Saturday, 26 October 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 26 اکتوبر 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 26 October-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
مہایوتی کی حلیف جماعتوں کے درمیان 277 نشستوں کی تقسیم پر اتفاق رائے ؛مہا وِکاس آگھاڑی کی تینوں اہم پارٹیاں فی کس 90 نشستوں پر الیکشن لڑیں گی۔
اسمبلی انتخابات کے کاغذات نامزدگی ادخال کے چوتھے دِن تک 991 امیدواروں کی جانب سے ایک ہزار 292 درخواستیں جمع ۔
ناندیڑ کے سابق رکنِ پارلیمان پرتاپ پاٹل چکھلیکر کی راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت؛ لوہا اسمبلی حلقے سے امیدوار ہوں گے۔
پربھنی میں اعضاء کے عطیے کا اوّلین عملی تجربہ کامیابی سے مکمل ۔
اور
پونے کرکٹ ٹیسٹ میں بھی بھارتی بلے بازوں کی مایوس کُن کارکردگی - نیوزی لینڈ کو دوسری اننگ میں 301 رنز کی برتری۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مہایوتی میں 277 نشستوں کی تقسیم پر اتفاق رائے ہو گیا ہے اور اسمبلی کی بقیہ نشستوں پر آئندہ دو دنوں میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے نے کل یہ اطلاع دی۔ انھوں نے بتایا کہ پا رٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی منظوری کے بعد امیدواروں کی دوسری اور تیسری فہرست ظاہر کی جائے گی۔ لہٰذا خواہشمند امیدوار تب تک امیدواری پرچے د اخل نہ کریں۔
دریں اثنا، باونکولے نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ریاست میں تقریباً 13 مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ ان میں فی الحال ممبئی، نئی ممبئی، گوندیا، آکولہ، ناندیڑ اور دھولیہ میں جلسۂ عام کو قطعیت دی جاچکی ہے اورباقی مقامات کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔
***** ***** *****
مہاوِکاس اگھاڑی کی تینوں اہم پارٹیاںفی کس 90-90 یعنی 270نشستوں پر انتخاب لڑیں گی اور بقیہ 18 نشستیں دیگر حلیف جماعتوں کو دی جائیں گی۔ اسمبلی میں پا رٹی کے رہنما‘ بالا صاحب تھورات نے کل یہ جانکاری دی۔
دریں اثنا، بی جے پی سے مستعفی ہونےکے بعد بھی کانگریس میں شمولیت اختیار نہ کرنے والے راجندر گاوِت کو کانگریس نے شہادا سے امیدواری دی ہے۔جس کے بعد نندوربار میں کانگریس کارکنان میں ناراضگی ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ کانگریس کے پانچ خواہشمند امیدواروں نے کل ایک صحافتی کانفرنس میں گاوِت کی امیدواری کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
***** ***** *****
اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی ادخال کے چوتھے دن تک 991 امیدواروں نے ایک ہزار 292 امیدواری پرچے داخل کیے گئے ہیں۔ چیف الیکشن افسر کے دفتر سے یہ معلومات دی گئی۔
مراٹھواڑہ میں چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع میں، اورنگ آباد مغربی حلقے سے مہایوتی کے شیوسینا امیدوار سنجے شرساٹ،اور اورنگ آباد مشرقی حلقے سے بی جے پی کے اتل ساوے نے اپنے امیدواری پرچے داخل کیے۔
دریں اثنا‘مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے اورنگ آباد وسطی اسمبلی حلقے سے کل ناصر صدیقی کو امیدواری د ینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جالنا ضلعے میں بدناپور سے مہاوکاس اگھاڑی کے ببلو چودھری اور بھوکردن سے مہاوکاس اگھاڑی کے چندرکانت دانوے نے درخواست ِ نامزدگی داخل کی۔ گھن سا ونگی حلقے میں بھی کل 11 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔
ہنگولی ضلعے میں کل 17 خواہشمندوں نے نامزدگی پرچے داخل کیے۔ ان میں کلمنوری سے بی ایس پی کی وجئے مانیکا بلکھنڈے، ونچیت بہوجن آگھاڑی کے دلیپ تاتے راؤ مسکے، اور ہنگولی سے تانہاجی مٹکُڑے سمیت آٹھ امیدواروں کی گیارہ درخواستیں شامل ہیں۔
پربھنی ضلعے میں کل چھ امیدواروں نے اپنی درخواستیں داخل کیں ‘جبکہ بیڑضلعے میں کل 43امیدواروں نے 47 درخواستیں جمع کیں۔
جبکہ ناندیڑ ضلعے کے مختلف انتخابی حلقوں سے کل 22 درخواستیں داخل کی گئیں، جن میں کنوٹ اور دیگلور سے پانچ ، جنوبی ناندیڑ ، بھوکر، نائیگاؤں اور حدگاؤں سے تین، تین اور لوہا حلقہ سے دو امیدواری پرچےشامل ہیں۔ ناندیڑ پارلیمانی حلقے کے ضمنی انتخاب کیلئے اب تک سات امیدو اری درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔
لاتور ضلعے کے چھ اسمبلی حلقوں میں کل 42 امیدواروں نے 55 پرچے داخل کئے۔ ان میں اوسہ اسمبلی حلقے سے مہایوتی کے بی جے پی سے نامزد امیدوار ابھیمنیو پوار بھی شامل ہیں۔
دھاراشیو ضلعے کے چار اسمبلی حلقوں میں کل 12 امیدواروں نے 12 درخواستیں داخل کیں۔ ان میں عثمان آباد حلقے سے کانگریس کے پانڈورنگ کمبھار، شیو سینا کے وینکٹ گُنڈ، بی ایس پی کے لہوکُھنےسمیت دو آزاد امیدوار جبکہ تلجاپور حلقے سے تین اور پرانڈا حلقے سے راشٹروادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے راہل موٹے کی درخواست شامل ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ناندیڑ کے سابق رکنِ پارلیمان پرتاپ راؤ پاٹل چکھلیکر نے کل راشٹروادی کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ پارٹی سربر اہ‘ اجیت پوار اور ریاستی صدر سنیل تٹکرے کی موجودگی میں ممبئی میں شمولیت کا پر وگرام منعقد ہوا۔ کانگریس کے رکنِ اسمبلی‘ ذیشان صدیقی بھی اس موقع پر راشٹروادی کانگریس میں شامل ہو گئے۔
اسی دوران راشٹرواد ی کانگریس کی جانب سے کل سات امیدواروں کی دوسری فہرست کا اعلان کیا گیا۔ ان میں ناندیڑ ضلعے کے لوہا حلقے سے پرتاپ پاٹل چکھلیکر کو، ممبئی کے واندرے مشرقی حلقے سے ذیشان صدیقی، سابق وزیر نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کو انوشکتی نگر سے، نشی کانت پاٹل کو اسلام پور سے، تاس گاؤں کوٹھے مہانکال سےسنجے پاٹل ، وڈگاؤں شیری سےسنیل ٹِنگرے اور شرور حلقے سے گیانیشور کٹکے کو امیدو اری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر نو نرمان سینا نے کل اسمبلی انتخابات کیلئے پانچ امیدواروں کی چوتھی فہرست کا اعلان کیا ہے۔ اس میں بیڑ ضلعے کے کیج حلقے سے رمیش گال پھاڑے کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر سوراجیہ پارٹی کے انکش کدم نے کل نئی ممبئی کے ایرولی اسمبلی حلقہ سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔ سابق رکنِ پارلیمان سمبھاجی راجے چھترپتی کی قائم کردہ پارٹی سے امیدواری پانے والےکدم اب تک واحد امیدوار ہیں۔
***** ***** *****
اسمبلی انتخابات کے موقعے پر ’’آڑھاوا وِدھان سبھا متدار سنگھانچا‘‘ پر وگرام رو زانہ شام سات بجکر دس منٹ پر آکاشوانی سے نشر کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے آج کے نشریے میں ممبئی کے مضافاتی اضلاع کے اسمبلی حلقوں کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔
***** ***** *****
پربھنی ضلعے میں اعضاء کے عطیہ کا پہلا عمل کل کامیابی سے مکمل ہوا۔ جنتور کے رہا ئشی 18 سالہ سارتھک نولے کو ڈاکٹروں کی جانب سے برین ڈیڈ قرار دیے جانے کے بعد، اس کے والدین نے اس کے جسمانی اعضاء ضرورت مند مریضوں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد کل صبح ایک طبّی دستہ کی معرفت سارتھک کا ایک گردہ اور جگر چھترپتی سمبھاجی نگر میں ایک مریض کو دیا گیا۔
***** ***** *****
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پونے میں کھیلے جارہے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں پر 198 رنز بنائے ہیں۔ بھارتی بلے بازوں نے گزشتہ روز بھی مایوس کُن مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 156 رنز اسکور کیے۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ کو اس ٹیسٹ میں اب تک مجموعی طور پر 301 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔
***** ***** *****
مرکزی انتخابی کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر نتائج کے رجحان یعنی ایکزٹ پول کے نشریے پر 13 نومبر کی صبح سات بجے سے 20 نومبر کی شام چھ بجے تک پابندی عا ئد کردی ہے۔ یہ حکم ریاستی حکومت کے گیزیٹ میں شائع کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے آئندہ 20 نومبر کو اسمبلی انتخابات کیلئے رائے دہی کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ تمام نجی اور صنعتی مراکز اس دِن ملازمین کو یومیہ اُجرت کے ساتھ چھٹی کا اعلان کریں او ر اگر چھٹی دینا ممکن نہ ہو تو ضلع کلکٹر سے اجازت حاصل کرکے کم از کم دو گھنٹے تاخیر سے آنے یا جلد ی جانے کی سہولت فر اہم کریں۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اس طرح کی وضاحت کی گئی ہے۔
***** ***** *****
اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر کل پونے میں ناکہ بندی کے دور ان ایک گاڑی سے 138 کرو ڑ روپئے کا سونا ضبط کیا گیا۔ تاہم یہ گاڑی سونے کی باقاعدہ حمل و نقل کرنے والی سکویل سکیوئر کمپنی کی ہونے کا انکشاف ہوا۔
***** ***** *****
ہنگولی کے بس اسٹینڈ علاقے میں کل مقامی کرائم بر انچ دستے نے دو گاڑیوں میں سے ایک کر وڑ 40 لا کھ رو پئوں کی نقد رقم ضبط کی۔ اس معا ملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔
***** ***** *****
ر ائے دہی فیصد میں اضافے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مختلف اقد امات و سرگرمیاں چلائی جارہی ہیں۔ اسی کے ایک حصے کے طور پر کل لاتور شہر میں بیداریِ رائے دہندگان کیلئے دَیانند کالج میں ’’کافی وِتھ کلکٹر‘‘ یعنی کلکٹر کے ہمراہ کافی پروگرام منعقد ہوا۔ ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھوگے نے اس پروگرام میں نوجوان رائے دہندگان سے خطاب کیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
ث مہایوتی کی حلیف جماعتوں کے درمیان 277 نشستوں کی تقسیم پر اتفاق رائے ؛مہا وِکاس آگھاڑی کی تینوں اہم پارٹیاں فی کس 90 نشستوں پر الیکشن لڑیں گی۔
ث اسمبلی انتخابات کے کاغذات نامزدگی ادخال کے چوتھے دِن تک 991 امیدواروںکی جانب سے ایک ہزار 292 درخواستیں جمع ۔
ث ناندیڑ کے سابق رکنِ پارلیمان پرتاپ پاٹل چکھلیکر کی راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت؛ لوہا اسمبلی حلقے سے امیدوار ہوں گے۔
ث پربھنی میں اعضاء کے عطیے کا اوّلین عملی تجربہ کامیابی سے مکمل ۔
اور
ث پونے کرکٹ ٹیسٹ میں بھی بھارتی بلے بازوں کی مایوس کُن کارکردگی - نیوزی لینڈ کو دوسری اننگ میں 301 رنز کی برتری۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 06 اپریل 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 06 April-2026 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبریں...