Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 31 August 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۱ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اگست ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭ ٹو کیو پیرا اولمپِک مقابلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی بہترین کار کر دگی جاری ‘کَل جیتے 5؍ تمغے
٭ نوجوانوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ ابھارنے کی ضرورت ‘ مرکزی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کا اظہار خیال
٭ بھارت کی آزادی کے75؍ سال مکمل ہونے پر آکاشوانی اورنگ آ باد کاخبروں کا شعبہ شروع کر رہا ہے خصو صی نشر یاتی سلسلہ ‘ ڈاکٹر کراڑ اور امتیاز جلیل نے کیا افتتاح
اور
٭ مہاراشٹر میں کورونا وائر س کی وجہ سے بند مندروں کو کھلوانے کے لیے بی جے پی نے کیا جگہ جگہ آندو لن ‘ عہدیداروں اور کار کنوں نے بڑی تعداد میں لیا حصہ
اب خبریں تفصیل سے....
جا پان کی راجدھانی ٹو کیو میں جاری پیرا او لمپِک مقابلوں میں بھارت نے کَل 5؍ تمغے جیتے ۔ اِن میں سو نے کے2؍ چاندی کے2؍ اور ایک کانسے کا تمغہ شامل ہے۔ بھارت کی جا نب سے بھا لا پھینک کھلاڑی سُمِت اَنتل نے سو نے کا تمغہ جیتا ۔ سُمِت نے68.5؍ میٹر دوری تک بھا لا پھینک کر عالمی ریکارڈ بنا یا ۔ دوسری جانب بھارت کے ہی دیویندر جھجر یہ نے64.35؍ میٹر بھا لا پھینک کر چاندی کا تمغہ اور سُندر سنگھ گُر جر نے
62.58؍ میٹر بھا لا پھینک کر کانسے کے تمغے اپنے نام کیے۔اِس سے پہلے کَل صبح بھارت کی نشانے باز اَونی لیکھرا نے خواتین کے 10؍ میٹر ایئر رائفل شو ٹِنگ زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا ۔ اِس کے ساتھ ہی اَونی لیکھرا پیرا اولمپِک مقابلوں میں بھارت کی جانب سے سو نے کا تمغہ جیتنے والی پہلی خا تون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اَونی نے فائنل رائو نڈ میں249.6 ؍ پوائنٹس حاصل کر تے ہوئے نیا ریکارڈ بنا یا۔ ساتھ ہی عالمی ریکارڈ کی برا بری بھی کی۔
دریں اثناء بھارتی کھلاڑیوں نے تھالی پھینک میں بھی اپنی بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ جاری رکھا۔ بھارتی کھلاڑی یو گیش کھتُو نیا نے44.38؍ میٹر دوری تک تھالی پھینک کر چاندی کا تمغہ جیتا ۔ یو گیش کی جاریہ سیزن میں یہ سب سے بہترین کار کر دگی رہی ۔ بھارت کھلاڑیوں کی اِن کامیابیوں پر صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووِند ‘ وزیر اعظم نریندر مودی اور کھیلوں کے وزیر انو راگ ٹھاکر نے سبھی معذور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔
***** ***** *****
کئی ریاستوں اور مختلف تہذیوں سے سجے ملک بھارت کے نو جوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ ابھار نے کی ضرورت ہے۔ اِس خیال کا اظہار مرکزی کا بینہ میں ما لیات کے مملکتی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے کیا۔ ڈاکٹر کراڑ کے ہاتھوں کَل آکاشوانی اور نگ آ باد کے خبروں کے شعبے کی جانب سے شروع کئے جا رہے خصوصی نشر یا تی سلسلے کا افتتاح عمل میں آ یا۔ 3؍ ستمبر سے شروع ہو رہے اِس نشر یاتی سلسلے میں بھارت کی جدو جہد آزادی اور آزادی کے بعد تر قی کی جانب پیش قدمی پر روشنی ڈالی جا ئے گی۔قریب 100؍ اقساط پر مشتمل یہ پروگرام ہفتے میں 2؍ دن منگل اور جمعہ کی شام6؍ بجکر 35؍ منٹ پر آکاشوانی ‘ اورنگ آ باد سے نشر کیے جا ئیں گے۔
یہ نشر یاتی سلسلہ ‘ بھارت کی آزادی کے75؍ سال مکمل ہو نے پر آزادی کا امرت مہتسو پروگرام کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب میں اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل بطور مہمانِ خصو صی موجود تھے ۔ اِس موقعے پر اظہار خیال کر تے ہوئے امتیاز جلیل نے کہا کہ مختلف مذاہب ‘ ذات ‘ زبانوں اور تہذیبوں کے با وجود بھی حب الوطنی کے جذبے کے تحت بھارت ایک ہے او ریہ کثرت میں وحدت کی عمدہ مثال ہے ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کو مرکزی کا بینہ میں شامل کیے جانے کے بعد اب اورنگ آ باد کی تر قی کی راہیں ہموار ہو ں گی ۔
اِس موقعے پر آکاشوانی اورنگ آ باد کے سبکدوش ہو چکے نیوز ریڈرس اَویناش پائی گُڑے ‘ لکشمن پوار اور مقیم خان کا خیر مقدم کیا گیا اور اُن کی خد مات کو یاد کیا گیا۔
واضح رہے کہ آکاشوانی اورنگ آباد کا خبروں کا شعبہ کَل ایک ستمبر کو41؍ ویں سال میں قدم رکھنے جا رہا ہے۔ اِس منا سبت سے شعبے کی جانب سے ایک E کِتابچہ جاری کیا گیا۔ جِس کا اجراء بھی امتیاز جلیل اور بھاگوت کراڑ نے کیا۔ اِس E کِتابچے میں مدیروں ‘ نیوز ریڈرس اور سامعین نے اپنی40؍ سال کی یادوں کو قلمبند کیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے شہر یوں کو کمپیو ٹرائزڈ 7/12؍ کی پہلی پرنٹ سیدھے اُن کے گھروں تک پہنچا نے کا اہم فیصلہ محکمہ محصول نے کیا ہے۔ آنیوالے 2؍ اکتوبر سے گاندھی جینتی کی منا سبت سے اِس پر عمل آوری شروع ہو گی۔ محصول کے ریاستی وزیر با لا صاحب تھورات نے یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
ایوت محل کی رکن پارلیمنٹ بھائونا گَولی کے6؍ اِداروں پر کَل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹED کی ٹیم نے چھا پے مارے ۔ اِس دوران ED کے40؍اہلکاروں اور سینٹرل ریزرو فورس کے25؍ کمانڈوز پر مشتمل عملے نے مختلف مقا مات پر ایک ساتھ کار وائی کی اور اِن ٹھکا نوں کو سیل کر دیا۔ بھائو نا گَولی کے ٹھکا نوں پر صبح11؍ بجے شروع ہو ئی یہ کار وائی شام تک جا ری رہی۔
اِس بیچ اِس کار وائی پر تبصرہ کر تے ہوئے بھائو نا گَولی نے کہا کہ اُنھیں کار وائی سے متعلقED نے کوئی نوٹس نہیں بھیجا تھا۔ گَولی نے اِس کار وائی کو اپنے خلاف سازش قرار دیا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں3,741؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس انکشاف کے بعد ریاست میں اب تک کورونا پازیٹیو ہوئے مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد بڑھ کر64؍ لاکھ60؍ ہزار
680؍ ہوگئی ہے۔وہیں کَل ریاست بھر میں52؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا ۔ اِس وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک مہاراشٹر میں جان گنوا نے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ37؍ ہزار209؍ ہو گئی ہے۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد رہی ۔
دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست میں4,696؍ افراد کو کورونا وائرس سے صحت یاب قرار دے کر اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ اِس طرح مہاراشٹر میں کورونا وائر س سے ٹھیک ہونے والو ںکی مجموعی تعداد 62؍ لاکھ68؍ ہزار112؍ تک جا پہنچی ہے۔ کووِڈ19؍ سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب97؍ فیصد رہا۔
فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 51؍ ہزار834؍ ہے اور اِن سبھی کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں184؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا اور 4 ؍ افراد کی موت درج کی گئی۔ مر نے والوں میں اورنگ آ باد ‘ لاتور ‘ عثمان آ باد اور بیڑ ضلعوں سے ایک - ایک مریض شامل ہے۔ بیڑ ضلعے میں کَل مراٹھواڑہ میں سب سے زیادہ74؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔
اورنگ آباد ضلعے میں کَل ایک دِن میں29؍ نئے مریضوں کا اضا فہ درج کیا گیا۔ اِس تعداد میں 11؍ مریض اورنگ آ باد کی شہری حدود سے ہیں جبکہ 18؍ مریضوں کا تعلق اورنگ آ باد ضلعے کے دیہی علاقوں سے ہے ۔ اِسی طرح لاتور ضلعے میں 8؍ اور ناندیڑ اور ہنگولی ضلعوں میں ایک- ایک شخص کو کَل کورونا پازیٹیو پا یا گیا۔ جالنہ اور پر بھنی ضلعوں میں کَل کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا۔
***** ***** *****
ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند مندروں کو کھلوا نے کے لیے بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے کَل مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر آندو لن کیے گئے۔ اورنگ آ باد ضلعے میں ریاستی سیکریٹری اور رکن اسمبلی اتُل ساوے اور نائب صدر بسو راج منگروڑے کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ جالنہ میں شہر صدر راجیش رائوت نے آندو لن کی قیادت کی۔
پر بھنی میںبی جے پی کی خواتین اکائی کی جانب سے مختلف مندروں کے سامنے گھنٹے بجا ئے گئے ۔ ناندیڑ میں ضلع صدر پر وین سالے نے جبکہ عثمان آباد ضلعے میں تلجا پور کے رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے مندروں کو کھلو انے کے لیے کئے گئے احتجاج کی قیادت کی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے کے سِلوڑ اور سوئیگائوںتعلقوں میں2؍ اور3؍ ستمبر کو بڑے پیما نے پر لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کے مفت ٹیکے دئے جائیں گے۔ سِلوڑ اور سوئیگائوں تعلقوں کے عوام سے بڑی تعداد میں اِس مہم میں شامل ہونے کی اپیل اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے بیشتر مقامات پر کَل موسلا دھار بارش ہوئی۔ ناندیڑ ضلعے کے لو ہا تعلقے کے ما لا کو لی محصول ڈویژن میں کَل دو پہربادل پھٹ پڑے اور موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔ اِس دوران ندی نالوں میں طغیا نی آ گئی ۔ اِس تیز بارش کے دوران سا وَر گائوں میں پا نند نالے میںآئی طغیا نی میں ایک 52؍ سالہ خا تون بہہ گئیں۔ بعد میں اُن کی نعش بر آمد ہوئی۔اِس بہائو میں بہہ گئی دوسری خاتون کی تلاش جاری ہے۔ ناندیڑ ضلعے کے بھو کر تعلقے میں بھی کَل مو سلا دھار بارش درج کی گئی ۔ پر بھنی ضلعے کے پا لم تعلقے میں بھی کَل ہو ئی مو سلا دھار بارش سے ندیوں میں طغیا نی آ گئی ہے۔لینڈی ندی کے پُل کے او پر سے بہہ رہے پانی میں ایک بیل گاڑی بہہ گئی۔ شیلوپینڈوی ندی میں آئے سیلاب کا پانی شیلو گائوں میں گُھس گیا۔
عثمان آباد شہر او ر تلجاپور تعلقے میں پر سوں رات سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ اورنگ آ باد شہر میں بھی آج صبح سے مطلع ابر آلود تھا جس کے بعد اب بارش شروع ہو گئی ہے ۔بیڑ ضلعے میں بھی کَل رات بھر موسلا دھار بارش ہوتی رہی۔
اِس بیچ اگلے 2؍ دنوں میں کو کن مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے بیشتر مقامات پر اور وسطی مہاراشٹر کے مقامات پر بارش ہونے کی پیشن گوئی پونے محکمہ موسمیات نے کی ہے۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...
٭ ٹو کیو پیرا اولمپِک مقابلوںمیں بھارتی کھلاڑیوں کی بہترین کار کر دگی جاری ‘کَل جیتے 5؍ تمغے
٭ نوجوانوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ ابھارنے کی ضرورت ‘ مرکزی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کا اظہار خیال
٭ بھارت کی آزادی کے75؍ سال مکمل ہونے پر آکاشوانی اورنگ آ باد کاخبروں کا شعبہ شروع کر رہا ہے خصو صی نشر یاتی سلسلہ ‘ ڈاکٹر کراڑ اور امتیاز جلیل نے کیا افتتاح
اور
٭ مہاراشٹر میں کورونا وائر س کی وجہ سے بند مندروں کو کھلوانے کے لیے بی جے پی نے کیا جگہ جگہ آندو لن ‘ عہدیداروں اور کار کنوں نے بڑی تعداد میں لیا حصہ
اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
خبروں کا یہ بُلیٹِن آکاشوانی اورنگ آباد کے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سمارچار اورنگ آ باد یا
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سنا جا سکتا ہے۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment