Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 27 August 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اگست ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
ملک بھر میں 18 برس سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو کووِڈ 19- کے تدارک کیلئے مفت ٹیکے دئیے جارہے ہیں۔ نوجوانوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ یہ ٹیکے ضرور لگوائیں اور دیگر افراد کی ٹیکہ اندازی میں مدد کریں۔ کورونا کا خطرہ اب بھی برقرار ہے‘ اس لیے احتیاط لازمی ہے۔ سامعین سے گذارش ہے کہ نہایت ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔ ناک اور منہ پر ماسک اچھی طرح لگائیں‘ ہاتھ اور منہ کو صاف رکھیں اور ایک دوسرے سے محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ ریاست میں نئی صنعتیں شروع کرنے کے لیے ہر ڈِویژن کے مطا بق صنعتی خا کہ تیار کیا جا ئے گا ‘ وزیر اعلیٰ کا تیقن
٭ آشا خادمائوں اور گروپ پرموٹرس کے مشاہروں میں اضا فہ
٭ ریاست میں Aاور B زمرے کے افسران کے لیے ہمدردانہ تقرری پالیسی ’’ انوکمپا‘‘ کا اطلاق
٭ مراٹھواڑہ میں کَل پائے گئے کورونا کے196؍ نئے مریض5؍ کورونا مریضوں کی موت
٭ ٹما ٹروں کے نِرخ میں کمی کے بعد اورنگ آ باد - ممبئی شاہراہ پر کسانوں کا احتجاج
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے کورونا وائرس کے اِس دور میں معیشت کے استحکام کی خا طر صنعتوں کو شروع رکھنے کے لیے صنعتکاروں کے ساتھ ضروری تعاون کرنے کی یقین دہا نی کرا ئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں کَل ممبئی میں ایک روز نا مے کی جانب سے منعقدہ تقریب کا افتتاح عمل میں آ یا۔ اِس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک صنعتی خا کہ تیار کر کے ریا ست کے جن ڈویژنس میں جو نئی صنعتیں شروع کرنا طئے کیا جا ئے گا اُسے تمام ضروری سہو لیات فراہم کی جا ئے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے تر قی کے ساتھ ساتھ ما حو لیات کے تحفظ کو بر قرار رکھنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صنعتوں کے قیام سے پہلے مقا می سا کنان کو اعتماد میں لیا جا ئے گا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریاست میںسر ما یہ کاری کرنے والا ہر تا جر قو می اور عالمی سطح پر ریاست کے نمائندے کے طور پر کام کرے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیا حت کے شعبے میں روز گار کے بہت سے مواقع موجود ہیں اور سیاحت کو صنعت کا درجہ دیا گیا ہے۔
اِس موقعے پر وزیر صنعت سُبھاش دیسائی نے بتا یا کہ کورونا کے دور میں ریاست میں60؍ کمپنیوں نے مجموعی طور پر دیڑھ لاکھ کروڑ روپیوں کی سر مایہ کاری کی ہے۔
***** ***** *****
ریاستی کا بینہ نے آشا خاد مائوں کو دیئے جا نے والے مشاہرے میں ما ہا نہ ایک ہزار روپئے جبکہ گروپ پرموٹرس کے مشا ہرے میں ما ہا نہ 1200؍ روپئے اضا فے کو منظوری دی ہے۔ یہ اضا فہ گزشتہ جو لا ئی سے نافذ کیا جا ئے گا۔ اِس کے لیے کا بینہ نے 135؍ کروڑ60؍ لاکھ روپئے مختص کرنے کو بھی منظوری دی ہے۔
کابینہ نے کَل ریا ست کےA اور B زمرے کے سر کاری افسران کی ملازمت کے دوران موت ہو جانے پراُن کے اراکینِ خاندان میں سے کسی فرد کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال سر کاری ملازمت میں C اورD زمرے کے ملازمین کی خدمات کے دوران انتقال ہو نے پر اہلِ خانہ میں سے ایک اہل امید وار کو سرکا ری ملا زمت دی جا تی ہے۔ کورونا لہر کے دوران کئی افسران کے انتقال کے بعد افسران کی تنظیم کی جانب سے اِس کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ ہمدردی کے طور پر کئے جانے والے تقررات ’’ انو کمپا ‘‘ کے مختلف حکم ناموں کو مرتب کر کے ہمدردانہ تقرری کے قواعد2021 کی تیاری کو کابینہ نے منظوری دی ہے۔
کابینہ نے کل اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے لیے قائم کئے جانے والے نئے تعلیمی اِداروں کے اجازت ناموں کی مدت میں توسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ اِن اِداروں کے بورڈ کے ممبران اب نئے اجازت ناموں کے لیے
15؍ ستمبر 2021 تک متعلقہ سیکریٹری کو در خواست دے سکتے ہیں۔
***** ***** *****
وزارتِ آ بی وسائل نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے اِس دور میں آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر 100؍ روزہ سُجلام مہم شروع کی ہے۔ دیہی سطح پر گندے پا نی کی نکا سی کا انتظام کر کے زیادہ سے زیادہ قصبوں کو رفع حاجت سے پاک قصبے بنا نے کی یہ مہم ہے ۔ اِس مہم کے تحت دیہی علاقوں میں گندے پانی کی نکا سی کے لیے ایک لاکھ گڑھوں کی تعمیر اور اِس کی Recycling کے نقطہ نظر سے انتظا مات کئے جا ئیں گے ۔ ملک بھر میں گزشتہ بدھ سے قصبوں کو تیز رفتار ی کے ساتھ رفع حاجت سے پاک علاقے بنا نے کے لیے اِس مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر محنت اور روزگار بھو پِندر یا دو نے کَل نئی دہلی میں غیر منظم مزدوروں کے لیے معلو مات پر مبنی قومیپورٹل کا آغاز کیا۔ یہ پورٹل ملک بھر میں غیر منظم کار کنوں کی معلو مات پر مشتمل ہو گا۔ وزیر موصوف نے اِس موقعے پر کہا کہ اِس پورٹل کی مدد سے مزدوروں تک آسانی سے پہنچنا ممکن ہو جا ئے گا۔ وزارتِ محنت نے اِس پورٹل پر غیر منظم کار کنان کے Registration کے لیے404؍ کروڑ روپیوں کا فنڈ منظور کیا ہے ۔ محنت اور روزگار کے مملکتی وزیر رامیشور تیلی نے بتا یا کہ اِس E- Labour پورٹل پر اپنا نام اور معلو مات کے اندراج کے لیے غیر منظم مزدوروں کو کوئی فیس ادا نہیں کرنے پڑے گی اور مزدوروں کو حکو مت کی سما جی سِکیو رٹی اسکیموں کے لیے علیحدہ اندراج کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ اتوار29؍ اگست کو آکاشوانی سے نشر کئے جا نے والے پروگرام من کی بات کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے۔ یہ پروگرام آکاشوانی اور دور درشن کے تمام چینلز پر صبح11؍ بجے نشر کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیر زراعت دادا بھو سے نے مر کزی حکومت سے G M Soyacake در آمد کرنے کی اجازت فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اِس خصوص میں مرکزی وزیر تجا رت پیوش گوئل او ر وزیر زراعت نریندر سنگھ تو مر کو خط لکھا ہے۔ رواں برس ملک میں سو یا بین کی زبر دست پیدا وار کی توقع ہے۔ مہاراشٹر ملک کی سو یا بین پیدا کرنے والی سب سے بڑی ریاست ہے۔ تاہم مرکزی وزارتِ زراعت نے
12؍ لاکھ ٹن جِنیاتی طور پر تبدیل شدہ Soyabeen کی در آمد کی اجا زت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے کے گنگا پور تعلقے میں کسا نوں نے ٹما ٹروں کی قیمت میں کمی کے خلاف کَل
اورنگ آباد- ممبئی قومی شاہراہ پر ٹما ٹر پھینک کر احتجاج کیا۔ گنگا پور تعلقے کے کسان جو مراٹھواڑہ میں ٹما ٹر کے سب سے بڑے کاشتکار کے طور پر جانے جا تے ہیں نے کَل لاسور ریلوے اسٹیشن کے قریب سوانگی چوک پر آندو لن کیا۔ سرِ دست ٹما ٹروں کے 2؍ تا3؍ روپئے فی کلو کا نِرخ مل رہا ہے۔ مظاہرین نے ٹماٹروں کو25؍ روپئے فی کلو ضمانت شدہ قیمت‘ اِن کی بر آمدات پر عائد پا بندی ہٹا نے اور شدید بارش سے متاثر ہ کسانوں کو 50؍ ہزار روپئے فی ایکر کی منظوری کا مطالبہ کیا۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے میٹھے کیسر آم دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔ اب محکمہ ٔ ڈاک نے مراٹھواڑہ کیسر آم پر خصو صی ڈاک لفا فہ جاری کیا ہے۔ اورنگ آ باد ضلع کلکٹر سُنیل چوہان کی مو جودگی میں اورنگ آباد ڈاک محکمے کے سر براہ V S Jaishankar کے ہاتھوں آج دو پہر 4؍ بجے Head Post Office میں اِس خصو صی لفا فے کا اجراء عمل میں آئے گا ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے196؍ نئے معاملے درج کئے گئے۔ ساتھ ہی کَل ڈویژن میں اِس بیماری سے 5؍ افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں بیڑ اور عثمان آباد اضلاع کے فی کس 2؍ اور اورنگ آ باد ضلع کا ایک مریض شامل ہے۔ بیڑ ضلع میں کَل کورونا کے105؍ نئے مریض پائے گئے ۔ عثمان آباد ضلع میں43؍ لاتور 22؍ اورنگ آ باد20؍ ناندیڑ3؍ جبکہ جالنہ ‘ ہنگولی اور پر بھنی اضلاع میں فی کس کورونا کا ایک نیا مریض پا یا گیا۔
***** ***** *****
بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری اور رکن اسمبلی اتُل سا وے نے ریاستی حکو مت کو تنقید کا نشا نہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ مہا وِکاس آگھاڑی حکو مت آئندہ بلدیاتی انتخا بات میں دیگر پسماندہ طبقات OBC کو سیاسی Reservation نہ ملے اِس بات کی کوشش کر رہی ہے اور یہ حکو مت کے اِس خصو ص میں تاخیر کرنے کے حر بے سے پتہ چل رہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ ریا ستی الیکشن کمیشن نے ریاست کی18 ؍ میونسپل کار پوریشنز کی انتظا میہ سے انتخا بات کے لیے وارڈوں کے تعین کرنے کی خا طر مسودہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع کے بھو کر دن - جعفر آباد اسمبلی حلقے کے سابق رکن اسمبلی اور مہاراشٹر پنچایت راج کمیٹی کے سابق صدر سنتو ش رائو دس پُتے کَل اورنگ آ باد میں چل بسے۔ آنجہا نی دس پُتے نے 1980 میں کانگریس آئی کے ٹکٹ پر بھو کر دن -جعفر آباد اسمبلی حلقے جیت درج کی تھی ۔ دیہی علاقوں میں تعلیم ِ نسواں کے لیے آنجہا نی کی کا وشوں کو یاد رکھا جا ئے گا ۔ اُن کی آخری رسو مات آج صبح اُن کے آ بائی قصبے بھائیڑی میں ادا کی جا ئے گی۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ ریاست میں نئی صنعتیں شروع کرنے کے لیے ہر ڈِویژن کے مطا بق صنعتی خا کہ تیار کیا جا ئے گا ‘ وزیر اعلیٰ کا تیقن
٭ آشا خادمائوں اور گروپ پرموٹرس کے مشاہروں میں اضا فہ
٭ ریاست میں Aاور B زمرے کے افسران کے لیے ہمدردانہ تقرری پالیسی ’’ انوکمپا‘‘ کا اطلاق
٭ مراٹھواڑہ میں کَل پائے گئے کورونا کے196؍ نئے مریض5؍ کورونا مریضوں کی موت
٭ ٹما ٹروں کے نِرخ میں کمی کے بعد اورنگ آ باد - ممبئی شاہراہ پر کسانوں کا احتجاج
اسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔ ان خبروں کو آپ یوٹیوب چینل
آکاشوانی سماچار اورنگ آباد‘ اورنگ آباد NEWS AIR پر دوبارہ سن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment