Friday, 22 January 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۲ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 22 January 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۲ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جنوری  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 



سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭

پونے کے سیرم اِنسٹی ٹیوٹ آف اِنڈیا میں کَل سہ پہر لگی آگ میں 5؍ لوگوں کی موت‘ ریاستی وزیر صحت نے کہا ٹیکوں کا ذخیرہ محفوظ‘ ٹیکہ اندازی مہم پر نہیں پڑے گااثر

٭

بھنڈارا ضلع اسپتال میں لگی آگ کے معاملے میں ضلع سِوِل سرجن سمیت

4؍ ملازمین معطل‘8؍ جنوری کو لگی آگ میں اسپتال میں شریک10؍ نو زائیدہ بچوں کی موت ہو گئی تھی

٭

دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈامتحا نات کا ہوا علان23؍ اپریل سے بارہویں اور29؍ اپریل سے ہوں گے دسویں  کے امتحانات

 اور

٭

کورونا وائرس کے دوران لوگوں میں پھیلی مایو سی کو دور کرنے  اور امید کی کِرن جگا نے کے مقصد سے آج سے جماعت اسلامی ہند کی 10؍ روزہ خصو صی مہم

’’ اندھیروں سے اجالوں کی  طرف ‘‘ نا می یہ مہم 31؍ جنوری تک جا ری رہے گی

 

اب خبریں تفصیل سے....

پونے کے سیرم اِنسٹی ٹیوٹ آف اِنڈیا کی ایک زیر تعمیر عمارت میں لگی آگ میں 5؍ لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ کَل سہ پہر پونے تین بجے پیش آ یا۔ کہا جا رہا ہے کہ کمپنی کی عمارت میں ویلڈنگ کا کام جاری تھا اِسی دوران چنگاری بھڑک اُٹھی جس نے بھیا نک آگ کا روپ اختیار کر لیا۔ پونے میونسپل کا پو ریشن کے فائر بریگیڈ عملے نے کڑی مشقت کے بعد آ گ پے قا بو پا یا۔ مر نے والے پانچوں افراد ٹھیکے پر کام کر نے والے مزدور بتائے جا رہے ہیں۔سیرم اِنسٹی ٹیوٹ آف اِنڈیا نے اِس حادثے میں جان گنوا نے والوں کے ورثاء کو فی کس 25؍ لاکھ روپئے کے حساب سے بھر پائی ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اِس بیچ مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ جس عمارت میں آگ لگی ہے وہ اُس عمارت سے دور ہے جس میں کورونا مخالف ٹیکے’’کووِی شیلڈ‘‘ کا ذخیرہ کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس حادثے سے کورونا مخالف ٹیکے کی تیاری پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ 

دریں اثناء وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے آج سیرم اِنسٹی ٹیوٹ آف اِنڈیا جا کر جائے جادثے کا معائنہ کریں گے۔

***** ***** ***** 

بھنڈا را ضلعے کے ضلع اسپتال میں لگی آگ اور اُس میں10؍ نوزائیدہ بچوں کی موت کے معاملے میں ضلع سِوِل سر جن سمیت 4؍ لوگوں کو معطل کر دیا گیاہے۔ وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کَل ممبئی میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔اُنھوں نے کہا کہ حادثے کی جانچ کے لیے نامزد کی گئی ڈویژنل کمشنر کی کمیٹی کی سفارش کے مطا بق یہ فیصلہ لیاگیا ہے۔

واضح ہو کہ 8؍ جنوری کی آ دھی رات کو بھنڈا را ضلع اسپتال کے نوزائیدہ بچوں کے وارڈ میں لگی آگ سے 10؍ بچوں کی موت ہو گئی تھی۔ٹو پے نے مزید کہا کہ اِس حادثے سے سبق لیتے ہوئے ریاست کے سبھی ضلع اسپتالوں کا ’’ہیلتھ آڈِٹ‘‘ اگلے15؍ دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔ اِس کام کے لیے ڈاکٹرراما سوامی کی صدارت میں کمیٹی قائم کی گئی ہے اور اِس کمیٹی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مستقبل کا عملی خا کہ تیار کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر تعلیمی بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحا نات کی تاریخوں کا کَل اعلان کر دیا۔ اِس کے مطا بق بارہویں جماعت کے تحریری امتحا نات 23؍ اپریل سے29 ؍ مئی کے در میان ہوں گے جبکہ دسویں جماعت کے تحریری امتحا نات 29؍ اپریل سے31؍ مئی کے در میان منعقد ہوں گے۔ ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کَل ممبئی میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔اُنھوں نے کہا کہ بارہویں جماعت کے نتیجوں کا اعلان جو لائی مہینے کے آخری ہفتے میں ہو گا جبکہ اگست مہینے کے آخر ی ہفتے میں دسویں کے نتیجوں کا اعلان ہو گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں تعلیمی سال کا ٹائم ٹیبل متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحا نات کے انعقاد میں تاخیر ہو رہی ہے۔

***** ***** ***** 

عوامی مفا دات سے جڑے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر رکن پا رلیمنٹ ریاست کو زیادہ سے زیادہ مرکزی امداد  دلوانے کی کوشش کرے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے نے یہ اپیل کی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پس منظر میں کَل ممبئی میں وزیر اعلیٰ کی صدارت میں لوک سبھا اور  راجیہ سبھا کے اراکین کی میٹنگ ہوئی۔ اِس دوران وزیر اعلیٰ نے یہ بات کہی۔اُنھوں نے کہا کہ مہاراشٹر- کر ناٹک سر حدی تنازعے کے معاملے میں کر نا ٹک جیسا اتحا د مہاراشٹر کو بھی رکھنا چا ہیے۔ وزیر اعلیٰ نے اپیل کی کہ مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے سبھی سیا سی پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ اِس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملا قات کریں۔ 

میٹنگ میں موجود تعمیراتِ عامّہ کے وزیر اشوک چو ہان نے بتا یا کہ 5؍ فروری کو سپریم کورٹ میں مرا ٹھا ریزر ویشن معاملے کی سنوا ئی ہونی ہے جِس میں مرکزی حکو مت بھی اپنا موقف پیش کرے گی۔ چوہان نے سبھی اراکین ِ پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اِس سماعت سے پہلے وزیر اعظم سے ملا قات کرکے اُنھیں محضر پیش کریں۔

***** ***** ***** 

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاہے کہ فی الوقت ملک میں دئے جا رہے دو نوں کورونا مخالف ٹیکے پوری طرح محفوظ ہیں۔ ڈاکٹر ہر ش وردھن مرکزی وزارتِ صحت کو موصول ٹیکوں کی شکایتوں کے تناظر میں بول رہے تھے۔ 

اُنھوں نے بتا یا کہ اب تک بھارت میں کُل 8؍ لاکھ لوگوں کو  کورونا مخالف ٹیکہ دیا جا چکا ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ کسی بھی ٹیکے کے بعد ہلکے مضر اثرات ظا ہر ہو تے ہیں۔ اُنھوں نے یاد دِلا یا کہ ماضی میں پو لیو اور اُس جیسی دوسری بیماریوں پر ٹیکہ اندازی کے ذریعے ہی قابو پا یا جا سکا ہے۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں گزشتہ کَل2,886؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ اِس اِنکشاف کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 20؍ لاکھ878؍ ہو گئی ہے۔ کَل دِن بھر میں ریاست میں52 ؍ کورونا مریضوں کی موت کا اِندراج ہوا۔ اِس وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک مہاراشٹر میں 50؍ ہزار634؍ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کی ریاستی شرح ِ اموات قریب3 ؍ فیصدہے۔

دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست میں3,980؍ لوگوں کو کورونا وائرس سے صحت یاب قرار دے کر اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19؍ لاکھ3,408؍ تک جا پہنچی ہے۔ کووِڈ19؍ سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب بھی بہتر ہو کر قریب95؍ فیصد ہو گیا ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ تعداد

45؍ ہزار622؍ ہے جِن کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہاہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل 3؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ مر نے والوں میں اورنگ آ باد ‘ جالنہ اور ہنگولی سے ایک-   ایک  مریض شامل ہے۔ وہیں مراٹھواڑہ میں گزشتہ کَل 236؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض سامنے آئے۔ اورنگ آ باد ضلع میں کَل42؍ نئے مریضوں کا اضا فہ ہوا۔ لاتور ضلعے میں59؍ بیڑ میں30؍ ناندیڑ میں24؍ ہنگولی میں بھی 24؍ پر بھنی میں23؍ جالنہ میں19 ؍ اور عثمان آ باد ضلعے میں15؍ کورونا مریضوں کی کَل شناخت ہوئی۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے کے کلمنوری تعلقے کے دھانڈے پمپری گائوں میں برڈ فلو کے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ گائوں میں24؍ مرغیوں کی موت کے بعد اُن کے نمو نے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ ہنگولی کے ضلع کلکٹر رُچیش جئے وَنشی نے دھانڈے پِمپری گائوں کے اطراف کے10؍ کلو میٹر کے علا قے کو حسا س علاقے کے طور پر ظا ہر کیا ہے۔ اِس بیچ کر شنا پور میں بھی10 ؍ مر غیوں کے پُر اسرار بیماری سے مر نے کا معا ملہ سامنے آیا ہے۔

***** ***** ***** 

بھارتی فوج میں خد مات انجام دے رہے جالنہ ضلع کے جعفر آ باد تعلقے کے بور گائوں پھَداٹ سے تعلق رکھنے والے نائب صوبیدار گنیش پھَداٹ کی سکندر آ باد کے کما نڈ ہاسپٹل میں دِل کا دورہ پڑ نے سے موت ہو گئی۔ وہ41؍ برس کے تھے۔ اُن کی آخری رسو مات آج صبح گیا رہ بجے بور گائوں میں پوری سر کاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جا ئے گی۔

***** ***** ***** 

کورونا وائر س سے لگے لاک ڈائون کے دوران لوگوں میں پھیلی ما یو سی کو دور کرنے اور امید کی کِرن جگا نے کے مقصد سے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے 10؍ روزہ خصو صی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اِس مہم کو

’’اندھیروں سے اُجا لے کی طرف‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ آج سے31؍ جنوری تک جاری رہے گی۔ جماعت اسلا می ہند کی اورنگ آ باد شاخ کے منتظم واجد قادری نے کَل منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ یہ10؍ روزہ مہم پوری ریاست میںچلائی جا ئے گی اور اِس دوران لوگوں میں محبت بھا ئی چارے اور بین المذاہب روادری کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی جا ئے گی۔

واجد قادری نے کہا کہ موجودہ حا لات میں انسا نی قدروں کی بازیابی کی ضرورت ہے تا کہ پریشان حا ل انسا نیت کو رو حا نی تسکین مل سکے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ 10 ؍ روزہ مہم کے دوران جماعت اسلا می ہند کی جانب سے کئی کار نر میٹینگز  ہوں گی اور بُک اسٹال لگائے جا ئیں گے۔ اِس کے علا وہ شہر کی نامور شخصیات سے ملا قا تیں بھی کی جا ئیں گی۔ وہیں سبھی مذاہب کی مذہبی شخصیات کو ساتھ لے کر انسا نیت کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی جا ئے گی  تا کہ نفرت  اور  عدم بر داشت کا جواب محبت اور  رواداری سے دیا جا سکے۔

***** ***** ***** 

گرام پنچایت انتخا بات کے دوران غیر حاضر رہے ملازمین پر ہنگو لی ضلعے کے کلمنوری پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ اِن ملازمین پر سر کاری کام کے دوران غیر حاضر رہنے اور لا پر وا ہی برتنے کے الز مات لگائے گئے ہیں۔ نائب تحصیلدار ستیش پاٹھک کی شکا یات پر اِن ملازمین کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

وسطی ریلوے کے تھا نے اور مُلُند ریلوے اسٹیشنوں پر جاری کام کی وجہ سے ہوئے لا ئن بلاک کے بعد سکندر آ باد- ممبئی دیو گیری ایکسپریس کَل23؍ اور24؍ جنوری کو ردّ کر دی گئی ہے۔ 

اِسی طرح ممبئی-  سکندر آ باد دیو گیری ایکسپریس بھی 24؍ اور25؍ جنوری کو منسوخ کر دی گئی ہے۔ وہیں عادل آباد-   ممبئی نندی گرام ایکسپریس بھی23  ؍  اور  24؍  جنوری کو صرف کلیان ریلوے اسٹیشن تک ہی جا ئے گی۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد کی جانب سے دئے جا نے والے لائف ٹائم اچیو منٹ انعام کے لیے پرو فیسر پر تاپ بوراڑے اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ناگناتھ کوتا پلّے کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ سا ہتیہ پریشد کے سر براہ ڈاکٹر دا دا گورے نے کَل یہ اعلان کیا۔ کووِڈ19؍ کی وجہ سے سال2020؁  کا انعام نہیں دیا جا سکا تھا جو  اب پروفیسر بوراڑے کو دیا جا ئے گا جبکہ ناگناتھ کو تا پلّے کو سال 2021؁ کے انعام کے لیے چُنا گیا ہے۔

***** ***** ***** 


اور آخر میں  اہم خبریں ایک مرتبہ بار پھر سن لیجیے 

٭

پونے کے سیرم اِنسٹی ٹیوٹ آف اِنڈیا میں کَل سہ پہر لگی آگ میں 5؍ لوگوں کی موت‘ ریاستی وزیر صحت نے کہا ٹیکوں کا ذخیرہ محفوظ‘ ٹیکہ اندازی مہم پر نہیں پڑے گااثر

٭

بھنڈارا ضلع اسپتال میں لگی آگ کے معاملے میں ضلع سِوِل سرجن سمیت

4؍ ملازمین معطل‘8؍ جنوری کو لگی آگ میں اسپتال میں شریک10؍ نو زائیدہ بچوں کی موت ہو گئی تھی

٭

دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈامتحا نات کا ہوا علان23؍ اپریل سے بارہویں اور29؍ اپریل سے ہوں گے دسویں  کے امتحانات

 اور

٭

کورونا وائرس کے دوران لوگوں میں پھیلی مایو سی کو دور کرنے  اور امید کی کِرن جگا نے کے مقصد سے آج سے جماعت اسلامی ہند کی 10؍ روزہ خصو صی مہم

’’ اندھیروں سے اجالوں کی طرف ‘‘ نا می یہ مہم 31؍ جنوری تک جا ری رہے گی

اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text-آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ 22 اگست 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 22 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...