Sunday, 3 March 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 03 March - 2019
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 3؍ مارچ  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
 اَدیواسی سماج کی طرح دھنگر سماج کے لئے مختلف اسکیمیں علیحدہ گنجائش سمیت جاری رکھنے کافیصلہ کابینہ کی سب کمیٹی نے لیاہے۔دھنگر ریزرویشن کے سلسلے میں تشکیل دی گئی سب کمیٹی کی پہلی میٹنگ کل وَزیراعلیٰ کی صدارت میںہوئی۔ اس میٹنگ میںیہ فیصلہ لیاگیا۔ دھنگر سماج کے ریزرویشن کے سلسلے میں ٹاٹاسماجی ریسرچ ادارے نے تیارکی گئی رپورٹ ایڈوکیٹ جنرل اشوتوش کمبھکونی کے سپرد کل کی گئی۔ریزرویشن کے ضمن میںمرکزی حکومت کوسفارش کرنا،اسی طرح ہائی کورٹ معاملات اوردیگرآئینی اُمورکے سلسلے میںوہ حکومت کی رہنمائی کریںگے۔ایڈوکیٹ جنرل کی رائے آنے تک دھنگر سماج کی اسکیمیں جاری رہے گی۔شولاپوریونیورسٹی کواہلّیابائی ہولکر کانام دینے کافیصلہ بھی اس میٹنگ میں لیاگیا۔
***** ***** *****
 کوکن کے نانارآئیل ریفائنری پروجیکٹ کے لئے شروع کئے گئے تحویل اراضی کے عمل کاآرڈیننس مسترد کرنے کافیصلہ ریاستی حکومت نے لیا ہے۔وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے اس پروجیکٹ کے حکمنامے کومستردکرنے کے فیصلے پردستخط ثبت کئے ۔لوک سبھا انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتاپارٹی ۔شیوسینا اتحادقائم کرتے وقت شیوسینا نے نانارکامسئلہ پیش کیاتھا۔اس پروجیکٹ کے لئے تحویل میں لی گئی نانارکے دیہی عوام کی اراضی اُنہیں واپس کی جائے گی۔وَزیرصنعت سبھاش دیسائی نے یہ بات کہی۔
***** ***** *****
 ICICI بینک کی سابق سی ای اوچنداکوچراوران کے شوہردیپک کوچرکالے دھن کوجائزبنانے کے معاملے میں کل ممبئی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے حاضر ہوئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کرنے والے افسران نے کالے دھن کوجائزبنانے کی روک تھام کے قانون PMLAکے تحت کل ان کے بیانات ریکارڈکئے۔ایجنسی نے کوچراورویڈیوکون گروپ کے وینوگوپال Dhootکے ممبئی اوراورنگ آبادکے ٹھکانوں پرچھاپے مارے ہیں۔
***** ***** *****
 عثمان آبادکے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے سب سینٹر کے احاطے کی ترقی کے لئے آئندہ مالی سال میں 14؍کروڑ87؍لاکھ روپیوں کی گنجائش کی گئی ہے۔اس فنڈ میں سے آئندہ مالی سال میںطلباء کے ہاسٹل تعمیر کئے جائیںگے۔اس کی اطلاع سینٹر انتظامیہ کونسل کے رکن سنجے نیمباڑکرنے دی۔
***** ***** *****

 کرکٹ میںحیدرآبادمیںجاری پانچ ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کے پہلے میچ میںبھارت نے آسٹریلیاء کوچھ وکٹ سے ہرادیا۔اس سے قبل بلے بازی کافیصلہ کرنے کے بعد آسٹریلیاء نے مقررہ پچاس اوورمیں 7؍وکٹ پر236؍رن بنائے تھے۔
 بھارت نے 49؍اوورمیں چھ وکٹس کے نقصان پریہ نشانہ حاصل کرلیا۔کیدارجادھونے غیرمفتوح 81، مہندرسنگھ دھونی نے 59، کپتان وراٹ کوہلی نے 44؍رنزبنائے۔محمد شفیع ، جسپریت بمراہ اورکلدیپ یادو نے دودووکٹیں حاصل کیں اورکیدارجادھو نے ایک وکٹ لی۔سیریز کادوسرامقابلہ منگل کوناگپورمیںکھیلاجائے گا۔
***** ***** *****
 اورنگ آبادشہر کے چیلی پورہ چوک میںکل ایک ٹووہیلرسوارکوٹرک نے کچل دینے کی وجہہ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔جائے حادثہ پرنہ روکتے ہوئے تیزرفتارٹرک ڈرائیورنے آگے چل کرمزید14؍گاڑیوں کوٹکردے دی۔اس میں پانچ افرادزخمی ہوگئے۔شہرکے چمپاچوک پراس ٹرک کوروکاگیا۔کل شام یہ حادثہ پیش آیا۔
***** ***** *****
 پربھنی ضلع کے گنگاکھیڑ تعلقے کے اے پی جے عبدالکلام اسکول نے ہال ٹکٹس نہ دینے کی وجہہ سے 46؍طلباء دسویں کے امتحانات نہ دے سکے۔ مالے واڑی کے ریکھاجی پوارثانوی مرکزپریہ واقعہ پیش آیا۔مالی لین دین مکمل نہ ہونے پرہال ٹکٹس نہیں دئیے گئے۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
***** ***** *****
 پربھنی میونسپل کارپوریشن کے نل پٹّی، اسی طرح املاک ٹیکس کے بقایہ جات کی وصولی کے لئے خاص سہولت اسکیم کااعلان کیاہے۔ شہریوں نے نل پٹّی اورمکانات کے ٹیکس کے بقایہ جات جاری مطالبے سمیت یکمشت اداکرنے پراملاک کے بقایہ جات کے جرمانے کی رقم پر50؍فیصد اورنل پٹّی کے جرمانے کی رقم سوفیصد چھوٹ ظاہرکی گئی ہے۔15؍مارچ تک یہ اسکیم جاری رہے گی۔
***** ***** *****
 کل وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے نئی دلّی میں ایک کتاب ’من کی بات ریڈیو پرایک سماجی انقلاب‘کااجراء کیا۔ یہ کتاب وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعے من کی بات میں پیش کئے گئے 50؍خطابات کامجموعہ ہے۔اس موقع پربات کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ بہت کم سیاسی لیڈرعوام سے سادہ اندازمیںسیدھے طورپربات کرنے کی صلاحیت اورقوت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا وزیراعظم بخوبی جانتے ہیں کہ ریڈیو عوام تک پہنچنے کاایک موثر اورطاقتورذریعہ ہے۔
 جیٹلی نے کہا کہ آج کے دورمیںجب کہ ٹیلی ویژن چینل خبروں کاایجنڈاطے کرتے ہیں۔ حقیقی رپورٹنگ ،آل انڈیا ریڈیوکے خبروں کے بلیٹن میں دیکھی جاسکتی ہے۔
***** ***** *****


No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 11.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 11 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...