Thursday, 25 July 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 25 جولائی 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 25 July-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۴ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث کا آغاز ؛حزبِ اختلا ف کی جماعتوں کا بھید بھائو کرنے کا الزام ‘ ایو ان سے واک آئوٹ ، حکومت کی جانب سے الزامات کی تردید ۔
٭ مہاراشٹر کے ریلوے منصوبوں کیلئے بجٹ میں 15 ہزار 940 کروڑ روپے مختص۔
٭ کسا نوں کو ہلدی کی کاشت کرنے کی ترغیب دینے اور ہلدی کلسٹر کے قیام کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایات۔
٭ 93 ویں کُل ہندمراٹھی ساہتیہ سمیلن کے صدر فادر فرانسس ڈِبِریٹو کا انتقال۔
اور۔۔۔٭ پیرس اولمپک 2024مقابلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی مہم کا آج سےآغاز۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
پارلیمنٹ میں گزشتہ روز سےبجٹ پر بحث کا آغاز ہوا۔ اس دو ر ان مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں فنڈز کی تقسیم میںر یاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کے حزبِ اختلاف کے الزام کو مسترد کردیا۔ کل راجیہ سبھا میں بجٹ پر بات کرتے ہوئے سیتا رمن نے کہا کہ بجٹ سے متعلق تقریر میں ہر ریاست کا نام لینا ممکن نہیں ہوتاہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان ریاستوں کو کچھ بھی نہیں دیا گیا ۔ مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو منظوری دینے کی طرف انھوں نے ایوان کی توجہ مبذول کروائی۔
قبل ازیں ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی سیڑھیوں پر مظاہرہ کیا۔ کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائد ِ حزبِ اختلا ف ملکارجن کھرگے نے ایوان میں اپوزیشن پارٹیوں کی حکومت والی ریاستوں کے ساتھ بجٹ میں ناانصافی کرنے کی تنقید کی۔ وزیرِ خزانہ کی جانب سے اعتراضات کا جواب دینے کے بعد بھی حزبِ اختلا ف کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اس مسئلے پر کھرگے نےپارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرنے کی وضاحت بھی کی۔
اس موضوع پرحزبِ اختلاف کی جماعتوں نے لوک سبھا میں بھی کام کاج کی مخالفت کی۔ بعد ازاں کانگریس کی رُکنِ پا رلیمان کماری سیلجا، سماج وادی پارٹی کے ویریندر سنگھ، ڈی ایم کے‘ کے دیاندھی مارن، ترنمول کانگریس کے ابھیشیک بینرجی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے بجٹ پر نکتہ چینی کی۔جبکہ بی جے پی کے وِپلو کمار دیو نے 2014 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد اقتصادی نظام میں شفافیت آنے کا دعویٰ کیا۔
***** ***** *****
رو اں سال کے مالیاتی بجٹ میں مہاراشٹر میں ریلوے منصوبوں کیلئے ریکارڈساز 15 ہزار 940 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ر یلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے گزشتہ روز ایک صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ مہاراشٹر میں اب تک نئے ریلوے راستوں، ریلوے ٹریک کو دو اور تین روٹ میں تبدیل کرنے جیسے منصوبوں کیلئے 8 ہزار 581 کروڑ روپے ، جبکہ گتی شکتی، ملٹی ماڈل ٹرمینلز ا ور ریلوے اسٹیشنوں کے کاموں کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اطلاع بھی انھوں نے دی۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر ِاطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ حکومت جھوٹ اور بے بنیاد باتوں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پابند ِعہد ہے۔کل لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے یہ جانکاری دی۔
***** ***** *****
صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو آئندہ پیر کو ممبئی میں ودھان بھون کے مرکزی اجلاس گاہ میں موجودہ اور سابق ارکانِ اسمبلی سے خطاب کریں گی۔ اس موقع پر ان کے ہاتھوں2017-18 کےبہترین پارلیمنٹرین اور بہتر تقریر کرنے والے ارکان کو ایوارڈز تفویض کیے جائیں گے۔ اس موقع پر صدر مملکت کے ہاتھوں’’ 'ایوانِ بالا کی ضرورت اور اہمیت‘‘ نامی کتاب کا اجراء بھی کیا جائے گا۔
***** ***** *****
ریاست میں کسانوں کو ہلدی کی کاشت کرنے اور ہلدی کا کلسٹر بنانے کی ترغیب دینے کی ہدایات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نےدی ہیں۔ گزشتہ روز بسمت کے ہلدی ریسرچ سنٹر کا جائزاتی اجلاس منعقد ہوا‘ اس موقعے پر وزیرِ اعلیٰ خطاب کر رہے تھے۔ اس سنٹر کیلئے 800 کروڑ روپے کے فنڈ کو منظوری دی گئی ہے، لہٰذا یہ پروجیکٹ اندرونِ تین سال تیار کرنے کی ہد ایت بھی وزیرِ اعلیٰ نے دی۔
***** ***** *****
کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے مہایوتی حکومت سے ریاست میں مشکلات کا شکار کسانوں کے قرضہ جات فوری معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ایک صحافتی بیان کے ذریعے انھوں نے یہ مطالبہ کیا ہے۔
***** ***** *****
عوام کے مسائل و مطالبات کی یکسوئی کیلئے آئندہ 16 تا 29 اگست تک حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا انتباہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے دیا ہے۔ ناسک میں منعقدہ میٹنگ کے بعد پارٹی رہنما بھالچندر کانگو نے کل ایک صحافتی کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے ریاست میں ذات پات کی سیاست کے موجودہ ماحول میں لوگوں کے بنیادی مسائل کو پس پشت ڈالے جانے کا الزام بھی عائد کیا۔
***** ***** *****

مراٹھا ریزرویشن تحریک کے رہنما منوج جرانگے نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں سے جالنہ ضلعے کے انتروالی سراٹی میں وہ بھوک ہڑتال کررہے تھے۔ دریں اثناء جرانگے پاٹل کو علاج کیلئے چھترپتی سمبھاجی نگر کے ایک خانگی اسپتال میں شریک کیا گیا ہے۔
اسی اثنا ‘مراٹھا ریزرویشن ذیلی کمیٹی کے رکن شمبھوراج دیسائی نے 'حیدرآباد گیزیٹ میں دستیاب دستاویزات کی جانچ کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہد ایت متعلقہ دستےکو دی ہے ۔ وہ گزشتہ روز اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ دیسائی نے تجویز دی ہے کہ مراٹھا کنبی سرٹیفکیٹ سے محرو م افراد کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے ایک علیحدہ نظام بنایا جائے، ساتھ ہی قر یبی رشتے داروں سے متعلق دستاویزات کی جانچ اور جسٹس شندے کمیٹی کی معیاد میں توسیع کیلئے کاررو ائی کرنے کے احکامات بھی دیسائی نے دئیے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ونچیت بہوجن آگھاڑی کے قومی صدر پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں آج سے ریزرویشن بچا ئو یاترا شروع ہورہی ہے۔ چیتیہ بھومی سے شر وع ہونے والی یہ یاترا کولہاپور‘ سانگلی، لاتور، عثمان آباد، بیڑ، پربھنی، ناندیڑ، ایوت محل، امرا وتی، آکولہ، جالنہ، بلڈانہ، اضلاع میں پہنچے گی اور آئندہ 7 اگست کو چھترپتی سمبھاجی نگر میںایک جلسۂ عام کے ساتھ اس یاترا کا اختتام ہوگا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے کے تین ہزار سے زائد آبادی والے دیہاتوں میں آج سے وزیرِ اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کے اندراج کیلئے رجسٹریشن کیمپ لگائے جائیں گے۔ ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے کل منعقدہ جائزاتی اجلاس میں یہ اطلاع دی۔ میونسپل کارپوریشن اور نگرپریشد حدو د میں بھی اندراج کے کاموں کو تیز کرنے کے احکامات انھوں نے دئیے۔ ضلع میں اب تک تقریباً پانچ لاکھ 13 ہزار ایک سو تیس خواتین نے اس اسکیم کیلئے اندراج کیے ہیں۔
ناندیڑ میونسپل کارپو ریشن کے 23 مراکز کے ذریعے اس اسکیم کے اندراجات کیے جارہے ہیں۔ اب تک تقریباً بارہ ہزار درخواستیں داخل کی جاچکی ہیں اور زیادہ سے زیادہ خواتین سے اندراج کرنے کی اپیل ناندیڑ میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے نے کی ہے۔
پربھنی ضلعے میں بھی اس اسکیم کی تشہیر کیلئے پالم‘ گنگا کھیڑ، اور پورنا میں معلوماتی کیمپ لگائے گئے۔ پورنا تعلقہ کے تقریباً 13 ہزار 290 خواتین کے اندراج کیے جانے کی اطلاع علاقائی افسر جیوراج نے دی ہے۔
***** ***** *****
93 کُل ہند مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے صدر فادر فرانسس ڈِبِریٹو کا آج وسئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 82 برس کے تھے۔ڈی بِریٹو کی ’’آننداچے ترنگ‘‘ ’’اوئسس چیا شودھات‘‘ ’’تیجاچی پاوُلے‘‘ سجنا موہور جیسی تصنیفات کافی مقبول ہوئی تھیں۔ اُن کی آخری رسوماتآج شام چھ بجے وسئی میں ادا کی جائیں گی۔
***** ***** *****
پیرس اولمپک 2024 مقابلوں میںبھارتی کھلاڑیوں کی خطابی مہم آج سے شر وع ہوگی۔ مقابلوں کا رسمی افتتاح کل ہوگا۔ تیر ا ندازی میں دیپیکا کماری‘ اَنکیتا بھگت‘ بھجن کور‘ بی دھیرج، ترون دیپ رائے اور پروین جادھو سنگل زمرے میں کھیلیں گے۔
***** ***** *****
ریاست کے اقلیتی اُمور اور مارکیٹنگ محکمہ کے وزیر عبدالستار کو چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے کا رابطہ وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ سابق وزیر سندیپان بھومرے کے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہونے پر یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع صنعتی مرکز کی جانب سے کل اِگنائٹ مہاراشٹر 2024 کے ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع کلکٹر رگھوناتھ گائوڑے نے اس موقعے پر خطاب کیا۔ دیگر ایک اجلاس میں ضلع کلکٹرنے حکومت کی مختلف اسکیمات کا جائزہ لیا۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلعے کے تلجاپور تعلقے کے ساور گائوں کے ابتدائی طبّی مرکز کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نتن گُنڈ تین ہزار روپئے رشو ت لیتے ہوئے انسدادِ رشوت ستانی دستے نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ کمیونٹی ہیلتھ ورکروں کی دو دِنوں کی چھٹی منظور کرنے کےلئے انھوں نے یہ رشو ت طلب کی تھی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث کا آغاز ؛حزبِ اختلا ف کی جماعتوں کا بھید بھائو کرنے کا الزام ‘ ایو ان سے واک آئوٹ ، حکومت کی جانب سے الزامات کی تردید ۔
٭ مہاراشٹر کے ریلوے منصوبوں کیلئے بجٹ میں 15 ہزار 940 کروڑ روپے مختص۔
٭ کسا نوں کو ہلدی کی کاشت کرنے کی ترغیب دینے اور ہلدی کلسٹر کے قیام کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایات۔
٭ 93 کُل ہند مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے صدر فادر فرانسس ڈِبِریٹو کا انتقال۔
اور۔۔۔٭ پیرس اولمپک 2024مقابلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی مہم کا آج سےآغاز۔
***** ***** *****

No comments: