Tuesday, 1 June 2021

 Regional News Urdu Text  Bulletin, Aurangabad. Date : 01.06.2021, Time : 9.00 to 09.10 AM

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 01 June-2021
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:یکم جون  ۲۰۲۱ ؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔اس لیے سامعین سے گذارش ہے کہ وہ مکمل احتیاطی تدبیر اختیار کریں۔ کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے شہری دوسری خوراک بھی ضرور لیں ۔ہرشہری کو چاہیے کہ وہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔ناک اور منہ پراچھی طرح ماسک لگائیں۔ایک دوسرے سے مناسب محفوظ فاصلہ برقراررکھیں۔وقفے وقفے سے ہاتھ اور چہرہ اچھی طرح دھوئیں۔ ان آسان ضوابط پرعمل کریںاورمحفوظ رہیں۔ کووِڈ 19- سے متعلق کسی بھی مدد کیلئے مرکزی ہیلپ لائن نمبر 011-23978046  اور 1075  یا ریاستی امدادی مرکز کیلئے 020- 26127394   پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
::::: سرخیاں::::::
چند اہم خبروں کی سرخیاں سماعت کیجیے۔
٭ مراٹھا سماج کو ملازمتوں اور تعلیم میں ریزرویشن کا فائدہ دینے کیلئے معاشی نظریہ سے پچھڑے طبقوں کیلئے دئیے گئے 10 فیصد ریزرویشن
کے حکم میں ترمیم۔
٭ اورنگ آباد‘ عثمان آباد‘ پربھنی‘ ہنگولی‘ پونا‘ ممبئی‘ ناسک سمیت ریاست کے 17  اضلاع میں لاک ڈائون کے ضوابط میں آج سے نرمی۔
٭ پولس اسٹیشن میں رخنہ اندازی کرکے دھمکی دینے کے سلسلے میں اورنگ آباد کے شیوسینا کے رُکنِ اسمبلی پردیپ جیسوال کو 6 ماہ کی قید اور
5 ہزار روپئے جرمانے کی سزا۔
٭ میوکر مائیکوسس کے ہر مریض کو مفت انجکشن دینے کی حزبِ مخالف پارٹی رہنما د یویندر پھڑنویس کا مطالبہ۔
٭ ریاست میں 15 ہزار 77 نئے کووِڈ متاثرین کا اندراج؛ مراٹھواڑہ میں 72  افراد فوت، تاہم ایک ہزار 394 متاثرین۔
اور۔۔٭ مراٹھواڑہ میں چند مقامات پر قبل از مانسون بارش؛ بجلی گرنے سے 2  افراد چل بسے۔
***** ***** *****
اَب خبریں تفصیل سے۔۔
ملازمتوں اور تعلیم میں معاشی نظریہ سے پچھڑے طبقوں کیلئے دئیے گئے دس فیصد ریزرویشن کا فائدہ سماجی اور تعلیمی نظریہ سے پچھڑے طبقوں SEBC یعنی مراٹھا سماج کے قابلِ مستحقین کو دینے کا فیصلہ ریاستی حکومت نے کیا ہے۔ اس کیلئے اس حکم نامے میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس ضمن میں سرکاری حکم نامہ کل جاری کیا گیا۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزرویشن کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے دئیے فیصلے پر تبصرہ کرنے کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کو ریاستی حکومت نے 7 جون تک اضافی مدت دی ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے سبکدوش جج دلیپ بھونسلے کی صدار ت میں یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد‘ عثمان آباد‘ پربھنی‘ ہنگولی‘ پونا‘ ممبئی‘ ناسک سمیت ریاست کے 17  اضلاع میں لاک ڈائون کے ضوابط میں نرمی کی گئی ہے۔ اورنگ آباد ضلع کے ہر قسم کی دُکانیں صبح 7 سے دوپہر 2 بجے تک شروع رہیں گے۔ ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے کل اس سلسلے میں حکم نامہ جار ی کیا۔ دوپہر تین بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں اسی طرح دُکانیں کھلی رکھنے والے تاجروں پر سخت کارروائی کرنے کا اشارہ ضلع کلکٹر نے دیا ہے۔ مالس‘ حجام کی دُکانیں‘ مذہبی مقامات بند رہیں گے‘ ہوٹلیں‘ شراب کی دُکانوں میں اس سے قبل کی طرح صرف پارسل کی سہولتیں جاری رہیںگی۔ یہ بات جاری کردہ حکم نامے میں کہی گئی۔ اورنگ آباد ضلع میں سنیچر اور اتوار کو ضروری خدمات کے علاوہ تمام خدمات بند رہیں گے۔
ہنگولی ضلع میں ای۔ کامرس‘ کوریئر خدمات جاری رہیں گی۔ ضلع کی بازار کمیٹیاں‘ زراعت سے متعلق تمام دُکانیں‘ گاڑیوں کی گیریج‘ مونڈھا اور دیگر دُکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک جاری رہیں گی۔
پربھنی ضلع میں زرعی اشیاء کی دُکانیں تمام ہفتے صبح سات سے شام پانچ بجے تک کھلی رہیں گی۔ دونو ںاضلاع میں ضروری خدمات کی دُکانیں صبح سات سے دو بجے تک کھلی رہیں گی۔ عثمان آباد ضلع میں پابندیاں قائم رہیں گی۔ صرف زرعی خدمات اور بینکس دوپہر دو بجے تک جاری رہیں گے۔ ضروری خدمات صبح سات سے گیارہ بجے تک شروع رہیں گی۔ ضلع میں سنیچر اور اتوار کو عائد جنتا کرفیو اب صرف اتوار کو عائد رہے گا۔
***** ***** *****
پولس اسٹیشن میں جاکر رخنہ اندازی کرکے دھمکی دینے کے جرم میں اورنگ آباد کے شیوسینا کے رُکنِ اسمبلی پردیپ جیسوال کو ضلع سیشن کورٹ نے چھ ماہ کی قید اور پانچ ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اورنگ آباد شہر میں 2018 میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد کے جرم میں شیوسینکوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے‘ اس لیے جیسوال نے کرانتی چو ک پولس اسٹیشن میں رخنہ اندازی کی تھی۔ حوالدار چندر کانت پوٹے نے جیسوال کے خلاف جرم داخل کیا تھا۔ اسی بیچ عدالت نے سزا او رجرمانہ عائد کرنے کے بعد جیسوال نے فوراً جرمانے کی رقم عدالت میں جمع کرادی اور سزا کی اپیل تک ضمانت اور اسٹے حاصل کرلیا ہے۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت میوکر مائیکوسس کے ہر مریض کو مفت انجکشن دیں‘ ایسا مطالبہ ریاست کے حزبِ مخالف پارٹی رہنما دیویندر پھڑنویس نے کیا ہے۔ وہ کل جالنہ میں اس سلسلے میں مخاطب تھے۔ جالنہ صنعتی علاقے میں فولاد صنعتی گروپ نے قائم کیے گئے آکسیجن پروجیکٹ کا پھڑنویس نے کل معائنہ کیا۔
***** ***** *****
ریاست کے ہر ضلعے میں مناسب تناسب میں ایمبولنس ہو اس لیے شعبۂ صحت نے 500  ایمبولنس خریدی کی ہے۔ وزیرِ صحت راجیش ٹوپے نے اس کی اطلاع دی۔ جالنہ ضلع کیلئے حاصل ہوئے 20  ایمبولنس کو عوام کے نام موسوم کرنے کے بعد وہ مخاطب تھے۔ جالنہ ضلع کیلئے مزید ایمبولنس کی ضرورت ہے، اسے فوراً مہیا کیا جائیگا۔ یہ بات وزیرِ موصوف نے کہی ہے۔ ضلع کلکٹر آفس کے میٹنگ ہال میں کل مرکزی مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے اور رابطہ وزیر ٹوپے نے مشترکہ میٹنگ لیکر ضلع کے کووِڈ حالات کا جائزہ لیا۔
***** ***** *****
ریاست میں کل 15 ہزار 77 کووِڈ متاثرین مریضوں کا اندراج ہوا۔ اس کی وجہ سے ریاست میں جملہ کووِڈ متاثرین کی تعداد 57لاکھ 46 ہزار 892 ہوگئی ہے۔ کل 184 مریض دورانِ علاج چل بسے۔ ریاست میں اس وباء سے مرنے والو ںکی تعداد 95 ہزار 344 ہوگئی ہے۔ شرح اموات ایک اعشاریہ 66 فیصد ہے۔ کل 33 ہزار مریض اس مرض سے شفاء یاب ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 53 لاکھ 95 ہزار 370 مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 93  اعشاریہ 88 فیصد ہوگئی ہے۔ فی الحال ریاست میں 2 لاکھ 53 ہزار 367 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل ایک ہزار 394 کورونا وائرس متاثرہ مریضوںکا انکشاف ہوا۔ تاہم 72  افراد اس وباء سے چل بسے۔ مرنے والوں میں لاتور ضلع کے 24‘ بیڑ 14‘ اورنگ آباد 11‘ جالنہ 9‘ عثمان آباد 8‘ پربھنی 3‘ ہنگولی کے 2  اور ناندیڑ ضلع کا ایک مریض شامل ہے۔ بیڑ ضلع میں کل کورونا وائرس وباء سے متاثرہ 516 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ عثمان آباد 291‘ اورنگ آباد 216‘ ناندیڑ 153‘ لاتور 98‘ پربھنی 54‘ جالنہ 34‘ اور ہنگولی ضلع میں 32 نئے مریض منظرِ عام پر آئے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل چند مقامات پر قبل از مانسون بارش ہوئی۔ ڈویژن میں بجلی گرنے سے 2  افراد چل بسے۔ پربھنی ضلع کے سون پیٹھ سمیت کئی علاقوں میں کل طوفانی ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ مانوت تعلقے کے پاڑودی علاقے میں بجلی گرنے سے کھیت میں کام کرنے والے دیانیشور ٹرپلے 19 سال کا نوجوان ہلاک ہوگیا۔ لاتور ضلع میں سنیتا کامبڑے پچاس سال کی خاتون بجلی گرنے سے چل بسی۔ عثمان آباد ضلع کے لوہارا تعلقے میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ ناندیڑ ضلع کے نائے گائوں شہر اور علاقے میں کل شام پانچ بجے موسلا دھار بارش ہوئی۔ بیڑ اور جالنہ اضلاع میں بھی کل بارش ہوئی۔ اورنگ آباد شہر اور نواحی علاقوں میں کل شام زوردار بارش ہوئی۔ اسی بیچ مراٹھواڑہ میں کل تک چند مقامات پر ہوائوں اور بجلیوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
رکنِ پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مجلس چیئریٹی ایجوکیشن اینڈ ریلیف ٹرسٹ اور ایکسیس فائونڈیشن کے تحت روانہ کیے گئے طبّی اشیاء کی پہلی کھیپ کل اورنگ آباد میں داخل ہوئی۔ رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے کل یہ اشیاء عوام کے نام موسوم کی۔ اس میں وینٹی لیٹرس‘ آکسیجن کانسنٹریٹرز‘ تھرما میٹر‘ آکسی میٹر اور ادویات شامل ہیں۔ اس کی اطلاع رکنِ پارلیمنٹ جلیل نے دی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے۔۔
٭ مراٹھا سماج کو ملازمتوں اور تعلیم میں ریزرویشن کا فائدہ دینے کیلئے معاشی نظریہ سے پچھڑے طبقوں کیلئے دئیے گئے 10 فیصد ریزرویشن
کے حکم میں ترمیم۔
٭ اورنگ آباد‘ عثمان آباد‘ پربھنی‘ ہنگولی‘ پونا‘ ممبئی‘ ناسک سمیت ریاست کے 17  اضلاع میں لاک ڈائون کے ضوابط میں آج سے نرمی۔
٭ پولس اسٹیشن میں رخنہ اندازی کرکے دھمکی دینے کے سلسلے میں اورنگ آباد کے شیوسینا کے رُکنِ اسمبلی پردیپ جیسوال کو 6 ماہ کی قید اور
5 ہزار روپئے جرمانے کی سزا۔
٭ میوکر مائیکوسس کے ہر مریض کو مفت انجکشن دینے کی حزبِ مخالف پارٹی رہنما د یویندر پھڑنویس کا مطالبہ۔
٭ ریاست میں 15 ہزار 77 نئے کووِڈ متاثرین کا اندراج؛ مراٹھواڑہ میں 72  افراد فوت، تاہم ایک ہزار 394 متاثرین۔
اور۔۔٭ مراٹھواڑہ میں چند مقامات پر قبل از مانسون بارش؛ بجلی گرنے سے 2  افراد چل بسے۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کے پھیلائو سے تحفظ کیلئے ہم سب کو احتیاط کرناضروری ہے۔ اس کے لئے وقفے وقفے سے صابن سے ہاتھ دھوئیں ۔ باہر جاتے وقت اچھی طرح سے منہ پر ماسک لگائیں۔ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ اور سنتے رہئے آکاشوانی ۔

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 02 اکتوبر 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 02 October-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبر...