آج پانچویں دِن ویسٹ اِنڈیز کے 8؍ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنا ضروری ہے تاہم ویسٹ اِنڈیز کو 289؍ رنز کی ضرورت ہے ۔ مقابلے کے کل چوتھے دِن آخر تک ویسٹ اِنڈیز کی دوسری پاری میں 2؍ وکٹس کے نقصان پر 76؍ رنز ہوئے ۔ اِس سے قبل بھارت پر کل دوسرے دِن 2؍ وکٹس کے نقصان پر 181؍ رنز پر پاری ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ اِس سے قبل محمد سراج نے بہترین گیند بازی کر تے ہوئے ویسٹ اِنڈیز کی پہلی پاری 255؍ رنز پر ختم کی تھی ۔ محمد سراج نے 5؍ وکٹس حاصل کیے ۔
***** ***** *****
آئندہ 2؍ یوم میں کو کن اور وِدربھ کے متعدد مقامات پر تاہم وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ کے کئی مقا مات پر بارش ہونے کا قیاس ظاہر کیا گیا ہے ۔ مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں چنداہم خبریں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ موسلا دھار بارش کی وجہ سے متاثرہ اضلاع کے نقصا نات کے فوراً پنچ نا مے کر کے تجویز پیش کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت
٭ نقصان زدہ کسانوں کی امداد کے لیے اسمبلی کے جاری اجلاس میں منصوبہ بند فیصلہ ‘ دیہی ت رقیاتی وزیر گریش مہا جن
٭ نبھو وانی کی توسیع کے لیے 284؍ شہروں میں808؍ چینلز کی نیلا می کرنے کا مرکز کا فیصلہ
٭ ریاست کے تمام غیر زرعی یو نیور سٹیوں میں آج سے قو می تعلیمی پالیسی ہفتے
اور
٭ فِنلینڈ ٹینس مقابلے میں بھارت کے سُمِت ناگل فاتح تاہم کوریا اوپن بیڈ مِنٹن مقابلے میں مردوں کےڈبلز میں
بھارتیہ جوڑی کا میاب
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment