Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 30 January 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۰ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
صدر جمہوریہ کے خطبے سے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا ہوا آغاز
٭
اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی ‘ آئندہ سال شرح تر قی11؍ فیصد رہنے کی توقع
٭
بزرگ سماجی کار کن انا ہزارے کا معلنہ آندو لن منسوخ
٭
اعلیٰ تعلیمی اِدا روے اور کالجیز شروع کرنے کا تمام وائس چانسلروں نے کا مطا لبہ
اور
٭
ریاست میں علاج کے بعد کورونامتاثرین کی صحت یابی کی شرح
95؍ عشا ریہ28؍ فیصد ‘ مراٹھواڑے میں مزید 214؍ مریض پائے گئے
اب خبریں تفصیل سے....
کَل سے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع ہوا۔ ابتداء میں صدر جمہوریہ نے دو نوں ایوانوں کے مشتر کہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ دستور نے ہمیں شخصی آزادی کا حق دیا ہے اور توقع ہے کہ ہم بھی سنجید گی سے قوانین کی پا بندی کریں۔ اُنھوں نے کہا کہ گزشتہ یوم جمہوریہ کے موقعے پر قو می پرچم کی بے حر متی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ اختیا رات دینے اور قوت بخشنے کے مقصد سے پارلیمنٹ نے گزشتہ اجلاس میں 3؍ زرعی قوانین منظور کئے ۔ جس کا فائدہ زرعی شعبے میں 10؍ لاکھ سے زیادہ افراد کو ہو رہا ہے۔ اور اِسی کو دیکھتے ہوئے کئی سیاسی جماعتوں نے اِن اصلاحات کی حمایت کی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ عدالتِ عالیہ نے اِن قوانین پر عمل در آمدپر روک لگا رکھی ہے عدالت کا جو بھی فیصلہ ہو گا حکو مت اُس کا احترام کرے گی۔اُنھوںنے بتا یا کہ حکو مت کاشتکاروں کی بہتری کے لیے زرعی شعبے کے حوالے سے ایم ایس سوامی ناتھن کمیٹی کی سفارشات کو روبہ عمل لا نے سمیت دیگر متعدداقدامات کر رہی ہے۔
کووِڈ19 ؍ کی وباء پر قا بو پانے کے لیے کئے گئے حکو متی اقدامات پر صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میںاطمینان کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ مصیبت کے اِس عر صے میں بھی بھارت سر ما یہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہا ۔ اُنھوں نے کہا کہ ملکی مفادات کے لیے حکو مت پا بند ہے ۔
کانگریس پارٹی ‘ راشٹر وادی کانگریس پارٹی ‘ شیو سینا ‘ ترنمول کانگر یس پارٹی ‘ در مُک ‘ سماج وادی پارٹی ‘ بائیں بازو اور دیگر جماعتوں نے زرعی قوانین کی مخالفت میں صدر جمہوریہ کے خطبے کا بائیکاٹ کیا تھا۔ اِس اجلاس میں آئندہ سوموار کے روز مرکزی بجٹ پیش کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
وزیر خزا نہ نِر ملا سیتا رمن نے کَل لوک سبھا میں سال 2020-21 کا اقتصادی جائزہ پیش کیا۔ اِس جائزے کے مطا بق آئندہ مالی سال میں ملک کی مجموعی گھریلو پیدا وار GDP کی شرح نمو 11؍ فیصد رہنے کی توقع ہے ۔ سر کاری اخرا جات میں اضا فہ ہونے سے معیشت کی شرح تر قی میں بہتری کے اشارے اِس جائزہ رپورٹ میں دئے گئے ہیں۔اِس میں کہا گیا ہے کہ بر آمدات اور سر کاری اخراجات میں اضا فہ ہونے سے معیشت کی تنزلی میں کمی آئے گی۔
اِس اقتصادی جائزے میںبتا یا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے بعد ملک کی معیشت دو با رہ بحال ہو رہی ہے ۔ اِس میں کہا گیا ہے معیشت میں بہتری ملک میں شروع کی گئی ٹیکہ اندازی مہم کی ایک اہم وجہ ہے ۔اِس میں کہا گیا ہے کہ GDP کی شرح تر قی میں اضا فہ کرنے میں زرعی شعبے نے اہم کر دار ادا کیا ہے۔
***** ***** *****
بزرگ سماجی خد مت گار انا ہزارے نے مرکزی مملکتی وزیر کیلاش چو دھری اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سے بات چیت کے بعد آج سے شروع ہونے والا اپنا احتجاج منسوخ کر دیا ہے ۔
کَل ایک اخباری کانفرنس میں اُنھوں نے یہ بات بتائی۔خیال رہے کہ نئے زرعی قوانین کی مخالفت اور سوامی نا تھن کمیشن کی سفارشات پر عمل آوری سمیت دیگر مطالبات کے لیے سما جی خدمت گار انا ہزار ے نے آندو لن کرنے کا اشارہ دیا تھا۔ انا ہزار ے کے مطالبات سے متعلق فیصلہ کرنے کے مقصد سے ایک ہائر اتھاریٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اِس میں انا ہزارے کو اِنوائیٹیڈ ممبر کے طور پر خصوصی مقام دیا جائے گا۔ یہ کمیٹی آئندہ6؍ مہینوں میں فیصلہ کر کے کار وائی کرے گی۔ انا ہزار ے نے بتا یا کہ لوک پال اور لوک آ یُکت اِسی طرح انتخابی عمل میں مجوزہ اصلا حات سے متعلق کئے گئے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور یہ مطالبات عنقریب پورے کئے جا ئیں گے ۔ انا ہزارے نے بتا یا کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے تیقن دیئے جا نے کے بعد وہ مطمئین ہیں۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست بھر کی تمام یو نیور سٹیوں کے وائس چانسلروںنے ریاست کے گور نر بھگت سنگھ کوشیاری سے تمام اعلیٰ تعلیمی اِدارے اور کالجیز جلد شروع کرنے اور یو نیور سٹیز میں آئینی عہدے پُر کر نے کی اجازت دینے سمیت دیگر مطالبات کئے ہیں۔کوشیاری نے کَل ریاست میں واقع تمام یو نیور سٹیوں کے وائس چانسلروںکے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تبادلۂ خیال کیا۔ اِس موقعے پر گور نر نے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے محکمے کو ہدایت دی کہ وہ یو نیور سٹیوں میں آئینی عہدے پُر کرنے کی اجازت دیں ۔ گور نر نے کہا کہ طلباء کے ہوسٹیل شروع کر نے کا فیصلہ بھی جلد کیا جا ئے ۔ اِس اجلاس میں اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری اوم پر کاش گُپتا بھی شریک تھے۔
***** ***** *****
شکتی ایکٹ کے تحت مقدمات کی جلد سماعت کے لیے ریاست کے 36؍ اضلاع میں 36؍ عدالتیں قائم کی جا ئیں گی ۔ وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے یہ بات بتائی ۔ وہ کَل اورنگ آ باد میں شکتی ایکٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بول رہے تھے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِن عدالتوں میں اِس ایکٹ کے تحت مقدامات کی جلد سنوائی کر کے45 ؍ دِن میںفیصلہ ظاہر کیا جا ئے گا۔ اِسی دوران وزیر داخلہ کے ہاتھوں کَل اورنگ آ باد کے پولس کمشنریٹ میں کمانڈ کنٹرول سینٹر ‘ بزرگ شہر یان کی مدد کے لیے کمرہ اور
System SSMS QR Scan کا بھی افتتاح کیا گیا ۔اِس موقعے پر اُنھوں نے بتا یا کہ محکمہ ہائوسنگ کے تحت پولس اہلکاروں کے لیے مکا نات کی تعمیرسے متعلق مختلف تجا ویز اور دیگر متبادل پر غور و خوص کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
آج با با ئے قوم مہاتما گاندھی کی 73؍ ویں بر سی ہے۔آج کے دِن ملک بھر میں یوم شہداء منا یاجا تا ہے۔ اِسی مناسبت سے آج دِلّی کے راج گھاٹ میں مہا تما گاندھی کی سما دھی پر دعائیہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کَل اتوار کے روز آکاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام من کی بات میں عوام سے خطاب کریں گے ۔ اِس سلسلے کی یہ 71؍ ویں قسط ہوں گی ۔ یہ پروگرام آکاشوانی اور دور درشن کے سبھی چینلز پر صبح11؍ بجے نشر کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
ریاست میںمزید2؍ ہزار613؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد گزشتہ روز شفایاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک19؍ لاکھ 25 ؍ ہزار800؍ کورونا متا ثرین علاج معالجے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اِس طرح صحت یابی کی شرح 95؍ عشا ریہ28؍ فیصد ہو چکی ہے ۔
اِسی دوران کَل ریاست بھر میں مزید2؍ ہزار771؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مریضو ںکی مجموعی تعداد 20؍ لاکھ21؍ ہزار184؍ ہو گئی ہے۔ جبکہ کَل56؍ مریض دوران علاج فوت ہو گئے ۔ فی الحال ریاست میں43؍ ہزار147؍ مریضوں کا علاج کیا جا رہاہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں گزشتہ روز 4؍ کورونا مریض چل بسے ۔ جبکہ مزید214؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ مرنے والوں میںلاتور ضلعے کے2؍ ناندیر اور عثمان آ باد ضلعے کے ایک ایک مریض کا شمار ہے۔
دوسری جانب ناندیڑ ضلعے میں کَل مزید47؍ مریض پائے گئے ۔ بیڑ اور جالنہ ضلعے میں فی کس
43 - 43؍ اورنگ آ باد ضلعے میں32؍ لاتور میں25 ؍ عثمان آ باد میں17؍ پر بھنی میں5؍ اور ہنگولی ضلعے میں کَل 2؍ کورونا مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
ناندیڑ کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر شیلیش کامت نے شہر یان سے اپیل کی ہے کہ دو پہیہ گاڑی چلا تے وقت اپنی حفا ظت کے لیے ہیلمیٹ کا استعمال کریں۔ وہ آر ٹی او کی جانب سے ضلعے میں روبہ عمل لائے جا رہے ہیلمیٹ سیلفی پوائنٹ نظریے کا آغازکرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔
اِس موقعے پر اُنھوں نے ٹریفِک سے متعلق دیگر قواعد پر بھی روشنی ڈالی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
صدر جمہوریہ کے خطبے سے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا ہوا آغاز
٭
اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی ‘ آئندہ سال شرح تر قی11؍ فیصد رہنے کی توقع
٭
بزرگ سماجی کار کن انا ہزارے کا معلنہ آندو لن منسوخ
٭
اعلیٰ تعلیمی اِدا روے اور کالجیز شروع کرنے کا تمام وائس چانسلروں نے کا مطا لبہ
اور
٭
ریاست میں علاج کے بعد کورونامتاثرین کی صحت یابی کی شرح
95؍ عشا ریہ28؍ فیصد ‘ مراٹھواڑے میں مزید 214؍ مریض پائے گئے
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment