Wednesday, 26 June 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھاجی نگرعلاقائی خبریں تاریخ 26؍جون 2024ء وقت:صبح 09.00 سے09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 26 June 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۶ ؍جون  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ لوک سبھا  اسپیکر عہدہ کے لیے آج انتخاب  ‘  این  ڈی  اے  کے اوم بِر لا کےسامنے کانگریس کے   کے  سُریش کا چیلنج ‘

مہاراشٹر  ودھان پریشد کی  4؍ نشستوں کے لیے آج رائے دہی 

٭ قدرتی آفات متاثرین کو 4؍ دنوں میں نقصان بھر پائی مکمل کی جائے  ‘  وزیر اعلیٰ کا حکم 

٭ چھترپتی سنبھا جی نگر کے ڈیویژنل کمشنر عہدہ پر دلیپ گائوڑے جبکہ پولس کمشنر عہدہ پر پر وین پوار کا تقرر

٭ نیٹ معاملہ میں لاتور کے ملزم ٹیچر سنجئے جادھو کو بھی 2؍ جو لائی تک پولس کسٹڈی

اور

٭ T-20؍ عالمی کپ کر کٹ  ٹور نا منٹ میں آسٹریلیاء کا چیلنج ختم  ‘  سیمی فائنل میں کل بھارت کا انگلینڈ سے جبکہ جنوبی افریقہ کا افغانستان سے مقابلہ


اب خبریں تفصیل سے...

لوک سبھا اسپیکر کے لیے آج انتخاب ہو گا ۔ NDA  نے  اِس عہدہ کے لیے سابق اسپیکر  اوم بِر لا کو دو بارہ موقع دیا ہے ۔ انھوں نے کل امید واری پر چہ داخل کیا ۔ اپوزیشن کی جانب سے کانگریس رکن پارلیمان  کے  سُریش نے امید واری پرچہ داخل کیا ہے ۔ اِس انتخاب کے لیے کانگریس نے اپنی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے لیے وہیپ جاری کیا ہے ۔ 

دریں اثناء کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بطور لوک سبھا کے قائد حزب اختلاف انتخاب کیے جانے کی اطلاع  کانگریس جنرل سیکریٹری   کے  سی  وینو گو پال نے دی۔

***** ***** ***** 

18؍ ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس میں نئے اراکان پارلیمنٹ کو عہدہ کا حلف دلا نے کی کارروائی مکمل ہونے کی اطلاع پرو ٹیم اسپیکر بھر تر ہری مہتاب نے دی ۔ مراٹھواڑہ کے سندیپان بھومرے  ‘  ناگیش پاٹل اشٹی کر  ’  بجرنگ سونو نے  سمیت مہاراشٹر  اور  ملک بھر کے باقی ارکان نے حلف لیا ۔ اِس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔ 

دریں اثناء نائب صدر جمہوریہ  اور  راجیہ سبھا کے چیئر مین جگدیپ دھنکڑ نےکل راجیہ سبھا کی نئی منتخب شدہ رکن سُنیترا پوار کو عہدہ کا حلف دلا یا ۔

***** ***** ***** 

وِدھان  پریشد کے ممبئی  اور  کو کن گریجویٹ حلقہ اسی طرح  ناندیڑ  اور  ممبئی ٹیچرس حلقہ انتخاب کے لیے آج رائے دہی ہو رہی ہے ۔ صبح  7؍ بجے سے شروع ہو نے والی رائے دہی شام 6؍ بجے تک جاری رہے گی ۔ اِن ووٹوں کی گنتی ایک جو لائی کو ہو گی ۔ 

دریں اثناء ودھان پریشد کی خالی ہونے والی 11؍ نشستوں کے لیے در خواست داخل کرنے کی کل سے شروعات ہو گئی ۔ اِس انتخاب کے لیے 2؍ جولائی تک امید واری عرضی داخل کی جا سکتی ہے ۔ اور  5؍ جولائی تک در خواست واپس لی جا سکتی ہے ۔

ضرورت پڑ نے پر 12؍ جولائی کو رائے دہی ہو گی۔

***** ***** ***** 

  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے احکا مات دیے ہیں کہ ریاست کے تمام آفت زدگان کسانوں  اور  شہر یوں کو 30؍ جون  تک نقصان بھر پائی کی امداد تقسیم مکمل کریں ۔ وہ کل ممبئی میں خریف ہنگام کی جائزاتی میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ  25؍ فیصد سے کم بارش ہونے والے تعلقوں  اور ضلعوں پرخصوصی توجہ دیں۔

دریں اثناء ریاستی سطح کے بینکرس کمیٹی کے  163؍ ویں اجلاس سے بھی وزیر اعلیٰ نے خطاب کیا ۔ انھوں نے کہا کہ چھوٹے  اور  کم زمین رکھنے والے کسانوں کو فصل قرض دینے میں بینک ٹال مٹول نہ کریں ۔ فصل قرض دیتے وقت  ’’  سِبّل اسکور   ‘‘  کی سختی نہ کریں اور  ضلع کو آپریٹو بینک  اور  زرعی قرض فراہمی کمیٹی کو مضبوط کریں۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ ریاست کے مختلف تر قیاتی منصوبوں کے متاثرین کے لیے قائم کر دہ بازآ باد  گائوں کو اِسی حالت میں دیہی تر قیاتی محکمہ فوراً قبضہ میں لیں۔ ان بازآ باد گائوں کی تر قی کے لیے ضروری اضا فی امدادیہی تر قیاتی منصبوں کو دی جائے گی ۔ وہ کل ممبئی میں اِس سے متعلق ہوئی جائزاتی میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ چٹان گر نے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ بستیاں  ‘  تانڈے   اور  گائوں کے متاثرین کو بھی منصوبہ متاثرین کا درجہ دینے  اور  بیڑ ضلعے کے گن ونتی پاٹ بندھارے منصوبہ کے سُکڑی منصوبہ متاثرین کے باز آباد کاری کی تجویز کا بینہ کے ا جلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ اِس میٹنگ میں لیاگیا

***** ***** ***** 

پونے  پورشے کار حادثہ معاملہ میں نابالغ ملزم کی نابالغ اصلاح مرکز سے فوراً رہائی کے احکامات ممبئی ہائی کورٹ نے دیے ہیں۔ ملزم کی پھوپھی کی داخل کردہ عرضی پر ہوئی سماعت میں عدالت نے یہ حکم دیا ہے ۔ لیکن ملزم کی کونسلنگ جاری رہنے کا کورٹ نے کہا ہے ۔ 

دریں اثناء نابالغ ملزم کو ضمانت مل بھی گئی تو اِس معاملہ کے مجرمین کے خلاف کارروائی کرنے کی اطلاع وزیر اعلیٰ نے دی ہے ۔ اِس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے خاندان کو کل وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں 10؍ لاکھ روپئے کی رقم دی گئی ۔

***** ***** ***** 

درجہ فہرست ذات  اور  نو بودھ زمرے کے تمام صفائی ملازمین کو لاڈ پاگے کمیٹی کی سفارش لاگو کرنے کا حکم ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے دیا ہے ۔ ریاستی حکومت کے فیصلہ کے مطا بق درجہ فہرست ذات زمرے کے  59؍ میں سے صرف  3؍ صفائی ملازمین کے وارثین کو اِس کمیٹی کی سفارش لاگو تھی اِس پر کورٹ نے یہ فیصلہ دیا ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ڈویژنل کمشنر عہدہ پر دلیپ گائوڑے کا تقرر کیاگیا ہے ۔ گائوڑے  2007؁ء  بیچ کے  آئی  اے  ایس  افسر ہے ۔ مدھوکر راجے آر دڑ کے سبک دوش ہونے کے بعد گائوڑے کا تقرر کیاگیا ۔

دریں اثناء پونہ کے جوائنٹ کمشنر آف پولس پروین کمار کی چھترپتی سنبھا جی نگر کے پولس کمشنر کے طور پر تقرری کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

نیٹ امتحان  2024؁ بے قاعد گی معاملہ میں ایک اورملزم کو لاتور پولس نے گرفتار کیا ہے ۔ سنجئے جا دھو اِس ملزم  ٹیچر کا نام ہے ۔ نیٹ امتحان دینے والے طلباء کے ہال ٹکٹ اِس ملزم کے مو بائل میں ملے ہیں ۔ عدالت نے سنجئے جادھو کو  2؍ جولائی تک پولس کسٹڈی سنائی ہے ۔

اِس سلسلے میں مرکزی جانچ دستے کی بیڑ میں کچھ افراد کی تحقیقات کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ ان میں ماجل گائوں کے کچھ اساتذہ کے بھی شامل ہونے کی خبر پولس ذرائع سے ملنے کی اطلاع ہمارے نمائندے  نے دی ہے ۔

***** ***** *****

T-20؍ عالمی کپ کرکٹ ٹور نا منٹ کے سیمی فائنل کی تصویر صاف ہو گئی ہے ۔ کل جمعرات کو صبح پہلا مقابلہ جنوبی افریقہ  اور  افغانستان کے ما بین ہو گا ۔ جبکہ دوسرا مقابلہ رات کو بھارت  اور  انگلینڈ کے ما بین ہو گا ۔ 

دریں اثناء کل صبح ہوئے کانٹے کے مقابلے میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس ضابطہ کے تحت شکست دی ۔ افغانستان کی اِس جیت  سے  آسٹریلیاء کا چیلنج ختم ہو گیا ہے ۔

***** ***** *****

جالنہ ضلع کے رابطہ وزیر اتُل سا وے نے ضلع کھیل میدان پر جاری مختلف کھیلوں کی بنیا دی سہو لیات فراہمی کے کاموں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کے احکا ما ت دیے ہیں۔ وہ کل اِس سلسلے میں ضلع کلکٹر دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے  ۔

***** ***** *****

ناندیڑ ضلع پریشد کی سی ای او مینل کرنوال نے ہر مہینے کی  25؍ تاریخ کو ضلع پریشد کے سبھی محکمہ جات میں صفائی مہم چلا نے کا بیڑہ اٹھا یا ہے ۔ کل ضلع پریشد کے صدر دفتر سے اِس صفائی مہم کی شروعات کی گئی ۔ اِس دوران مینل کرنوال نے از خود احاطے کی صفائی کی ۔

***** ***** *****

راجر شی چھتر پتی شاہو مہا راج کی  150؍ ویں جینتی آج منائی جا رہی ہے  ۔ اِس منا سبت سے راشٹر وادی کانگریس پارٹی آئندہ یکم جو لائی تک چھترپتی شاہو مہاراج سالگرہ تقاریب منائے گی ۔ 

دریں اثناء اِس ضمن میں ناندیڑ شہر میں بھی آج سمتا دنڈی نکالی جائے گی ۔ اب سے کچھ دیر قبل شہر کے مہا تمام جیو تی با پھلے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کر کے سمتا دنڈی کا آغاز ہوا۔

***** ***** *****

بزرگ ڈرامہ نگار  دِگمبر گوساوی کل  پونہ میں انتقال کر گئے ۔ وہ 88؍ برس کے تھے ۔  چھتر پتی سنبھا جی نگر کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نویر سٹی کے شعبہ ڈرامہ سے سبک دوشی کے بعد انھوں نےروحانی تر بیت کی شروعات کی تھی ۔ اُن کے جسد خاکی پر کل پونہ میں آخری رسو مات ادا کر دی گئیں۔

***** ***** *****

ریاستی حکو مت کے محکمہ قبائلی تر قیات کی جانب سے پسماندہ طبقات و قبائل سے تعلق رکھنے والے طلبا کوچھتر پتی سنبھا جی نگر   ‘  جالنہ  ‘  بیڑ  اور  لاتور  اِن 4؍ اضلاع کے  14؍ ہاسٹلس میں جماعت گیارہویں کے بعد کی تعلیم کے حصول کے لیے داخلے مفت دیے جا رہے ہیں ۔ اہل طلباء سے اِس اسکیم سے ا ستفا دہ کرنے کی اپیل چھتر پتی سنبھا جی نگر کے قبائلی ترقیات پرو جیکٹ افسر نے کی ہے۔

***** ***** *****

لاتور کی ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکُر گھو گے نے گنا تور نے والے مزدوروں کو بچوں کے ہاسٹل میں داخلوں کا عمل جلد سے جلد مکمل کر لینے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ سماج کلیان شعبے کی مختلف کمیٹیوں کے جائزاتی اجلاس سے کل خطاب کر رہی تھیں۔ انھوں نے ضلعے میں گنّا توڑ نے والے مزدوروں کے بچوں کی معلو مات اکٹھی کر کے فی الفور داخلوں کی کارروائی کرنے کے ا حکامات متعلقہ افسران کو دیے ۔

***** ***** *****

ہنگولی کے انو سیا ودّیا مندر میں خواتین و اطفال تر قیاتی محکمے کی جانب سے اطفال قوانین سے متعلق کل بیداری پروگرام منعقدہوا ۔ ضلع تحفظ اطفال افسر سرسوتی کورڈے نے اِس پروگرام  میں طلباء کی رہنمائی کی ۔

***** ***** *****

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ لوک سبھا  اسپیکر عہدہ کے لیے آج انتخاب  ‘  این  ڈی  اے  کے اوم بِر لا کےسامنے کانگریس کے   کے  سُریش کا چیلنج ‘

مہاراشٹر  ودھان پریشد کی  4؍ نشستوں کے لیے آج رائے دہی 

٭ قدرتی آفات متاثرین کو 4؍ دنوں میں نقصان بھر پائی مکمل کی جائے  ‘  وزیر اعلیٰ کا حکم 

٭ چھترپتی سنبھا جی نگر کے ڈیویژنل کمشنر عہدہ پر دلیپ گائوڑے جبکہ پولس کمشنر عہدہ پر پر وین پوار کا تقرر

٭ نیٹ معاملہ میں لاتور کے ملزم ٹیچر سنجئے جادھو کو بھی 2؍ جو لائی تک پولس کسٹڈی

اور

٭ T-20؍ عالمی کپ کر کٹ  ٹور نا منٹ میں آسٹریلیاء کا چیلنج ختم  ‘  سیمی فائنل میں کل بھارت کا انگلینڈ سے جبکہ جنوبی افریقہ کا افغانستان سے مقابلہ


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments: