Monday, 30 August 2021

آکاشوانی اَورنگ آبادعلاقائی خبریں تاریخ : 30 ؍ اگست 2021 ؁وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 30 August 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۳۰ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اگست  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

ملک بھر میں 18 برس سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو کووِڈ 19- کے تدارک کیلئے مفت ٹیکے دئیے جارہے ہیں۔ نوجوانوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ یہ ٹیکے ضرور لگوائیں اور دیگر افراد کی ٹیکہ اندازی میں مدد کریں۔ کورونا کا خطرہ اب بھی برقرار ہے‘ اس لیے احتیاط لازمی ہے۔ سامعین سے گذارش ہے کہ نہایت ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔ ناک اور منہ پر ماسک اچھی طرح لگائیں‘ ہاتھ اور منہ کو صاف رکھیں اور ایک دوسرے سے محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔

اب خاص خبروں کی سر خیا...

٭ آزادی کا امرُت مہتسو منا تے ہوئے سوچھ بھارت مہم کے نظر یے کو آخر تک لے جانے کی وزیر اعظم کی اپیل

٭ ریاست کے وزیر حمل و نقل انیل پرَب  کو Enforcement Directorate (ED )  کی جانب سے نوٹِس 

٭ ریاست میں کَل 4؍ ہزار666؍ کورونا کے نئے مریضوں کا اضا فہ  ‘  مراٹھواڑہ میں کورونا سے

3؍ کی موت  اور176؍ نئے مریض آئے منظر عام پر 

٭ مرکزی حکومت کے مملکتی وزیر خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے اورنگ آ باد میں ملک کی 

پہلی سیاحتی یو نیور سٹی قائم کرنے کا کیا اعلان 

٭ آکاشوانی اورنگ آ باد سے 3؍ ستمبر سے شروع کیے جا نے والے  ’ آزادی کا امرُت مہتسو ‘

  لیکچر سیریز کا آج افتتاح اور  

٭ ٹو کیو پیرا اولمپِک میں بھارت کی اَونی لیکھارا نے 10؍ میٹر ایئر رائفل شوٹنگ میں حاصل کیا سونے کا تمغہ 


  اب خبریں تفصیل سے....

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی کے75؍ ویں برس میں ہم نئے نظر یات اور خیا لات کے ساتھ روز کچھ نیا کرنے کی کوشش کر تے ہیں۔ وزیر اعظم نے آزادی کے امرُت مہتسو کے موقع پر سوچھ بھارت مہم کو آخر تک لے جانے کی اپیل کی ہے۔ وہ کَل آکاشوانی کے پروگرام من کی بات کے ذریعے عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صاف صفائی مہم کو ذرا بھی نظر انداز  نہ کر تے ہوئے ملک کی تعمیر کے لیے سب کی کوششوں سے سب کی تر قی کس طرح کی جا سکتی ہے سوچھ بھارت مہم اِس کی مثال ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ اِس سلسلے میں نئے سرے سے جاگنے والا شعور ہمارے نظر یات کو نئی زندگی دیتا ہے ۔ انہوں نے سوچھ بھارت مہم میں اوّل مقام  بر قرار رکھنے والے  اِندور شہر کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ اِس شہر کے لوگ اِسے واٹر پلس سٹی بنا نے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

***** ***** ***** 

شیو سینا کے پارلیمانی رکن سنجئے رائوت نے ایک ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ ریاستی حکو مت کے وزیر حمل و نقل انیل پرَب کو Enforcement Directorate ( ED )   نے نوٹس جاری کیا ہے۔

 انہیں ED نے آئندہ منگل کو تفتیش کے لیے حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ بد عنوانی معاملے میں گرفتار بر طرف شدہ پولس افسر سچن وازے نے دورانِ تفتیش انیل پرَب کا نام لیا ہے۔ اِس خصوص میں مو صو لہ اطلاع کے مطا بق  اِس معاملے میں یہ نوٹس پرَب کو جا ری کی گئی ہے۔

***** ***** ****

ریاست میں کَل کورونا کے 4؍ ہزار666؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد 64؍ لاکھ56؍ ہزار939؍ ہو چکی ہے۔ کَل ریاست میں131؍ کورونا مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے۔ ریاست میں اب تک اِس بیماری سے مر نے والوں کی تعداد  ایک لاکھ

37؍ ہزار157؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کَل 3؍ ہزار510؍ کورونا مریض شفا یاب بھی ہوئے۔ ریاست میں اب تک62؍ لاکھ63؍ ہزار416؍ افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے  ہیں۔ فی الحال ریاست میں52؍ ہزار844؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے176؍ نئے معاملات درج کیے گئے ۔ جبکہ3؍ کورونا مریضوں کی کَل موت ہو گئی ۔ مر نے والوں میں بیڑ ضلع کے2؍ اور لاتور کا ایک مریض شامل ہے۔ بیڑ ضلعے میں  کَل کورونا کے95؍  اورنگ آ باد 28؍ عثمان آ باد 29؍ لاتور 20؍ ناندیڑ6؍ پر بھنی 4؍ جبکہ جالنہ اور ہنگولی میں فی کس ایک نیا مریض پا یاگیا۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت کے مملکتی وزیر خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے ملک کی پہلی سیاحتی یو نیو رسٹی  اورنگ آ باد میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے شعبہ ٔ  سیاحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیش رگڑے  اور  ڈاکٹر ما دھو ری سا ونت نے کَل یہ تجویز وزیر موصوف کو پیش کی۔اِس موقعے پر ڈاکٹرکراڑ نے سیا حتی یو نیور سٹی کے اورنگ آ باد میں قائم کیے جا نے کا اعلان کیا ۔ اِس سے قبل ڈاکٹر بھاگوت کراڑ  جب مراٹھواڑہ آئینی تر قیاتی بورڈ کے چیئر مین تھے  اُس دوران  ڈاکٹر راجیش رگڑے نے وزیر  موصوف سے اِس خصوص میں تبادلہ ٔ خیال کیا تھا۔ 

اِسی بیچ مراٹھواڑہ میں بھارتی کھیل اتھا ریٹی ‘ کھیل کے تر بیتی مرکز سمیت جدید سہو لیات کی فراہمی کے لیے فنڈ فراہم کرے گی ۔ ساتھ ہی اورنگ آباد میں مرکزی کھیل یو نیور سٹی کا ذیلی مرکز قائم کرنے کے لیے 

کا وِشیں بھی کی جا ئیں گی ۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے کَل اورنگ آ باد ضلع اولمپِک تنظیم کی جانب سے منعقدہ کھیل انعا مات کی تقسیم کے موقعے پر یہ تیقن دیا ۔ اِس موقعے پر ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے کھیل محکمے کے سابق سر براہ دتا بھائو تھریکر کو وزیر موصوف کے ہاتھوںLifeAchievement   ایوارڈ سے

 نوازا گیا۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

وطن کی آزادی کا امرُت مہتسو کے موقع پر آ کاشوانی اورنگ آ باد کی جانب سے آزادی کا  امرُت مہتسو   لیکچر سیریز کا آئندہ3؍ ستمبر سے آغاز کیا جا رہا ہے۔ مرکزی حکو مت کے مملکتی وزیر خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کے ہاتھوں  اب سے کچھ دیر بعد اِس لیکچر سیریز کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ اِس موقعے پر رکن پارلیمان امتیاز جلیل بھی موجود رہیں گے ۔ ملک میں انگریز وں کی آمد سے لے کر یومِ آزادی تک  ‘  تحریک آزادی کی مکمل تاریخ  ‘ لیکچر سیریز کے100؍ حصوں میں ہر منگل  اور جمعہ کو صبح 6؍ بج کر 35؍ منٹ پر نشر کیا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

یکم ستمبر کو آکاشوانی اورنگ آباد کے شعبہ خبر کی 41؍ ویں سالگرہ کے موقع پر ایک E - Book  کا اجراء 

ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کے ہاتھوں آج عمل میں آئے گا ۔ اِس E - Book   میں گزشتہ 40؍ برسوں میں آکاشوانی کے شعبہ خبر میں خد مات انجام دینے والوں کی کار کر دگی مرتب کی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

پر بھنی میونسپل کار پوریشن کی جانب سے معذور افراد کے لیے آج خصو صی طور پر کورونا ٹیکہ اندازی   کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ میونسپل کمشنر دیوی داس پوار نے یہ اطلاع دی ۔ کَل اپا ہج افراد کے مکا نوں پر جا کر انہیں کورونا کے مدا فعتی ٹیکے لگائے گئے۔ جو معذور افراد ٹیکہ اندازی مراکز تک پہنچ سکتے ہیں۔ اُن کے لیے پر بھنی شہر کے جیکواڑی اسپتال ‘ کلیان منڈپ میں خصو صی ٹیکہ اندازی  کیمپ رکھا گیا ہے۔ میونسپل کمشنر دیوی داس پوار نے معذور شہر یان سے  اپیل کی ہے کہ وہ اِس  کیمپ سے استفادہ کریں۔

***** ***** ***** 

تمام جماعتوں کے قائدین نے پر بھنی میں سر کا ری میڈیکل کالج کے قیام کے لیے فیصلہ کُن جدو جہد کرنے کا عزم کیا ہے۔ شیو سینا کے رکن پارلیمان سنجئے جا دھو کی جانب سے کَل اِس خصوص میں کُل جماعتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت بھنتے اُپ گُپت مہا تھیرو نے کی۔ اِس موقعے پر شر کاء نے ضلع کی آبادی ضلع میں خطِ افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کی تعداد ‘ پسماندگی وغیرہ کے پیش نظر ضلع سر کاری اسپتال میں میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ کیا۔

***** ***** ***** 


ریاستی حکو مت کےE - Gram Swarj PFMS  طریقہ کار کے ذریعے ادائیگی کرنے کے معاملے میں پر بھنی ضلع نے ریاستی سطح اوّل مقام حاصل کیا ہے۔ ریاست کی گرام پنچایتوں ‘ پنچایت سمیتیوں اور ضلع پریشدوں کو

 15؍ ویں فائنانس کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والا فنڈ E - Gram Swraj PFMS Online طریقہ کار کے ذریعے خرچ کیا جا تا ہے۔ اِس معاملے میں پر بھنی ضلع نے گرام پنچایت ‘ پنچایت سمیتی اور ضلع پریشد تینوں سطح پر ریاست میں اوّل مقام حاصل کیا ہے۔ ریاست بھر کی28؍ ہزار889؍ گرام پنچایتوں میں پر بھنی ضلع کے لوہ گائوں گرام پنچا یت نے اور  کُل352؍پنچا یت سمیتیوں میں سے گنگا کھیڑ پنچایت سمیتی نے جبکہ  ریاست کے کُل34؍  ضلع پریشدوں میں پر بھنی ضلع  پریشدنے سب سے پہلے  PFMS  طریقۂ  کار کے ذریعے ادائیگی کی ہے۔

***** ***** ****

ٹو کیو پیرا اولمپک  کے10؍  میٹر ایئر رائفل شوٹنگ مقابلے میں بھارت کی اَونی لیکھارا نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ ساتھ ہی  اِس اولمپِک میں کَل بھارتی کھلاڑیوں نے دو چاندی  اور  ایک کانسے کے تمغہ حاصل کیے۔ ٹیبل ٹینِس مقابلوں میں بھارت کی بھا وِنا پٹیل نے جبکہ مر دوں کے Long Jump  مقابلے میں نشاد کمار نے چاندی کے تمغے جیتے ۔ تھا لی پھینکنے کے مقابلے وِنود کمار نے کَل کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند ‘ وزیر اعظم نریندر مودی  اور  وزیر کھیل انوراگ ٹھا کر نے میڈل پانے والے اِن کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...

٭ آزادی کا امرُت مہتسو منا تے ہوئے سوچھ بھارت مہم کے نظر یے کو آخر تک لے جانے کی وزیر اعظم کی اپیل

٭ ریاست کے وزیر حمل و نقل انیل پرَب  کو Enforcement Directorate (ED )  کی جانب سے نوٹِس 

٭ ریاست میں کَل 4؍ ہزار666؍ کورونا کے نئے مریضوں کا اضا فہ  ‘  مراٹھواڑہ میں کورونا سے

3؍ کی موت  اور176؍ نئے مریض آئے منظر عام پر 

٭ مرکزی حکومت کے مملکتی وزیر خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے اورنگ آ باد میں ملک کی 

پہلی سیاحتی یو نیور سٹی قائم کرنے کا کیا اعلان 

٭ آکاشوانی اورنگ آ باد سے 3؍ ستمبر سے شروع کیے جا نے والے  ’ آزادی کا امرُت مہتسو ‘

  لیکچر سیریز کا آج افتتاح اور  

٭ ٹو کیو پیرا اولمپِک میں بھارت کی اَونی لیکھارا نے 10؍ میٹر ایئر رائفل شوٹنگ میں حاصل کیا سونے کا تمغہ

اسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔ ان خبروں کو آپ یوٹیوب چینل

 آکاشوانی سماچار اورنگ آباد‘  اورنگ آباد NEWS AIR پر دوبارہ سن سکتے ہیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 14.08.2025 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 14 August 2025 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्र...