Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 28 July 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 28 July 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
مراٹھا ریزر ویشن معاملے پر 25؍ اگست کو سپریم کورٹ میںہو گی سنوائی۔
عرضی کو آئینی بینچ کو سونپنے سے متعلق ہو سکتا ہے فیصلہ
مراٹھا ریزر ویشن معاملے پر 25؍ اگست کو سپریم کورٹ میںہو گی سنوائی۔
عرضی کو آئینی بینچ کو سونپنے سے متعلق ہو سکتا ہے فیصلہ
٭
کورونا وائرس سے نمٹنے کی دوا تیار ہو نے تک‘ ضروری جسمانی دوری رکھنے‘ ہاتھ دھو تے رہنے اور ماسک کا استعمال جاری رکھنے کی وزیر اعظم کی اپیل‘ کہا یہ طریقے اِس لڑائی میں ہتھیار کا کام کریں گے
٭
مرکزی حکو مت نے چین کے مزید47؍ موبائل ایپس پر لگائی پا بندی۔
اور
٭
اورنگ آ باد میں کَل ایک دِن میں ہوئی 7 ؍ کورونا مریضوں کی موت۔
اب خبریں تفصیل سے....
مراٹھا ریزر ویشن کی اگلی سماعت سپریم کورٹ میں 25؍ اگست کو ہو گی۔ اِمکان ہے کہ اُسی دن یہ طئے کیا جا ئے گا کہ یہ عر ضی سماعت کے لیے آئینی بینچ کے سپرد کی جائے یا نہیں۔ مراٹھا کرانتی مورچہ کے
کو آرڈینیٹر وِنود پاٹل نے اِس معاملے کو آئینی بینچ کے حوالے کر نے کا مطا لبہ کیا تھا۔ یہ طئے ہو جا نے کے بعد ایک ستمبر سے عرضی پر حسب معمول سنوائی ہو گی۔ واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ کل سے لگا تار 3؍ دنوں تک اِس معاملے پر ورچوَل سنوائی کرنے کا فیصلہ لیا تھا تا ہم ریاستی حکو مت کا موقف ہے کہ مراٹھا ریزر ویشن کے معاملے کی نو عیت کو دیکھتے ہوئے اور اعتراض کرنے والوں کو اُن کی بات رکھنے کے لیے آ ن لائن سنوائی کی بجائے راست سنوائی ہو۔
اِس بیچ مہاراشٹر حکو مت نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورسیز کے داخلوں میں مراٹھا ریزر ویشن پر روک نہیں لگائی ہے اور یہ جا ری رہ سکتا ہے۔ ساتھ ہی ریاستی حکو مت نے یہ بھی وضاحت کی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مہاراشٹر میں بڑے پیما نے پر ہونے والے سر کاری تقررات پہلے ہی ملتوی کردیئے گئے ہیں لہذا 15؍ ستمبر تک کوئی نئی بھر تی نہیں ہو گی۔
مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق ریاستی کا بینہ کی ذیلی کمیٹی کے صدر اشوک چو ہان نے بتا یا کہ مراٹھا ریزر ویشن کے مخالفین کی جانب سے لگا تار ریزر ویشن منسوخ کر نے کا مطا لبہ کیا جا رہا ہے لیکن عدالت نے اِس پر روک لگا نے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
اشوک چو ہان نے مرکزی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ وہ مراٹھا ریزر ویشن کے بارے میں سپریم کورٹ میں اپنا موقف واضح کرے۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوا یا ٹیکہ تیار ہونے تک ایک دوسرے سے ضروری جسمانی دوری بنائے رکھنا ‘ بار بار ہاتھ دھو نا اور ماسک کااستعمال کرتے رہنا ہی اِس بیماری سے لڑ نے کے اہم ہتھیار ہیں۔
وزیر اعظم نے کل ممبئی ‘ کولکا تہ اور نوئیڈا میں قائم کی گئی جدید کووِڈ جانچ لیباریٹریوں کا ویڈو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے جسما نی دوری ہاتھ دھو نے اور ماسک کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ تجر بہ گاہیں اِنڈین کائونسل فار میڈیکل ریسرچ‘ICMR کی جانب سے شروع کی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اِس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ تہواروں کے دوران کورونا وائرس کا پھیلائو نہ ہو۔ مودی نے امید ظاہر کی کہ کورونا وائرس کا پتہ لگا نے کے لیے قائم کی گئی تجر بہ گا ہیں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضا فہ کریں گی اور اِس بیماری کے پھیلائو کو جلد روکا جا سکے گا۔
***** ***** *****
مرکزی وزارت ِ صحت نے کہا ہے کہ صابن اور پانی موجود نہ ہونے کی صورت میں ہی ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کیا جائے اور صابن سے ہاتھ دھو لینا بھی کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کا فی ہے۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہر طرف سینی ٹائزر کا خوب استعمال کیا جا رہا ہے اور اِس کے زیادہ استعمال سے جِلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔کورونا وائرس کے پھیلائو کے بعد سے گزشتہ پانچ مہینوں سے ملک بھر میں بڑے پیما نے پر سینی ٹائزر کا استعمال کیا جا رہاہے۔ اِس پس منظر میں محکمہ صحت نے یہ بات کہی۔
واضح ہو کہ سینی ٹائزر کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے جِلد پر موجود فائدہ مند جراثم بھی مر جا تے ہیں اور مختلف جِلدی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جا تا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے چین کے مزید47؍ موبائل ایپس پر پا بندی لگا دی ہے۔ خبر میں کہاگیا ہے کہ یہ سبھی ایپس اِس سے پہلے پا بندی عائد کئے گئے 59؍ چینی ایپس سے مشا بہت رکھتے ہیں۔ واضح ہو کہ مرکزی حکو مت نے گزشتہ مہینے ٹک ٹاک سمیت59 ؍ چینی ایپس پر پا بندی لگا دی تھی۔ اِس اِضا فے کے بعد پا بندی لگائے گئے چینی ایپس کی تعداد 106؍ ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
یونیور سٹیوں میں گریجویشن سال ِ آخر کے امتحا نات کے انعقاد کے بارے میں سپریم کورٹ میں جاری سماعت کو جمعہ کے روز تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یُوا سینا کے سیکریٹری اور اِس معاملے کے در خواست گذار ورُن سر دیسائی نے یہ جانکاری دی۔
یونیور سٹی گرانٹس کمیشن ‘UGC کی جانب سے امتحا نات کے انعقاد کے لیے جاری کیئے گئے رہنما خطوط کو چیلنج کرنے والی مختلف عرضیوں پر سپرم کورٹ میں کل سُنوائی ہوئی۔عدالت نے کہا کہ اِن عرضیوں پر مختلف در خواست گذار کَل تک اپنا مشتر کہ جواب داخل کریں ۔ اِس بارے میں در خواست گذار پر سوں تک جواب دے سکتے ہیں۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل کورونا وائرس کے7924؍ نئے معاملوں کا اندراج ہوا۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3؍ لاکھ83؍ ہزار723؍ ہو گئی ہے۔ کَل دن بھر میں ریاست میں 227؍ کورونا مریضوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اِن اموات کے ساتھ ہی مہا راشٹر میں کورونا وائرس سے مر نے والوں کی تعداد13 ؍ ہزار883؍ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب 8706؍ مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد کل ریاست کے مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا۔ اس طرح اب تک2؍ لاکھ21؍ ہزار944؍ افراد کورونا وائر س سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
فی الحال مہا راشٹر بھر میں ایک لاکھ47؍ ہزار592؍ کورونا مریضوں کا علاج جا ری ہے۔ مہاراشٹر میں اب تک19؍ لاکھ25؍ ہزار399؍ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ کَل 7؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کا تعلق شہر کے سِلک ملز کالو نی ‘ جٹواڑہ ‘ پنڈلک نگر ‘ بھائو سنگھ پو را اور جئے بھوا نی نگر علاقوں سے ہے۔ اِس کے علا وہ سِلّوڑ تعلقے میں بھی کَل ایک مریض نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔بیڑ ضلعے کے کھام کھیڑ کے رہنے والے 65 ؍ سالہ مریض کی بھی کل علاج کے دوران اورنگ آ باد میں موت ہو گئی ۔ اِن اموات کے بعد اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا وائرس سے مرنیوالوں کی تعداد449 ؍ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کَل اورنگ آ باد ضلعے میں214 ؍ کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔اِن میں24؍ مریض شہر سے ہیں اور30؍ مریضوں کا اِنٹری پوائنٹس پر پتہ لگا یا گیا ۔ اِسکے علا وہ مو بائل ٹیمیوں نے 46 ؍ افراد میں کو رو نا وائرس کی تصدیق کی۔ وہیں 114؍ مریض اورنگ آ باد کے دیہی علاقوں سے ہیں۔
اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 13 ؍ہزار252 ؍ ہوچکی ہے۔
اِن میں8953؍ مریض ٹھیک ہو کر گھر جا چکے ہیں اور فی الحال 3850؍ مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں گزشتہ کَل 3؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ مر نے والوں میں جالنہ شہر کے75 ؍ سالہ بزرگ ‘ عنبڑ تعلقے کی59؍ سالہ خا تون اور منٹھا تعلقے کے 58؍ سالہ شخص شامل ہیں۔ جالنہ ضلعے میں اب تک63؍ لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہو چکی ہے۔
اِس بیچ کل جالنہ ضلعے میں مزید32؍ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اِن میں جا لنہ شہر سے
17؍ دیہی علاقوں سے 11؍ اور بلڈھا نہ ضلعے کے رہنے والے4؍ افراد شامل ہیں۔ اِس طرح جالنہ ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی کُل تعداد 1982؍ ہو گئی ہے۔ اِس تعداد میں1262؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور584؍ لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں کَل 2؍ کورونا مریضوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اِن میں ناندیڑ شہر کے کوثر نگر علاقے کے چو نا بھٹّی کی رہنے والی 36؍ سالہ خا تون شامل ہے۔ اِس کے علا وہ دیگلور تعلقے کے شاہ پور کی رہنے والے65؍ سالہ شخص نے بھی کَل کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوائی ۔
دوسری جانب ناندیڑ ضلعے میں کَل 66؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اِن میں پر بھنی کے رہنے والے 4 ؍ افراد کو بھی کَل ناندیڑ میں کورونا پازیٹیو پا یا گیا۔ کَل پائے گئے 66؍ مریضوں میں ناندیڑ شہر سے25؍ مُکھیڑ تعلقے سے10 ؍ دیگلور سے15 ؍ ناندیڑ تعلقے سے5؍نائیگائوں سے 3 ؍ حد گائوں اور بِلو لی سے 2-2؍ اور قندھار ‘ سون کھیڑ اور ار دھا پور سے ایک ایک مریض شامل ہے۔ ناندیڑ ضلعے میں کَل ایک دِن میں47؍ افراد کو صحت یاب قرار دے کر اسپتال سے رخصت کیا گیا۔
***** ***** *****
عثمان آ باد ضلعے کے عمر گہ تعلقے میں کَل ایک 60 ؍ سالہ شخص کی کورونا وائر س کے علاج کے دوران موت ہو گئی۔
اِ س موت کے بعد عثمان آ باد ضلعے میں کورونا وائر س سے مر نے والوں کی تعداد39؍ ہو گئی ہے۔
وہیں کَل عثمان آ باد ضلع میں47 ؍ کورونا پا زیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا۔ اِن میں عمر گہ تعلقے سے21 ؍ تلجا پور تعلقے سے9 ؍ کلمب سے7؍ واشی سے6؍ عثمان آ باد تعلقے سے2؍ اور پرنڈا اور لو ہار تعلقے سے ایک ایک مریض شامل ہے۔عثمان آ باد میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی کُل تعداد 708؍ تک جا پہنچی ہے۔
اِن میں465؍ افراد ٹھیک ہو چکے ہیں اور فی الحال 208؍ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے دوسرے شہر پر بھنی میں گزشتہ روز 15 ؍ لوگوں کو کورونا پازیٹیو پا یا گیا۔ اِن میں سیلو سے
5 ؍ پر بھنی اور پالم سے 3-3؍ اور پو رنا ‘ گنگا کھیڑ ‘ جِنتور اور ہنگو لی ضلعے کے سین گائوں تعلقے کے کوڑ سا کا
ایک -ایک مریض شامل ہے۔ پر بھنی ضلعے میں اب تک532 ؍ افراد کو رونا پا زیٹیو پائے گئے ہیں جن میں سے
256؍ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روزہ13؍ افراد کو پر بھنی ضلع اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ پر بھنی ضلعے میں اب تک24؍ لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہو چکی ہے۔
اِس دوران گنگا کھیڑ میں جاری کر فیو کو29؍ جولائی کی رات 12؍ بجے تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ ضلع کلکٹر دیپک موگلیکر نے اِس بارے میں کَل سر کاری حکم نا مہ جاری کیا۔
***** ***** *****
مہا راشٹر کی راجدھا نی ممبئی شہر میں کَل ایک دِن میں 1021؍ کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ اِس انکشاف کے بعد ممبئی میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 10؍ ہزار182؍ ہو گئی ہے۔ وہیں کَل دِن بھر میں ممبئی میں39 ؍ لوگوں کی کورونا وائر س سے موت ہو گئی۔ پونے شہر میں کَل ایک دِن میں
1160؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا اور 16 ؍ لوگوں نے اپنی جان گنوائی۔
***** ***** *****
کانگریس نے مرکزکی بی جے پی حکو مت پر اقتدار کا غلط استعمال کرنے اور پیسے کا غلط استعمال کرکے ریاستوں میں اپو زیشن جماعتوں کی حکو متیں گرا نے کا الزام لگا یا ہے۔ کانگریس نے مرکزی حکو مت کے خلاف کَل ملک بھر میں احتجاج کیا۔ ممبئی میں راج بھون کے داخلی در وازے کے باہر مظا ہرین نے مرکزی حکو مت کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی۔ کانگریس کے ریاستی قائدین نے اِس احتجاج کی قیادت کی ۔ مظا ہرین کا کہنا تھا کہ راجستھان میں جاری اقتدار کی رسہ کشی کے پیچھے بی جے پی کی سازش کار فر ما ہے۔
***** ***** *****
فلم اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور اُن کی بیٹی آ رادھیا کو کورونا وائر س سے صحت یاب ہو نے کے بعد کل ممبئی میں اسپتال سے چھٹی دیدی گئی۔ اِن دو نوں کو17 ؍ جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ابھیشیک بچن نے ٹوئیٹر پر یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ وہ اور اُن کے والد امیتابھ بچن فی الحال اسپتال میں ہیں اور اپنا علاج کر وا رہے ہیں۔
***** ***** *****
اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے...
٭
مراٹھا ریزر ویشن معاملے پر 25؍ اگست کو سپریم کورٹ میںہو گی سنوائی۔
عرضی کو آئینی بینچ کو سونپنے سے متعلق ہو سکتا ہے فیصلہ
مراٹھا ریزر ویشن معاملے پر 25؍ اگست کو سپریم کورٹ میںہو گی سنوائی۔
عرضی کو آئینی بینچ کو سونپنے سے متعلق ہو سکتا ہے فیصلہ
٭
کورونا وائرس سے نمٹنے کی دوا تیار ہو نے تک‘ ضروری جسمانی دوری رکھنے‘ ہاتھ دھو تے رہنے اور ماسک کا استعمال جاری رکھنے کی وزیر اعظم کی اپیل‘ کہا یہ طریقے اِس لڑائی میں ہتھیار کا کام کریں گے
٭
مرکزی حکو مت نے چین کے مزید47؍ موبائل ایپس پر لگائی پا بندی۔
اور
٭
اورنگ آ باد میں کَل ایک دِن میں ہوئی 7 ؍ کورونا مریضوں کی موت۔
آکاشوانی سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment