Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 29 July 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 29 July 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
ریاستی مقننہ کا مانسون اجلاس آئندہ7؍ ستمبر سے شرو ع ہو گا
٭
ریاستی تعلیمی بورڈ کی جانب سے آج ظاہر کیا جائے گا دسویں جماعت کے امتحان کا نتیجہ
٭
ریاست بھر میں مزید7؍ ہزار717؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر
282؍ مریضوں کی علاج کے دوران ہوئی موت
٭
اورنگ آ باد ضلعے میں9؍ ناندیڑ میں10؍ بیڑ میں 2؍ جالنہ ‘ لاتور ‘ عثمان آ باد اور پر بھنی میں ایک ایک کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے
اور
٭
ریاستی سر کا ری ملازمین کی مارچ مہینے کی بقیہ تنخواہ گنیش اُتسو سے قبل ادا کرنے کا ریاستی حکو مت کافیصلہ
٭
ریاستی سر کا ری ملازمین کی مارچ مہینے کی بقیہ تنخواہ گنیش اُتسو سے قبل ادا کرنے کا ریاستی حکو مت کافیصلہ
اب خبریں تفصیل سے....
ریاستی مقننہ کا مانسون اجلاس آئندہ7؍ ستمبر سے شروع ہو گا۔ اسمبلی امور سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے کل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ یہ اجلاس آئندہ 3؍ اگست سے شروع ہونے والا تھا تاہم کورونا وائرس کی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے اِسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
اِسی دوران شیو سنگرا تنظیم کے صدر رکن اسمبلی ونائک میٹے نے اسمبلی امور سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں مراٹھا ریزر ویشن کے موضوع پر 2؍ روزہ خصو صی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ریاستی مقننہ کا مانسون اجلاس آئندہ7؍ ستمبر سے شروع ہو گا۔ اسمبلی امور سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے کل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ یہ اجلاس آئندہ 3؍ اگست سے شروع ہونے والا تھا تاہم کورونا وائرس کی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے اِسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
اِسی دوران شیو سنگرا تنظیم کے صدر رکن اسمبلی ونائک میٹے نے اسمبلی امور سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں مراٹھا ریزر ویشن کے موضوع پر 2؍ روزہ خصو صی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
***** ***** *****
ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے مارچ2020 میں لیے گئے دسویں جماعت کے امتحان کا نتیجہ آج دو پہر ایک بجے ظاہر کیا جائے گا۔ اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ نے کل ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے یہ اطلاع دی ۔ متعلقہ طلبہ بورڈ کی ویب سائٹ www.maha result .nic .in یا www. ssc result .mkcl .org پر اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔
***** ***** *****
ممبئی عدالتِ عظمیٰ نے ریاستی حکو مت سے پو چھا ہے کہ اُس نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کر رہے نجی ہسپتا لوں میں پی پی ای کٹس اور دیگر طبی آلات کے استعمال کی مد میں مریضوں سے زیادہ فیس وصول کر کے اُن کا معاشی استحصال تو نہیں کیا جا رہا ہے اِس بات کی تسلی کرنے کے مقصد سے ریگیو لیٹری میکانزم تیا ر کیا ہے یا نہیں۔ پی پی ای کِٹس اور دیگر طبی آلات کے لیے نجی ہسپتالوں میںزیادہ فیس وصول کیے جانے کے خلاف داخل کی گئی مفاد ِ عامہ کی ایک در خواست پر عدالت میں سماعت کی گئی۔ عدالت نے اِس معاملے میں حکو مت اور پٹیشن میں ذکر کئے گئے ہسپتالوں کو حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اِس معاملے کی اگلی سنوائی 7؍ اگست کو ہو گی۔
***** ***** *****
ریاست میں گزشتہ روز مزید7 ؍ ہزار 717؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3؍ لاکھ 19؍ ہزار440؍ ہو چکی ہے۔ جبکہ کل282؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ ریاست بھر میں کورونا وائرس کے سبب اب تک 14؍ ہزار 165؍ جانیں جا چکی ہیں۔
دوسری جانب ریاست میں کل 10؍ ہزار333؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد شفایاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے ۔ ریاست بھر میں اب تک2؍ لاکھ32؍ ہزار277؍ افراد علاج کے بعد کورونا وائر س سے نجات پاکر صحت یاب ہو چکے ہیں اور فی الحال ریاست میںایک لاکھ44؍ ہزار694؍ کورونا مریضوں کا
علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے اپنے ملازمین کی مارچ مہینے میں کاٹی گئی تنخواہ گنیش اُتسو سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اِس خصوص میں سر کاری حکم نامہ گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ اِس کے مطا بق رواں ماہ کی تنخواہ کا بل خزانچی سے منظور کروانے کے بعد مارچ مہینے کی بقیہ تنخواہ کا بل پیش کرنے کے احکا مات دئے گئے ہیں۔ اِس میں عوامی نمائندے اور عہدیداروں کو بقیہ 60؍ فیصد ‘ اول اور دوم زمرے کے سر کاری ملازمین کو50؍ فیصد جبکہ سوم زمرے کے ملازمین کو 25؍ فیصد بقیہ تنخواہ ملے گی۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں کَل 10؍ کورونا متاثرین کی علاج کے دوران موت واقع ہو گئی ۔ اِس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا وائر س کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد 70؍ ہو گئی ہے۔ اِسی دوران ضلعے میں کل مزید134؍ افراد کورونا وائرس کے نر غے میں آگئے۔ اِس کے بعد ناندیڑ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کرایک ہزار528؍ ہو گئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز ناندیڑ میں30؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پاکر صحت یاب ہو گئے لہذا اُنھیں دواخانے سے رخصت کر دیا گیا۔ ناندیڑ میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین میں سے 770؍ افراد علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے ہیں اور ابھی ناندیڑ میں677؍ کورونا مریض زیر علاج ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں گزشتہ روز9 ؍ کورونا متاثرین دوران علاج وفات پاگئے۔ جبکہ مزید117؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں ۔ اِس اضا فے کے بعد ضلعے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوںکی مجموعی تعداد بڑھ کر 13؍ ہزار369؍ ہو گئی ہے۔
اِن میں سے458 ؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے جبکہ 9؍ ہزار338؍ افراد علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اِن میں گزشتہ روز شفا یاب ہو نے والے 385؍ افراد بھی شامل ہیں ۔ فی الحال اورنگ آ بادمیں3؍ ہزار575؍ کورونا متاثرین زیر علاج ہے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں گزشتہ روز 2؍ کورونا مریض علاج کے دوران وفات پا گئے ۔ جبکہ مزید37؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر652؍ ہو گئی ہے ۔
***** ***** *****
جالنہ شہر میں کَل ایک کورونا مریض علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ ضلعے میں کورونا وائرس کے سبب اب تک64؍ اموات ہو چکی ہیں۔
اِسی دوران جالنہ میں کل مزید74؍ کورونا مریض پائے گئے۔ اِس اضا فے کے بعد ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2؍ ہزار54؍ہو چکی ہے۔
دوسری جانب علاج کے بعد کل شفایاب ہو جانے والے65؍ افراد کو دوا خانے سے چھٹی دیدی گئی۔
اور اب جالنہ میں580؍ کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
لاتور میں گزشتہ کل ایک کورونا مریضہ کا علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ ضلعے میں اب تک کورونا وائر س کے سبب 83؍ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اِسی دوران لاتور میں کل مزید81؍ کورونا مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا۔ اِس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک ہزار786؍ ہو چکی ہے۔ اِن میں سے ایک ہزار73؍ افراد علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں اور فی الحال لاتور میں 483؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
عثمان آ باد میں بھی گزشتہ روز ایک کورونا مریض علاج کے دوران چل بسا۔ عثمان آ باد میں اب تک 40 ؍ افراد کورونا وائرس کے شکار ہو چکے ہیں۔
اِسی دوران ضلعے میں کَل مزید66؍ کورونا مریض پائے گئے۔ اِس کے ساتھ ہی عثمان آ باد میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر729؍ ہو گئی۔ اِن میں سے علاج کے بعد اب تک 465؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔ اور فی الحال عثمان آ باد میں 224 ؍ کورونا متاثرین کا علاج جا ری ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع سرکاری ہسپتال میں زیر علاج 88 ؍ سالہ کورونا مریضہ کی کل علاج کے دوران وفات ہو گئی۔ ضلعے میں اب تک کورونا وائر س سے متاثرہ 25 ؍ افراد علاج کے دوران فوت ہو چکے ہیں۔
اِسی دوران ضلعے میں کل مزید30؍ کورونا مریضوں کی نشاندہی ہوئی۔ جس کے بعد پر بھنی میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر562؍ ہو گئی ہے۔ جبکہ زیر علاج کورونا متا ثرین میں سے کل11 ؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو گئے۔ لہذا اُنھیں دواخانے سے رخصت دیدی گئی ۔
فی الحال پر بھنی میں274؍ کورونا مریضوں کاعلاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں گزشتہ روز مزید10؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ ضلعے میں اب تک 585؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب زیرعلاج مریضوں میں سے کل 13؍ افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے ۔
پر بھنی میں اب194؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مرکزی وفد کی تجویز پر اورنگ آباد ضلعے میں آئندہ ماہ اگست کے دوسرے ہفتے میںسیرو سر وے کیا جائے گا۔ ضلعے میں کورونا وائرس کی وباء کے سبب پیدا ہوئے حالات کا جائزہ لینے اور بہتری کے لیے کیا اقدمات کرنا ضروری ہے یہ جاننے کے مقصد سے یہ سر وے کیا جائے گا۔ ضلع کلکٹر اُدئے چو دھری اور میونسپل کار پوریشن کے منتظم آستِک کمار پانڈے نے شہر یان سے اِس سر وے میں تعا ون کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
حیدر آ باد اسٹیٹ کے آخری نظام مر حوم میر عثمان علی خان کی صاحب زادی بشیر انساء بیگم کل حیدر آ باد میں انتقال کرگئیں ۔ وہ93؍ برس کی تھیں۔ مرحوم میر عثمان علی خان کے نواسے نواب نجف علی خان نے بتا یا کہ مرحومہ کا انتقال طبعی موت کے باعث ہوا ہے۔
***** ***** *****
آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک مر تبہ پھر سن لیجیے۔۔۔۔
٭
ریاستی مقننہ کا مانسون اجلاس آئندہ7؍ ستمبر سے شرو ع ہو گا
٭
ریاستی مقننہ کا مانسون اجلاس آئندہ7؍ ستمبر سے شرو ع ہو گا
٭
ریاستی تعلیمی بورڈ کی جانب سے آج ظاہر کیا جائے گا دسویں جماعت کے امتحان کا نتیجہ
٭
ریاست بھر میں مزید7؍ ہزار717؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر
282؍ مریضوں کی علاج کے دوران ہوئی موت
٭
اورنگ آ باد ضلعے میں9؍ ناندیڑ میں10؍ بیڑ میں 2؍ جالنہ ‘ لاتور ‘ عثمان آ باد اور پر بھنی میں ایک ایک کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے
اور
٭
ریاستی سر کا ری ملازمین کی مارچ مہینے کی بقیہ تنخواہ گنیش اُتسو سے قبل ادا کرنے کا ریاستی حکو مت کافیصلہ
٭
ریاستی سر کا ری ملازمین کی مارچ مہینے کی بقیہ تنخواہ گنیش اُتسو سے قبل ادا کرنے کا ریاستی حکو مت کافیصلہ
علاقا ئی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭
٭٭٭٭
ایودھیا میں با بری مسجد انہدام معاملے میں مرکزی تفتیشی اِدارےCBIکی خصو صی عدالت نے معاملے کے31؍ ملزمان کے بیا نات درج کر نے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ 31؍ ملزمان کی فہرست میں درج آخری ملزم شیو سینا کے سابق رکن پارلیمنٹ ستیش پر دھان نے کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اپنا بیان قلمبند کر وا یا۔پی ٹی آئی کی خبر کے مطا بق پر دھان نے عدالت کو بتا یا کہ اِس معاملے میں وہ بے قصور ہیں اور سیاسی انتقال لینے کے لیے اُن کا نام اِس معاملے میں گھسیٹا گیا ہے۔
اِس معا ملے کے ایک ملزم او پر کاش پانڈے کا تا حال پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ اُن کے افراد خانہ کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے تقریبا16 ؍ برس پہلے سنیاس لے لیا تھا اور تب سے اُن کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
خیال رہے کہ عدالت ِ عالیہ کی ہدایت پر31؍اگست سے قبل اِس معاملے کی سماعت مکمل کرنے کے مقصد سے CBI کی خصوصی عدالت اِس معاملے کی ہر روز سماعت کر رہی ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے شعبہ صحت کو ایلوپیتھی‘ ہو میو پیتھی‘ آ یور ویدِک اور یو نا نی ادویات کے ماہرین کے ساتھ غور و خوص کر کے کورونا وائرس کے انفکشن کے علاج کے لیے مشتر کہ طریقہ علاج در یافت کرنے کی ہدایت دی ہے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment