Saturday, 29 June 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھاجی نگرعلاقائی خبریں تاریخ 29؍جون 2024ء وقت:صبح 09.00 سے09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 29 June 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۹ ؍جون  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ جاری برس کے لیے اضا فی بجٹ ریاستی اسمبلی میں پیش  ‘  مُکھیہ منتری لاڈ کی بہن اسکیم  ‘  ان پور نا اسکیم  ‘  بلی راجہ سہو لت اسکیم  اور  یوا کار یہ پر شِکشن اسکیم کا اعلان 

٭ جالنہ ضلع  میں سمرُدھی شاہ راہ پر پیش آئے حادثے میں  7؍ افراد کی موت

٭ سنت ایکناتھ مہاراج کی پالکھی  ‘ آشاڑی واری کے لیے پنڈ ھر پور کی جانب روانہ

اور

٭ خواتین ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا ایک دن میں 525؍ رن بنا نے کا ریکارڈ

اب خبریں تفصیل سے...

ریاست کے وزیر مالیات اجیت پوار نے کل قانون ساز اسمبلی میں جاری مالی سال کے لیے کم و بیش  20/ ہزار کروڑ  روپیوں کے خسا رے کا اضا فی بجٹ پیش کیا ہے۔ اِس اضا فی بجٹ میں خرچ کے لیے کُل  6/ لاکھ12/ ہزار293/ کروڑ  روپئے مختص کیے گئے ہیں۔ متوقع آمدنی4/ لاکھ99/ ہزار463/ کروڑ  روپئے جبکہ خرچ کے طور پر5/ لاکھ19/ ہزار514/ کروڑ  روپیوں کا اندازہ لگا یا گیا ہے۔ محصول کا خسا رہ 20/ ہزار  51/ کروڑ  روپئے جبکہ  ٹریژری کا نقصان  ایک لاکھ10/ ہزار  355/ کروڑ  روپیوں کا ہے۔

21/  تا60/ برس عمر کے زمرے کی اہل خواتین کے لیے ہر مہینے  دیڑ ھ ہزار روپئے دینے والی  ” مُکھیہ منتری لاڈ کی بہن “ اسکیم ‘  خواتین کے رکشہ روز گا ر کے لیے مالی مدد دینے والی  ” پِنک  ای  رکشہ اسکیم ‘  52/ لاکھ خاندانوں کو سا لا نہ  3/ گیس سلینڈر ‘  مُفت دینے والی  ” مُکھیہ منتری انن پورنا  اسکیم “  چھوٹے کاروبار کرنے والی خواتین صنعت کاروں کے لیے  ” پُنیہ شلوک اہلیہ دیوی اسٹارٹ اپ اسکیم “  اور  خواتین صنعت کاروں کے لیے 15/ لاکھ روپئے تک کے قرض پر سود کی واپسی کی اسکیم کا  حکو مت نے اعلان کیا ہے۔

ریاست بھر میں پیٹرول  اور  ڈیزل پر  ویٹ ٹیکس کو ایک جیسا کرنے کی گنجائش کی گئی ہے۔ جس سے ممبئی ‘ نئی ممبئی  اور تھا نے میونسپل کارپوریشن علاقوں کے عام شہر یان   اور  صنعت و تجا رت کے شعبے کو راحت ملے گی۔ اِس موقعے پر وارکری بھائیوں کے لیے مُکھیہ منتری وارکری سمپردائے کارپوریشن کے قیام کا بھی اعلان کیاگیا جس کے تحت رواںبرس سے حکو مت  10/ لاکھ روپیوں کی امداد دینے جا رہی ہے۔

رواں برس سے اہم پالکھیوں کی ہر دِنڈی کو20/ ہزار  روپیوں کی ما لی مدد حکو مت کی جانب سے دی جائے گی۔ عالمی نامزدگی کے لیے پنڈھر پور کی واری سمیت کو کن کے نقش و نگار  دہی ہانڈی  اور  گنیش اُتسو کی تجا ویز یو نِسکو کو روانہ کرنے کا بھی اعلان کیاگیا ہے۔ بجٹ پیش کر تے ہوئے ریاست کے 10؍ لاکھ نو جوانوں کو ملازمت کے دوران تر بیت  اور  ما ہا نہ 10/ ہزار  روپئے اسٹائفنڈ فراہم کرنے والی  ” مُکھیہ منتری یووا کاریہ پرشِکشن اسکیم “  کا حکو مت کی جانب سے اعلان کیاگیا ہے۔

حکو مت نےکہا گیا ہے کہ مُکھیہ منتری بلی راجہ سہو لت اسکیم کے تحت ریاست کے  44/ لاکھ سے زائد کسانوں کو ساڑھے سات ہارس پاور کے آب پاشی پمپوں کے لیے مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ وزیر مالیات اجیت پوار نے بتا یا کہ ناگپور ڈویژن میں تجر باتی بنیادوں پر کیے گئے پنچ ناموں کے نظام کو تمام ریاست میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ اِس بجٹ میں ریاست کے دود ھ پیدا وار کرنے والے کسانوں کو 5/ روپئے فی لیٹر رعایت ‘  مرکزی مسلح افواج کے 5/ دستوں کو پروفیشنل ٹیکس میں چھوٹ ‘  معذور افراد کے لیے دھرم ویر آنند دِگھے ہاؤسنگ اسکیم کے تحت پہلے مرحلے کے دوران400/ مکانوں کی تعمیر ‘  اپاہج شہر یان میں بجلی سے چلنے والی سائیکلوں کی تقسیم بجٹ میں 100؍ نئے گو داموں کی تعمیر  ‘  باری سماج کے لیے سنت شری روپ لال مہا راج مالی تر قیاتی کارپوریشن کا قیام  ‘  اٹل بامبو سمرُدھی اسکیم کے تحت  10؍ ہزار  ہیکٹر خانگی رقبے پر بانس کے پودوں کی شجر کاری   اور  ہر برس رائے گڑھ قلعے میں شیو راجیہ ابھیشیک کی تقا ریب کا اہتمام کرنے کا اعلان کیاگیا ہے ۔ 

سنجئے گاندھی نِر آدھار اسکیم  اور  شرا ون بال سیوا پینشن اسکیم کے تحت اب ما ہا نہ  ایک ہزار کے بجائے دیڑھ ہزار  روپیوں کی مالی مدد کی تجویز بجٹ میں پیش کی گئی ہے ۔ بجٹ پیش کرنے کے دوران وزیر مالیات نے بتا یا کہ اشیاء و خد مات ٹیکس  ‘  جی  ایس  ٹی  کی وصو لی میں  16؍ فیصد کا اضا فہ ہوا ہے ۔جس کے سبب مرکز سے ریاست کو ملنے والے حصے میں اضا فے کی امید ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے بجٹ پیش کرنے پر وزیر مالیات اجیت پوار کا شکریہ ادا کیا  اور  کہا کہ بجٹ تمام شہریان کے فائدے کا ہے ۔ وہیں سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان نے بجٹ کو کسانوں  ‘  خواتین  او ر طلباء کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھا نے والاقرار دیا ۔ اِسی طرح کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نا نا پٹو لے نے اِس بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے اِسے دھو کہ قرار دیا ۔ جبکہ سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے اِسے اعلا نات کا سیلاب کہتے ہوئے تنقید کی ۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ   2؍ برسوں کے حکو مت کی اعلان کر دہ اسکیموں کی تحقیقات کی جائے  اور  وائٹ پیپر جاری کیا جائے   تاہم   وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکیمات بجٹ مختص کیے جانے کے بعد ہی نافذ کی گئی ۔ انھوں نے حزب اختلاف کو نافذ کی گئی اسکیمات سے متعلق تحقیقات کرنے کا چیلنج کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ ایسو سی ایشن آف اسمال اسکیل انڈسٹریز اینڈ  ایگری کلچر  نامی تنظیم کے صدر چیتن رائوت نے پیش کیے گئے ریاستی بجٹ کا استقبال کیا ہے ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اعلان کر دہ  مُکھیہ منتری یووا کاریہ پرشِکشن  اسکیم  کے سبب صنعتوں کو ہنر مند افراد ی قوت مہیا ہو گی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


وزیراعظم نریندر مودی کل اتوار کو آکاشوانی کے پروگرام من کی بات کے ذریعے ہم وطنوں سے خطاب کریں گے ۔ یہ اِس سیریز کے تیسرے ایڈیشن کی پہلی قسط ہو گی ۔ یہ پروگرام کل صبح  11؍ بجے آکاشوانی  اور  دور درشن کے تمام چینلز پر نشر کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

  قومی امتحانات کی کائونسل  این  ٹی  اے  نے منسوخ  او ر ملتوی امتحا نات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے ۔  UGC-NET 2024  کا امتحان  اب  21؍ اگست  تا  4؍ ستمبر کے دوران منعقد کیا جا رہا ہے ۔ جبکہCSIR UGC NET 2024کا امتحان  25؍  تا  27؍ جو لائی کے در میان ہو گا ۔

***** ***** ***** 

ناگپور ممبئی سمرُدھی شاہراہ پر کل جالنہ ضلعے کے کڑونچی  گائوں کے قریب پیش آئے 2؍ کاروں کے در میان حادثے کے سبب   7؍ افراد ہلاک   اور  دیگر  4؍ شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں کاریں شاہراہ کا پشتہ توڑ کر نیچے گر گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کی خاطر جالنہ ضلع ا سپتال میں داخل کیاگیا ہے ۔

***** ***** ***** 

سنت ایکناتھ مہاراج کی پالکی کل آشاڑی واری کے لیے پیٹھن سے پنڈھر پور کے لیے روانہ ہو گئی۔ بیڑ  ‘  احمد نگر   اور  شولا پور اضلاع ہوتے ہوئے یہ پالکی پنڈھر پور  پہنچے گی ۔ اِسی طرح دیہوں سے بھی سنت تُکا رام مہاراج کی پالکی  ‘  پنڈھر پور کے لیے روانہ ہوگئی  اور  آج سنت دیا نیشور مہاراج کی پالکی آلندی  سے روانہ ہو گی ۔

***** ***** ***** 

اکھِل بھارتیہ کسان سبھا  نامی تنظیم نے کل بیڑ میں کلکٹر دفتر کے روبرو دھر نا احتجاج کیا ۔ہمارے نامہ نگار نے بتا یا کہ یہ احتجاج ربیع  اور  خریف کی فصلوں کےلیے فوری طور پر فصل بیمہ فراہم کرنے  اور  یہ غیر مشروط قرضوں کی مکمل معافی کے لیے کیاگیا۔

***** ***** ***** 

حکو مت نے دھا را شیو میونسپلٹی کے مختلف تر قیاتی کاموں کے دوران کروڑوں روپیوں کے مبینہ گھپلوں کی تحقیقات خصوصی جانچ ٹیم  ایس  آئی  ٹی  کے ذریعے کر وانے کا حکم دیا ہے ۔ قانون ساز کائونسل میں کل نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے یہ اطلاع دی ۔ وہ کل کائونسل رکن سُریش دھس کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ۔

***** ***** ***** 

آئی اے ایس افسر  اویناش پاٹل نے کل دیپا مُدھول مُنڈے سے بیڑ ضلع کلکٹر عہدے کا چارج لیا ۔ اِسی طرح سنگیتا دیوی پاٹل کو بیڑ ضلع پریشد کی  سی  ای  او  عہدے کا چارج دیاگیا ۔ اِس سے قبل اِس عہدے پر اویناش پاٹل فائز تھے ۔

***** ***** *****

مراٹھواڑہ ادبی پریشد کے کتب سے متعلقہ مختلف انعامات آج تقسیم کیے جائیںگے ۔اِس کے لیے آج شام ساڑھے پانچ بجے چھتر پتی سنبھا جی نگر میں واقع پریشد کے ہال میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

***** ***** *****

جنوب وسطی ریلوے نے چند ریل گاڑیوں کے شیڈ یو ل میں تبدیلی کی ہے ۔ اِن میں حیدر آباد  جئے پور  ‘  ناندیڑ  ایروڑ  اور  جالنہ   چھپرا ٹرینیں شامل ہیں ۔ اِن ٹرینوں کی خد مات میں آئندہ ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ جنوب وسطی ریلوے نے یہ بھی بتا یا کہ جالنہ   چھیڑا کے روٹ کو  24؍ جولائی تک عارضی طور پر تبدیل کر دیاگیا ہے ۔

***** ***** *****

دھارا شیو میں آئندہ  10؍  تا  11؍ جو لائی کے دوران ضلع سطح کے سبر تو مُکھر جی فٹ بال ٹور نا منٹ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اِس مقابلے میں شر کت کے لیے ضلعے کی زیادہ سے زیادہ اسکول  او ر کالجز کی ٹیموں کو 8؍ جو لائی تک  ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کے دفتر کی ویب سائٹ پر در خواست دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

خواتین ٹیسٹ کرکٹ کے دوران کل چنئی میں بھارت  اور  جنوبی افریقہ کے در میان کھیلے جار ہے میچ کے پہلے ایک دن ہی میں بھارت نے ریکارڈ  525؍ رنز بنا ئے  اسمرتی مندھا نا  نے سنچری جبکہ شِفالی ور ما نے ڈبل سنچری بنائی۔ کل جب کھیل روکا گیا تو بھارت نے  525؍ رنز  بنا چکا تھا ۔ کپتان ہر من پریت نے 42؍ جبکہ ریچا گھوش  43؍ رنوں پر کھیل رہی تھیں۔

اِسی بیچ بھارت  اور  جنوبی افریقہ مردوں کے T-20؍عالمی کپ کرکٹ مقابلے کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے ۔ یہ مقابلہ بھارتی وقت کے مطابق رات  8؍ بجے شروع ہو گا ۔

***** ***** *****


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ جاری برس کے لیے اضا فی بجٹ ریاستی اسمبلی میں پیش  ‘  مُکھیہ منتری لاڈ کی بہن اسکیم  ‘  ان پور نا اسکیم  ‘  

بلی راجہ سہو لت اسکیم  اور  یوا کار یہ پر شِکشن اسکیم کا اعلان 

٭ جالنہ ضلع  میں سمرُدھی شاہ راہ پر پیش آئے حادثے میں  7؍ افراد کی موت

اور

٭ خواتین ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا ایک دن میں 525؍ رن بنا نے کا ریکارڈ


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭




No comments: