Thursday, 24 December 2020

آکاشوانی اَورنگ آباد  علاقائی خبریں تاریخ : 24  ؍  دِ سمبر 2020 ؁ وَقت : صبح  09.00  سے 09.10؍  بجے  

  Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 24 December 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۴ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  دِسمبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭مراٹھا سماج کو کھلے زمرے کے مالی طور پر پسماندہ طبقے EWS کے  ریزر ویشن کا فائدہ دینے کا ریاستی کابینہ کا فیصلہ 

٭درج فہرست ذاتوں کے طلباء کی تعلیم کے لیے59؍ ہزار  کروڑ روپیوں کی اسکالر شپ  اسکیم کو مرکزی کا بینہ کی منظوری 

٭کورونا وباء کے پیش نظر کر سمس تہوار سادگی سے منا نے کی ریاستی وزیر داخلہ کی اپیل

٭کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاست کے محکمہ زراعت کی جانب سے دئے جا نے والے ایوارڈس کی تعداد میں اضا فہ 

٭ریاست میں کَل کورونا کے 3؍ ہزار913؍  نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشا ف‘ مرا ٹھواڑہ میں کَل کورونا سے8؍ افراد ہلاک

اور

٭ اورنگ آ باد میں School of Planning and Architecture فوری طور پر شروع کرنے کا مطا لبہ



  اب خبریں تفصیل سے....

ریاستی کا بینہ نے کَل مراٹھا سماج کے امید واروں کے لیے تعلیم اور سر کاری ملازمت میں ریزر ویشن دینے کی خا طر کھلے زمرے کے مالی طور پر پسماندہ طبقے EWS    کے  Reservationکا فائدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اِس کے لیے اِن امید واروں کو سا لا نہ آمدنی کی بنیاد پر صداقت نا مہ دیا جائے گا۔

 کھلے یا EWS  زمرے میں ریزر ویشن کا فائدہ لینے کا انحصار مراٹھا سماج کے امید واروں کی مر ضی پر منحصر ہے۔ جو امید وار EWS کا فائدہ لیں گے وہ SEBC  زمرے کے لیے اہل نہیں ہو ں گے۔ ریاست کے قدیم منا دِر کے تحفظ کا فیصلہ بھی کَل منعقدہ کا بینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ریاست کے Road Development Corportation    کے ذریعے منا دِر کے تحفظ کے منصوبے پر عمل در آمد کیا جا ئے گا۔اِس منصوبے کے لیے آئندہ برس بجٹ میں 101؍ کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ اِس خصوص میں محکمہ تعمیرات عامہ کے Additional Chief Secretary   کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی ریاستی کا بینہ نے کرانتی جیو تی ساوِتری بائی پھلے کے یومِ پیدائش کے موقعے پر ریاست کے تما م اسکولوں میں ساو ِتری بائی پھلے خواتین تعلیمی دِن منا نے کا فیصلہ کیاہے۔ اِس دِن تمام اسکولوں میں ساوِتری بائی پھُلے کی سوانح حیات پر تقا ریر‘ مضمون نویسی ‘ مکا لموں  اور ڈراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ کابینہ نے کَل کورونا سے ہوئے نقصان کے پیش نظر  شراب کی فروخت کی لائسنس فیس پر عائد 15؍ فیصد اضا فے کو واپس لیا ہے۔اِسی کے ساتھ راشن نظام میں غلّے کی نقل و حمل کو زیادہ موثر بنا نے کے لیے ضلعوں کے لحاظ سے علیحدہ بار بر داری کا نٹریکٹ ٹینڈر شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

***** ***** ***** 

مرکزی کا بینہ نے وزارتِ اطلاعات و نشر یات کے تحت فلمی  محکمے  ‘ Film Festival Directorate  ‘  بھارتی قو می فلمی میوزیم او ربچوں کی فلموں کے اِدارے کو قو می فلمی تر قیاتی کار پوریشن میں ضم کرنے کو منظوری دی ہے۔ ساتھ ہی مرکزی کا بینہ نے DTH  خد مات کی فرا ہمی کے لیے رہنما خطو ط میں تر میم کوبھی منظوری دی ہے۔ اطلا عات و نشر یات کے مرکزی وزیر پر کاش جائوڈیکر نے یہ اطلاع دی ۔ وزیر موصوف نے کا بینہ کے اجلاس کے بعد صحا فیوں کو بتا یا کہ ـضم کئے جا نے والے فلمی اِداروں کے ملازمین میں سے کسی کو بھی خد مات سے فارغ نہیں کیا جا ئے گا۔ جائوڈیکر نے بتا یا کہ DTH  خد مات کے لیے اب اجازت نا مے20؍  برس کے لیے  دیئے جائیں گے۔  اور لائسنس کی فیس  ہر تین مہینے میں جمع کی جائے گی ۔ اِس خد مات کے شعبے میں اب صد فیصد بیرونی سر مایہ کاری کی اجازت دی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

مرکزی وزیر تھا ور چند گہلوت نے بتا یا کہ درج فہرست ذاتوں کے طلباء کے لیے مرکزی کا بینہ نے 59؍ ہزار کروڑ رپیوں کی اسکالر شِپ کو منظوری دی ہے۔5؍ برسوں میں4؍ کروڑ سے زائد درج فہرست ذاتوں کے اضا فی طلباء کے لیے یہ رقم دسویں جماعت کے بعد کی تعلیم کے لیے وظیفے کا 60؍ فیصد ہے ۔ وظیفے کی بقیہ40؍ فیصد رقم ریاستی حکو مت ادا کرے گی۔

***** ***** ***** 

 

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کسان سمّان فنڈ کی اگلی قسط جاری کریں گے۔ جس کے تحت 9؍ کروڑ سے زائد کسانوں کے کھاتوں میں18؍ ہزار کروڑ سے زائد رقم جمع کی جائے گی۔ اِس پروگرام کے ذریعے وزیر اعظم 6؍ ریاستوں کے کسانوں سے گفت شنید کریں گے۔

***** ***** ***** 

ریاست کے وزیر داخلہ اِنیل دیشمکھ نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے خد شے کے پیش نظر اِس برس کے کرسمس تہوار کو سادگی اور محکمہ داخلہ کی جا نب سے جاری کئے گئے رہنما خطو ط  کے مطا بق منا نے کی اپیل کی ہے۔ وزیر موصوف نے عیسائی بھائیوں سے کر سمس کے موقعے پر کم از کم افراد کی موجود گی میں خصو صی عبا دتوں کا اہتمام کر نے کے لیے کہا ہے۔ دیشمکھ نے 10؍ برس سے کم اور60؍ بر س سے زائد عمر کیافراد کے لیے اُن کے تحفظ کے مد نظر آن لائن مذہبی اجتماع کے اہتمام کی اپیل کی ہے۔ کر سمس کے موقعے پر مذہبی ‘ ثقافتی پرگرامس اور جلوس کے انعقاد کی مما نعت رہے گی۔ پٹا خے چھوڑ نے اور آتش بازی کرنے پر پا بندی عائد کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے اِس موقعے پر ما حو لیات سے متعلق قوانین پر مکمل عمل آ وری کی اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست میں ممنوعہ علاقوں کے علا وہ دیگر علاقوں میں پانی کے کھیلوں‘کشتی رانی اور سیا حتی مقامات پر تفریح کے اِنڈور کھیلوں کی اجازت دیدی گئی ہے۔ ریاست کے چیف سیکریٹری سنجئے کمار نے کل اِس خصوص میں حکم نا مہ جا ری کیا۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ علاقوں کے علا وہ دیگر علاقوں میں پا نی میں کھیلے  جانے والے کھیلوں کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے  رہنما خطو ط  جاری کئے جا ئیں گے۔ اِسی طرح  سیاحتی مقامات پر تفریحی پروگراموں کے لیے محکمہ سیاحت کی جانب سے بھی Guidance  جاری کی جائے گی۔ اِسی کے ساتھ مرکزی اور ریاستی حکو مت کی جانب سے جاری کئے گئے قوانین پر لا زمی طور پر عمل در آ مد کر نا  ہو گا۔

***** ***** ***** 

ریاستی محکمہ زراعت کی جانب سے کسا نوں کی حوصلہ افزائی کی خا طر دئے جا نے والے انعا مات کی تعداد میں اِس برس سے اضا ضہ کیا گیا ہے۔ اِس سال زرعی شعبے  میں36؍ نئے ایوارڈس دیئے جا ئیں گے۔ ریاستی وزیر زراعت نے کُل99؍ انعا مات دئے جا نے کا کَل ممبئی میں اعلان کیا۔ اِن ایوارڈس میں نو جوان کسان‘ اور زرعی تحقیق کار ‘ نا می نئے انعا مات بھی شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس بار سے اِن انعامات کے لیے چنائو اور سفارشات سے متعلق طریقۂ کار میں تر میم کے لیے اصول و ضوابط میں تبدیلی کی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

Diploma In Elementary Education  کے پہلے سال کے سر کاری کو ٹے کی خالی نشستوں کو 

پُر کر نے کے لیے  داخلے کا خصو صی عمل اختیار کیا جا رہا ہے۔  یہ عمل پہلے آئو پہلے پائو  کے طریقے پر مبنی ہو گا۔ 

اِس کے لیے امید وار  , Pune State Council for Educational Research and Training کی  ویب سائیٹ www.maa.ac.in  پر آئندہ سنیچر تک آن لائن در خواست دے سکتے ہیں۔ 

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کورونا کے3؍ ہزار 913؍ نئے مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ریاست میں اِس بیماری کے کل متاثرین کی تعداد 19؍ لاکھ6؍ ہزار 371؍ ہو چکی ہے۔ کل 93؍ کورونا مریضوں کا علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ ریاست میں اب تک  اِس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 48؍ ہزار

969؍ ہوچکی ہے۔ ساتھ ہی کَل7؍ ہزار620؍ مریض شفا یاب بھی ہوئے ۔ ریاست میں اب تک 18؍ لاکھ ایک ہزار700؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں کورو نا سے شفا یا بی کی شرح

94.51؍ فیصد ہے۔ فی الحال ریاست میں 54؍ ہزار573؍ مریضوں کا علاج کیا جا رہاہے۔

***** ***** ***** 

   مراٹھواڑہ میں کَل کورونا سے 8؍ افراد ہلاک ہو گئے ۔ ساتھ ہی 216؍ نئے مریض سامنے آئے۔ جالنہ اور پر بھنی اضلاع میں 2-2؍  اورنگ آباد ‘ ہنگولی ‘ ناندیڑ اور لاتور اضلاع  میں1-1؍  کورونا مریض کی موت واقع ہو گئی ۔ اورنگ آباد ضلع میں کَل70؍ نئے کورونا مریض پائے گئے۔ اِسی طرح نا ندیڑ33؍  بیڑ 27؍ عثمان آ باد 18؍ لاتور 33 ؍  پر بھنی16؍ جالنہ 12؍  اور ہنگولی اضلاع میں کل کورونا کے7؍ نئے مریضوں کی موجودگی درج کی گئی۔

***** ***** *****

رکن کائونسل ستیش چو ہان نے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے  اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر اُدئے سا منت سے اورنگ آ باد میں School of Planning and Architechture   جلد از جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ کل ممبئی میں چو ہان نے وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر سے ملا قات کی اور محضر پیش کیا۔

***** ***** ***** 

مرکزی وزیر کِرن ریجیجو  آج اورنگ آ باد کے دورے پر آ رہے ہیں۔ وہ کھیل کے مرکزی اِدارے

SIA  کے تحت با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میںSwiming pool اور ہا کی میدان کا افتتاح کریںگے۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر 

٭مراٹھا سماج کو کھلے زمرے کے مالی طور پر پسماندہ طبقے EWS کے  ریزر ویشن کا فائدہ دینے کا ریاستی کابینہ کا فیصلہ 

٭درج فہرست ذاتوں کے طلباء کی تعلیم کے لیے59؍ ہزار  کروڑ روپیوں کی اسکالر شپ  اسکیم کو مرکزی کا بینہ کی منظوری 

٭کورونا وباء کے پیش نظر کر سمس تہوار سادگی سے منا نے کی ریاستی وزیر داخلہ کی اپیل

٭کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاست کے محکمہ زراعت کی جانب سے دئے جا نے والے ایوارڈس کی تعداد میں اضا فہ 

٭ریاست میں کورونا کے 3؍ ہزار913؍  نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشا ف‘ مرا ٹھواڑہ میں کَل کورونا سے8؍ افراد ہلاک

اور

٭ اورنگ آ باد میں School of Planning and Architecture فوری طور پر شروع کرنے کا مطا لبہ


اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: