Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 25 January 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ آج قومی رائے دہندہ دِن کے موقعے پر ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد
٭ ملک کی سما جی و ثقا فتی وِراثت اور دستور کو یومِ جمہوریہ کی پریڈ کے ذریعے خراج عقیدت ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان
٭ کورونا وائرس کا مکمل اختتام ہونے تک یو نیور سٹی کے امتحا نات Online منعقد کئے جا ئیں گے۔ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر اُدئے سامنت کا اعلان
٭ دیگرپسماندہ طبقات کی ذات کے مطا بق مر دم شماری کی جائے۔ جالنہ میں OBC مورچے کا مطا لبہ
٭ پر بھنی میں سر کاری میڈیکل کالج کے قیام سے متعلق ریاستی حکو مت کا رویہ مثبت‘ وزیر اربطہ نواب ملک کا تیقن
اب خبریں تفصیل سے....
ملک بھر میں قومی یومِ رائے دہندگان منا یا جا رہا ہے۔ بھارتی انتخابی کمیشن کے قیام کی سالگرہ کے موقعے پر ہر سال یہ دِن منا یا جا تا ہے۔ ملک کے رائے دہندگان کو بااِختیار‘ محفوظ اور بیدار کرنا اِس سال اِس دن کا موضوع ہے۔ یومِ رائے دہنگان کی مناسبت سے نئی دہلی میںصدر جمہوریہ رامناتھ کووِند کی موجودگی میں خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔اِس تقریب میں سال2020 - 21 کے قومی ایوارڈ صدر جمہوریہ کے ہاتھوں عطا کئے جا ئیںگے۔ انتخابات کے عمل میں بہترین کار کر دی کا مظاہرہ کرنے والے ضلع سطح کے افسران کو ایوارڈز دیئے جا ئیں گے۔ اِس کے علا وہ انتخابی کمیشن کے ویب ریڈیو Hello Votters کا آفتتاح بھی کیا جائے گا۔اِسی طرح نئے رائے دہنگان کا استقبال کر تے ہوئے اُنھیں شناختی کارڈس دیئے جا ئیں گے۔
ملک بھر میں بھی ضلع اور تعلقہ سطح پر یومِ رائے دہندگان کی مناسبت سے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اورنگ آ بادمیں واقع مہاتما گاندھی مِشن کے رُکھ منی ہال میں آج سہ پہر 4؍ بجے یومِ رائے دہندگان کی منا سبت سے پروگرام کا اہتمام کیا گیاہے۔اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سُنیل چو ہان نے رائے دہندگان سے ضلع اور تعلقہ سطح پر رائے دہندگان مراکز پر ہونے والی پروگرامز میں شر کت کر نے کی اپیل کی ہے۔
اِسی دوران آج یوم جمہوریہ سے پہلے شام کوصدر جمہوریہ رامناتھ کووِند قوم سے خطاب کریں گے۔ صدر جمہوریہ کی تقریری آکاشوانی اور دور درشن کے سبھی چینلز پر شام 7 ؍ بجے نشر کی جا ئے گا۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یومِ جمہوریہ کی پریڈ کے ذریعے ہم ملک کی سماجی‘ ثقافتی وراثت اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دستور کو سلامی پیش کرتے ہیں۔کل منائے جانے والے72؍ ویں یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں شامل ہونے والے NCC اور NSS Cadets اور تصویر رتھ کے فنکاروں کے ساتھ وزیر اعظم نے کَل خطاب کیا۔
وزیر اعظم آج دو پہر12؍ بجے بچوں کے قومی ایوارڈز حاصل کرنے والوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے۔ یہ ایوارڈ Innovation‘ کھیل و ثقافت‘ سماجی خد مت میں نما یا کار کر دگی انجام دینے والے اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو دئے جا تے ہیں۔سال2020-21 کے ایوارڈز کے لیے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے32؍ بچوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ناگپور کے شری ناتھ اگر وال کو Innovation کے زمرے میں ایوارڈ کے لیے چُنا گیاہے ۔
***** ***** *****
ریاست کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر اُدئے سامنت نے کہا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہو جا تا اور یو نیور سٹی کے پروفیسرس اور دیگر متعلقہ افرادذہی طور پر امتحا نات کے لیے تیار نہ ہو جا ئیں تب تک یو نیور سٹی کے امتحا نات Online منعقد کئے جا ئیں گے۔ وزیرموصوف کَل پو نا میں صحا فیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی طالب علم کسی بھی وجہ سے داخلے سے محروم نہ رہ جا ئے اِس کے لیے مناسب فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ سامنت نے کہا کہ اگر کسی طالب علم کے پاس ذات کا صداقت نا مہ نہ ہو تب بھی اُسے صرف ذات سر ٹیفکیٹ کے لیے دی گئی در خواست کی رسید پیش کرنے پر داخلہ دیا جائے گا۔
***** ***** *****
بازآبادکا ری کے وزیر وِجئے وڈٹی وار نے کہا ہے کہ ریاست میں جلد ہی باز آ باد کاری سے متعلق منصوبہ متعا رف کیا جا ئے گا۔ وہ کَل جالنہ ضلع کلکٹر دفتر میں منعقدہ متعلقہ شعبے کے جائزا تی اجلاس میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ جِن دیہاتوں کو دو بارہ آباد کیا گیاہے اُن کے مسائل مستقل طور پر حل کرنے کے مقصد سے یہ منصوبہ تیار کیا گیاہے۔ جو ہفتے بھر میں کابینی منظور ی کے لیے پیش کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مو لا نا آزاد کالج آف آرٹس ‘ سائنس اینڈ کامرس ‘ اورنگ آ باد اور کریسنٹ ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئرسو سائٹی اورنگ آ باد کے زیر اہتمام72؍ ویں یومِ جمہوریہ کے خصوص میں ایک سیمینار بعنوان ’’ اردو ادب میں قو می یکجہتی کے نقوش‘‘ رکھا گیا ہے۔ یہ سیمینار آج صبح ساڑھے گیارہ بجے مو لا نا آزاد کالج آف آرٹس ‘ سائنس اینڈ کامرس ‘ روضہ باغ اورنگ آ بادمیں منعقد ہو گا۔ سیمینار کے کنوینر خان مقیم خان اور آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر قا ضی نویدصدر شعبہ اردو نے
سیمینار میں شر کت کی در خواست کی ہے۔
***** ***** *****
مویشیوں اور مچھلیوں کی افزائش کے وزیر سنیل کیدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے اِس دور میں قوتِ مدافعت میں اضا فے کے لیے انڈے اور مرغی کا گوشت اچھی طرح پکا کر کھا نے میں کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ انڈے اور مرغی کا گوشت کھا نے سے برڈ فلو کی بیماری نہیں ہو تی۔ وہ کَل ناگپور میں وِدربھ مرغی پالن تنظیم اور Animal & Fishery Science University کی جانب سے مُشترکہ طور پر منعقدہ پروگرام میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
***** ***** *****
ترمیم شدہ زرعی قوانین کو منسو خ کرنے اور MSP یعنی کم از کم ضما نتی قیمت کی یقین دہا نی کا قا نون بنا یا جائے۔ اِس مطالبے کی یکسوئی کے لیے نا سک سے کسا نوں کا مورچہ ممبئی کے آزاد میدان میں داخل ہو رہاہے۔ جس میں ریاست کے21؍ اضلاع کے کم و بیش 30؍ ہزار کسان شریک ہوں گے۔ کسان رہنما اجیت نو لے نے کہا ہے کہ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار نے اِس مورچے کی حما یت کی ہے او روہ اِس میں شریک ہو ںگے۔ مورچے میں شریک کسا نوں کا ایک وفد آج راج بھون میں گور نر بھگت سنگھ کو شیاری سے ملا قات کرے گا۔
دریں اثناء متحدہ کسان مورچے نے اِس تحریک کے ایک حصے کے طور پر ضلع‘ تعلقہ اور دیہات کی سطح پر ٹریکٹر مارچ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ کسان ت تنظیم کے مطا بق اورنگ آ باد میں کَل دو پہر ایک بجے دہلی گیٹ سے قلعہ ارک سٹی چوک ہو تے ہوئے بھڑ کل در وازے تک ٹریکٹر مارچ نکا لا جائے گا۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل 2؍ ہزار752؍ کورونا کے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد 20؍ لاکھ9؍ہزار106؍ ہو گئی ہے۔ کَل56؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ ریاست میںکورونا وائرس کے سبب اب تک50؍ ہزار785؍ جا نیں جا چکی ہیں۔
دوسری جانب کَل ایک ہزار743؍ افراد علاج کے بعد شفا یاب ہو گئے۔ ریاست میں اب تک
19؍ لاکھ12؍ ہزار264؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست بھر میں
44؍ ہزار831؍ مریض زیر علاج ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل پر بھنی اور بیڑ اضلاع میں فی کس ایک ایک کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گیا۔ جبکہ علاقے میں مزید144؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے۔
اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ روز24؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گے۔ اِسی طرح لاتور ضلعے میں
38؍ بیڑ میں30؍ پر بھنی 14؍ عثمان آ باد 13 ؍ ناندیڑ10؍ ہنگولی 9؍ اور جالنہ ضلعے میں کَل6؍ کورونا مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
94؍ ویں کُل ہند مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے صدر عہدے پر ما ہر فلکیات اور سائنس پر مبنی کہا نیوں کے مصنف جینت نارڑیکر کو منتخب کیا گیاہے۔ کُل ہند ادبی اِدارے کے صدر کوتِک رائو ٹھا لے پاٹل نے کَل ناسک میں ایک صحا فتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ پدم وِبھو شن اعزاز یافتہ نارڑیکر کی ’’ یک شا چی دینگی ‘‘ اِس کتاب کو ریاستی حکو مت کی جانب سے انعام دیا گیا ہے۔ کُل ہند مراٹھی ساہتیہ سمیلن آئندہ26؍ سے28؍ مارچ کے در میان ناسک میں منعقد کیا جائے گا۔
***** ***** *****
جالنہ میں کَل2020-21کی مردم شما ری میں دیگر پسماندہ طبقات OBC کی ذات کے مطا بق مر دم شما ری کرنے OBC Reservation میں کسی قسم کا ردّ وبدل نہ کرنے سمیت دیگر مطا لبات کے لیے OBC مورچہ نکا لا گیا۔ اِس جلوس کا آغاز ‘ چھتر پتی شیواجی مہاراج مجسمے سے ہوا اور اختتام عنبڑ چو راہے پر ہوا۔ اِس موقعے پر ریاست کے امدا د او ر باز آ باد کاری کے مملکتی وزیر وِجئے وڈیٹی وار نے دیگر پسماندہ طبقات کا مطا لباتی محضر قبول کیا۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے کے رابطہ وزیر نواب ملک نے کہا ہے کہ پر بھنی میں سر کاری میڈیکل کالج کے قیام کے لیے ریاستی کا بینہ مثبت رویہ رکھتی ہے اور جلد ہی کا بینی اجلاس میں کالج کے قیام کو منظوری دی جا ئے گی۔
اہلیانِ پر بھنی سنگھرش کمیٹی کی جانب سے پر بھنی ضلع کلکٹر دفتر کے رو برو کَل میڈیکل کالج کے قیام کے لیے دھر نا احتجاج کیا گیا۔ نواب ملک نے اِن مظا ہرین سے خطاب کے دوران کل یہ تیقن دیا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ بار پھر
٭ آج قومی رائے دہندہ دِن کے موقعے پر ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد
٭ ملک کی سما جی و ثقا فتی وِراثت اور دستور کو یومِ جمہوریہ کی پریڈ کے ذریعے خراج عقیدت ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان
٭ کورونا وائرس کا مکمل اختتام ہونے تک یو نیور سٹی کے امتحا نات Online منعقد کئے جا ئیں گے۔ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر اُدئے سامنت کا اعلان
٭دیگرپسماندہ طبقات کی ذات کے مطا بق مر دم شماری کی جائے۔ جالنہ میں OBC مورچے کا مطا لبہ
اور
٭ پر بھنی میں سر کاری میڈیکل کالج کے قیام سے متعلق ریاستی حکو مت کا رویہ مثبت‘ وزیر اربطہ نواب ملک کا تیقن
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment