Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 25 July 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 25 July 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
مہاراشٹر حکو مت کو کووِڈ19-؍ کی وجہ سے گریجویشن کورسیز کے آخری سال کے امتحانات منسوخ کرنے کا اختیار حاصل نہیں ‘ UGC نے ممبئی ہائی کورٹ میں داخل حلف نا مے میں کی وضاحت
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو کے پس منظر میں دیہی علاقوں میں طبی سہو لیات بہتر بنا نے کی وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کی ہدایت‘وزیر اعلیٰ نے کہا شرح اموات کو صفر پر لا نا ہمارا مقصد
٭
مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد ہوئی3؍ لاکھ57؍ہزار 117 ۔
صحت یابی کی شرح پہنچی 56؍ فیصد
اور
٭
اورنگ آباد میں کوروناوائرس سے کل ہوئی چھ لوگوں کی موت۔ کَل دن بھر میں پائے گئے324؍ پازیٹیو مریض
٭
اورنگ آباد میں کوروناوائرس سے کل ہوئی چھ لوگوں کی موت۔ کَل دن بھر میں پائے گئے324؍ پازیٹیو مریض
اب خبریں تفصیل سے....
یونیور سٹی گرانٹ کمیشن UGC نے کہا ہے کہ مہا راشٹر حکو مت کو کووِڈ19-؍ کے پس منظر میں گریجویشن کورسریز کے آخری سال کے امتحانات منسوخ کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ UGC نے ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کیے اپنے حلف نا مے میں یہ وضاحت کی۔ پونے کے سبکدوش پروفیسر اور سابق یونیور سٹی سینیٹ ممبردھننجئے کلکر نی نے ریاستی حکو مت کے امتحانات ردّ کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
واضح ہو کہ مہاراشٹر حکو مت نے وبائی امراض سے متعلق قا نون اور ڈیزاسٹر منجمنٹ ایکٹ کے تحت سال ِ آخر کے امتحا نات منسوخ کردئے تھے۔ UGC کی جانب سے دائر حلف نا مے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکو مت اس طرح کے اختیا رات نہیں رکھتی۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے کورونا وائرس کی وباء کے پس منظر میں اِس سال یومِ آزادی سادگی سے منا نے کے بارے میں رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اِن کے مطا بق یومِ آزادی کی تقریبات میں ہجوم جمع نہ ہونے اور ضروری جسما نی دوری بنا ئے رکھنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دِلّی میں لا ل قلعے پر ہونے والی یومِ آزاد ی کی مرکزی تقریب بھی اِس سال سادگی سے منائی جائے گی۔تقریب کے دوران صرف وزیر اعظم کا خطاب ‘ پر چم کشائی اور راشٹریہ گیت ہو گا۔
اِس دوران ڈاکٹرس ‘ طبی ملازمین اور صفائی ملازمین جیسے کورونا سے لڑ نے والوں کو مدعو کیا جائے گا تا کہ اُن کے کام کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے پس منظر میں دیہی علاقوں میں طبی سہو لیات بہتر بنا نے کی ہدایت دی ہے۔ ریاست کے مختلف ضلعوں میں کام کر رہے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس اور ممبئی کے ریاستی ٹاسک فورس کے ڈاکٹروں سے کل وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔اِس دوران اُنھوں نے یہ ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ ٹھا کرے نے کہا کہ کورونا وائرس پر قا بو پا نے کے لیے بڑے پیما نے پر ٹیسٹ کر کے شرح اموات کو صفر پر لا نا ہمارا وحد مقصد ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مختلف ضلعوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے کئے جا رہے علاج میں یکسا نیت اور مشتر کہ طریقہ کار اپنا نے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹاسک فورس کے سر براہ ڈاکٹر سنجئے اوک نے بھی اِس موقعے پر ڈاکٹروں کی رہنمائی کی۔
وزیر اعلیٰ نے مختلف ضلعوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے کئے جا رہے علاج میں یکسا نیت اور مشتر کہ طریقہ کار اپنا نے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹاسک فورس کے سر براہ ڈاکٹر سنجئے اوک نے بھی اِس موقعے پر ڈاکٹروں کی رہنمائی کی۔
***** ***** *****
نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال سنگین ہے۔ تا ہم اِس بحران سے نمٹنے کے لیے مہاراشٹر حکو مت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ پوار کل ناسک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوںسے گفتگو کر رہے تھے۔ پوار نے بتا یا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کئے جا رہے اقدا مات کے دوران اگر خانگی ڈاکٹرس حکو مت سے تعا ون نہیں کر تے ہیں تو اُن پر ڈیزاسٹر منجمنٹ قانون کے تحت کار وائی کرنے کی ہدایت دی جا چکی ہے۔ اِس دوران ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے بھی موجود تھے۔اِس دوران ٹو پے نے کہا کہ خانگی اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں سے من ما نی رقم وصول کئے جا نے کی شکایتیں موصول ہو رہی ہیں جس کے بعد ہر خانگی اسپتال میں دو افسران کا تقرر کیا جا ئے گا جو ڈسچارج بل کی جانچ کریں گے۔
دریں اثناء شرد پوار کل شام اورنگ آ باد پہنچ گئے ہیں۔ شرد پوار کی صدارت میں آج اورنگ آ باد ضلع کلکٹر دفتر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اُس سے نمٹنے کے لیے کئے جا رہے اقدا مات کاجائزہ لیا جائے گا۔ میٹنگ میں ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے کے علا وہ ضلعے کے عوامی نمائندے شرکت کریں گے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کل ایک دن میں9615؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ جس کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 57؍ ہزار117؍ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کَل 5714؍ مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ریاست کے مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا ۔ اب تک ریاست میں قریب 2؍ لاکھ افراد کورونا وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ فی الحال مہاراشٹر بھرمیں ایک لاکھ44؍ ہزار مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
وہیں ریاست میں کووڈ19-؍ سے صحت یابی کی شرح بڑ ھ کر56؍ فیصد ہو گئی ہے۔ وہیں کَل ایک دن میں ریاست میں278؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔
مہاراشٹر میں اب تک 13؍ ہزار132؍ افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوا چکے ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں کَل 6؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ مر نے والوں کا تعلق شہرکے سنگھرش نگر‘ ہر سول ‘ ہر سول ٹی پوائنٹ ‘ گھاٹی کوارٹرس ‘ ہڈ کو اور کرانتی نگر علاقوں سے ہے۔ اورنگ آ باد ضلعے میں اب تک432؍ افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوچکی ہے۔
اِس بیچ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل دن بھر 324؍ کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ اِن میں شہری علاقوں کے74؍ اور دیہی علاقوں کے89؍ مریض شامل ہیں۔ اِس کے علا وہ 49؍ افراد کو شہر کے اِنٹری پوائنٹس پر کئے گئے ٹسٹ میں کورونا پازیٹیو پا یا گیا۔ ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن کی مو بائل ٹیموں نے کَل 109؍ لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی۔
اِن مریضوں کا پتہ لگنے کے بعد اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر12؍ ہزار671؍ ہو گئی ہے۔ اِن میں 7178؍ افراد علاج کے بعد ٹھیک ہو چکے ہیں اور فی الحال 4827؍مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اورنگ آ باد میں کَل575؍ مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے رخصت بھی کیا گیا۔
***** ***** *****
دوسری جانب اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر او رایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ اورنگ آ باد شہر میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد چھ گنا بڑھا دی گئی ہے جس سے اِس مرض کے پھیلاء کا جلد پتہ لگ رہا ہے۔ پانڈے نے کل میڈیا سے بات کر تے ہوئے یہ اطلاع دی۔اُنھوں نے بتا یا کہ حال ہی میں ختم ہوئے 9؍ دنوں کے کر فیو کے دوران ایک دن میں پانچ ہزار ٹیسٹ کیے گئے۔ اِ س سے پہلے ایک دن میں سات سو سے آٹھ سو تک ٹیسٹ کئے جا تے تھے۔ آستک کمار پانڈے نے کہا کہ پہلے ہر روز دیڑھ سو سے دو سو لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو تی تھی لیکن اب ٹیسٹ کی شرح بڑھا ئے جانے کے بعد سے کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد دیڑھ گنا بڑھ گئی ہے۔پانڈے نے مزید کہا کہ اورنگ آ باد کے انٹری پوائنٹس پر بارہ اور ریلوے اسٹیشن پر دو میڈیکل ٹیمیں تعینات ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ آ نے والے دونوں میں اِن ٹیموں کی تعداد اکیس تک بڑھا ئی جا ئے گی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں کَل 54؍ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی کُل تعداد1969؍ ہو گئی ہے۔ اب تک جالنہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے 58؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی67 ؍ مریضوں کو ٹھیک ہو نے کے بعد کَل جالنہ اسپتال سے رخصت کیا گیا۔ اب تک جالنہ میں1052؍ افراد کورونا وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
ناندیڑ شہر کے گوور دھن گھاٹ روڈ کے رہنے وا لے 67؍ سالہ مریض کی کَل موت ہو گئی جس کے بعد ناندیڑ ضلع میں کورونا وائرس سے مر نے والوں کی کُل تعداد 54؍ ہو گئی ہے۔ اِس دوران کَل ناندیڑ ضلع میں39؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی کُل تعداد 1169؍ ہو گئی ہے۔ جبکہ43 ؍ لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد کَل ناندیڑ میں گھر بھیجا گیا۔
اب تک ناندیڑ ضلعے میں653؍ کورونا مریض ٹھیک ہو کر گھر جا چکے ہیں اور451؍ مریضوں کا علاج جا ری ہے۔ وہیں ناندیڑ بی جے پی کے صدر پر وین سالے کو رونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ پر وین سالے نے ہی کَل یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
ناندیڑ شہر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے آج اور کَل پھر سے دکانیں اور بازار پوری طرح بند رہیں گے۔ اِس بارے میں جاری حکم نا مے میں کہا گیا ہے کہ ناندیڑ ضلعے کے Containment Zone کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں پیر سے جمعہ اِن پانچ دنوںکے دوران سبھی شرائط و ضوابط کے تحت صبح 9؍ بجے سے شام 5؍ بجے تک دکانیں کھلی رہ سکتی ہیں۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں کَل 2؍ کورونا مریضوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں ایک50؍ سالہ شخص پر بھنی شہر کے فیروز ٹاکیز علاقے کارہنے والا ہے۔ جبکہ دوسرے52؍ سالہ مریض کا تعلق پور نا سے ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک پر بھنی ضلعے میں 21؍ لو گ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
اِس دوران گزشتہ روز پر بھنی میں23؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا اندراج ہوا۔ اِن میں پر بھنی شہر سے آٹھ‘ گنگا کھیڑ سے دس ‘ پا تھری سے تین ‘ دھا رکھیڑ سے دو اور جنتور سے ایک مریض شامل ہے۔ اِن مریضوں کے سامنے آ نے کے بعد پر بھنی ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 481؍ ہو چکی ہے۔ پانچ مریضوں کو ٹھیک ہو نے کے بعد کَل اسپتال سے ڈسچارج بھی دیا گیا۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع کے شہری علاقوں میں کل شام سے 2؍ دنوں تک کر فیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے اِس بارے میں سر کاری حکم نا مہ جا ری کیا۔ گزشتہ روز پانچ بجے سے شروع ہوا یہ کر فیو کل اتوار کی آدھی رات تک جاری رہے گا۔ کر فیو کے دوران پیٹرول پمپ ‘ گیس ایجنسیاں اور دو دھ کی دکانیں صبح چھ بجے سے نو بجے تک کھلی رہ سکتی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے دوسرے شہر عثمان آ باد میں کَل مزید18؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا۔ اِن میں عثمان آ باد تعلقے میں چھ ‘ تلجا پور تعلقے سے نو‘ عمر گہ سے دو اور پرنڈا تعلقے سے ایک مریض شامل ہے۔ عثمان آ باد ضلعے میں اب تک کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد619؍ ہو گئی ہے۔ اِن میں سے400؍ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور34؍ افراد کی موت ہو گئی۔ عثمان آ باد میں فی الحال 185 ؍ کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
اور آخر میں اہم خبر یں ایک بارپھر سن لیجیے
٭
مہاراشٹر حکو مت کو کووِڈ19-؍ کی وجہ سے گریجویشن کورسیز کے آخری سال کے امتحانات منسوخ کرنے کا اختیار حاصل نہیں ‘ UGC نے ممبئی ہائی کورٹ میں داخل حلف نا مے میں کی وضاحت
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو کے پس منظر میں دیہی علاقوں میں طبی سہو لیات بہتر بنا نے کی وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کی ہدایت‘وزیر اعلیٰ نے کہا شرح اموات کو صفر پر لا نا ہمارا مقصد
٭
مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد ہوئی3؍ لاکھ57؍ہزار 117 ۔
صحت یابی کی شرح پہنچی 56؍ فیصد
اور
٭
اورنگ آباد میں کوروناوائرس سے کل ہوئی چھ لوگوں کی موت۔ کَل دن بھر میں پائے گئے324؍ پازیٹیو مریض
٭
اورنگ آباد میں کوروناوائرس سے کل ہوئی چھ لوگوں کی موت۔ کَل دن بھر میں پائے گئے324؍ پازیٹیو مریض
آکاشوانی سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment