Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 24 June 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۴ ؍جون ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ 18؍ ویں لوک سبھا کا اجلاس آج سے ‘ اسپیکر کے لیے پرسوں انتخاب
٭ NEET معاملہ میں CBI کی جانب سے FIR درج ‘ لاتور سے 2؍ افراد تفتیش کے بعدگرفتار
٭ مراٹھا سماج کے مطالبات کے لیے جالنہ میں 12؍ جولائی کومہا یلغار امن ریلی
اور
٭ T-20؍ عالمی کپ کر کٹ ٹور نا منٹ میں آسٹریلیاء کو افغانستان سے شکست ‘ آج بھارت سے مقابلہ
اب خبریں تفصیل سے...
18؍ ویں لوک سبھا کا پہلا لا اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے ۔ اِس اجلاجس میں نئے منتخب شدہ اراکین کو پروٹیم اسپیکر و بی جے پی کے سینئر رکن پارلیمنٹ بھرتر ہری مہتاب حلف دلائیں گے ۔ 3؍ جو لائی تک چلنے والے اِس اجلاس میں لوک سبھا اسپیکر کے لیے پر سو 26؍ جون کو انتخاب ہوں گے جبکہ 27؍ تاریخ سے راجیہ سبھا کا اجلاس شروع ہو گا ۔
***** ***** *****
طِبّی ڈگری نصاب کے لیے داخلہ امتحان نیٹ یو جی پر چہ افشا معاملہ میں مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی نے ایف آئی آر در ج کی ہے ۔ مرکزی تعلیمی محکمہ کی شکایت پر کارروائی کیے جانے کی اطلاع ہے ۔
دریں اثناء اِس معاملہ میں انسداد ِ دہشت دگر دی دستہ اے ٹی ایس کی ناندیڑ شاخ نے کل لاتور سے 2؍ اساتذہ کو تفتیش کے بعد حراست میں لیا ہے ۔ اُن کے اِس پرچہ افشا کرنے میں کر دار کی جانچ کیے جانے کی اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی ہے ۔ اِن دونوں کے نام سنجئے جادھو اور جلیل پٹھان ہے یہ دونوں ضلع پریشد کے اساتذہ ہیں نیٹ اور جے ای ای کی تیاری کے لیے لاتور میں کثیر تعداد میں طلباء پرائیوٹ ٹیوشن کے لیے آتے ہیں اور یہ دونوں اساتذہ پرائیویٹ ٹیوشن کلاس چلانے کی اطلاع ملی ہے ۔ اے ٹی ایس نے سنیچر کو بھی اِن دونوں کو تفتیش کےلیے حراست میں لیا تھا اور کل صبح چھوڑ دیا تھا ۔
دریں اثناء کل نیٹ یو جی امتحان میں اضا فی نمبر حاصل کرنے والے تمام ایک ہزار 563؍ طلباء کا دوبارہ امتحان لیاگیا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے قو می امتحان ادارے کو اعلی سطحی کمیٹی کی رپورٹ پر دیے گئے مشاہدات کی بنیاد پر ان طلباء کو دیئے گئے اضا فی نمبروں کو منسوخ کرکے دوبارہ امتحان لینے کا فیصلہ کیاگیاتھا ۔ جن طلباء نے دوبارہ امتحان نہیں دیا اُن کے اضا فی نمبروں کے علاوہ حاصل کر د ہ نمبر شمار کیے جا ئیں گے ۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نے کہا ہےکہ ملک بھر میں سیلاب کا دھو کہ کم کرنے کے لیے ایک وسیع پالیسی کی ضرورت ہے وہ کل دِلّی میں اِس سے متعلق منعقدہ جائزاتی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں سیلاب اور پانی کے انتظام کے لیے سیٹیلائٹ کے ذریعہ حاصل کر دہ تصا ویر کے استعما ل پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب کے انتظام کے لیے استعمال کیے جانے والی تمام چیزیں پہلے سے مقرر کریں ۔ تمام آبی پشتوں کے دروازے بہتر حالات میں ہوں اِس کی خبر رکھیں بجلی گر نے سے متعلق تمام چیزیں ‘ میڈیا کے ذریعے عوام تک پہچائیں ۔
***** ***** *****
سروگیسی کے ذریعے بچے کو پیدا کرنے والے مرکزی ملا زمین کو زچگی اورپیٹر نیٹی کی چھٹی لاگو کر دی گئی ہے ۔ اِس ضمن میں کل نو ٹِفِکیشن جاری کیاگیا ۔ اِس فیصلہ سے متعلق خواتین کو 180؍ دنوں کی جبکہ صرف ایک بچے والے مرکزی ملازمین والد کو بچے کی پیدائش کے بعد 6؍ مہینوں کے دوران 15؍ دنوں کی پیٹر نیٹی چھٹی ملنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن کے لیے احتجاج کرنے والے منوج جرانگے پاٹل نے منڈل آیوگ کے خلاف احتجاج کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ وہ کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں نامہ نگاروں سے مخاطب تھے ۔ انھوں نے واضح کیا کہ اب تک دیئے گئے کنبی صداقت ناموں میں سے ا یک بھی اندراج رد کیاگیا تو اگلی لڑائی منڈل آ یوگ منسوخ کرنے کی ہو گی ۔ اِس کے ساتھ ہی اگرمسلمانوں کو بھی کُنبی کے سر کاری اندراجات پائے جاتے ہیںتو ریاست کے تمام مسلمانوں کو کنبی او بی سی سے ریزر ویشن دیا جا نا چاہیے ۔
دریں اثناء مراٹھا سماج کو او بی سی ریزر ویشن اور قریبی رشتہ دار سمیت مختلف مطالبات کے لیے جرانگے پاٹل کی سر پر ستی میں جالنہ میں 12؍ جولائی کو خاموش عظیم یلغار ریلی منعقد کیے جانے کی اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی ہے ۔
***** ***** *****
دریں اثناء او بی سی کے لیے ریزر ویشن کے لیے احتجاج کرنے والے لکشمن ہاکے نے کہا ہے کہ آئینی حقوق والے منڈل آیوگ پر بات کرنے سے پہلے آیوگ کا مطالعہ کرنا ضرو ری ہے ۔ وہ کل جالنہ میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ کنبی اور مراٹھا یہ دونوں الگ الگ ہیں ۔ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق منوج جرانگے کے مطالبہ کی انھوں نے مخالفت کی لکشمن ہاکے نے الزام عائد کیا کہ حکو مت نے او بی سی طلباء کو مہا جیو تی اسکالر شپ کی مدد نہیں دی ۔
***** ***** *****
شیو سینا اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ کے لیڈر رکن پارلیمان سنجئے رائوت نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی انتخا بی کمیشن کی م داخلت کی وجہ سے انتخابات میں اپوزیشن کو کم از کم 100؍ جگہوں پر شکست ہوئی ہے ۔ وہ کل ناسک میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ مرکز میں تختہ پلٹ ہونے پر کمیشن کے 3؍ افسروں پر کارروائی ہوگی ۔
***** ***** *****
دھا را شیو میں کل بی جے پی کی غور و فکر میٹنگ منعقدہ ہوئی ۔ سابق مرکزی وزیر رائو صاحب دانوے نے اِس موقعے پر حاضرین سے خطاب کیا ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں پوزیشن نے ’’ بی جے پی آئین بدلے گی ‘‘ اِس طرح تشہیر کی ۔انھوں نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ اسمبلی نتخابات میں عوام اپوزیشن کے جھوٹے پروپیگینڈہ کا شکار نہیں ہو گی ۔
***** ***** *****
T-20؍ عالمی کپ کرکٹ ٹور نا منٹ کے سو پر ایکٹ کے گروپ اے میں پہلے نمبر پر قائم بھارت کا آج آسٹریلیاء سے مقابلہ ہو گا ۔ سینٹ لوسیا میں یہ مقابلہ بھارتی وقت کے مطا بق رات 8؍ بجے شروع ہو گا ۔
دریں اثناء کل افغانستان نے آسٹریلیا کو 21؍ رنوں سے شکست دے دی ۔ افغانستان نے مقررہ اوورس میں 6؍ وکٹ پر 148؍ رن بنائے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 127؍ رن پر آل آئوٹ ہو گئی ۔ کل ہوئے دیگر مقابلہ میں انگلینڈ نے امریکہ کو 10؍ وکٹ سے شکست دی ۔ اِس ٹور نا منٹ میں آج جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کھیلا جا رہا تھا جو فی الحال بارش کی وجہ سے روک دیاگیاہے ۔
***** ***** *****
خواتین کرکٹ میں بھارتی ٹیم نے جنوبی ا فریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ مقابلہ میں 6؍ وکٹ سے جیت درج کی ۔ اِس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے 3؍ مقابلوں کی سیریز میں تین صفر سے جیت لی ۔ کل ہوئے مقابلہ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے دیے گئے 216؍ رنوں کے ہدف کو بھارتی ٹیم نے 41؍ ویں اوور میں مکمل کر لیا ۔ اسمر تی مندھا نا نے سب سے زیادہ 90؍ رن بنائے جبکہ ہر من پریت کور نے 42؍ رن بنائے ۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیر کھیل سنجئے بنسوڑے نے تعلقہ کھیل کمپلیکس کو 5؍ کروڑ جبکہ ضلع کھیل کمپلیکس کو 10؍ کروڑ روپئے کی امداد ظاہر کی ہے ۔ مہاراشٹر اولمپلک تنظیم کی جانب سے ا ور مہاراشٹر کھیل ڈائریکٹوریٹ کی مدد سے کل اولمپک دن کے موقعے پر پونہ میں منعقدہ پروگرام سے وہ مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ کھیل میں لڑ کے او ر لڑکی کو برابر موقعے فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکو مت کو شش کر رہی ہے ۔ کھیلوں انڈیا اور قومی مقابلوں میں نما یاں کار کر دگی کرنے والے کھلاڑیوں کے انعا مات کی رقم میں اضا فہ کیاگیا ہے ۔ کھلاڑیوں کی کارکر دی مسلسل بڑھتی رہی تو یہ رقم تین گنا کیے جانے کی اطلاع انھوں نے دی ۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں پولس سپا ہی بھر تی کل ہوئی بارش کے باعث منسوخ کر دی گئی ۔ اِن امید واروں کی جانچ کل 25؍ جون کو کی جائے گی ۔ لہذا اہل امید واروں سے علی الصبح چار بجے حاضر رہنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بھی پولس ملازمین عہدوں کی بھر تی کے لیے میدانی جانچ کل بارش کے باعث منسو خ کر دی گئی اور یہ جانچ آج کی جا رہی ہے ۔
***** ***** *****
یووا سا ہتیہ اکاد می ایوارڈ یافتہ مصنف دیوی داس سوداگر کل دھارا شیو میں ضلع صحا فی تنظیم اور مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد کی جانب سے استقبال کیاگیا ۔ اِس موقعے پر دیوی داس سودا گر نے اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ’’ اُسوَن ‘‘ ناول کے ذریعے انھوں نے عام لوگوں کی مشکلات کو پیش کرنے کی کوشش کی ۔ جسے نئے قارائین کو اپنے پن کا احساس دلا یا ۔ سوداگر نے مستقبل میں اپنے قلم کے ذریعے مزید اب کی خدمت کا عزم ظاہر کیا ۔ یووا ساہتیہ اکادمی کے دیگر ایوارڈ یافتگان کیتن پوری اور پو جا بھڑنگے جیسے نوجوان قلمکاروں کا بھی اِس تقریب میں اعزاز کیاگیا۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ستا را علاقے کے ساکنان نے کل گنٹھے واری کی مخالفت میں احتجا جی مظاہر ہ کیا ۔ مکا نات کو گنٹھے واری سے باہر کرنے کا مطالبہ مظاہرین نے کیا ۔ اِس موقعے پر قانون ساز کونسل کے قائد حزب اختلاف امبا داس دانوے اور سابق رکن پارلیمان چندر کانت کھیرے نے ساکنان کے مطالبات کی سماعت کر کے انھیں حل کرنے کا تیقن دیا۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں آبی جراثم سے پھیلنے والے وبائی امراض کی روک تھام کے لیے ’’ مِشن آبی ذخائر کی صفائی ‘‘ مہم چلائی جائے گی ۔ ضلع پریشد کے محکمہ صحت اور پنچایت محکمہ کے اشتراک سے 24؍ جون تا 8؍ جولائی کے دوران چلائی جانے والی اِس 15؍ روزہ مہم میں دیہی علاقوں کے تقریباً 4؍ ہزار 917؍ آبی ذخائر کی صفائی کی جائے گی ۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے کے پورنا میں درجہ ٔ سوم اور چہارم کے ملازمین کے لیے مجوزہ رہائشی کوارٹرس کے کاموں کا سنگ بنیاد کل رکن اسمبلی رتنا کر گٹے اور سب ڈویژنل افسر جیو راج ڈاپکر کے ہاتھوں رکھا گیا ۔ اِس پرو جیکٹ پر 14؍ کروڑ روپئے خرچ کیے جا ئیں گے ۔
***** ***** *****
چھترپتی سنبھا جی نگر شہر کو پانی فراہم کرنے کےلیے مجوزہ متوازی پائپ لائن منصو بے کے کاموں کا کل ہائوزنگ اور بہبود ی پسماندہ طبقات محکمہ کے ریاستی وزیر اتل ساوے نے براہ راست متعلقہ مقا مات پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ آبرسانی منصوبے کے جاری کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت انھوں نے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو دی۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ 18؍ ویں لوک سبھا کا اجلاس آج سے ‘ اسپیکر کے لیے پرسوں انتخاب
٭ NEET معاملہ میں CBI کی جانب سے FIR درج ‘ لاتور سے 2؍ افراد تفتیش کے بعدگرفتار
٭ مراٹھا سماج کے مطالبات کے لیے جالنہ میں 12؍ جولائی کومہا یلغار امن ریلی
اور
٭ T-20؍ عالمی کپ کر کٹ ٹور نا منٹ میں آسٹریلیاء کو افغانستان سے شکست ‘ آج بھارت سے مقابلہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment