Saturday, 28 November 2020

     Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 28 November 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  نومبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭کورونا وباء سے متاثرہ علاقوں میں31؍ دسمبر تک لاک ڈائون نافذ رکھنے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ 

٭COVID-19؍ کے ٹیکے کی تیاری کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم آج پو نا کے سیرم اِنسٹی ٹیوٹ سمیت  ملک کی تین تجزیہ گاہوں کا کریں گے دورہ 

٭تفریحی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے سے متعلق تجویز فوری طور پر پیش کر نے کے لیے ثقا فتی امور کے وزیر امِت دیشمکھ کی ہدایت 

٭ریاست میں کَل کورونا کے6؍ ہزار185؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا اِنکشاف

٭کورونا سے مراٹھواڑہ میں5؍ کی موت ‘ ساتھ443؍ نئے مریض آئے سامنے

اور

٭پہلے یک روزہ کر کٹ مقابلے میں میز بان آسٹریلیا کی 66؍ رنوں سے بھارت پر فتح


  اب خبریں تفصیل سے....

ریاستی حکو مت نے کورونا وباء سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 31؍ دسمبر تک لاک ڈائون نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس خصوص میں کَل حکم نا مہ جاری کیا گیا۔ حکو مت کی جانب سے 30؍ ستمبر اور14؍ اکتوبر کو جاری کر دہ رہنما خطو ط اب31؍ دسمبر تک نافذ العمل ہو ں گے۔ موسمِ سر ما میں کورونا کے مزید اضا فے کے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیا۔

***** ***** ***** 

کووِڈ19؍ کے ٹیکے کی تیاری کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم آج ملک کی تین طِبّی تجزیہ گاہوں کا دورہ کریں گے۔ اِن میں احمد آ باد میں واقع جائے ڈس بایو ٹیک پارک‘ حیدر آ باد کی بھارت با یو ٹیک اور پونے کی طبی تجزیہ گاہ ‘ سیرم اِنسٹی ٹیوٹ آف اِنڈیا شامل ہے۔ یہ اطلاع وزیر اعظم کے دفتر سے دی گئی ۔ اِن تینوں اِداروں کے ماہرین سے وزیر اعظم کورونا کے سدِ باب کے لیے ٹیکہ سازی کے عمل میں پیش رفت اور آ نے والی دِقتوں سے متعلق معلو مات حاصل کریں گے۔

***** ***** ***** 

کورونا کے علاج کے لیے روس کی جانب سے تیار کئے گئے Sputnik V   نا می ٹیکے اب بھارت میں بنائیں جائیں گے۔ اِس کے لیے

  Russian Direct Invewstment Fund اور حیدر آباد کی Hetero با ئیو فار مار کمپنی کے ما بین معاہدہ کیا گیا ہے۔ روسی کمپنی نے بتا یا کہ دو نو ںکمپنیاں مشتر کہ طور پر ایک برس میں10؍ کروڑ ڈوز  کی پیدا وار کریں گے۔

***** ***** *****

ریاستی حکو مت نے کورونا وباء کے دوران صحیح معنوں میں کورونا مجا ہدین کے طور پر کام کرنے والی آنگن واڑی خادمائوں اور خادموں کو اُن کی اہلیت کے مطا بق Promotion دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواتین و اطفال کی بہبود کی ریاستی وزیر یشو متی ٹھا کُر نے  کَلیہ اطلاع دی ۔ کَل جلگائوں میں وزیر موصوفہ کی زیر صدارت خواتین و اطفال کی بہبود کے محکمے کا جائزاتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں ٹھا کُر نے کہا کہ تمام خواتین و اطفا ل کو منا سب تر قی اور تحفظ  ملنا چا ہیے۔ اِس مقصد کے حصول کے لیے تمام اضلاع میں خواتین و اطفال بھوَن کی تعمیر کی جائے گی۔

***** ***** *****

کورونا وباء کے پس منظر میں  ایس  ٹی  کارپوریشن کی  اِسمارٹ کارڈ اسکیم میں 31؍ مارچ2021؁ تک توسیع کر دی گئی ہے۔ حمل و نقل کے ریاستی وزیر  اور  ایس  ٹی  کار پوریشن کے  چیئر مین  انیل پرَب نے کل یہ اعلان کیا ۔ اِس اسکیم کے تحت 27؍ مختلف زمروں کے مسا فروں کو کرائے میں 33؍ فیصد سے صد فی صد تک رعایت دی جا تی ہے۔ اِسمارٹ کارڈ کی مدت 30؍ نومبر کو ختم ہو رہی تھی تاہم کورونا وائرس کے سبب اِس اسکیم سے استفادہ کرنے والے مسافروں کو در پیش مشکلات کے پیش نظر اِس کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

ممبئی عدالتِ عا لیہ نے فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے ممبئی میں واقع دفتر پر مقا می انتظامیہ کی جانب سے کی گئی مسماری کو منفی ذہنیت کے تحت کی گئی کار وئی قرار دیا۔ اِس کار وائی کے دوران ہوئے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے عدالت کی جانب سے ایک افسر مقرر کیا گیا ہے جسے مارچ2021؁ تک نقصان سے متعلق رپورٹ پیش کر  نے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عدالت نے ممبئی میونسپل کار پوریشن کو اِس طرح کی کار وائی سے 7؍ ایّام قبل نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے کنگنا کو دفتر اپنے ماتحت لینے کی اجازت دی ہے۔

***** ***** *****


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


ریاستی حکو مت کے شعبۂ عام انتظامہ نے کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 9؍ مہینوں سے معطل کئے گئے لوک شاہی دِن کا انعقاد دو بارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عوام الناس کے مختلف مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کے مقصد سے ہر ماہ کے پہلے پیر کو لوک شاہی دِن منعقد کیا جا تا تھا۔ جسے کورونا وباء کے باعث بند کر دیاگیا تھا۔ حکو مت نے ہدایت دی ہے کہ اِس مہم کو دو بارہ شروع کر تے ہوئے جدید اِتصلا تی ٹیکنا لو جی کے استعمال کے ذریعے شہر یان کی شکا یات درج کی جائیںاور فوری طور پر مسائل حل کئے جا ئیں۔

***** ***** ***** 

ثقا فتی امور کے وزیر امِت دیشمکھ نے ہدایت دی ہے کہ و ہ تفریحی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کے لیے فوری طور پر تجویز پیش کریں۔ وزیر موصوف کَل مہا راشٹر کے فلم تھیٹر اور ثقا فتی تر قیاتی کار پوریشن کے43؍ ویں عام اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاست میں مراٹھی ‘ ہندی اور دیگر زبا نوں کے علا وہ تجا رتی اور دستاویزی فلمیں اور TV Serials تیار کی جا تی ہے۔ اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تفریحی شعبے میں حکمتِ عملی تیار کر نا وقت کی ضرورت ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست کی مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت نے اپنی کار کر دگی کا ایک برس مکمل کر لیا ہے۔ قانو ساز کونسل کی ڈپٹی چیئر پر سن نیلم گور ہے نے اِس موقعے پر کہا کہ ملک گیر سطح پر جمہوریت کی بقاء کے لیے تین مختلف پارٹیوں کی جانب سے قائم کی گئی مہا وِکاس آ گھاڑی کی  جا نب کئی سیاسی جماعتیں اور رہنما امید سے دیکھ رہے ہیں ۔ گور ہے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی حسا سیت ‘ عوام سے رابطے میں رہنے کے انداز اور انتظا م کا طریقہ کار موثرہو رہا ہے۔ 

دریں اثناء مہاراشٹر حکو مت کا ایک برس مکمل ہونے پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نا رائن رانے نے ریاستی حکو مت اور وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشا نہ بنا یا او رکہا کہ موجود ہ حکو مت نے عام لوگوں کے مسائل حل نہیں کئے۔

**** ***** ***** 

ریاست میں کَل کورونا کے6؍ ہزار185؍ نئے مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ریاست میں اِس وباء کے متاثرین کی کُل تعداد 18؍ لاکھ8؍ ہزار850؍ ہو چکی ہے۔ کل کورونا کے 85؍ مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے  ۔ ریاست میں اب تک اِس وائرس کی وجہ سے 46؍ ہزار898؍ افرا د کی موت ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کل 4؍ ہزار98؍ کورونا مریض شفا یاب بھی ہوئے ۔ ریاست میں اب تک 16؍ لاکھ72؍ ہزار627؍ مریض اِس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ سرِ دست ریاست میں87؍ ہزار969؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

   مراٹھوارہ میں کَل کورونا سے متاثرہ 5؍ مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ ساتھ ہی443؍ نئے معاملات بھی درج کئے گئے۔ جالنہ اور بیڑ اضلاع میں کَل2-2؍ جبکہ اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا کا ایک مریض ہلاک ہو گیا۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل کورونا کے150؍ لاتور ضلع میں93؍ ناندیڑ68 ؍ بیڑ56؍ جالنہ 30؍ عثمان آ باد 21؍ ہنگولی 16؍ اور پر بھنی ضلعے میں9؍ نئے مریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 

Aurangabad Tourism Development Foundation سمیت10؍ تنظیموں نے کَل اورنگ آ باد ضلعے میں سیاحتی مقامات دو با رہ کھولنے کے مطالبے پر Online احتجاج کیا۔ اِن تنظیموں کے نمائندوں نے سوشل میڈیا پر صوتی اور تصویری ٹیپس Uploadکی اور حکو مت سے مطالبہ کیا کہ اجنٹا‘ ایلورہ سمیت ضلعے کے تمام سیاحتی مقامات کھو لیں جائیں ۔

Aurangabad Tourism Development Foundation

  کے چیئر مین  جسونت سنگھ نے کَل صحا فتی کانفرنس میں یہ مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے بتا یا کہ کو کن کے سمندری سا حل ‘ ممبئی کے گھارا پوری غار اور دیگر قلعے سیاحت کے لیے کھُلے ہیں جبکہ  اورنگ آ باد ضلعے میں سیا حتی مقامات بند ہیں۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے کے آشٹی تعلقے میں کَل ایک 11؍ سالہ لڑ کا چیتے کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ کَل دو پہر کِنھی میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کھیت میں جانے والے سورج بھاپکر  پر چیتے نے گھات لگا کر حملہ کر دیا ۔ اِس حملے میں شدید طور پر زخمی ہونے کے باعث لڑ کے کی موت ہو گئی۔ آشٹی  تعلقے میں گزشتہ 4؍ دنوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔

***** ***** *****

آئندہ یکم دسمبر کو مراٹھواڑہ کے تمام آٹھ اضلاع میں گریجویٹ حلقے کے لیے رائے دہی ہو گی اور ووٹوں کی گنتی 3؍ دسمبر کو ہو گی۔ گریجویٹ رائے دہندگان کے ذریعے حقِ رائے دہی کے صحیح استعمال کے لیے انتخابی کمیشن کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

***** ***** ***** 

بھارت اور آ سٹریلیا کے در میان سڈ نی میں کَل کھیلے گئے یک روزہ کر کٹ مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو66؍ رنوں سے شکست دیدی ۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے میز بان آسٹریلیا نے بھارت کے سا منے جیت کے لیے 375؍ رنوں کا ہدف رکھا۔ جواب میں بھارتی ٹیم ‘ آٹھ وِکٹوں کے نقصان پر308؍ رن ہی بنا سکی۔ ہاردِک پانڈیا نے90؍ اور شِکھر دَھون نے

74؍ رن بنائے۔ تین یک روزہ سیریز کا دوسرا مقا بلہ آئندہ29؍نومبر اور تیسرا 2؍ دسمبر کو ہو گا۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر 

٭کورونا وباء سے متاثرہ علاقوں میں31؍ دسمبر تک لاک ڈائون نافذ رکھنے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ 

٭COVID-19؍ کے ٹیکے کی تیاری کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم آج پو نا کے سیرم اِنسٹی ٹیوٹ سمیت  ملک کی تین طِبی تجزیہ گاہوں کا کریں گے دورہ 

٭تفریحی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے سے متعلق تجویز فوری طور پر پیش کر نے کے لیے ثقا فتی امور کے وزیر امِت دیشمکھ کی ہدایت 

٭ریاست میں کَل کورونا کے6؍ ہزار185؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا اِنکشاف

٭کورونا سے مراٹھواڑہ میں5؍ کی موت ‘ ساتھ443؍ نئے مریض آئے سامنے

اور

٭پہلے یک روزہ کر کٹ مقابلے میں میز بان آسٹریلیا کی 66؍ رنوں سے بھارت پر فتح


اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: