Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 27 July 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 27 July 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے سر خیوں پر ایک نظر...
٭
ممبئی سمیت ملک کے تین جدید ترین کورونا وائرس جانچ مراکز کا وزیر اعظم کے ہاتھوں آج افتتاح
٭
وزیر اعظم نے من کی بات پرو گرام کے ذریعے کورونا سے محتاط رہنے کی اپیل کی ۔
٭
لاک ڈائون کے دوران ریاست میں ساڑھے ستراہ ہزار سے زائد افراد کوملا روز گار ۔ کہا ریاستی وزیر نواب ملک نے
٭
ریاست میں کل کورونا وائر س کے 9؍ ہزار431؍ نئے معاملے درج۔ 267؍ کی موت
٭
کورونا سے اورنگ آ باد ضلعے میں6‘ عثمان آ باد میں3‘ پر بھنی اور لاتور میں2-2؍ جبکہ ناندیڑ اور جالنہ میں ایک ایک مریض کی موت
٭
دودھ کی پیدا وار کرنے والے کسا نوں کے مطا لبات کی تکمیل کے لیے بی جے پی اتحاد کی جانب سے یکم اگست کو ریاست گیر احتجاج کا اعلان
اور
٭
ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں یکم اگست سے داخلوں کا آغاز
٭
ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں یکم اگست سے داخلوں کا آغاز
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعظم نریندر مودی آج مہا راشٹر ‘ اُتر پر دیش اور مغر بی بنگال میں
(ICMR) Indian Concil of Medical Research کے جدید ترین طبی جانچ مراکز کا افتتاح کریں گے۔ یہ افتتاح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ اِن طبی جانچ مراکز میں ممبئی کا
National Institute of Reprotective Health Research نوئیڈا کا کینسر کی روک تھام کے لیے قائم کیا گیا قومی اِدارہ اور کولکاتا کا آنتوں کی بیماریوں کی روک تھام اور تحقیق کا قومی اِدارہ شامل ہے۔
اِن مراکز سے ملک میں کورونا وائرس کی جانچ کی صلاحیت میں اضا فہ ہوگا اور جلد تشخیص اور علاج میں مدد ملے گی۔ اِن طبی مراکز کو عوام کے نام وقف کرنے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے ‘ اُتر پر دیش کے وزیر اعلیٰ یو گی آ دِتیہ ناتھ اور مغر بی بنگا ل کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی اور مر کزی وزیر صحت ڈاکٹر ہر ش ور دھن موجود رہیں گے۔ ممبئی کے طبی مراکز میں کورونا کے ایک ہزارٹیسٹ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ چو نکہ طبی جانچ مکمل طور پر خود کار نظام کے ذریعے ہو گی ‘ لہذا انسانی مدا خلت کم ہو گی اور جانچ رپورٹ زیادہ قابل اعتماد ہو گی اِن مراکز میں COVID-19؍ کے علا وہ Hepatitis B ‘ سر طان ‘ ملیر یا ‘ ڈینگو اور دیگر امراض سے متعلق طبی جانچ کی سہو لتیں دستیاب رہے گی۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ اب تک ٹلا نہیں ہے۔ اور یہ کئی مقامات پر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اِس خصوص میں عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ وہ کل آکاشوانی سے نشر کیے جانے والے پر وگرام ’’ من کی بات ‘‘ کے ذریعے عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا ملک میں کورونا وباء سے شفا یاب ہونے والوں کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں کا فی بہتر ہے۔ اُنہوں نے بتا یا کہ ملک میں کورونا سے مر نے والوں کی تعداد دیگر ممالک کی بہ نسبت کم ہے۔ وزیر اعظم نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں کئے جانے والے نئے اقدامات کی تعریف کی ہے۔اُنھوں نے اِس وقعے پر ملک کی افواج کا حوصلہ پست کرنے والا کوئی بھی کام نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اُنہوں نے کل کار گل فتح دن کی منا سبت سے شہید جوانوں اور اُن کا مائوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نے یکم اگست کو لوک ما نیہ تلک کی صد سا لہ بر سی کی منا سبت سے اُنہیں یاد کیا اور کہا کہ تلک کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
***** ***** *****
فروغ ِ ہنر مندی کے ریا ستی وزیر نواب ملک نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران ریاست میں ساڑھے 17؍ ہزار سے زائد افراد کو روز گار ملا ہے۔ گزشتہ تین مہینوں میں فروغ ِ ہنر مندی محکمے نے مختلف اضلاع میں24؍ پنڈت دین دیال اُپا دھیائے روز گا ر میلوں کا انعقاد کیا تھا۔ ساتھ ہی اب تک ملا زمت کے متلا شی ایک لاکھ72؍ ہزار165؍ افراد نے حکو مت کی مہا سوئم ویب سائیٹ پر اندراج کیا ہے۔ وزیر موصوف نے صنعتکار وں سے اِس ویب سائیٹ پر موجود معلو مات سے فائدہ اُٹھا نے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں گزشتہ روز مزید9؍ ہزار431؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر3؍ لاکھ75؍ ہزار799؍ ہو چکی ہے۔ جبکہ کل 267؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔
دوسری جانب 6؍ہزار44؍ افراد علاج کے بعد کل صحت یا ب ہو کر گھر لوٹ گئے۔ فی الحال ریاست میں ایک لاکھ48؍ ہزار 601؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے میں کَل 6؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کرگئے ۔ اِن اموات کے بعد ضلعے میں کورونا وائرس کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد 443؍ ہو گئی ہے۔ اِسی دوران اورنگ آ باد ضلعے میں کل مزید130؍ افراد کورونا وائر س کی زد میں آ گئے اِس اضا فے کے ساتھ ہی اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 13؍ ہزار38 ؍ ہو چکی ہے۔
دوسری جانب 377؍ افراد علاج کے بعد کل شفا یاب ہو کر گھر لوٹ گئے ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں اب تک8؍ ہزار536 ؍ افراد علاج کے بعد کورونا وائرس سے نجات پاکر صحت یاب ہو گئے ہیں اور فی الحال ضلعے میں4؍ ہزار59؍ کورونا مریض زیر علاج ہے۔
***** ***** *****
عثمان آ باد ضلعے میں کل کورونا سے 3؍ مریضوں کی موت ہو گئی۔ ضلعے میں اب تک اِس وباء سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 38 ؍ ہو چکی ہے۔ ضلعے میں کل اِس بیماری کے24؍ نئے مریض سامنے آئے۔ جس میں عثمان آ بادشہر کے15؍ عمر گہ تعلقے کے3؍ تلجا پور کے5؍ اور کڑمب کے بارشی میں زیر علاج ایک 47؍ سالہ خا تون شامل ہے ۔ ضلعے میں کورونا متاثریں کی تعداد اب 657؍ ہو چکی ہے۔ جس میں سے 422 ؍ مریض شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔ ضلعے میں فی الحال 197؍ مریض زیر علاج ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں کورونا سے کل2؍ مریض ہلاک ہو گئے۔ ضلعے میں اب تک23 ؍ افراد اِس وباء سے وفات پاچکے ہیں۔ ساتھ ہی کل 17؍ نئے مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد ضلعے میں کورونا متاثرین کی کل تعداد517؍ ہو چکی ہے۔ ضلع میں کل 6؍ افراد اِس بیماری سے شفا یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی کُل تعداد239؍ ہو چکی ہے جبکہ 255 ؍ اب بھی زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں کل2؍ کورونا مریض علاج کے دوران فوت ہو گئے۔ جس کے بعد ضلع میں اِس وباء سے مر نے والوں کی تعداد74 ؍ ہوچکی ہے۔ ساتھ ہی ضلع میں کل کورونا کے 68؍ نئے مریض پائے گئے۔ ضلع میں اِس بیماری کے متاثرین کی کُل تعداد ایک ہزار584؍ہو چکی ہے۔ اِسی کے ساتھ اب تک
967؍ مریض ضلع میں اِس بیماری کو شکست دے چکے ہیں ۔ محکمۂ صحت نے بتا یا کہ اب تک12 ؍ ہزار
591؍ کورونا طبی جانچ ہو چکی ہے۔
***** ***** *****
جالنہ کے گڑ لا گلی علاقے میں کل ایک 60؍ سالہ شخص کی کورونا سے موت ہو گئی۔ جس کے بعد ضلعے میں اِس مر ض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد61؍ ہو چکی ہے۔ کل ضلع میں اِس بیماری کے مزید 185؍ معاملات درج کیے گئے ۔ اب کورونا متاثرین کی کل تعداد986؍ ہو چکی ہے۔ علاج کے بعد شفا یاب ہو نے والے67؍ افراد کو کل اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔ جالنہ ضلعے میں اب تک ایک ہزار222؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ575؍ اب بھی زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع کے بھو کر سے تعلق رکھنے والی50 ؍ سالہ خا تون کل کورونا سے ہلاک ہو گئی۔ ضلعے میں اب تک57؍ افراد اِس وباء کی نذر ہو چکے ہیں ۔ ضلعے میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد ایک ہزار
324؍ ہو چکی ہے۔ جن میں سے 21؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد693؍ ہے جبکہ 562؍ مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع میں کل کورونا کے34؍ نئے مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جن میں بیڑ شہرکے19؍ پر لی کے10؍ گیورائی کے6؍ امبا جو گائی 5 ؍ اور ماجل گائوں کے 2 ؍ مریض شامل ہے۔ ضلعے میں اب کورونا متاثرین کی کُل تعداد583؍ ہو چکی ہے۔ جس میں سے نصف صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں اور 283؍ اب بھی زیر علاج ہیں۔ ضلعے میں اب تک24 ؍ مریض اِس بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں بھی کل کورونا مرض کے دو متاثرین سامنے آئے۔ جن میں سین گائوں اور بسمت کی ایک ایک خاتون شامل ہے۔ ضلعے میں اِس بیماری کے 558؍ مریض ہو چکے ہیں ۔ جن میں سے 366؍ شفا یاب ہو چکے ہیں ۔ ضلعے میں کل 8؍ افراد کو شفا یاب ہو نے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ۔ ساتھ ہی کورنٹائن سینٹر میں زیر علاج توپ خا نہ علاقے کا ایک رہائشی کل فوت ہو گیا۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر بلڈھا نہ ضلعے میں21؍ اگست تک لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔ لاک ڈائون میں اضا فے کے ساتھ ساتھ ہر سنیچر اور اتوار کی طرح کل اور پر سوں ضلع کلکٹر کے حکم کے مطا بق کر فیو کے نفاذ پر سختی سے عمل در آ مد کیا گیا۔ کر فیو کی خلاف ور زی کرنے والے کم و بیش100؍ سے زائد افراد کے خلاف پولس نے قا نو نی کار وائی کی۔
***** ***** *****
شولا پو رکے سر کاری اسپتال میں کل کورونا وائرس کے علاج کے لیے تمام سہو لیات سے آ راستہ 120؍ بستروں پر مشتمل نئے وارڈ کا افتتاح ضلع کے نگراں وزیر دتا ترے بھر نے ارکان اسمبلی پر نیتی شندے اور یشونت مانے کی خصو صی موجود گی میں کیا گیا۔ اِس موقعے پر ضلع کے سر کا ری اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ ICU کے لیے20؍ بستروں کی سہو لت فراہم کرنے کی اطلاع بھی دی گئی۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کی جانب سے دودھ کی پیداوار کرنے والوں کے مطا لبات نا منظور کرنے کے بعد بی جے پی ‘ ریت کرانتی ‘ RPI آٹھولے گروپ ‘ راشٹر یہ سماج پارٹی اور شیو شنگرام اتحاد کی جانب سے یکم اگست کو ریاست گیر احتجا ج کیا جائے گا۔ اِن اتحا دی جماعتوں کے کل منعقد کئے گئے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ یہ اطلاع بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری اور رکن اسمبلی سجیت سنگھ ٹھا کر نے دی ۔ اتحاد کی جانب سے تیقن دیا گیا ہے کہ یہ احتجاج مکمل طور پر پُر امن ہو گا۔ اِس تحریک کے ذریعے مطا لبہ کیا جائے گا کہ حکو مت دودھ کی پیدا وار کرنے والے کاشتکاروں کو براہ راست اپنے بینک کھا توں میں
10؍ روپئے فی لیٹر سبسیڈی اور دودھ پائو ڈر کی پیدا وار پر فی کل 50؍ روپئے رعایت دے ساتھ ہی گائے کے دودھ کا نر خ 30؍ روپئے فی لیٹرکیاجائے ۔
***** ***** *****
امداد با ہمی کے ریاستی وزیر بالا صاحیت تھو رات نے کہا ہے کہ رواں برس مارکیٹنگ شعبے نے
219؍ کروڑ49؍ لاکھ کوئنٹل کپاس کی خریدی کی ہے اور یہ گزشتہ ایک دہائی کی سب سے بڑی خریدی ہے۔ ریاست میں2019-20 کے ہنگام کے دوران44؍ لاکھ30؍ ہزار ہیکٹر پر کپاس اُگائی گئی تھی۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ بین الاقوامی بازار میں کپاس کی قیمت کے سبب ملکی اور ریاستی سطح پر کپاس کی قیمتیں کم ہو گئی ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتا یا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو اور اِس سے کپڑا ساز ی صنعت پر پڑ نے والے اثرات کے باعث بازار میں خانگی خریداروں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں واقع ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیور سٹی میں آئندہ یکم تا20؍ اگست کے دوران مختلف کورسیسز میں آن لائن داخلے دئے جائیں گے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یولے نے یہ ہدایت جا ری کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گریجویشن کے سال ِ آخر کے امتحانات کا معاملہ زیر عدالت ہے۔ تا ہم طلباء کے گزشتہ برس کے اوسط نمبرات کے مطا بق Resultتیار کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
آخر میںخاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر
٭
ممبئی سمیت ملک کے تین جدید ترین کورونا وائرس جانچ مراکز کا وزیر اعظم کے ہاتھوں آج افتتاح
٭
وزیر اعظم نے من کی بات پرو گرام کے ذریعے کورونا سے محتاط رہنے کی اپیل کی ۔
٭
لاک ڈائون کے دوران ریاست میں ساڑھے ستراہ ہزار سے زائد افراد کوملا روز گار ۔ کہا ریاستی وزیر نواب ملک نے
٭
ریاست میں کورونا وائر س کے کل 9؍ ہزار431؍ نئے معاملے درج۔ 267؍ کی موت
٭
کورونا سے اورنگ آ باد ضلعے میں6‘ عثمان آ باد میں3‘ پر بھنی اور لاتور میں2-2؍ جبکہ ناندیر اور جالنہ میں ایک ایک مریض کی موت
٭
دودھ کی پیدا وار کرنے والے کسا نوں کے مطا لبات کی تکمیل کے لیے بی جے پی اتحاد کی جانب سے یکم اگست کو ریاست گیر احتجاج کا اعلان
اور
٭
ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں یکم اگست سے آن لائن داخلوں کا آغاز
اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
٭٭٭٭
٭
ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں یکم اگست سے آن لائن داخلوں کا آغاز
اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment