Thursday, 27 June 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 27 جون 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 27 June-2024

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۷؍جون  ۲۰۲۴ء؁

وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:

                ٭             ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس کا آج سے آغاز۔

                ٭             ریاست کا آئندہ بجٹ کسانوں، خواتین، نوجوانوں سمیت عوام کے سبھی طبقات کے مفاد میں ہوگا- وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی، حزبِ مخالف جماعتوںکی جانب سے حکومت کی چائے پارٹی کا بائیکاٹ۔

                ٭               بیوہ خواتین سے وراثت کے سرٹیفکیٹ کیلئے وصول کی جانے والی فیس کم کرنے کا ریاستی کابینہ کا فیصلہ۔

                ٭             چھترپتی سمبھاجی نگر میں قا ئم شدہ اقلیتی کمشنریٹ کا ریاستی وزیر عبدالستار کے ہاتھوں افتتاح۔

اور۔۔۔٭     T-20 کرکٹ عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو ہراکر جنوبی افریقہ فائنل میں د اخل‘ دو سرے سیمی فائنل میں آج بھارت کا انگلینڈ سے مقابلہ۔

***** ***** *****

                اب خبریں تفصیل سے:

                ریاستی مقننہ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں پانچ بل تجویز کیے گئے ہیں ‘ جبکہ کل 28 جون کو اضافی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اسی طرح دو آرڈیننس بھی ایوان کے فلور پر پیش کیے جائیں گے۔ اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں قانون ساز کونسل میں ایک بل اور مشترکہ کمیٹی میں چھ بل التوا میں ہونے کی وضاحت متعلقہ خبر میں کی گئی ہے۔

***** ***** *****

                مانسون اجلاس کی مناسبت سے ممبئی میں منعقدہ ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ ریاست کا آئندہ بجٹ کسانوں، خواتین اور نوجوانوں سمیت عوام کے سبھی طبقات کے مفاد میں ہوگا۔ وزیرِ اعلیٰ نے وضاحت کی کہ ریاست کے تمام مسائل پر حکومت‘ اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔ تاہم حزبِ مخالف جماعتیں صرف عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہیں، اس لیے اپوزیشن پر بحث کیلئے تیار نہ ہونے کا الزام وزیرِ اعلیٰ شندے نے عائد کیا۔ مراٹھواڑہ واٹر گرڈ اور پانی سے لیس کھیت اسکیموں کو دوبارہ شروع کرنے سمیت گزشتہ دو سالوں میں ریاستی حکومت کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کا وزیرِ اعلیٰ نے خصوصی طور پر ذکر کیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کے باوجود لوک سبھا انتخابات میں کانگریس ملک بھر میں 100 نشستیں حاصل کرنے میں بھی ناکام رہی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی جھوٹے اعدادوشمار بتاکر چند لمحوں کی خوشی تو حاصل کر سکتا ہے، لیکن عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔

***** ***** *****

                دریں اثنا‘ حزب ِ اختلاف کی جماعتوں کے ارکا ن نے کل حکومت کی چائے پارٹی کا بائیکاٹ کیا۔ اس موقع پر قانون ساز کونسل میں قائد حزب اختلاف امباداس دانوے نے الزام لگایا کہ NEET جیسے دیگر امتحانات سمیت بھرتی کے عمل میں بدعنوانی کی جا رہی ہے۔ انھوں نے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیرِ خزانہ اجیت پوار کی جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ سےغیر حاضری پر بھی نکتہ چینی کی۔

                قانون ساز اسمبلی میں ِ حزبِ اختلاف کے قا ئد وجے وڑیٹیوار نے بھی حکومت پر کسان مخالف ہونے کا الزام لگایا۔ وڑیٹیوار نے کہا کہ وہ اس مانسون ا جلاس میں کسانوں کے مکمل قرض معافی اور بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

***** ***** *****

                بیوہ خواتین کو وراثت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے وصول کی جانے والی فیس کو کم کرنے کا فیصلہ ریاستی کابینہ نے کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کی صدارت میں کل ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں شوہر کی وفات کے بعد خاتون کو اس کی ملکیت کے وارث کے طور پر اندر اج کرنے کیلئے دیوانی عدالت سے وراثت کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے وصول کی جانے والی 75 ہزار روپے فیس میں تخفیف کر کے 10 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ یہ رعایت کسی بھی آمدنی والی خواتین پر لاگو ہوگی۔

                وزیر اعلیٰ دیہی سڑک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں‘ تین ہزار 909 کلومیٹر مسافت کی سڑکوں کو معیاری بنانے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 310 ملین ڈالر کا قرض لینے کے فیصلے کو بھی کابینہ نے منظوری دی ۔ اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں 10 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

                 پونے رِنگ روڈ پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے اراضی تحویل میں لینے کیلئے ہڈکو سے پانچ سو کروڑ روپئے کا قرض لینے کی تجویز کو بھی کل کابینہ نے منظور کرلیا۔ اس منصوبے کیلئے اب تک 535 ہیکٹر سے زیادہ اراضی تحویل میں لی جا چکی ہے۔

***** ***** *****

                قانون ساز کونسل کی ممبئی اور کوکن گریجویٹ حلقے ‘ اسی طرح ناسک اور ممبئی کے اساتذہ حلقوں کے چنائو کیلئے کل رائے دہی کی گئی۔ اس دور ان ممبئی گریجویٹ حلقے میں 56 فیصد، ممبئی ٹیچر حلقہ میں 75 فیصد، کوکن گریجویٹ حلقہ میں 63 فیصد‘ جبکہ ناسک ٹیچر حلقہ میں اوسطاً 93 اعشاریہ 48 فیصد ر ائے دہی کا اندر اج کیا گیا۔  ان ووٹوں کی گنتی آئندہ یکم جولائی کو کی جائےگی۔

                دریں اثنا، قانون ساز کونسل میں اپنی معیاد پوری کر نے والے ارکان کو آج سہ پہر اسمبلی کی مرکزی اجلاس گاہ میں وداعیہ دیا جائے گا۔

***** ***** *****

                پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے آج صدرِ جمہوریہ درَوپدی مُرمو کا خطاب ہوگا۔ راجیہ سبھا کا اجلاس بھی آج سے شرو ع ہورہا ہے۔

                دریں اثنا‘اٹھارہویں لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر بی جے پی کے رُکنِ پارلیمنٹ اوم برلا کا صوتی ووٹوں سے انتخاب عمل میں آیا۔ برلا کے انتخاب کے بعد وزیرِ اعظم مودی اور قائد ِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی انھیں اسپیکر کی نشست تک لیکر گئے اور دونو ں رہنمائوں نے نو منتخبہ اسپیکر کو مبارکباد دی۔

                د وسری مرتبہ لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر خدمت کا موقع دئیے جانے پر برلا نے ایوان کا شکریہ ادا کیا۔

***** ***** *****

یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشرکی جارہی ہیں۔

***** ***** *****

                چھترپتی سمبھاجی نگر میں کل اقلیتی اُمورکے ریاستی وزیر عبدالستار کے ہاتھوں اقلیتی کمشنریٹ کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر عبدالستار نے ملک کے اوّلین اقلیتی کمشنریٹ کی معرفت اقلیتی طبقات کی تعلیم اور روزگار سمیت ہمہ گیر ترقی کے کام ہونے کا یقین ظاہر کیا۔عبد الستار نے اس کمشنریٹ کے قیام سے مختلف اقلیتی طبقات کے لوگوں کیلئے حکومت کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کے نفاذ اور ان کی نمائندگی میں سہولت میسر ہونے کے یقین کا بھی اظہار کیا۔

                دریں اثنا‘ حج ہاؤس کی عمارت میں اس کمشنریٹ کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی جانب سے افتتاحی پر وگرام کےدوران مظاہرے کئے گئے ۔

***** ***** *****

                طبّی نصاب کورسیز میں داخلوں کیلئے لیے جا نے والےNEET    امتحان میں بدعنوانی کے معاملے میں لاتور سے گرفتارشدہ دو ملزم اساتذہ کے قبضے سے برآمد ہونے والے 12 طلباء کے ہال ٹکٹ برآمد ہوئے ہیں‘ ان میں سے کچھ طلبہ کے والدین سے پولس نے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ NEET امتحان میں اضافی نشانات کے حصول کے لالچ میں متعلقہ طلبہ کے والدین نے ملزمان کے ساتھ مالی لین دین کرنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں ۔

                دریں اثنا، اس معاملے کے چار ملزمان میں سے دو مشتبہ ملزمان ہنوز فرار ہی ہیں۔ دہلی کے گنگادھر نامی مشتبہ ملزم کی تلاش کیلئے لاتور پولس کا ایک دستہ اتراکھنڈ کے دہرادون گیا ہوا ہے۔جبکہ اس معاملے میں گرفتار شدہ کات پور ضلع پریشد اسکول کے صدر معلم ‘ جلیل خان پٹھان‘ کو لاتور ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انمول ساگر نے معطل کر دیا ہے۔

***** ***** *****

                ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ ٹورنامنٹ کےٹرینیداد میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو نو وِکٹوں سے شکست دے دی۔ افغانستان کی ٹیم پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے صرف 56 رنز ہی بنا سکی‘ جبکہ جنوبی افریقہ نے آٹھ اوور اور پانچ گیندو ں میں ایک وکٹ کے نقصان پر اس ہدف کو مکمل کرکے عالمی کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

                دریں اثنا‘ عالمی کپ کا دوسرا سیمی فائنل مقا بلہ آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گیانا میں کھیلا جانے والایہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

***** ***** *****

                راجرشی شاہو مہاراج کا یومِ پیدائش کل مختلف پرو گر اموں کے ذریعہ منایا گیا۔ چھترپتی سمبھاجی نگر کے ڈو یژنل کمشنر دفتر میں ڈویژنل کمشنر دلیپ گائوڑے نے چھترپتی شاہو مہاراج کی شبیہ پر گلہائے عقیدت نذر کرکے خرا جِ عقید ت پیش کیا۔

                ناند یڑ اور لاتور شہر کے سماج کلیان محکمے کی جانب سے سمتا دِنڈی نکالی گئی۔

                دھاراشیو میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سماجی انصاف بھون میں ہوئے پر وگرام میں معززین نے شاہو مہاراج کی خدمات پر رو شنی ڈالی۔

***** ***** *****

                بیڑ ضلعے کے گیورائی تعلقے میں کل بجلی گرنے سے تین خواتین کی موت ہوگئی۔ چک لامبا علاقے میں کل شام پیش آئے اس حادثہ میں ایک خاتون کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

***** ***** *****

                ناند یڑ کے ضلع کلکٹر ابھیجیت ر ائوت نے وضاحت کی ہے کہ زمین کو سیراب کرنے والی بارش اب تک نہیں ہوئی ہے‘ لہٰذا کسا ن تخم ریزی میں جلد بازی نہ کریں۔ انھوں نے مناسب بارش ہونے کے بعد ہی کسانوں کو بوائی کرنے کا مشو رہ دیا ہے۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

                ٭             ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس کا آج سے آغاز۔

                ٭             ریاست کا آئندہ بجٹ کسانوں، خواتین، نوجوانوں سمیت عوام کے سبھی طبقات کے مفاد میں ہوگا- وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی، حزبِ مخالف جماعتوںکی جانب سے حکومت کی چائے پارٹی کا بائیکاٹ۔

                ٭               بیوہ خواتین سے وراثت کے سرٹیفکیٹ کیلئے وصول کی جانے والی فیس کم کرنے کا ریاستی کابینہ کا فیصلہ۔

                ٭             چھترپتی سمبھاجی نگر میں قا ئم شدہ اقلیتی کمشنریٹ کا ریاستی وزیر عبدالستار کے ہاتھوں افتتاح۔

اور۔۔۔٭     T-20 کرکٹ عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو ہراکر جنوبی افریقہ فائنل میں د اخل‘ دو سرے سیمی فائنل میں آج بھارت کا انگلینڈ سے مقابلہ۔

***** ***** *****


No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 14.08.2025 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 14 August 2025 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी ...