Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 28 August 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اگست ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین ملک میں18؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کو کووِڈ 19؍سے بچائو کے ٹیکے مفت دیے جا رہے ہیں ۔ آپ سے در خواست ہے کہ ویکسین ضرور لیں اور اپنوں کو بھی ٹیکہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ چونکہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اِسی لیے احتیاط برتنا ضروری ہے نہایت ضروری کام کے لیے ہی گھر سے با ہر جا ئیں ۔محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ۔ اپنے ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں اور محتاط رہیں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ کسانوں کے مفادات کی خاطر مرکزی حکو مت نے ریاستی حکو مت کو ٹماٹر خریدنے کی دیہدایت
٭ ملک کی حفاظت سمیت انسانیت کی تر قی میں تیکنا لو جی کا کر دار اہمیت کا حامل ‘ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ
٭ کووِڈ19؍ کی ممکنہ تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے ایک ہزار 367؍ کروڑ روپئے مختص
اور
٭ ریاست میں کَل مزید4؍ ہزار654؍ افراد کووِڈ19؍ سے متاثر ‘ مراٹھواڑے میں
220؍ متاثرین کا اضا فہ
اب خبریں تفصیل سے....
ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکو مت نے ریاستی حکو مت کو ٹما ٹر خرید نے کی ہدایت دی ہے۔مرکزی مملکتی وزیر برائے صحت بھارتی پوار نے یہ بات بتا ئی ۔ وہ کَل ناسک میں بول رہی تھی ۔ ڈاکٹر پوار نے مرکزی وزیر برائے تجا رت پیو ش گوئل اور مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تو مر کو ناسک میں ٹما ٹر کی قیمتوں سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد مرکزی حکو مت نے کسانوں کو راحت پہنچا نے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا ہے ۔انھوں نے بتا یا کہ بازار میں مداخلت اسکیم کے تحت ریاستی اور مرکزی حکو مت کسانوں سے ٹما ٹر خریدے گی اور اِس کا50؍ فیصد خرچ مرکزی حکو مت اور بقیہ 50؍ فیصد خرچ ریاستی حکو مت برداشت کر ے گی ۔
***** ***** *****
ملک کی حفاظت سمیت پوری انسانیت کی تر قی میں تیکنا لو جی کا کر دار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ نے اِس خیا ل کا اظہار کیا ہے۔کَل پو نا کے دورے کے دوران وہ شعبہ دِفاع کے ایک پروگرام میں مخاطب تھے ۔وزیر موصوف نے کہا کہ سبھی کی کاوشوں سے خود کفیل بھارت کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ یہ سب کا احساس ہے کہ دیگر پسماندہ طبقات OBC کے
سیاسی ریزر ویشن کے بغیر مقامی خود مختار اِداروں کے انتخابات نہ ہو ۔وہ کَل ممبئی میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے اجلاس میںمخا طب تھے۔انھوں نے کہا کہ OBC کو سیاسی ریزر ویشن ملنا ہی چاہیے اِس بات پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اِس اجلاس میں موصول ہوئے سبھی مشورے اور متبادل پر غور و خوص کر نے اور اتفاقِ رائے سے فیصلہ کرنے کے مقصد سے آئندہ جمعہ کے روز میٹنگ منعقد کی جا ئے گی ۔
***** ***** *****
ضلع پریشد کے شعبہ خواتین و بہبود اطفا ل کی جانب سے یکم ستمبر سے 30؍ ستمبر کے دوران نیشنل نیوٹریشن منتھ منا یا جا ئے گا ۔ شعبہ کے خصو صی کار گذار افسر یو گیش کُمبھے جکر نے یہ اطلاع دی ۔ انھوں نے بتا یا کہ ریاست بھر میں Integrated Child Development Services Plan کے تحت مختلف پروگرام سمیت ضلع میں آنگن واڑی پروجیکٹ کی سطح پر اور ضلع سطح پر نیشنل نیوٹریشن پروگرام کا اہتمام کیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر اور کیرالہ میں کووِڈ19؍ کے پھیلائو پر روک لگا نے کے مقصد سے کیے گئے اقدامات کا کَل مرکزی داخلہ سیکریٹری اجئے بھلاّ نے جائزہ لیا۔اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو پر روک لگا نے کے لیے کوششیں مزید تیزکرنا ہوں گی ۔ بھلاّ نے کہا کہ جو علاقے زیادہ متاثر ہیں اُن علاقوں کے ساکنان کے رابطے میں آئے افراد کی تلاش اور احتیا طی تدابیر پر سنجید گی سے عمل در آمدکرنے کے علا وہ ٹیکہ کاری مہم میں بھی تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے تیقن دیا کہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانے کے لیے ویکسین کے اضا فی ڈوسیس دستیاب کر وائے جا ئیں گے ۔
***** ***** *****
کووِڈ19؍ کی ممکنہ تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے قومی صحت مہم کے تحت مرکزی اور ریاستی حکو مت کی جانب سے ایک ہزار 367؍ کروڑ66؍ لاکھ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔ صحت عامّہ کے مملکتی وزیر راجندر پاٹل یڈ رائو کر نے کَل یہ بات بتائی۔انھوں نے بتایا کہ اِس رقم کا استعمال افرادی قوت ‘ ضروری ادویات ‘ در کار آلات کا حصول نیز چھوٹے بچوں اور نو مولود بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت کا کمرہ تیار کرنے ‘ آکسیجن کی سہولت سے لیس بستر تیار کرنے سمیت ٹیلی میڈیسن کی سہو لت فراہم کرنے کے لیے کیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست میں گزشتہ روز مزید4؍ ہزار654؍ افراد کووڈ19؍ سے متاثر پائے گئے ۔ اِس اِضا فے کے بعد ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64؍ لاکھ 47؍ ہزار442؍ ہو چکی ہے۔ کَل170؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ ریاست میں کووِڈ19؍ کے باعث اب تک ایک لاکھ 36؍ ہزار900؍ اموات ہو چکی ہے۔
دوسری جانب 3؍ ہزار301؍ مریض علاج معالجے کے بعد کَل شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک
62؍ لاکھ55؍ ہزار451؍ متاثرین علاج معالجے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں
51؍ ہزار574؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں گزشتہ کَل 220؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ۔ جس میں بیڑ ضلعے کے121؍ مریض عثمان آباد کے51؍ لاتور کے23؍ اورنگ آ باد کے22؍ پر بھنی کے2؍ اور ناندیڑ ضلعے کا ایک مریض شامل ہے۔
جالنہ اور ہنگولی ضلعے میں کَل ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا۔ اِسی طرح مراٹھواڑے میں کَل ایک بھی کورونا مریض کی وفات نہیں ہوئی ۔
***** ***** *****
عثمان آباد میں واقع تیرن اِنجینئرنگ کالج کے طلباء نے موشن سینسیٹیو روبوٹ تیار کیا ہے۔ یہ روبوٹ ماسک نہ پہننے والے شخص کی فوراً نشاندہی کر تا ہے۔ اِسی طرح سینی ٹائزر مہیا کر تا ہے اور جسم کا درجہ حرارت بھی بتا تا ہے ۔ کالج کے پرنسپل وِکرم سنگھ مانے نے بتا یا کہ اِس روبوٹ کا پیٹینٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
***** ***** *****
اورنگ آ با د میونسپل کارپوریشن میں براہِ راست سر وِس بھر تی داخلہ قواعد کو مہاراشٹر حکو مت کی منظوری مل چکی ہے۔ میونسپل کار پوریشن کے منتظم آستِک کمار پانڈے نے یہ بات بتائی ۔ انھوں نے بتا یاکہ اِس منظوری کے بعد اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں خالی عہدے پُر کرنے کے مقصد سے بھرتی کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ پانڈے نے بتایا کہ اگر کووڈ19؍ کی تیسری لہر نہیں آ تی ہے تو آئندہ5؍ سے6؍ ماہ کے عرصے میں بھر تی کا عمل شروع کر دیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں انکو لا ضلع پریشد کے پرائمری اسکول میں ’’ایک طالب علم ایک درخت ‘‘ اِس مہم کے تحت پرائمری ایجو کیشن آفیسر بھگوان پھولا ری کے ہاتھوںکَل ضلع سطح پر پروگرامس کا آغاز عمل میں آ یا۔اِس مہم کا آغاز کرنے والے اے ایس ناتھ نے کہا کہ ہر ایک طالب علم شعبہ جنگلات کی جانب سے ملنے والا ایک پودا خود لگائے اور اُس کی پرورش کرے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں عیسیٰ پور ڈیم کے آبی ذخیرے میں اضافہ ہو رہاہے۔جس کے سبب ڈیم میں آنے والا اضا فی پانی پین گنگا ندی میں چھوڑ نا ہو گا ۔ اِسی لیے ممکنہ سیلاب کو مد نظر رکھتے ہوئے پین گنگا ندی کے کنارے آباد شہر یان کو اپنے مویشی ‘ گھریلوں اور کھیتی باڑی میں استعمال ہونے والے سا مان کے ساتھ محفوظ مقامات پر رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
***** ***** *****
ہاکی کے جادو گر پدم بھوشن دھیان چند کی جینتی آئندہ کَل یعنی29؍ اگست کے روز نیشنل اسپورٹس ڈے کے طور پر منائی جا تی ہے ۔ اِسی منا سبت سے ناندیڑ میں کَل Sports Run for Nation کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
یہ دوڑ کَل صبح 7؍ بجے اشوک نگر سے شروع ہو گی ۔
***** ***** *****
بھارت کی ٹیبل ٹینِس کھلاڑی بھا وِنا پٹیل ٹوکیو پیرا اولمپِک مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ سیمی فائنل میں بھا وِنا کا مقابلہ سر بیا کی کھلاڑی سے ہو گا ۔
***** ***** *****
پونا کے دفتر موسمیات نے آئندہ 2؍ روز میں کوکن کے بیشتر علاقوں سمیت وِدربھ کے کچھ علاقوں اور وسطی مہاراشٹر اِسی طرح مراٹھواڑے کے کچھ علاقوں میں بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ کسانوں کے مفادات کی خاطر مرکزی حکو مت نے ریاستی حکو مت کو ٹماٹر خریدنے کی دیہدایت
٭ ملک کی حفاظت سمیت انسانیت کی تر قی میں تیکنا لو جی کا کر دار اہمیت کا حامل ‘ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ
٭ کووِڈ19؍ کی ممکنہ تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے ایک ہزار 367؍ کروڑ روپئے مختص
اور
٭ ریاست میں کَل مزید4؍ ہزار654؍ افراد کووِڈ19؍ سے متاثر ‘ مراٹھواڑے میں
220؍ متاثرین کا اضا فہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سما چار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment