Tuesday, 26 January 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۶ ؍ جنوری ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 26 January 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۶ ؍  جنوری  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭آج 72؍ویں یومِ جمہوریہ کے موقعے پر ملک بھر میں پر چم کشائی سمیت مختلف تقاریب کا اہتمام 

٭ماہرین نے نہایت کم مدت میں کووِڈ19؍ کی روک تھام کے لیے ٹیکہ تیار کر کے انسانی بہبود کی نئی تاریخ رقم کی ہے‘ صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند

٭صدر جمہوریہ پولس میڈلس ‘ شوریہ میڈلس ‘ اور سیوا میڈلس کا اعلان‘  میڈیلس پانے والوں میںاورنگ آ باد کے اسسٹنٹ سب اِنسپکٹر  آف پولس

   رام داس گاڑیکر ‘ بیڑ ضلع کے پولس سپرنٹنڈنٹ  راجا رام سوامی سمیت ریاست بھر کے80؍ افراد شامل

٭پدم ایوارڈز کا بھی کَل ہوا اعلان ‘ 7؍ پدم وِبھو شن‘10؍ بھوشن  اور102؍ معززین کو دیا گیا پدم شری اعزاز

اور

٭ اورنگ آ باد اسمارٹ سٹی زن مہم کا ضلعے کے نگراں وزیر سبھاش دیسائی کے ہاتھوں آغا ز


  اب خبریں تفصیل سے....

آج ملک بھر میں72؍ واں یومِ جمہوریہ منا یا جا رہا ہے۔ اِسی منا سبت سے ملک بھر میں کووِڈ 19 ؍ کی روک تھام کے لیے احتیا طی تدابیر اختیار کر تے ہوئے پر چم کشائی  اور دیگر پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دِلّی میں صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند کے ہاتھوں مرکزی پر چم کشائی کی جا ئے گی۔ 

***** ***** ***** 

گزشتہ شام صدرجمہوریہ رامناتھ کووِند نے یوم ِ جمہوریہ کی منا سبت سے قوم سے خطاب کیا۔

صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند نے کہا کہ بھارتی ماہرین نے انتہائی کم  مدت میں کووِڈ19؍ کی روک تھام کا ٹیکہ تیار کر کے انسانی  فلاح کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔وہ گزشتہ شام قوم سے خطاب کر  رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ تر قی یافتہ مما لک کے مقابلے کووِڈ19؍ کے پھیلائو  اور  شرح اموات  پر قابو پانے میں ملک بھر کے ڈاکٹرس‘ انتظامیہ  اور دیگر کووِڈ واریئرس کی خدمات انمول ہے۔صدر جمہوریہ نے وزارتِ صحت کے رہنما خطو ط کے مطا بق اہل وطن سے کووِڈ 19؍ کی روک تھام کے ٹیکے لگا نے کی اپیل کی ہے۔

اپنے خطا ب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ آتم نِر بھر مہم اب عوامی تحریک کی شکل اختیار کر رہی ہے اور اِس کے ذریعے ہمارے کئی اِرادے آزادی کے75؍ ویں سال میں پورے ہونے کی توقع ہے ۔

اُنھوں نے کہاکہ متحدہ معاشرے کی تشکیل کے لیے تعلیم ‘ صحت ‘ محروم طبقات کی تر قی  اور  خواتین کی بہبود پر خصو صی زور دیا جا رہاہے۔ اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے بھارت رتن ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر  کے آئینی ضابطہ اخلا قیات کی راہ پرچلنے کی اپیل کی ۔اِس موقعے پر اُنھوں نے فوڈ سیکو ریٹی ‘ صنعت‘ تعلیم‘ دِفاع اور  غیر ملکی تعلقات  وغیرہ موضوعات پر بھی اظہار خیال کیا۔

***** ***** ***** 

صدرجمہوریہ پولس میڈلس کا کَل اعلان کیا گیا۔ گلوان کی وادی میں چینی فوج  کے ساتھ ہوئی لڑا ئی میں شہید ہو نے والے کر نل سنتوش بابو کو بعد از مرگ مہا ویر چکر سے نوازا گیا گیا۔ میڈلس پانے والوں میں مہاراشٹر کے57؍ پولس اہلکار شامل ہیں۔ میڈلس پانے والوں میں 4؍پولس افسران کو صدر جمہوریہ مخصوص خدمت میڈل دیا جائے گا۔ اِسی طرح207؍ پولس شوریہ میڈلس ‘ اور739؍ پولس خد مت میڈلس کا بھی کل اعلان کیا گیا۔ اِن میں مہاراشٹر کے 13؍پولس اہلکار شامل ہیں۔ 

اِسی طرح 73؍ فائر سر وِس میڈل ‘54؍ہوم گارڈ اور سِوِل سکیورٹی میڈلس کا بھی گزشتہ روز اعلان کیا گیا۔ فائر سر وس میڈل پانے والوں مہاراشٹر کے4؍ فائر فائٹر شامل ہیں۔اِس کے علا وہ صدر جمہوریہ نے کَل 40؍ جیون رکشا میڈلس کا بھی اعلان کیا۔ میڈلس پانے والوں میں ریاست کے بھی3 ؍ افراد شامل ہیں۔

***** ***** ***** 

پدم ایوارڈز کا کَل اعلان کیا گیا۔ اِس میں 7؍ معززین کوپدم وِبھوشن اور10؍ اہم شخصیات کو پدم بھوشن ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا ۔102؍ افراد کو پدم شری ایواڈر عطا کئے گئے۔ 

پدم وِبھو شن ایوارڈ پانے والوں میں جاپان کے سابق وزیر اعظم شِن زو آ بے‘ اور آنجہا نی گلو کار  ایس  پی  با لا سُبرا منیم  کا شمار ہے۔ 

لوک سبھا کی سابق اسپیکر سُمِترا مہا جن‘ آنجہا نی مرکزی وزیر رام وِلاس پا سوان‘ آسام کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ترون گوگوئی ‘ بی جے پی کے آنجہا نی رہنما کیشو بھائی پٹیل  اور صنعتکار رجنی کانت شراف کو پدم بھوشن ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا ہے۔ 

پدم شری ایوارڈ پانے والے 102؍ معززین میں سماجی کار کُن سِندھو تائی سپکال‘ گوا کی سابق گور نر آنجہا نی مری دو لا سنہا‘ فن کار پر شو رام گنگاونے ‘ ادیب نام دیو کامبڑے  اور ساماجی کارکُن گِریش پر بھو نے شامل ہیں۔  

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی نے قو می بال پُرسکار پانے والے بچوں سے بات چیت کر تے ہوئے اُن کی خوب پذیرائی کی ہے۔ اِس مرتبہ پر دھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار  پانے والوں میں ریاست کے 5؍بچے شامل ہیں۔ اِس میں ناندیڑ سے تعلق رکھنے والے کامیشور واگھمارے کو شوریہ پُرسکار دیا جائے گا۔ جبکہ ممبئی کی کامیا کارتی کِین کو کھیل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ جلگائوں کی ارچِتا پاٹل ‘سونِت سی سو لیکر   اور ناگپور کے شری ناتھ اگر وال کو تحقیق کے شعبے کے ایوارڈ سے سر فراز کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں قومی بال پُرسکار پانے والے بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے مہارشٹر کا فخر ہیں۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ ا گر پارلیمانی نظام کو تہہ و با لا کر کے اکثر یت کے زور پر زرعی قوا نین منظور کئے جا ئیں گے تو عام آد می او رکسان اُس کے خلاف اُٹھ کھڑے ہو ں گے۔زرعی قوا نین کے خلاف دِلّی کی سر حد پر جاری کسا نوں کے احتجاج کی حمایت میں کسان سبھا کی جانب سے نکالا گیا مورچہ کَل ممبئی کے آزاد میدان پر پہنچا۔شرد پوار کَل اِس مورچے سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس کسان مورچے میںکانگریس پارٹی کے ریاستی صدر با لا صاحیب تھو رات ‘ سما جی کار کُن میدھا پاٹکر اور کُل ہند کسان سبھا کے رہنما اجیت نَولے سمیت ریاست بھر کے ہزاروں کسان شریک تھے۔

***** ***** *****

ریاست میں گزشتہ روز مزید1؍ ہزار842؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست  میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 20؍ لاکھ10؍ ہزار948؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران ریاست میں کَل30؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ ریاست بھر میں اب تک 50؍ ہزار815؍ کورونا مریض علاج کے دوران فوت ہو چکے ہیں۔ 

دوسری جانب علاج کے بعد کَل 3؍ ہزار80؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 19؍ لاکھ15؍ ہزار344؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد شفا یاب ہو گئے ہیں اورفی الحال ریاست میں 43 ؍ ہزار561؍ مریض زیر علاج ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل اورنگ آ باد اور لاتور ضلعے میں  فی کس2-2؍ کورونا مریض علاج کے دوران فوت ہو گئے۔ جبکہ علاقے میں مزید 154 ؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ کَل

32؍ کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ اِسی طرح لاتور ضلعے میں39؍ بیڑ میں20 ؍ پر بھنی میں1؍ جالنہ اور

  عثمان آ باد میں فی کس 21 - 21؍ ناندیڑ  اور ہنگولی میں فی کس10-10؍ مریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلعے کے نگراں وزیر سُبھاش دیسائی کے ہاتھوں کَل ’’ اورنگ آ باد اِسمارٹ سٹی زن مہم ‘‘ کا آغاز عمل میں آ یا۔ضلع کلکٹر دفتر میں منعقدہ اِس پروگرام میں وزیر برائے دیہی تر قیات  عبد الستار‘ روز گار ضمانت اور پھلو کی پیدا وار کے وزیر سندیپان بھو مرے‘  سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔یہ مہم اورنگ آ باد میونسپل کارپو ریشن ‘ اورنگ آ باد اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ کار پوریشن لِمیٹیڈ‘ مہا تماگاندھی مِشن ہسپتال  اور  اورنگ آ باد فرسٹ  کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہے۔اِس مہم کا مقصد ساکنان کو اسمارٹ سٹیزن کی تر بیت دینا ہے۔  

***** ***** *****

محکمہ موسمیات نے ریاست میں سر دی کی شدت میں اضا فہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آج سے آئندہ  2؍ روز میں درجہ حرارت میں کمی ہونے کا امکان ہے ۔ خلیج بنگال میں طو فان کے سبب مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے کچھ علاقوں میں آئندہ 2؍ دنوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

***** ***** *****

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭آج 72؍ویں یومِ جمہوریہ کے موقعے پر ملک بھر میں پر چم کشائی سمیت مختلف تقاریب کا اہتمام 

٭ماہرین نے نہایت کم مدت میں کووِڈ19؍ کی روک تھام کے لیے ٹیکہ تیار کر کے انسانی بہبود کی نئی تاریخ رقم کی ہے‘ صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند

٭صدر جمہوریہ پولس میڈلس ‘ شوریہ میڈلس ‘ اور سیوا میڈلس کا اعلان‘  میڈلس پانے والوں میںاورنگ آ باد کے اسسٹنٹ سب اِنسپکٹر آف پولس

   رام داس گاڑیکر ‘ بیڑ ضلع کے پولس سپرنٹنڈنٹ  راجا رام سوامی سمیت ریاست بھر کے80؍ افراد شامل

٭پدم ایوارڈز کا بھی کَل ہوا اعلان ‘ 7؍ پدم وِبھو شن‘10؍پدم بھوشن  اور102؍ معززین کو دیا گیا پدم شری اعزاز

اور

٭ اورنگ آ باد اسمارٹ سٹی زن مہم کا ضلع کے نگراں وزیر سبھاش دیسائی کے ہاتھوں آغا ز

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭










نیتی آیوگ کی جانب سے تیار کی جا نے والی  India Innovation Index   میں ریاست مہاراشٹر کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔  روز گار اور آنترپرینیور شِپ کے وزیر نواب ملک نے یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ہنر مندی کو فروغ دینے کے مقصد سے مختلف منصوبے‘ اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی  اور ڈیولپمنٹ آف کانسٹیپ   جیسے جدید منصوبوں کے سبب مہاراشٹر کو یہ  مقام حاصل ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ سال 2019؁ کی درجہ بندی میں مہاراشٹر تیسرے مقام پر تھاجس میں ایک پائیدان کی بہتری آئی ہے اور اب مہاراشٹر دوسرے مقام پر ہے جبکہ کر ناٹک سرِ فہرست ہے۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلع پریشد کے CEO  شیوانند ٹاکسالے نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں صفائی اور تعلیم حوالے سے عوامی تحریک چلا نے میں اساتذہ  کا کر دار اہمیت کا حامل ہو گا۔ٹاکسالے  اور گڈ مارننگ گروپ  نے   کَل صبح 5؍ بجے  مانوت تعلقے کے تاڈ بورگائوں کا دورہ کیا اور کھلے میں رفع حاجت کے لیے جانے والوں سے بیت الخلاء استعمال کر نے کی اپیل کی گئی۔ 

***** ***** ***** 

لاتور ضلع پریشد کے CEO ابھی نَو گویل نے  جمہو کوریت کو مزید مستحکم کرنے لیے نئے رائے دہندگان سے

 رائے دہی کے عمل میں شراکت درج کر وانے کی اپیل کی ہے۔ وہ کَل یومِ رائے دہندگان کے موقعے پر منعقدہ پروگرام میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اِس پروگرام میں ووٹرس میں شناختی کارڈس تقسیم کئے گئے ’ اِسی طرح ووٹنگ کے عمل سے متعلق مباحثہ ‘   پینِنگ ‘ مضمون نویسی  ‘تقریری مقابلوں کے فاتح  اور  بہترین کار کر دگی کا مظا ہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کوستائش کی گئی۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت کے زرعی قوانین کی مخالفت میں دِلّی میںجاری کسان آندو لن کی حمایت کرنے کے مقصد سے کسان سبھا کی جانب سے نکالا گیا مورچہ ممبئی کے آزاد میدان پر ہے اِس مورچے میں ریاست بھر سے ہزارروں کسان شر کت کر رہے ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے پر گزشتہ6؍ دنوں سے جالنہ ضلع کے سا شٹ پِمپل گائوں میں جاری ریاست گیر ٹھیہ آندو لن کو مختلف سماجی تنظیموں سمیت پنچ کرو شی کے متعدد دیہاتوں کی جانب سے بڑے پیما نے پر حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ بیڑ ضلع کے سا کنان بھی کثیر تعداد میںاِس مظاہرے میں شامل ہو رہے ہیں۔

***** ***** ***** 



No comments: