Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 26 August 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۶ ؍ اگست ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین ملک میں18؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کو کووِڈ 19؍سے بچائو کے ٹیکے مفت دیے جا رہے ہیں ۔ آپ سے در خواست ہے کہ ویکسین ضرور لیں اور اپنوں کو بھی ٹیکہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ چونکہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اِسی لیے احتیاط برتنا ضروری ہے نہایت ضروری کام کے لیے ہی گھر سے با ہر جا ئیں ۔محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ۔ اپنے ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں اور محتاط رہیں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ گنّے کی منا سب اور نفع بخش قیمت FRP 2؍ہزار900؍ روپئے فی ٹن کرنے کا مرکزی کابینہ کا فیصلہ
٭ اسکولی نصاب میں زراعت کو بطور مضمون شامل کرنے کا ریاستی حکو مت نے کیا فیصلہ
٭ ملک بھر میں اسکول ٹیچرس کی ٹیکہ اندازی تر جیحی بنیاد پر کرنے کے مقصد سے مرکزی حکو مت
2؍ کروڑ اضافی ڈوسیس دستیاب کر وائے گی
اور
٭ ریاست میں کَل مزید5؍ہزار31؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ‘ مراٹھواڑے میں
4؍ مریض چل بسے جبکہ مزید175؍مریضوں کا ہوا اضا فہ
اب خبریں تفصیل سے....
مرکزی کابینہ نے گنّے کی مناسب اور نفع بخش قیمتFRP 2؍ہزار 900؍ روپئے فی ٹن طئے کر دی ہے۔ کَل ہوئے کابینی اجلاس کے بعد وزیر برائے تجا رت و عوامی تقسیم پیوش گوئل نے یہ بات بتائی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ گنّے کی FRP میں اضا فہ ہونے سے ملک بھر میں گنّے کی کاشت کرنے والے 5؍ کروڑ سے زیادہ کسانوں سمیت شکرکار خانوں میں کام کرنے والے تقریباً 5؍ لاکھ مزدوروں کو فائدہ پہنچے گا ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ حکو مت ایتھینال کی پیدا وار میںاضافہ کرنے اور گنّے کی بر آمدات میں اضافہ کرنے کے مقصد سے بھی اقدامات کر رہی ہے۔
***** ***** *****
عوامی بینکوں میں اصلاحات کرنے کے مقصد سے مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن نے
EASE 4.0 نامی پروگرام کَل ممبئی میں متعارف کر وا یا ۔ اِس کے تحت کسان فون کر کے زرعی قرض حاصل کر سکتے ہیں ۔ اِس کے علاوہ فون کر کے قرض کی رقم گھر پہنچ حاصل کی جا سکتی ہے ۔ ساتھ ہی عام شہر یان اور بہت چھوٹی ‘ چھو ٹی اور اوسط درجے کی نئی صنعتوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل ذریعے سے قرض فراہم کیا جا ئے گا ۔ اِنٹر نیٹ اور موبائل بینکِنگ سہو لیات کو بھی وسعت دی جا ئے گی ۔ اِس موقعے پر EASE 3.0؍ کی رپورٹ بھی پیش کی گئی اور اِس کے مطابق بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کرنے والی بینکوں کی سراہناکی گئی ۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے اسکولی نصاب میں زراعت کو بطور مضمون شامل کرنے کی فیصلہ کیا ہے۔
وزیر ِ تعلیم ورشا گائیکواڑ اور وزیر زراعت دادا بھو سے کی موجودگی میں کَل اِس خصوص میں میٹنگ ہوئی ۔
میٹنگ میں ریاستی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تر بیت اور مہاراشٹر زرعی تعلیم و تحقیق کی کونسل کو مُشترکہ طور پر نصاب مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اِس میں غور و خوص کر کے تمام عنا صر کو اِس نصاب میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اِس موقعے پر وزیر زراعت دا دا بھو سے نے کہا کہ اسکولی نصاب میں زراعت کوبطور مضمون شامل کرنے سے طلباء میں زراعت سے متعلق دلچسپی پیدا ہو گی اور کسانوں کے تئیں سما جی ذمہ داری بھی واضح ہو گی ۔
***** ***** *****
پرائمری ٹیچر بننے کے لیے لازمی TET امتحان یعنی Maharashtra Teacher Eligibility Test آئندہ10؍ اکتوبر کو لیا جا ئے گا۔اِس امتحان کے لیے در خواست دینے کی مدت 5؍ ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ امید وار Maharashtra State Examination Council کی ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے اورنگ آبادضلعے کے پیٹھن میں واقع سنت گیانیشور گارڈن کا
Overall Development کرنے اور عالمی معیار کی سہو لیات دستیاب کروانے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے اِس کے لیے ایک جامع لائحہ عمل تیار کرنے بھی ہدایت دی ہے۔اِس خصوص میں کَل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ اظہارِ خیال کر رہے تھے۔اِس میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ‘ وزیر صنعت سُبھاش دیسائی ‘ اور روز گار ضمانتی اسکیم کے وزیر سندیپان بھومرے سمیت متعد د اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ اِس گارڈن کے لیے اورنگ آ باد کے MIT کالج میں زیر تعلیم انجینئرنگ کے طلباء کا تیار کردہ خاکہ اور ماہر تعمیرات پی کے داس کا تیار کر دہ نقشہ بھی اِس اجلاس میں پیش کیا گیا ۔
میٹنگ میں تبادلۂ خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اورنگ آباد میں ٹوریزم سرکٹ ڈیولپ کرنے کے مقصد سے اقدامات کرنے اور پیٹھن کے ناتھ ساگر کی جانب سیاحوں کو راغب کرنے کے مقصد سے جامع حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت دی ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ملک بھر میں اسکول ٹیچرس کی ٹیکہ اندازی تر جیحی بنیاد پر کروانے کے مقصد سے مرکزی حکو مت کورونا وائرس سے حفاظت کے 2؍ کروڑ اضافی ڈوسیس اِس ہفتے کے دوران فراہم کرے گی ۔صحت کے مرکزی سیکریٹری راجیش بھوشن نے کَل تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یہ معلومات فراہم کی ۔انھوں نے کہا کہ تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اساتذہ کی معلو مات جمع کرنے کے لیے Integrated District Information System کا استعمال کریں ‘
ساتھ ہی ریاستی شعبہ تعلیم ‘ کیندریہ وِدیا لیہ سنگٹھنا اور نَودئے وِدیالیہ سنگٹھنا سے رابطہ رکھیں جس کے سبب اِس ٹیکہ اندازی مہم تیزی آئے گی ۔
***** ***** *****
ریاست بھر میں گزشتہ روز مزید5؍ ہزار31؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک پائے گئے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64؍ لاکھ37؍ ہزار680؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران کَل 216؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ کووِڈ19 ؍ کے سبب ریاست بھر میں اب تک ایک لاکھ36؍ ہزار571؍ اموات ہو چکی ہے۔
دوسری جانب علاج معالجے کے بعد کَل 4؍ ہزار380؍ متاثرین کورونا وائرس سے نجات پا کر شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 62؍ لاکھ47؍ ہزار414؍ متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔فی الحال ریاست بھر میں مجموعی طور پر 50؍ ہزار183؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں کَل 175؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر ہو گئے اور 4؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ وفات پانے والوں میں عثمان آ باد ضلعے کے2؍ اورنگ آ باد اور بیڑ ضلعے کے فی کس ایک ایک مریض کا شمار ہے۔
بیڑضلعے میں گزشتہ کَل 78؍ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اِسی طرح عثمان آباد ضلعے میں55؍ اورنگ آ باد میں21؍ لاتور میں17؍ جالنہ اور ناندیڑ ضلعے میں فی کس2-2؍ افراد کووِڈ19؍ سے متاثر ہو گئے ۔ پر بھنی اور ہنگولی ضلعے میں کَل ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر نارائن رانے کے خلاف کی گئی کار وائی کی مذمت میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے کَل عثمان آ باد ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اِس موقعے پر پارٹی کے ضلع صدر نِتِن کالے کی قیادت میں پارٹی کار کنان نے آگھاڑی سر کاری کے خلاف نعرے بازی کر تے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا ۔
***** ***** *****
قبائلی طبقات کے حقوق اور اُن کے لیے اسکیمات اِس موضوع پر کَل ہنگولی ضلعے کے اَونڈھا تعلقے میں تڑ نی کے مقام پر رہنمائی کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ کیمپ اَونڈھا میں واقع دیوانی اور فوجداری عدالت ‘ تعلقہ لیگل سر وِس کمیٹی ‘ اور اَونڈھا ناگ ناتھ وکیل سَنگھ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔
***** ***** *****
بھارت اور انگلینڈ کے ما بین کھیلے جا رہے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے کے پہلے دِن کَل کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے پہلی پاری میں 120؍ رن بنا لیے تھے۔ اِس سے پہلے بھارت کی پہلی پاری کَل محض78؍ رنوں پر سمٹ گئی تھی ۔ روہِت شر ماکے 19؍ اور اجِنکیہ راہنے کے18؍ رنوں کو چھوڑ کر باقی بلّے باز
کوئی خاص کار کرکر دگی نہیں کر سکے ۔ فی الحال انگلینڈ کو42؍ رنوں کی بر تری حاصل ہے۔
***** ***** *****
ٹو کیو میں کھیلے جا رہے پیرا اولمپِک مقابلے میں بھارت کے پیرا ٹیبل ٹینِس کھلاڑی بھاوِنا پٹیل اور سونل پٹیل کو چین کی کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑ یا ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ گنّے کی منا سب اور نفع بخش قیمت FRP 2؍ہزار900؍ روپئے فی ٹن کرنے کا مرکزی کابینہ کا فیصلہ
٭ اسکولی نصاب میں زراعت کو بطور مضمون شامل کرنے کا ریاستی حکو مت نے کیا فیصلہ
٭ ملک بھر میں اسکول ٹیچرس کی ٹیکہ اندازی تر جیحی بنیاد پر کرنے کے مقصد سے مرکزی حکو مت
2؍ کروڑ اضافی ڈوسیس دستیاب کر وائے گی
اور
٭ ریاست میں کَل مزید5؍ہزار31؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ‘ مراٹھواڑے میں
4؍ مریض چل بسے جبکہ مزید175؍مریضوں کا ہوا اضا فہ
عاقائی خبریں ختم ہوئی
آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سما چار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment