Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 November 2020
Time: 9:00 to 9:10 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍ نومبر ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۰۰:۹۔ ۱۰:۹
سب سے پہلے خا ص خبروں کی سر خیاں
٭ کورونا وائرس کے پھیلائو سے متعلق عوام کو نئے سِرے سے بیدار کرنے کی ضرورت ‘ کہا وزیر اعظم نریندر مودی نے
٭ کورونا ویکسین اور اُس کی تقسیم کے لیے ریاست میں ٹاسک فورس کی تشکیل
٭ ریاست میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کی وضاحت
٭ کانگریس پارٹی کے سر کر دہ قائد احمد پٹیل کی وفات
اور
٭ ریاست میں کَل کورونا وائرس کے5؍ ہزار439؍ نئے مریضوں کااِضا فہ ‘ مراٹھواڑہ میں بھی506؍ نئے مریضوں کا اِندراج
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعظم نریندر مو دی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو سے متعلق عوام کو نئے سرے سے بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکو مت اور ریاستوں کو کورونا ٹیکہ اندازی کے دوران باہمی تال میل سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے اِس وباء سے سب سے زیادہ متاثر8؍ ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سمیت گجرات ‘ ہر یا نہ ‘ کیرالہ ‘ مغربی بنگال ‘ چھتیں گڑھ اور راجستھان کے وزراء اعلیٰ اِس میٹنگ میں شریک تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکہ اندازی کا عمل بغیر تعطل اور شفا فیت کے ساتھ انجام دیا جا نا چا ہیے اور اُس کے لیے مرکزی و ریاستی حکو متوں کو ابھی سے تیاری کر نی چا ہیے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کوروناویکسین کی ذخیرہ اندوزی کے لیے فریزر کا انتظام کرنے کی جانب ریا ستیں ابھی سے توجہ دیں۔ مودی نے کہا کہ ویکسین آجا نے کے بعد ہمارے ترجیح یہی ہو گی کہ ہر ایک تک یہ ویکسین پہنچے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکہ اندازی کی اِس طویل مہم میں حکو مت ‘تنظیمیں اور عوام کو متحد ہو کر ایک ٹیم کی طرح کام کر نا ہو گا۔
***** ***** *****
اِس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے بتا یا کہ کورونا وائرس ویکسین کی تقسیم کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے آ نے والے وقت میں ویکسین کی تقسیم عوام کا ریاستوں کے در میان سفر اور Containment Zones طئے کر نے کے لیے ملک گیر پیما نے پر ایک لائحہ عمل ضروری ہے۔ جس سے کورونا کے خلاف لڑائی زیادہ منصوبہ بندی کے ساتھ لڑی جا سکتی ہے۔ اُنہوں نے بتا یا کہ سیاسی جماعتیں اِس معاملے میں راستوں پر اُتر کر سیاست کر رہی ہیں۔ ٹھا کرے نے وزیر اعظم سے مطا لبہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بُلا کر اُنہیں اِس موقعے کی نزاکت سمجھائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مستقبل میں اِس وباء کے تسلسل کوروڑ نے ‘ کورونا مثبت مریضوں کی تعداد
5؍ فیصد تک محدود کرنے اور موسم سر ما کے پیش نظر عوامی بیداری میں اضا فہ کرنے جیسے معاملات پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
دریں اثناء میٹنگ میں مرکزی وزارتِ صحت کے سیکریٹری کی جانب سے پیش کی گئی معلو مات کے مطا بق ریاست میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ‘ روزآنہ بڑھنے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں نما یاں کمی واقع ہو ئی ہے اور اب مہا راشٹر کورونا سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں آخری پائیدان پر ہے۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ کی جانب سے دی گئی ہدایت کے مطا بق کورونا ویکسین کی تقسیم کے لیے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کی صدارت ریاست کے چیف سیکریٹری کریں گے۔ محکمۂ منصوبہ بندی کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ‘ محکمۂ صحتِ عامّہ ‘ کے پرنسپل سیکریٹری‘ محکمۂ طِبّی تعلیم کے سیکریٹری‘ طِبّی خد مات کے کمشنر اور ڈائریکٹر اِس ٹاسک فورس کے اراکین ہوں گے۔کورونا ویکسین کی ذخیرہ اندوزی ‘ اِس کی تقسیم کے نظام کا تعین ‘ ٹیکہ اندازی کے آخری مراحل تک ضروری لوازمات کی فراہمی اور ساتھ ہی ویکسین کی قیمت طئے کرنا ٹاسک فورس کی ذمہ داری ہو گی۔
***** ***** *****
وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ ریاست میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے عوام سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ٹو پے کَل ممبئی میں صحا فیوں سے گفت و شنید کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکو مت مستقبل قریب میں کورونا وائرس سے متاثر ہ مریضوں کی تعداد میں اضا فے کو روکنے کے لیے کچھ پا بندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ٹو پے نے کہا کہ ریاست میں کووِڈ19؍ کی حالت دیگر ریاستوں کے مقابلے میں اطمینان بخش ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کو رونا وائرس پھیلانے والے عوامل کی جانچ پر مزید زور دیا جائے گا۔
***** ***** *****
***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** *****
ریاستی حکو مت نے اناج پیدا کرنے والے کسانوں کو700؍ روپئے فی کوئنٹل Incentiveدینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی زیر صدارت ریاستی کا بینہ کے کَل منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ یہ رقم خریف ہنگام 2020-21 کے دوران خریدے جانے والے اناج کے لیے مرکزی حکو مت کی جانب سے طئے شدہ شرح کے علا وہ ادا کی جائے گی۔
دریں اثناء ریاستی کابینہ نے آئندہ جمعہ سے ریاست میں کپاس کی خریدی کے لیے مراکز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں
Maharashtra State Co-operative Cotton Grower Ferdration کپاس کی پیدا وار کے16؍ اضلاع میں21؍ اور ساتھ ہی Ginning Mills میں 33؍ کپاس خریدی مراکز شروع کر رہی ہے۔ دوسرے مرحلے میںبیڑ ‘ پر بھنی اور جلگائوں اضلاع میں ماہِ دسمبر کے پہلے ہفتے میں9؍ کپاس خریدی مراکز کھولے جا ئیں گے۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اور و زیر محصول بالا صاحیب تھورات نے کہا کہ ریاست میں شدید بارش اور سیلاب کے سبب کسا نوں کا کا فی نقصان ہوا ہے۔ اِس موقعے پر مرکزی حکو مت کی جانب سے امداد کی ضرورت تھی تاہم اِس معاملے میں مرکز کا ریاست کے ساتھ سلوک سو تیلا ہے۔ وزیر موصوف کَل ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے مخا طب تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ دو مہینے گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک نقصان زدہ علاقوں کے جائزے کے لیے مرکزی حکو مت کی جانب سے کوئی نہیں آیا۔ تھورات نے مزید کہا کہ ریاست کے حصے کی GST کی رقم بھی نہیں دی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ مہا وِکاس آ گھاری حکو مت اپنی کار کر دگی کا ایک برس مکمل کر چکی ہے اور آئندہ4؍ برس بھی مکمل کرے گی۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے 43؍ موبائیلApplicationsبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اِن Applications میں علی سپلائرس‘ علی با با ورک بینچ ‘ لالہ مُواِنڈیا‘ اِسینک ویڈیو ‘ کیم کارڈ‘ فری ڈیٹنگ ایپ ‘ کیشیئر والیٹ اور مینگو ٹی وی شامل ہے۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے سر کر دہ قائد اور رکن پارلیمنٹ احمد پٹیل کی آج صبح سویرے کورونا سے وفات ہو گئی۔ وہ71؍ برس کے تھے۔ گزشتہ کئی دنوں سے زیر علاج پٹیل نے آج صبح ساڑھے تین بجے آخری سانس لی ۔ مر حوم کے بیٹے فیصل پٹیل نے ایک ٹوئیٹر پیغام میں یہ اطلاع دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مر حوم کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ چانکیہ صفت کے حامل پٹیل کا کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے دیاگیا تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے مر حوم پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا او رکہا کہ اُن کے انتقال سے گہرا خلاء پیدا ہو گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے5؍ ہزار439؍ نئے مریضوں کا اضا فہ درج کیا گیا۔ جس کے بعد ریاست میں اِس وباء کے متاثرین کی کُل تعداد17؍ لاکھ89؍ ہزار800؍ ہو چکی ہے۔ علاج کے دوران کل 30؍ کورونا متاثرین کی موت واقع ہو گئی ۔ اِس وباء سے ریاست میں اب تک46؍ ہزار
683؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی کَل4؍ ہزار86؍ مریض اِس بیمار ی سے شفا یاب ہو ئے۔ ریاست میں اب تک16؍ لاکھ58؍ ہزار879؍ مریض اِس وباء سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مہاراشٹر میں فی الحال 83؍ ہزار221؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہاہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا سے 4؍ مریضوں کا انتقال ہو گیا۔ ساتھ ہی506؍ نئے مریض بھی سامنے آئے۔ عثمان آ باد ضلعے میں کَل3؍ اور اورنگ آ باد ضلعے میں ایک کورونا مریض ہلاک ہو گیا۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل کورونا کے146؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا۔ بیڑ ضلع میں کَل کورونا کے99؍ لاتور ضلعے میں88؍ ناندیڑ 61؍ جالنہ 50؍ عثمان آ باد 29؍ پر بھنی 19؍ اور ہنگولی ضلعے میں14؍ نئے مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن کے Administrator آستک کمار پانڈے نے شہر یوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے بچنے کے لیے نظم و ضبط بر قرار رکھیں۔ پانڈٹے کَل اورنگ آ باد میں صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ فی الحال یو میہ150؍ کے قریب نئے کورونا مریض سامنے آ رہے ہیں۔ آئندہ5؍ دنوں میں اگر یہ تعداد300؍ ہو جا تی ہے تو اِسے کورونا کی دوسری لہر کہا جائے گا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے پھیلائو کے پیش نظر آئندہ5؍ دن اورنگ آباد شہرکے لیے نہا یت اہم ہے۔
اِس بیچ کَل اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن پر سچکھنڈ ایکسپریس کے260؍ مسافروں کی کورونا جانچ کی گئی جس میں سے 4؍ مسافر کورونا میں مبتلاء پائے گئے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے آشٹی تعلقے میں واقع پٹ سارا کے مقام پر چیتے کے حملے میں کَل ایک کسان ہلاک ہو گیا۔ دو پہر دو بجے کھیت میں فصلوں کو پا نی دینے کے دوران چیتے نے ناگناتھ گر جے نا می کسان پر حملہ کیا تھا۔ شدید زخمی کسان نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ ہمارے نما مہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ چیتے کو پکڑ نے کے لیے محکمۂ جنگلات نے علاقے میں پھندا لگا دیا ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاںایک بارپھر
٭ کورونا وائرس کے پھیلائو سے متعلق عوام کو نئے سِرے سے بیدار کرنے کی ضرورت ‘ کہا وزیر اعظم نریندر مودی نے
٭ کورونا ویکسین اور اُس کی تقسیم کے لیے ریاست میں ٹاسک فورس کی تشکیل
٭ ریاست میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کی وضاحت
٭ کانگریس پارٹی کے سر کر دہ قائد احمد پٹیل کی وفات
اور
٭ ریاست میں کَل کورونا وائرس کے5؍ ہزار439؍ نئے مریضوں کااِضا فہ ‘ مراٹھواڑہ میں بھی506؍ نئے مریضوں کا اِندراج
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علا قائی خبریں ختم ہوئیں
No comments:
Post a Comment