Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 25 June-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵؍جون ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے اتفاقِ رائے ناگزیر؛ وزیرِ اعظم نر یندر مودی کا بیان۔
٭ اٹھارہویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس کا آغاز؛ نو منتخبہ ارکانِ پارلیمان نے لیا رُکنیت کا حلف۔
٭ قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور اضافی ذخیرے کی رو ک تھام کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے گندم کے ذخیرے کی حد مقرر۔
٭ NEET پرچہ افشا معاملے میں لاتور سے گرفتار شدہ جلیل پٹھان 2 جولائی تک پولس تحویل میں رو انہ۔
٭ پونے شہر کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت کارروائی کے وزیرِ اعلیٰ کے احکامات۔
اور۔۔۔٭ آسٹریلیا کو شکست دے کر بھارت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں د اخل۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
حکومت چلانے کیلئے اکثریت کی ضرورت ہے لیکن ملک چلانے کیلئے اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح کا بیان وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا ہے ۔ اٹھارہویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس کا کل آغاز ہوا‘ اس سے قبل پارلیمنٹ کے احاطے میں وزیرِ اعظم مودی مخاطب تھے۔ وزیراعظم نے ملک میں ایک اچھی اور مناسب حزبِ مخالف جماعت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
***** ***** *****
دریں اثنا، لوک سبھا کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے صدرِ جمہور یہ درَوپدی مُرمو نے بی جے پی کے رکنِ پارلیمان بھرترہری میہتاب کو لوک سبھا کے کارگذارصدر کے طور پر حلف دلایا۔ بعدازاں میہتاب نے وزیر اعظم مودی سمیت مرکزی وزراء کو ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا۔ مہاراشٹر سے کابینہ میں شامل کیے گئے پرتاپ راؤ جادھو، مرلی دھر موہوڑ اور رکشا کھڑسے نے مراٹھی زبان میں حلف لیا۔ بی جے پی کے ار اکینِ پارلیمنٹ رادھاموہن سنگھ اور فگّن سنگھ کُلستے نے میز صدر کے طور پر حلف لیا۔ 3 جولائی تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں لوک سبھا اسپیکر کا انتخاب کل 26 جون کو ہوگا ‘ جبکہ پرسوں27 جون سے راجیہ سبھا کا اجلاس شروع ہوگا۔
***** ***** *****
دریں اثناء حزبِ مخالف جماعتوں کے محاذ’’انڈیا اتحاد‘‘ کے ارکان پارلیمان دستورِ ہند کی نقل لے کر کل لوک سبھا میں داخل ہوئے۔ کانگریس، ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے اور دیگر پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے آئین کی کاپیاں اپنے ہاتھوں میں لیکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے گندم کی قیمت کو مستحکم رکھنے اوراضافی ذخیرہ اندو زی کی رو ک تھام کیلئے گندم کی ذخیرہ اندوزی کی حد مقرر کر دی ہے۔ تاجروں اور تھوک فروشوں کیلئےتین ہزار ٹن، خوردہ فروشوں کیلئےدس ٹن، بڑے گروپوں کے ہر دُکان کیلئے 10 ٹن اور ان کے گوداموں کیلئےتین ہزار ٹن ذخیرہ اندو زی کی حد مقرر کی گئی ہے۔ یہ حد تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سبھی تاجروں اور دکانداروں پر 31 مارچ 2025 تک نافذرہےگی۔
***** ***** *****
طبّی نصاب کورس میں داخلوں کی اہلیت کیلئے NEET-UG امتحان کے پرچہ افشا ہونے کے معاملے میں کارروائی تیز کردی گئی ہے۔ مختلف جانچ ایجنسیوں نے مختلف ریاستوں سے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان کی تفتیش جاری ہے۔
دریں اثنا، قومی امتحانات ادارے کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اضافی نمبر حاصل کرنے والے طلباء میں سے 813 طلباء دوبارہ امتحان میں شریک ہوئے، جبکہ ساڑھے سات سو طلباء اس امتحان سے غیر حاضر رہے ۔اس معاملے میں لاتور سے گرفتار کیے گئے ملزم جلیل پٹھان، کوآئندہ 2 جولائی تک پولس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے، جبکہ شولاپور ضلع پریشد اسکول کے سنجے جادھو اور دھاراشیو ضلع کے عمرگہ کے اِرَنّا کونگُلوار سے سخت تفتیش کیے جانے کی اطلاع ہمارے نامہ نگاروں نے دی ہے۔
***** ***** *****
ریاستی قانون سازکونسل کا مانسون اجلاس آئندہ جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ اس پس منظر میں کونسل کی ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر نیلم گورہے کی زیر صدارت کل ایک جائزاتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔ موجودہ 14ویں قانون ساز اسمبلی کا یہ آخری اجلاس ہے۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے ریاستی حکومت سے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے اور دودھ پیدا کرنے والے کسانوں کو دودھ کی اضافی قیمت ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پٹولے گزشتہ روز ممبئی میں مخاطب تھے۔ تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے کسانوں کے دو لاکھ روپے تک کے قرض معاف کر دیے ہیں۔ اسی طرز پرپٹولے نے 27 تاریخ سے شروع ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ریاستی حکومت سے کسانوں کے قرض معافی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشرکی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پونہ شہر کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے غیر قانونی پب پر کارروائی کرنے اور منشیات سے متعلق غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر چلانے کے احکامات دئیے ہیں۔کل اس حوالے سے منعقدہ جائزاتی اجلاس کے بعد وزیرِ اعلیٰ نے پونہ کے پولس کمشنر امیتیش کمار کو احکامات دیئے۔
دریں اثنا‘ اس معاملے میں اب تک نو افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے‘ جبکہ آٹھ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ د و افسران ا ور د و عملدارو ں کیخلاف بھی کارروائی کرنے کی معلومات پونہ کے ڈپٹی پولس کمشنر سندیپ گِل نے دی ہے۔ اسی طرح پولس ویڈیو میںنشہ کرتے نظر آنے والے لڑکوں کی تلاش میں سرگرد اں ہونے کی اطلاع بھی متعلقہ خبر میں دی گئی ہے۔
***** ***** *****
آن لائن دھوکہ دہی کے ایک معا ملے میں رتناگری پولس نے ا یک ملزم کو چندی گڑھ سے گرفتار کیا ہے۔ وہاٹس ایپ پر میسیج بھیج کر سرمایہ کار ی کرنے پر زیادہ ر یٹرن دینے کا جھانسہ دیکر رتناگری ضلع کے کھیڑ کے ایک شخص نے 24 لاکھ 85ہزار رو پئے کی جعلسازی کی تھی۔ اس ملزم کو عد الت نے 25 جون تک پولس تحویل میں رکھنے کا حکم سنایا ہے۔
***** ***** *****
ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپرآٹھ مرحلے کے ایک اہم میچ میں گزشتہ روزبھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ سینٹ لوسیا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ جس میں کپتان روہت شرمانے 92، سوریہ کمار یادونے 31، شیوم دوبے نے 28 رنز اسکور کیے۔ اس ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیائی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 181 رنز ہی بنا سکی۔ روہت شرما کو میچ کے بہتر ین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔
دریں اثنا‘گزشتہ روز کھیلے گئے دیگر ایک اور مقابلے میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی‘ جبکہ اس ٹورنامنٹ میں فی الحال افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ جاری ہے اور بنگلہ دیش نے تین وِکٹوں کے نقصان پر 31 رنز بنالیے ہیں۔
***** ***** *****
جولائی-اگست 2024 میں دسویں اوربارہویں کے ضمنی امتحانات کیلئے آن لائن درخواستیں قبول کرنے کی حتمی معیاد میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اس توسیع کے بعد آن لائن درخواستیں یکم جولائی تک 50 روپے یومیہ تاخیری فیس، 8 جولائی تک یومیہ 100 روپے خصوصی تاخیر فیس اور 15 جولائی تک 200 روپے یومیہ خصوصی تاخیر فیس کے ساتھ داخل کی جا سکتی ہیں۔
***** ***** *****
قانون ساز کونسل کے قا ئدِ حزبِ اختلاف امباداس د انوے نے کل چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع پریشد میں ایک جائزاتی اجلاس لیا۔ اس موقع پر انھوں نے عوامی سہولیات‘ سیاحت‘ آبپاشی‘ صحت اور پانی سے لیس کھیت اور اسکولوں کی جما عتوں کی تعمیر سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کا رپوریشن کی حدو د میں غیر قانونی ار اضیات ا ور تعمیرات کو قانونی شکل دینے کیلئے گنٹھے واری کی معیاد میں 31ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر جی شری کانت کے حکم کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا۔ دریں اثنائ بارش کے دو ر ان ہونے والی پریشانیوں کی شکایت کے اندراج کیلئے میونسپل انتظامیہ نے کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف کروایا ہے اور اس کیلئے کوڈ مہیا کیا گیا ہے‘ جسے اسکین کرکے گوگل پر شکا یت درج کی جاسکتی ہے۔
***** ***** *****
لاتور میں کل روزگار سے متعلق نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کیلئے چھترپتی شاہو مہار اج یوا شکتی کیر یئر رہنمائی کیمپ منعقد کیا گیا۔ صنعتی تربیتی ادارہ کی جانب سے منعقدہ اس کیمپ کا افتتاح اساتذہ حلقے کے رکنِ کونسل وِکرم کالے اور ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھوگے کی موجودگی میں ہوا۔
پربھنی میں بھی چھترپتی شاہو مہاراج یوا شکتی کیمپ کو نوجو انو ں کی زبردست پذیرائی ملی۔ رُکنِ پا رلیمان فوزیہ خان کے ہاتھوں اس کیمپ کا افتتاح ہوا، جبکہ کیمپ میں پروفیسر وِکاس آڑے سمیت دیگر نے حاضرین سے خطاب کیا۔
دھاراشیو میں ہوئے میلے میں رُکنِ اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔ اس کیمپ میں دو ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے اتفاقِ رائے ناگزیر؛ وزیرِ اعظم نر یندر مودی کا بیان۔
٭ اٹھارہویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس کا آغاز؛ نو منتخبہ ارکانِ پارلیمان نے لیا رُکنیت کا حلف۔
٭ قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور اضافی ذخیرے کی رو ک تھام کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے گندم کے ذخیرے کی حد مقرر۔
٭ NEET پرچہ افشا معاملے میں لاتور سے گرفتار شدہ جلیل پٹھان 2 جولائی تک پولس تحویل میں رو انہ۔
٭ پونے شہر کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت کارروائی کے وزیرِ اعلیٰ کے احکامات۔
اور۔۔۔٭ آسٹریلیا کو شکست دے کر بھارت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں د اخل۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment