Thursday, 26 November 2020

  Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 26 November 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۶ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  نومبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭

کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پس منظر میںمرکزی حکو مت نے جاری کیئے نئے رہنما خطو ط‘ نئے ضابطے ایک دسمبر سے 31؍ دسمبر تک نافذ رہیں گے

٭

مہاراشٹر حکو مت نے جاری تعلیمی سال کے لیےS-EBC  ریزر ویشن کے بغیر داخلوں کا عمل مکمل کرنے کا لیا فیصلہ‘ بی جے پی نے کی تنقید

٭

دیہی تر قیاتی کے ریاستی وزیر حسن مشرِف نے خیراتی اسپتالوں میں10؍ فیصد مریضوں کا مفت علاج کرنے کی دی ہدایت

 اور

٭

ملک بھر کی10؍ مزدور تنظیموں نے آج قومی سطح کے بند کا کیا اعلان‘ مہاراشٹر حکو مت نے بند میں شامل ہونے والے ملازمین کے خلاف کار وائی کا دیا انتباہ



  اب خبریں تفصیل سے....

کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پس منظر میں مرکزی وزارتِ داخلہ نے کَل نئے رہنما خطو ط جاری کئے ۔ وزارتِ داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور روزمرہ کے کام کاج پر قا بو پاتے ہوئے ہجوم کو ٹالنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ عوام سے بھی ماسک کا استعمال کرنے‘ بار بار ہاتھ دھو تے رہے اور ضروری جسما نی دوری بنا ئے رکھنے جیسے بنیادی اصولوں پر عمل کر نے کی اپیل کی گئی ہے۔حکم نا مے میں کہا گیا ہے کہ ریاستیں اور مرکزکے زیر انتظام علاقے اب مرکزی حکو مت سے پیشگی اجازت لیے بغیر لاک ڈائون نہیں لگا سکتے۔ اِس کے علا وہ ممنوعہ علاقوں یعنیContainment Zone  میں ہی ضروری خد مات جاری رہ سکتی ہیں جس کے لیے  بھی اجازت حاصل کر نی ہو گی۔ ساتھ ہی کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے بنائے گئے ضابطوں پر عمل آ وری کو یقینی بنا نے کی ذمہ داری پولس اور مقامی خود مختار اِداروں کے افسران پر سونپی گئی ہے۔رہنما خطوط کے مطا بق میڈیکل ایمر جنسی کے علا وہ کسی بھی دوسرے کام کے لیے کوئی ممنوعہ علاقوں سے آمد و رفت نہیں کر سکے گا۔ اِن کے مطا بق کورونا وائرس پازیٹیو مریض کے رابطے میں آئے 80؍ فیصد لوگوں کو پہلے72؍ گھنٹوں میں ڈھونڈ نکالنا ہو گا۔ اِن رہنما خطوط کا اطلاق ایک دسمبر سے31؍ دسمبر کے دوران ہوگا۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر حکو مت نے سال 2020-21؁ کے تعلیمی سال کے داخلوں کا عمل سماجی اور تعلیمی پسماندہ طبقات یعنی S-EBC    زمرے کے ریزر ویشن کے بغیر مکمل کرنے کا فیصلہ لیاہے۔ اِس بارے میں سر کاری حکم نا مہ کَل جا ری کیا گیا۔ واضح ہو کہ مراٹھا ریزر ویشن پر سپریم کورٹ کی جانب سے عبور ی روک لگائے جا نے کے بعد سے داخلوں کا عمل ٹھپ ہو گیا تھا۔ حکم نا مے  میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مراٹھا ریزر ویشن پر روک لگا ئے جا نے کے حکم سے پہلے ہوئے داخلے بر قرار رہیں گے۔تاہم 9؍ستمبر2020؁ سے پہلےS-EBC زمرے کے تحت داخلوں کی در خواست دے چکے لیکن ابھی تک داخلہ نہ لینے والے S-EBC طلباء کو اوپن کیٹیگری کے تحت داخلے دیئے جا ئیں گے۔ مراٹھا رزرویشن پر لگی عبوری  روک ہٹائے جانے کی در خواست پر فیصلہ آ نے تک یہ طریقہ جاری رہے گا۔ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق کا بینہ کی ذیلی کمیٹی کے صدر اور  ریاستی وزیر اشوک چو ہان نے واضح کیا کہ طلباء کے تعلیمی نقصان کو ٹا لنے کے لیے حکو مت نے داخلہ جاتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔چوہان نے مزید کہا کہ ریاست میں بڑے پیما نے پر داخلوں کے لیے سیٹس دستیاب ہیں لہذا S-EBC زمرے کے طلباء اوپن کیٹیگری کے تحت داخلے لے سکتے ہیں۔

***** ***** ***** 

دوسری جانب اپو زیشن جماعت بی جے پی نے  S-EBC  کے طلباء کو اوپن کیٹیگری کے تحت داخلے دینے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے کَل کو لہا پور میں اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ ریاستی حکو مت قا نون کے ما ہرین سے صلاح مشورے کے بغیر فیصلے کر رہی ہے۔ پاٹل نے کہا کہ موجودہ حکو مت کسی بھی معاملے پر غور و خوص کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔

***** ***** ***** 

مرکزی کا بینہ نے لکشمی وِلاس بینک کو DBS بینک اِنڈیا لمیٹیڈ میں ضم کرنے کے فیصلے کو منظوری دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کَل ہوئے کابینی اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اِس فیصلے کے بعد کھاتے دار بینک سے بِنا کسی مقررہ حد کے رقم نکال سکیں گے۔ برِکس ممالک کے ساتھ ثقافتی اور کھیلوے شعبوں میں ہوئے مفا ہمت ناموں کو بھی کَل مرکزی کا بینہ نے منظوری دی۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ہنر مند ی کے فروغ  اور  روز گار محکمے کی مانگ کے مطا بق نو جوانوں کو تر بیت دینے کے لیے خا کہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کَل اِس محکمے کے جائزے کے دوران بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ITI   اِداروں میں جدید تر بیتی مراکز شروع کئے جا ئیں اور ہنر مندی پر مبنی یو نیور سٹی قائم کر نے پر غور کیا جائے۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کے دیہی تر قیات کے وزیر حسن مُشرف نے ریاست میں چل رہے خیراتی اسپتالوں میں

 10؍ فیصد غریب مریضوں کا مفت علاج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اِس بارے میں منعقدہ میٹنگ میں کَل مشرف نے یہ ہدایت دی۔ میٹنگ میں قا نون اور انصاف کے محکمے کی مملکتی وزیر ادِتی تٹکرے بھی شریک تھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ کووِڈ19؍ کی وباء کی وجہ سے دیہی علاقوں کے مریض علاج کے لیے شہروں میں نہیں آ سکے‘ لیکن اب وہ شہروں کا رُخ کر نے لگے ہیں لہذا 

خیراتی اسپتال اُن کی ہر ممکن مدد کریں۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


کسان مخالف اور کامگار مخالف قوانین کی مخالفت میں ملک بھر کی دس مزدور تنظیموں نے آج قو می سطح کے بند کا اعلان کیا ہے۔ اِس بند کو ڈھائی سو سے زیادہ کسان تنظیموں نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ ما تھا ڑی کامگار اور بیڑی کامگار تنظیمیں بھی اِس میں شامل ہوں گی۔

مارکسسٹ کمیونِسٹ پارٹی بھی اِ س بند کی حما یت کر رہی ہے۔ پارٹی کے اورنگ آ باد ضلع کمیٹی کے سیکریٹری بھگوان بھوجنے نے یہ اطلاع دی۔

ریاستی حکو مت کے ملازمین کی تنظیم نے بھی آج علامتیں بند کا اعلان کیا ہے جس کی گزیٹیڈ افسران کی  تنظیم نے بھی حما یت کی ہے۔ اِس بیچ ریاستی حکو مت نے بیان جاری کر تے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ کسی بھی طرح کے بند میں شامل ہونے والے سر کاری اور نیم سر کاری ملازمین کے خلاف کار وائی کی جائے گی۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں6159؍ کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ اِس اضا فے کے بعدر یا ست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی کُل تعداد 17 ؍ لاکھ95؍ ہزار959؍ ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز65؍ مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے۔ اب تک مہا راشٹر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 46؍ ہزار748؍ افراد اپنی جا نیں گنوا چکے ہیں۔

دوسری جانب 4844؍ افراد کو کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد کَل ریاست بھر کے مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا۔ مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس سے 16؍ لاکھ 63؍ ہزار723؍ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 84؍ ہزار464؍ ہے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل 6؍ کورونا مریضوں کی موت درج کی گئی اور408؍ نئے مریضوں کا انکشاف ہوا۔

جالنہ اور ناندیڑ ضلعوں میں2-2؍ مریضوں کی موت ہو گئی۔ اورنگ آ باد اور بیڑ ضلعوں میں ایک ایک مریض نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل111؍ کورونا پازیٹیو افراد پائے گئے۔ جالنہ میں69؍ لاتور میں66؍ ناندیڑ میں58؍ اور بیڑ میں57؍ لوگوں میں کَل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وہیں عثمان آ باد میں28 ؍ اور پر بھنی ضلعے میں19؍ افراد کو کورونا پازیٹیو قرار دیا گیا۔ ہنگولی ضلعے میں کَل کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے مائیکرو بائیو لو جی شعبے میں قائم کی گئی نئی وائرو لو جی لیب کا افتتاح ضلع کلکٹر سنیل چو ہان کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔ اِس لیباریٹری کوICMR کی جانب سے ستمبر2019؁ میں منطوری دی گئی تھی۔ مرکزی حکو مت کی امداد سے بنی اِس لیبا ریٹری میں اب تک ایک لاکھ26؍ ہزار610؍RT-PCR ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد گریجویٹ حلقۂ انتخاب کے لیے ایک دسمبر کو ہونے والی رائے دہی کے حصّے کے طور پر

 80؍ سال سے زیادہ عمر کے 67؍ ووٹروں کے گھر جا کر کَل اُن سے رائے دہی کر وائی گئی ۔ معمر رائے دہندگان نے اِس سہولت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گریجویٹ حلقۂ انتخاب کے لیے مراٹھواڑہ کے آٹھ ضلعوں میں کُل 813؍ پولنگ مراکز  قائم کئے گئے ہیں جہاں 3؍ لاکھ74؍ ہزار

45؍ افراد  ووٹ ڈالیں گے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں درجہ حرارت دوبارہ گر نے لگا ہے ۔ پر بھنی میں کَل 9؍ ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطا بق اگلے 2؍ دنوں میں وِدربھ‘ وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ کے کچھ حصوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ کو کن میں موسم خشک رہے گا۔

***** ***** ***** 

فٹ بال کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی ڈیئگومیراڈونا نہیں رہے۔ میراڈو نا دل کا دورہ پڑ نے سے کَل چل بسے۔ ارجنٹینا کے اِس کھلاڑ کو میدان میں اُن کی زبر دست رفتار اور پھُر تی کے لیے یاد رکھا جا ئے گا۔ میراڈونا کا حال ہی میں دماغ کا آپریشن ہوا تھا۔ وہ60؍ برس کے تھے۔ 1986؁ کے فٹبال عالمی کپ کے فائنل میں میراڈونا کے انگلینڈ کے خلاف کئے گئے متنا زعہ گول کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا جسے بعد میں میراڈو نا نے

'' Hand of God ''گول کا نام دیا تھا۔

***** ***** ***** 


اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے 

٭

کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پس منظر میںمرکزی حکو مت نے جاری کیئے نئے رہنما خطو ط‘ نئے ضابطے ایک دسمبر سے 31؍ دسمبر تک نافذ رہیں گے

٭

مہاراشٹر حکو مت نے جاری تعلیمی سال کے لیےS-EBC  ریزر ویشن کے بغیر داخلوں کا عمل مکمل کرنے کا لیا فیصلہ‘ بی جے پی نے کی تنقید

٭

دیہی تر قیاتی کے ریاستی وزیر حسن مشرِف نے خیراتی اسپتالوں میں10؍ فیصد مریضوں کا مفت علاج کرنے کی دی ہدایت

 اور

٭

ملک بھر کی10؍ مزدور تنظیموں نے آج قومی سطح کے بند کا کیا اعلان‘ مہاراشٹر حکو مت نے بند میں شامل ہونے والے ملازمین کے خلاف کار وائی کا دیا انتباہ

اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: