Sunday, 28 September 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 28 ستمبر 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 28 September-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸؍ستمبر ۲۰۲۵ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ مراٹھواڑہ میں موسلا دھار بارشوں سےمعمولاتِ زندگی درہم برہم؛ کئی آبی منصوبوں سے بڑے پیمانے پرپانی کا اخراج ؛شہریوں سے خبردار رہنے کی انتظامیہ کی اپیل۔
٭ مراٹھواڑہ، کوکن اور وسطی مہاراشٹر میں 30 ستمبر تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی۔
٭ ریاست میں ماہِ اگست میںشدید بارش سے ہوئے نقصانات کے پنچنامے مکمل؛ 59 کروڑ 79 لاکھ روپے کے امدادی فنڈ کا اعلان۔
٭ وزیر اعظم نریندر مودی آج آکاشو انی کے پروگرام’’من کی بات ‘‘ میں ہم وطنوں سےکریں گے خطاب۔
اور۔۔۔٭ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں آج بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں پھر ایک بار آمنے سامنے ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مراٹھواڑہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر سیلابی حالات پیدا ہوچکے ہیں ا ور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔ کئی اضلاع میں گذشتہ رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔
لاتور ضلعے کے جلکوٹ تعلقے کے بیل سانگوی دیہات کے متعدد شہریوں کو واڑھونا میں منتقل کیا گیا ہے‘ جبکہ چاکور شہر میں بھی یہی صو رتحال ہے اور کئی مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر نا پڑاہے۔
اس دوران ضلعے کے رابطہ وزیر شیویندرراجے بھوسلے نے شہریوں سے انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھوگے نےبھی شہریوں کی ڈھارس بندھاتے ہوئے انتظامیہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تیار ہونے کی یقین دہانی کرو ائی ہے۔
ناندیڑ شہر کے بھی کئی حصوں میں پانی دَر آیا ہے اور مختلف علاقوں سے 309 شہریوں کو میونسپل انتظامیہ کے عارضی راحتی مرا کز میں منتقل کیا گیا ہے۔ گوداوری ندی میں پانی خطرے کے نشا ن تک پہنچ گیا ہے، اور ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے ندی کے کنارے واقع دیہاتوں کے ساکنان سے خبردار رہنے کی اپیل کی ہے۔ قندھار تعلقے کے کئی دیہات منیاڑ ندی کے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ہنگولی ضلعے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے 19 منڈلوں کے ندی نالوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر سڑکیں اور پل زیر آب آجانے سے متعدد دیہاتوں میں پانی داخل ہوچکا ہے۔
بیڑ ضلعے میں بھی سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور بندوسرا ندی پر واقع قدیم پتھر کا پل زیرِ آب آگیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پربھنی ضلع کے 19 محصول منڈلوں میں بھاری بارش کا اندراج کیا گیا ہے۔ پورنا تعلقے میں چڈااوا گاؤں پانی سے گھر چکا ہے اور یہاں کے 25 گھروں کے مکینوں سمیت پالم تعلقے کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا ہے۔
دھاراشیو ضلعےکے بھی، دھاراشیو، بھوم اور پرانڈا تعلقہ جات میں کل ساڑھے تین ہزار سے زیادہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
چھترپتی سمبھاجی نگر شہر سمیت ضلعے میں گذشتہ شب سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جبکہ جالنہ ضلعے میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع کلکٹر آشیما متل نے شہریوں سے چوکنا رہنے کی اپیل کی ہے۔
اسی دوران ڈویژنل کمشنر جتیندر پاپلکر نے شہریوں سے افواہوں پر دھیان نہ کرنے‘ نیز ہنگامی حالات میں انتظامیہ سے فوری رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
مسلسل بارشوں کے باعث ڈویژن کے کئی آبی منصوبوں سے بڑی مقدار میں پانی خارج کر نے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیٹھن کے جائیکواڑی پشتے سے 94ہزار 320 مکعب فٹ فی سیکنڈکی رفتار سے، وشنو پوری منصوبے سےتین لاکھ 17ہزار مکعب فٹ فی سیکنڈ اور ماجلگاؤں پشتے سے تقریباً 60ہزار مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی ندی میں چھوڑا جارہا ہے۔ نمن مانار آبی منصوبے سے 66ہزار مکعب فٹ فی سیکنڈ، اُردھو مانارمنصو بے سے 23 ہزار کیوبک فٹ فی سیکنڈ، سدھیشور پشتے سے 25 ہزار کیوبک فٹ فی سیکنڈ، یلدری پشتے سے 23ہزار مکعب فٹ فی سیکنڈ، اور نمن دودھنا پشتے سے 21ہزار کیوبک فٹ فی سیکنڈ سے پانی کا اخراج جا ری ہے۔
ناسک ضلعے کے گنگاپور پشتے سے بھی پانی کے اخراج میں اضافہ کیا گیا ہے اور گوداوری ندی میںپانچ ہزار 447 مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔
اسی دوران مراٹھواڑہ، کوکن اور وسطی مہار اشٹر میں 30 ستمبر تک شدید بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ ر یاستی انسدادِ ہنگامی حالات مرکز نے تمام اضلاع کے انتظامیہ کو ممکنہ بھاری بارش کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں ماہِ اگست میں ہوئی بھاری بارش کے نقصانات کے پنچنامے مکمل کرلیے گئے ہیں اورمتاثرین کیلئے 59کروڑ79 لاکھ روپے کے امدادی فنڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیرِ زراعت دتاتریہ بھرنے ‘نے کل شولاپور میں اس کی اطلاع دی۔ بھرنے‘ نے تیقن دیا کہ رواں مہینے میں جاری بھاری بارش کے پنچنامے اسی مہینے کے آخر تک مکمل کر لیے جائیں گے اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بھی یقین دلایا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی باز آبادکاری کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ نائب وزیرِ اعلیٰ نے کل ناندیڑ ضلع کے قندھار تعلقے کے سیلاب سے متاثرہ شہریوں سے بذریعہ ویڈیو کال بات چیت کی۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انھوں نے انتظامیہ کو فوری ر احت رسانی کے کام کرنے کی ہدایت دی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آج آکاشو انی کے پروگرام ’’من کی بات‘‘ میں ہم وطنوںسے خطاب کریں گے۔ یہ پروگرام صبح 11 بجے آکاشو انی اور دوردرشن کے تمام چینلز پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پروگرام اس سیریز کی 126ویں قسط ہوگی۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت خدمت اور بہتر حکمرانی کے اُصول کے تحت تبدیلی اور ترقی لانے کیلئے مسلسل اقد امات کر رہی ہے۔ اسی مناسبت سے’’سیوا پرو‘‘ یعنی خدمات پندھرواڑے کی خصوصی سیریزکے آج کے قسط میں، پردھان منتری جن دھن یوجنا کی معرفت لاکھوں خاندانوں کو دستیاب مالی شمولیت ‘ بینکنگ اور بچت اور عزت افزائی سے متعلق سہولیات کی جانکاری دی جارہی ہے:
Byte: Voice Cast
***** ***** *****
ریاستی محکمۂ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تیجس گرگے نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے ایک فلاحی ریاست قائم کرنے کا تصور مراٹھا حکومت کے دور کے قلعوں کو یونیسکو کا درجہ دلانے میں اہم ثابت ہوا۔وہ‘ کل، چھترپتی سمبھاجی نگر میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پرٹوریزم ڈائریکٹوریٹ میں منعقدہ ملٹری لینڈ اسکیپس: یونیسکو تک کا سفر اور ہماری ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر ایک لیکچر میں اظہار خیال کیا۔ اس سلسلے میں گرگے نےمختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔
***** ***** *****
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں آج بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں پھر ایک بار آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ مقابلہ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رات آٹھ بجے سے شروع ہوگا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے مرکزی یوتھ فیسٹیول کا کل خیرسگالی جلوس کے ساتھ آغاز ہوا۔ فیسٹیول کا افتتاح اداکارہ ونیتا کھرات نے کیا ۔ یوتھ فیسٹیول کی تقریبات تین دنوں تک یونیورسٹی کے احاطے میں جاری رہیں گی۔
***** ***** *****
تلجا پور کی تلجا بھوانی مندر سنستھان نے وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ میں ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنستھان کی جانب سے مختلف امدادی کام شروع کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا، کلـ ‘ شاردیے نوراتر تہوار کے دور ان تلجابھوانی دیوی کی مرلی النکار مہاپوجا کی گئی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ مراٹھواڑہ میں موسلا دھار بارشوں سےمعمولاتِ زندگی درہم برہم؛ کئی آبی منصوبوں سے بڑے پیمانے پرپانی کا اخراج ؛شہریوں سے خبردار رہنے کی انتظامیہ کی اپیل۔
٭ مراٹھواڑہ، کوکن اور وسطی مہاراشٹر میں 30 ستمبر تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی۔
٭ ریاست میں ماہِ اگست میںشدید بارش سے ہوئے نقصانات کے پنچنامے مکمل؛ 59 کروڑ 79 لاکھ روپے کے امدادی فنڈ کا اعلان۔
٭ وزیر اعظم نریندر مودی آج آکاشو انی کے پروگرام’’من کی بات ‘‘ میں ہم وطنوں سےکریں گے خطاب۔
اور۔۔۔٭ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں آج بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں پھر ایک بار آمنے سامنے ۔
***** ***** *****

No comments: