Monday, 23 August 2021

آکاشوانی اَورنگ آبادعلاقائی خبریں تاریخ : 23 ؍ اگست 2021 ؁وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 23 August 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۳ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اگست  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین ملک میں18؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کو  کووِڈ 19؍سے بچائو کے ٹیکے مفت دیے جا رہے ہیں ۔ آپ سے در خواست ہے کہ ویکسین ضرور لیں  اور  اپنوں کو بھی ٹیکہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ چونکہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اِسی لیے احتیاط برتنا ضروری ہے  نہایت ضروری کام کے لیے ہی گھر سے با ہر جا ئیں ۔محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں  اور  سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ۔ اپنے ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں  اور  محتاط رہیں۔

اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ منماڑ   -  ناندیڑ  ریلوے راستے کو ڈبل ٹریک بنا نے  اور  بجلی کاری کرنے کا کام تر جیحی بنیاد پر کیا جا ئے گا  ‘  ریلوے کے مملکتی وزیر رائو صاحیب دانوے کا تیقن 

٭ آزادی کے امرُت مہا اُتسو کے ضمن میں  وزارتِ اطلاعات و نشر یات کی جانب سے مخصوص ہفتے کا آج سے آغاز 

٭ ہنگولی ضلعے کے تقریباً  20؍ دیہاتوں میں زلزلے کے ہلکے جھکٹے  

اور

٭ ریاست میں مزید4؍ ہزار 141؍ مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں

4؍ مریضوں کا انتقال  ‘  مزید98؍ افراد ہو ئے کووِڈ19؍ سے متاثر 


 

اب خبریں تفصیل سے....

مملکتی وزیر برائے ریلوے  رائو صاحیب دانوے نے کہا ہے کہ  منماڑ  -  ناندیر  ریلوے  راستے کو  ڈبل ٹریک بنا نے اور  بجلی کار ی کرنے کا کام تر جیحی بنیاد پر کیا جا ئے گا ۔وہ کَل جالنہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب زیر زمین ریلوے پُل کی تعمیر کے لیے  بھو می پو جن کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ  ممبئی  -  ناگپور فاسٹ ٹریک پروجیکٹ بھی محکمہ ریلوے کی تر جیحات میں شامل ہے ۔ دانوے نے بتا یا کہ کووِڈ19؍ کے پھیلائوکے عر صے میں محکمے ریلوے کو تقریباً 36؍ ہزار کروڑ روپئے کا خسا رہ ہوا ہے جس کی وجہ سے  جالنہ  -  جام کھیڑ  اور   شولا پور   -  اورنگ آباد  جیسے نئے ریلوے راستے کے لیے  سہو لیات کا بغور جائزہ لے کر کے ہی اگلا  فیصلہ کیا جا ئے گا ۔ جالنہ شہر میں  30؍ کروڑ روپئے کے اخراجات سے ہونے والے مختلف تر قیاتی کاموں کا آغاز بھی کَل معززین کی موجودگی میں کیا گیا ۔ اِسی طرح کُنڈلیکا ندی پر تعمیر کیا گیا نیا پُل   اور  قدیم جالنہ کو جوڑ نے والے نئے پُل کا افتتاح بھی کَل دانوے کے ہاتھوں کیا گیا۔ 

***** ***** ***** 

آزادی کے امرُت مہا اُتسو کے ضمن میں وزارتِ اطلا عات و نشر یات کی جانب سے آج سے آئندہ29؍ اگست تک مخصوص ہفتہ منا یا جا رہا ہے۔ اِس دوران مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا جا ئے گا ۔ اِسی سلسلے میں آکاشوانی کے علاقائی مراکز  سا معین کے لیے  دھروہر  ‘  نشان  اور  اپراجیتتا  جیسے مختلف پروگرام نشر کریں گے ۔ اِسی طرح پریس انفارمیشن بیو رو اِس خصوص میں ایک ویب سائٹ شروع کرے گا  اِس کے علا وہ  بیو رو آف  آئوٹ ریچ  اینڈ کمیو نی کیشن  BOC   واقعات کی تر کیب  اِس موضوع پر

  E - Book  شائع کرے گا ۔ 

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے میں  ہنگولی‘ کلمنوری  اور  اَونڈھا تعلقے کے تقریباً20؍ دیہاتوں میں کَل زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیما پر اِس زلزلے کی شدت3؍ عشاریہ  4؍ ریختر اسکیل درج ہوئی ۔ پہلا جھٹکا کَل صبح تقریبا پونے چھ بجے کے قریب محسوس کیا گیا  اور  دوسرا جھٹکا شام سواّ چھ بجے کے قریب محسوس کیا گیا ۔ اِس زلزلے کی وجہ سے مقا می ساکنان خوف زدہ ہو گئے ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل مزید4؍ہزار141؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر64؍ لاکھ24؍ہزار651؍ ہو گئی ہے۔ اِسی دوران کَل145؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔کووِڈ19؍ کے سبب ریاست میں اب تک ایک لاکھ35؍ ہزار962؍ اموات ہو چکی ہے۔ 

دوسری جانب علاج معالجے کے بعدگزشتہ روز4؍ ہزار780؍ متاثرین کورونا وائرس سے نجات پا کر شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح اب تک کُل62؍ لاکھ 31؍ہزار999؍ متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں مجموعی طور پر 53؍ ہزار182؍ مریض زیر علاج ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں بھی کَل مزید98؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ جبکہ 4؍ مریض علاج کے دوران وفات پا گئے ۔ فوت ہونے والوں میں  بیڑ ضلعے کے3؍  اور  لاتوڑ ضلعے کے ایک مریض کا شمار ہے۔ 

بیڑ ضلعے میں کَل مزید31؍ مریض پائے گئے۔ اِسی طرح عثمان آباد ضلعے میں 27؍ لاتور میں21؍ اورنگ آ باد میں13؍ ناندیڑ میں5؍  اور  جالنہ ضلعے میں کَل ایک مریض پا یا گیا ۔ پر بھنی  اور  ہنگولی ضلعے میں گزشتہ روز ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

اِنڈین اِنسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لو جی  میں داخلے کے لیے منعقد کیا جا نے والا JEE - Mains   امتحان  آئندہ26؍ اگست جمعرات کے روز لیا جا ئے گا ۔  یہ امتحان2؍ ستمبر تک جا ری رہے گا ۔ ملک بھر سے تقریبا92؍ ہزار سے زیادہ امید وار  اِس امتحان میں شرکت کر رہے ہیں۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد شہر کی تر قی کے لیے سب مِل جُل کر کوشش کریں ۔ مرکزی مملکتی وزیر خزا نہ  ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے یہ اپیل کی ہے ۔ اورنگ آ باد میں کَل تمام صنعتی تنظیموں  اور  اورنگ آ باد فرسٹ کی جانب سے ڈاکٹر کراڑ کا استقبال کیا گیا ۔اِس موقعے پر وزیر موصوف نے کہا کہ وہ  اور نگ آباد شہر میں بنیادی سہو لیات  ‘ صنعت  ‘ تجا رت  اور  ریلوے وغیرہ کی  تر قی کے لیے پا بندہیں ۔

***** ***** ***** 

بہن - بھائی کا تہوار  رکشا بندھن کَل روایتی انداز میں منا یا گیا ۔ اِس میں بہن اپنے بھائی کو راکھی باندھ کر اُس کی خوشحالی کی دعا کر تی ہے  اور بھائی اپنی بہن کو تحفہ دے کر اُس کی حفاظت کرنے اور ہر حال میں اُس کا ساتھ دینے کا وعدہ کر تا ہے۔

***** ***** ***** 

ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کا63؍ واں یومِ تاسیس  آج مرکزی مملکتی وزیر خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کی خصوصی موجودگی میں منا یا جا رہا ہے۔اِس موقعے پر اب سے کچھ دیر بعد 10؍ بجے  یو نیور سٹی کی ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ کے سامنے سبزہ زار پر  وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یے و لے  کے ہاتھوں پر چم کشائی کی جا ئے گی ۔ اِس کے بعد یو نیور سٹی کی جانب سے عثمان آباد کے رام کرشن پرم ہنس کالج کے  پرنسپل   ڈاکٹر رمیش داپکے  اور  قومی  و  بین الاقوامی معیار کے میدان تیار کرنے والے  محمد عبد الزاق محمد عبد الجبار کو  جیون سادھنا پُرسکار  عطا کیا جا ئے گا ۔  یہ تقریب  یو نیور سٹی کے آڈیٹو ریم میں صبح ساڑھے دس بجے منعقد کی جا ئے گی ۔ اس موقعے پر یونیور سٹی کے مختلف امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے ہونہار طلباء   اور  مختلف امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے یونیور سٹی کے غیرے تدریسی ملازمین کا استقبال کیا جا ئے گا ۔ اِسی طرح مثالی امتحانی مراکز کو بھی ایواڈس سے نوازا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

پر بھی ضلعے میں کَل پانی کے ٹینکر  اور  دو پہیہ گاڑی کے ما بین پیش آئے حادثے میں با پ اور بیٹا جا بحق ہو گئے ۔ یہ حادثہ  پورنا   -  تاڈکڑس  راستے پر کان کھیڑ کے احا طے میں پیش آ یا۔ 

***** ***** ***** 

ناندیڑ شہر اور ضلع کانگریس پارٹی کی جانب سے آئندہ کَل یعنی 24؍ اگست کے روز  مجاہدینِ آزادی  اور  اُن کے افراد ِ خانہ کا استقبال کیا جا ئے گا ۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ آزادی کے امرُت مہا اُتسو کی منا سبت سے اِس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے کے عیسیٰ پور آبی ذخیرے کے اطراف مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے ڈیم کے آبی ذخیرے میں اضا فہ ہو رہاہے۔ڈیم میں فی الحال کُل گنجائش کا75؍ فیصد پانی جمع ہو چکا ہے۔ پانی کی آمد کا سلسلہ اگر اسی طرح جا ری رہا تو  ڈیم سے  پین گنگا  ندی میں پانی چھوڑ نا ہو گا  جس کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کے خطرے کو پیش نظر رکھتے ہوئے کنٹرولنگ آفیسر  ایچ  ایس  دھوُڑگنڈے  نے  پُسد ‘ عمر کھیڑ ‘ مہا گائوں‘ کلمنوری ‘ حد گائوں ‘ حمایت نگر  ‘ ماہور  اور  کنوٹ تعلقے کے تحصیلداروں کو خط لکھ کر چو کنا رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے میں کَل تقریبا 14؍ ملی میٹر بارش ہوئی ۔مُد کھیڑ  اور  نائے گائوں تعلقے میں موسلا دھا ر  جبکہ بِلو لی ‘ مد کھیڑ ‘ حد گائوں ‘ عمری ‘ دیگلور  اور  حمایت نگر  تعلقے میں اوسط در جے کی بارش ہوئی۔ 

اورنگ آ باد شہر میں کَل 3؍ دن کے بعد دھوپ نکلی تھی ۔ 

پو نا آبزر ویٹری نے آئندہ 2؍ روز میں کوکن ‘ وسطی مہاراشٹر ‘ وِدربھ  اور  مراٹھواڑہ کے کچھ علاقوں میں بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔

***** ***** ***** 

      آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...

٭ منماڑ   -  ناندیڑ  ریلوے راستے کو ڈبل ٹریک بنا نے  اور  بجلی کاری کرنے کا کام تر جیحی بنیاد پر کیا جا ئے گا  ‘  ریلوے کے مملکتی وزیر رائو صاحیب دانوے کا تیقن 

٭ آزادی کے امرُت مہا اُتسو کے ضمن میں  وزارتِ اطلاعات و نشر یات کی جانب سے مخصوص ہفتے کا آج سے آغاز 

٭ ہنگولی ضلعے کے تقریباً  20؍ دیہاتوں میں زلزلے کے ہلکے جھکٹے  

اور

٭ ریاست میں مزید4؍ ہزار 141؍ مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں

4؍ مریضوں کا انتقال ‘  مزید98؍ افراد ہو ئے کووِڈ19؍ سے متاثر

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سما چار اورنگ آباد

   Aurangabad AIR News  پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: