Wednesday, 20 January 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۰ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 20 January 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۰ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جنوری  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭واٹس ایپ کی رازداری سے متعلق یک طرفہ تبدیلیاں ناقبل قبول‘ مرکزی حکو مت کی جانب سے واٹس ایپ کو وضاحت

٭پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آئندہ 29؍ جنوری سے‘ یکم فروری کو کیا جائے گا بجٹ پیش

٭نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش 23؍ جنوری کو پراکرم دِن کے طور پر منا یا جا ئے گا

٭مہاراشٹر اسمبلی عوام کے لیے کھولنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ 

٭ریاست میں کورونا سے شفا یا بی کی شرح 95؍ فیصد‘ مراٹھواڑہ میں کل پائے گئے کورونا کے215؍  نئے مریض 

اور

٭آسٹریلیا کے خلاف چو تھے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت کی سنسنی خیز جیت ‘ سیریز جیت کر بارڈر گاوسکر کپ کیا اپنے نام


  اب خبریں تفصیل سے....

مرکزی حکو مت نے واضح کیا ہے کہ واٹس ایپ کی رازداری سے متعلق یک طرفہ تبدیلیاں قبول نہیں کی جائے گی۔اطلاعاتی ٹیکنا لو جی کی مرکزی وزارت نے واٹس ایپ کےCEO Keth Court کو ایک خط کے ذریعے راز داری کی پالیسی میں مجوزہ تبدیلیوں کو واپس لینے کے لیے کہا ہے۔ دنیا میں واٹس ایپ کے سب سے زیادہ صارفین بھارت میں ہیں اِس تنا ظر میں حکو مت نے Keth Court سے اپنی مجوزہ پا لیسی پر از سرِ نَو غور کرنے کے لیے کہا ہے۔

***** ***** ***** 

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا آغاز آئندہ 29؍ جنوری سے ہو گا ۔ لوک سبھا اسپیکر اوم بِر لا نے کَل یہ اطلاع دی۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند کے دو نوں ایوانوں کے مُشتر کہ اجلاس سے خطاب کے ذریعے سیشن کا آغاز ہو گا۔ کنونشن کا پہلا اجلاس 15؍ فروری تک جاری رہے گا جبکہ دوسرا اجلاس8؍ مارچ سے8؍ اپریل تک چلے گا۔ راجیہ سبھا میں اجلاس کی کار وائی ہر دِن صبح9 ؍ دو پہر 2؍ بجے تک جا ری رہے گی جبکہ لوک سبھا شام4؍ بجے سے  شب9 ؍  بجے تک کام کرے گی۔ مرکزی بجٹ یکم فر وری کو پیش کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

نیتا جی سُبھاش چندر بوس کے یوم ِ پیدائش 23؍ جنوری کو اب ہر سال ’’پر اکرم دِن‘‘ کے طور پر منا یا جائے گا۔ ثقا فتی امور کے مرکزی وزیر پر لہاد سنگھ پٹیل نے دِلّی میں ایک صحا فتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ نیتا جی کے125؍ سالہ یومِ پیدائش کا آغاز آئندہ سنیچر سے ہو رہا ہے اور اِس خصوص میں سال بھر مختلف پرو گراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

سابق مرکزی وزیر زراعت اور  رکن پارلیمنٹ  شرد پوار نے کسا نوں سے بازار کی طلب کے مطا بق مختلف اناج اور پھلوں کی پیدا وار کرنے کی اپیل کی ہے۔ پوار کَل بارا متی کے زرعی سائنس مرکز میں منائے جا رہے زرعی ٹیکنا لو جی ہفتے کے موقعے پر خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے زرعی سائنس مرکز کو ہدایت دی کہ وہ کسا نوں کو موجود بازاروں سے متعلق رہنمائی کریں۔ پوار نے کہا کہ کھیتی کے لیے پانی نہا یت اہم جز وہے۔ اُنہوں نے کہا کہ زرعی سائنس مرکز کسانوں کو بتائے کہ کس فصل کے لیے کتنی مقدار میں پا نی کی ضرورت ہے اور پانی کا استعمال کس طرح کر نا چاہیے۔

***** ***** ***** 

ریاستی اسمبلی کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اسمبلی اسپیکر نا نا پٹو لے اور  ریاست کے وزیر سیاحت آدِتیہ ٹھا کرے نے کَل منعقدہ ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا۔ پٹو لے نے کہا کہ اسمبلی کی عمارت جس کی ایک شاندار تاریخ ہے کو عوام کے لیے کھولنے کی ضرورت ہے  اِس سے نئی نسل کو رہنمائی ملے گی۔

 وہیں سیاحت کے وزیر آدِتیہ ٹھا کرے نے اِس اعتماد کااظہار کیا ہے کہ اِس قدم سے سیاحت کے ساتھ ساتھ روز گار کو بھی فروغ ملے گا۔

***** ***** ***** 

تعمیراتِ عامہ کے ریاستی وزیر دتا تریہ بھر نے نے ہدایت دی ہے کہ اورنگ آ باد ضلعے میں سڑک کے کاموں کے لیے بجٹ کا تخمینہ لگا کر ٹینڈر کے عمل کو فوری طوری پر مکمل کیا جائے ۔ وزیر موصوف کل اورنگ آ باد میں محکمے کے جائزا تی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ محکمے تعمیرات عامہ کے افسران اِس اجلاس میں شریک تھے۔

***** ***** ***** 

ریاست میں گزشتہ 2؍ برسوں میں کم و بیش 2؍ لاکھ بے روز گاروں کو فروغ ہنر مندی محکمے نے روز گار کی فراہمی میں اہم کر دار ادا کیا ہے۔ یہ اطلاع محکمے کے وزیر نواب ملک نے دی۔ کورونا وباء کے سبب پھیلی بیروز گاری دور کرنے کے لیے ریاست کے فروغ ہنر مندی و روز گار کے محکمے نے متعدد اضلاع میں روز گار میلوں کا انعقاد کر کے اور مہا سویم پورٹل کے ذریعے گزشتہ دسمبر مہینے میں

34؍ ہزار763؍ افراد کو روز گار کی فراہمی میں مدد کی ہے۔ محکمے نے rozgarmahaswyam.gov.in  

 نا می ویب سائٹ شروع کی ہے۔ اِس ویب سائٹ پر بے روز گار افراد اپنی تعلیم ’ ہنر اور تجر بے کا اندراج کر تے ہیں۔ اِس طرح صنعت کار اور کمپنیاں بھی ہنر مندوں کی تلاش میں اِس ویب سائٹ سے رجوع کر تے ہیں۔  محکمے کے وزیر نواب ملک نے بتا یا کہ یہ ویب سائٹ بے روز گاروں اور صنعت کاروں کے در میان رابطہ قائم کرنے کا کام کرتی ہے۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


ریاست میں کَل کورونا کے2؍ ہزار294؍ نے معاملے درج کئے گئے۔ جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد19؍ لاکھ 94؍ ہزار977؍ ہو چکی ہے۔ ریاست میں کَل کورونا سے

50؍ مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ ریاست میں اب تک اِس وباء سے ہلاک ہو نے والوں کی کُل تعداد50؍ ہزار523؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کَل 4 ؍ ہزار 516؍  افراد اِس بیماری سے شفا یاب بھی ہوئے ۔ ریاست میں اب تک 18؍ لاکھ94؍ ہزار839؍ افراد کورونا سے

 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا سے شفا یابی کی شرح اب94.98؍ فیصد ہو چکی ہے۔ سرِ دست ریا ست میں کورونا کے48؍ ہزار406؍ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ کے اورنگ آ باد ‘ عثمان آ باد  اور بیڑ اضلاع میں کورونا سے کَل ایک ایک  مریض کا انتقال ہو گیا۔ ساتھ ہی ڈویژن میں کورونا کے215؍ نئے معاملے بھی درج کئے گئے۔ اورنگ آباد ضلع میں کل کورونا کے39؍ نئے مریض پائے گئے۔ لاتور ضلع میں87 ؍ بیڑ اور عثمان آ باد اضلاع میں فی کس19؍ ناندیڑ15؍ جبکہ جالنہ ‘ ہنگولی اور پر بھنی اضلاع میں کورونا کے فی کس 12؍ مریضوں کا اندراج کیا گیا۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل274؍ مراکز پر14؍ ہزار883؍ طبی ملازمین کو  کووِڈ ٹیکہ لگا یا گیا۔ شعبہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری  ڈاکٹر پر دیپ ویاس نے بتا یا کہ آج بھی ٹیکہ اندازی کا سیشن منعقد کیا جائے گا۔ 

ہنگولی ضلعے میں گزشتہ کل120؍ افراد کو ٹیکہ لگا یا گیا۔ اِن میں ضلع سِول اسپتال میں94؍  افراد کو  اور  کلمنوری کے ضلع سر کاری اسپتال میں 26؍ افراد کو ٹیکہ لگا یا گیا۔

***** ***** ***** 

پر بھنی میں گزشتہ روز سے دوبارہ ٹیکہ اندازی مہم کا آغاز کیا گیا۔ضلعے میں اب تک 800؍ افراد نے ٹیکہ لینے کے لیے اندراج کروایا ہے۔ اِن میں سے610؍ افراد کو ٹیکہ لگا دیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے بتا یا  کہ اِن تمام کی طبیعت ٹھیک ہے۔ پر بھنی ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے کہا ہے کہ ضلعے میں برڈ فلو کی روک تھام کے لیے انتظامیہ نے اقدامات کئے ہیں ۔ اُنھوں نے عوام سے خوف زدہ نہ ہو نے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلعے کے پیٹھن تعلقے کے امڈا پور‘ واگھنڈی‘ ہراڈ پوری‘ سون واڑی اور  اورنگ آ باد شہر کے حمایت باغ کو برڈ فلو کے پس منظر میں محتاط علاقہ قرار دیا ہے۔ اِن علاقوں میں  مرغیوں کی خرید و فروخت‘ حمل و نقل‘ کسی بھی طرح کے مقابلوں اور میلوں کے انعقاد پر آئندہ احکا مات تک کے لیے پا بندی عائد کی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر سینل چو ہان نے یہ اطلاع دی ہے۔

***** ***** *****

کپتان اجِنکیہ رہانے کی قیادت میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چو تھے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں فتح حاصل کر کے ٹیسٹ سیریز 1-2؍ سے جیت لی ہے اور بارڈر گا وسکر کپ اپنے نام کر لیا ہے۔ کل ٹیسٹ میچ کے آخری دِن بھارت کو جیت کے لیے328؍ رن بنا نے تھے ۔ شُبھ من گِل کے91؍ رِشبھ پنت کے89؍ اور چِتیشور پُجا را کی نصف سنچری کی بدو لت بھارتی ٹیم نے اِس ہدف کو 3؍ وِکِٹ کے نقصان پر پا لیا۔ آسٹریلیا کے کھلاڑی پیَٹ کِمنسن کو Man of the Series  کے انعام سے نوازا گیا۔ بھارتی ٹیم کی اِس کامیابی پر کر کٹ بورڈ BCCI نے ٹیم کو5؍ کروڑ روپئے بو نس دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند ‘ وزیر اعظم نریندر مودی‘ وزیر اطلا عات و نشر یات پر کاش جائو ڑیکر ‘ وزیر کھیل کِرن ریجِجو   اور  وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر  

٭واٹس ایپ کی رازداری سے متعلق یک طرفہ تبدیلیاں ناقبل قبول‘ مرکزی حکو مت کی جانب سے واٹس ایپ کو وضاحت

٭پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آئندہ 29؍ جنوری سے‘ یکم فروری کو کیا جائے گا بجٹ پیش

٭نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش 23؍ جنوری کو پراکرم دِن کے طور پر منا یا جا ئے گا

٭مہاراشٹر اسمبلی عوام کے لیے کھولنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ 

٭ریاست میں کورونا سے شفا یا بی کی شرح 95؍ فیصد‘ مراٹھواڑہ میں کل پائے گئے کورونا کے215؍  نئے مریض 

٭آسٹریلیا کے خلاف چو تھے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت کی سنسنی خیز  فتح ‘ سیریز جیت کر بارڈر گاوسکر کپ کیا اپنے نام

اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭

کورونا وائرس سے بچائو کے لیے احتیا ط کرنا نہا یت ضروری ہے۔ اِس کے لیے با ر بار صابن سے ہاتھ د ھوئیں ۔ باہر جاتے وقت چہرے پر ماسک لگائیں۔ ایک دوسرے سے منا سب فاصلہ رکھیں اور سنتے رہیں آکاشوانی۔




آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭واٹس ایپ کی رازداری سے متعلق یک طرفہ تبدیلیاں ناقبل قبول‘ مرکزی حکو مت کی جانب سے واٹس ایپ کو وضاحت

٭پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آئندہ 29؍ جنوری سے‘ یکم فروری کو کیا جائے گا بجٹ پیش

٭نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش 23؍ جنوری کو پراکرم دِن کے طور پر منا یا جا ئے گا

٭مہاراشٹر اسمبلی عوام کے لیے کھولنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ 

٭ریاست میں کورونا سے شفا یا بی کی شرح 95؍ فیصد‘ مراٹھواڑہ میں کلل پائے گئے کورونا کے215؍  نئے مریض 

اور ٭آسٹریلیا کے خلاف چو تھے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت کی سنسنی خیز جیت ‘ سیریز جیت کر بارڈر گاوسکر کپ کیا اپنے نام

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭

کورونا وائرس سے بچائو کے لیے احتیا ط کرنا نہا یت ضروری ہے۔ اِس کے لیے با ر بار صابن سے ہاتھ د ھوئیں ۔ باہر جاتے وقت چہرے پر ماسک لگائیں۔ ایک دوسرے سے منا سب فاصلہ رکھیں اور سنتے رہیں آکاشوانی اورنگ آ باد



No comments: