Wednesday, 19 January 2022

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ : 19 ؍ جنورئ 2022 وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 19 January 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۱۹  ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍ جنوری۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین کرام‘کورونا مدا فعتی ٹیکے دینے کی مہم کے دوران ملک نے150؍ کروڑ ٹیکے دینے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ مہم اب بھی جا ری ہے ۔ ہم آ پ سے احتیا ط برتنے اور 16؍ تا18؍ برس عمر کے تمام بچوں سمیت دیگر تمام کی کورونا کے مدا فعتی ٹیکے لینے میں مدد کرنے کی اپیل کر تے ہیں۔ کورونا کی نئی شکل او مائیکرون تشویش کا باعث ہے ۔ محفوظ رہنے کے لیے برائے مہر بانی تین اعمال کریں ۔ ماسک کا استعمال کریں ‘ دوسروں سے دو میٹر کا فیصلہ بنائے رکھیں ‘ ہاتھ او رچہرہ صاف رکھیں ۔ کورونا سے متعلق مزید معلو مات اور رہنما ئی کے لیے قو می ہیلپ لائن نمبر011- 23 97 80 46     یا  1075؍   پر رابطہ قائم کر یں ۔


  اب خاص خبروں کی سر خیاں...


٭ کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے مرکزی حکو مت کی ریاستوں کو ہدایت 

٭   ریاست میں کَل ایک بھی او مائیکرون مریض نہیں پا یا گیا ‘ ریاست میں کَل کورونا کے

39؍ ہزار207؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف  جبکہ  مراٹھواڑہ میں

2؍ ہزار589؍ نئے کورونا متاثرین 

٭   ریاست کی 93؍ نگر پنچایتوں کی 336؍ نشستوں پر ہوئے انتخا بات میں81؍ فیصد رائے دہی

٭ ممبئی میں نیوی کے INS-Ranveer   بحری جہاز پر دھما کہ ہونے سے3؍ فو جیوں کی موت 

٭ ریاست میں بچوں کے قتل کی مجرم گا وِت بہنوں کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل

اور

٭ بھارت اور جنو بی افریقہ کے در میان آج کھیلا جا ئے گا پہلا یک روزہ کر کٹ میچ 


  اب خبریں تفصیل سے....


ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں اضا فے کے پیش نظر گزشتہ کچھ دنوں میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اِس بیما ری کی جانچ میںکمی کا مرکز ی حکو مت نے سنجید گی سے نوٹس لیا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا جانچ میں اضا فہ کرنے اور متاثرین کا بر وقت علاج کر نے کی ہدایت دی ہے ۔ اِس وزارت کی ایڈیشنل سیکریٹری  آر تی آہوجا  نے کَل اِس خصوص میں مکتوب روا نہ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے پر پہلے مر حلے ہی میں مریض کو  کورنٹین کرنا اور علاج کا آغاز کر دینا ضروری ہو تا ہے  اور  جانچ کے ذریعے ہم نہ صرف ممنوعہ علاقے طئے کر سکتے ہیں بلکہ مریض کے رابطے میں آنے والے افراد تک پہنچ کر کورونا کے پھیلائو کو روکاجا سکتا ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل ایک بھی او مائیکرون کا مریض نہیں پا یا گیا ۔ اب تک ریاست میں اِس بیما ری کے کُل متاثرین کی تعداد ایک ہزار860؍ ہو چکی ہے جس میں سے ایک ہزار ایک مریض شفا یاب ہو چکے ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کورونا کے39؍ ہزار207؍ نئے مریض منظر عام پر آئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اب تک اِن مریضوں کی کُل تعداد 72؍لاکھ 82؍ ہزار128؍ ہو چکی ہے ۔ کَل53؍ کورونا مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں اِس بیما ری سے اب تک مر نے والوں کی تعداد ایک لاکھ41؍ ہزار885؍ ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل 38؍ ہزار824؍مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک 68؍ لاکھ68؍ ہزار816؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں2؍ لاکھ67؍ ہزار659؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے2؍ ہزار589؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشا ف ہوا۔ اورنگ آباد ضلعے میں کَل کورونا کے856؍نئے مریض پائے گئے ۔ جس میں اورنگ آباد شہر کی حدود میں701؍ اور  دیہی علاقوں میں

 155؍ مریض سامنے آئے ۔ لاتور ضلع میں510؍ ناندیڑ451؍ پر بھنی 203؍ عثمان آ باد 182؍ بیڑ اور ہنگولی اضلاع میں فی کس 144؍ جبکہ جالنہ ضلع میں99؍ نئے کورونا مریضوں کی موجودگی کَل درج کی گئی ۔

***** ***** ***** 

ریاست کی 93؍ نگر پنچایتوں کی336؍ کُھلے زمرے کی نشستوں کے لیے کَل دوسرے مر حلے کے انتخا بات پُر امن رہے ۔ اِن انتخا بات میں 81؍ فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ دیگر پسماندہ طبقے  او بی سی کی محفوظ نشستوں کے علا وہ دیگر سیٹوں پر گزشتہ مہینے پہلے مر حلے کے چنائو ہو چکے ہیں۔ اِن دو نوں مر حلوں کے انتخا بات کے لیے ووٹوں کی گنتی آج ہو گی ۔بھنڈا را  اور  گو ندیا ضلع پریشد وں کی23؍ سیٹوں  اور  اِن اضلاع کے تحت پنچایت سمیتیوں کی

45؍ نشستوں کے لیے ہوئے انتخابات میں73؍ فیصد رائے دہی درج کی گئی ۔ جالنہ ضلعے کے بد نا پور ‘ جعفر آ باد ‘ منٹھا ‘ گھن سائونگی  اور تیرتھپوری  کی4؍ نشستوں پر83؍ اعشا ریہ48؍ فیصد رائے دہی ہوئی ۔ وہیں بیڑ ضلعے کے کیج ‘ شِرور-کاسار‘  وڑونی  پاٹو دہ اور آشٹی نگر پنچایت کی20؍ نشستوں پر80؍ تا85؍ فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے کے اَردھا پور نگر پنچایت انتخا بات میں81؍ اعشا ریہ 65؍ فیصد  ماہور میں78؍اعشا ریہ18؍ فیصد  اور  نائیگائوں نگر پنچایت چنائو میں78؍ اعشا ریہ 44؍ فیصد رائے دہی عمل میں آئی ۔ ہنگولی ضلعے کے سین گائوں اور  اَونڈھا نگر پنچایت انتخا بات میں کم و بیش 88؍ فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ اِن مقا مات پر آج صبح10؍ بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہو گا ۔ اِسی طرح گڈچِرولی  ضلع کے اہیری ‘ سِرونچا ‘ چامورشی  اور  کُر کھیڑا نگر پنچا یتوں کی

 11؍ نشستوں کے لیے کَل ہوئی رائے دہی تقریباً85؍ اعشا ریہ 38؍ فیصد رہی ۔ یہاں رائے شما ری کَل ہو گی ۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


اورنگ آباد شہر کی سر کا ری دودھ ڈیری کی اراضی پر اب 200؍ کی بجائے400؍ بستروں پر مشتمل خواتین اور نوزائدہ بچوں کے لیے اسپتال تعمیر کیا جا ئے گا ۔ رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے کَل ا ِس اسپتال کے تعمیر ی کام کا جائزہ لیا ۔جس کے بعد صحیفہ نگاروں سے بات چیت کے دوران انہوں نے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتا یا کہ اِس کام کے لیے111؍ کروڑ روپیوں کا فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ امتیا ز جلیل نے بتا یا کہ اِس اسپتال کی تعمیر 2؍ برسوں میں مکمل ہو جا ئے گی جس سے اورنگ آ باد ضلعے کے علا وہ مراٹھواڑے کے دیگر اضلاع کو فائدہ ملے گا ۔

***** ***** ***** 

بھارتی بحری فوج کے جہاز INS-Ranveer  پر کَل دھما کے ہوئے جس میں3؍ فو جیوں کی جان چلی گئی جبکہ

11؍ زخمی ہو گئے ۔ ممبئی کی فوجی بند رگاہ پر کَل شام ساڑھے 4؍ بجے یہ حادثہ پیش آ یا ۔ بحری فوج کے افسران نے بتا یا کہ دھما کہ اندرونی حصے میں ہونے کے سبب اسلحے کا ذخیرہ محفوظ رہا ۔ اِس حادثے کی جانچ کے ا حکا مات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاست بھر میں مشہور بچوں کی قاتل گاوِت بہنوں کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل ہو چکی ہے ۔ ممبئی عدالت ِ عالیہ نے بتا یا کہ اِن بہنوں کی رحم کی در خواست پر مرکزی حکو مت نے جلد فیصلہ نہیں لیا اِس لیے پھا نسی عمر قید میں تبدیل کر دی گئی ہے ۔ 13؍ بچوں کا اغوا کر نے اور اُن میںسے9؍ بچوں کا قتل کرنے پر 21؍ برس قبل2001؁ میں ہا ئی کورٹ نے اِن بہنوں کو پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ سپریم کورٹ میں بھی یہی فیصلے بر قرار رکھے جانے کے بعد گاو ِت بہنوں نے صدر جمہوریہ سے رحم کی اپیل کی تھی ۔ صدر جمہوریہ نے بھی رحم کی در خواست مسترد کر دی تھی تا ہم پھانسی پر اب تک عمل در آمد نہیں کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ کیا ۔

***** ***** ***** 

اسمارٹ سٹی مِشن کے تحت مرکزی حکو مت کی جانب سے کیے گئے Street for People Challenge  مہم کے دوران کیے گئے سر وے میں اورنگ آباد شہر نے ملک بھر میں11؍ واں مقام حاصل کیا ہے۔ تعمیرات کی مرکزی وزارت نے کَل یہ اعلان کیا۔کُل113؍ شہروں نے اِس میں حصہ لیا تھا ۔ جس میں مہاراشٹر کے  اورنگ آ باد ‘ ناگپور ‘ پونے  اور  پِمپری چِنچوڑ شہروں نے ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔ اِن شہروں کو50؍ لاکھ روپئے دیئے جائیں گے ۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلع فصل بیمہ اسکیم2001؁ کے مطا بق ضلعے کے88؍ ہزار829؍ کسا نوں کو108؍ کروڑ86؍ لاکھ روپئے فصل کے نقصان کے ازالے کے طور پر دیئے گئے ۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر وِجئے راٹھوڑ نے یہ اطلاع دی ۔ اِس موقعے پر راٹھوڑ نے بتا یا کہ فصلوں کے نقصان پر جن کسانوں نے 72؍ گھنٹوں کے اندر حکو مت سے رجو ع نہیں کیا  ایسے کسا نوں کو اُن کی آمد نی کے مطا بق نقصان بھر پائی ادا کی جائے گی اِس لیے اِن کسانوں کو کہیں بھی شکا یت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

***** ***** ***** 

بھارت اور جنو بی افریقہ کے در میان 3؍ یک روزہ کر کٹ مقابلوں کی سیریز کا پہلا میچ آج جنو بی افریقہ کے پرل میں کھیلا جا ئے گا ۔ بھارتی وقت کے مطابق دو پہر 2؍ بجے مقا بلے کا آغاز ہو گا ۔ بھارتی کر کٹ ٹیم کی کپتا نی  کے  ایل  راہل کر یں گے۔

***** ***** ***** 


آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...


٭ کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے مرکزی حکو مت کی ریاستوں کو ہدایت 

٭   ریاست میں کَل ایک بھی او مائیکرون مریض نہیں پا یا گیا ‘ ریاست میں کَل کورونا کے

39؍ ہزار207؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف  جبکہ  مراٹھواڑہ میں

2؍ ہزار589؍ نئے کورونا متاثرین 

٭   ریاست کی 93؍ نگر پنچایتوں کی 336؍ نشستوں پر ہوئے انتخا بات میں81؍ فیصد رائے دہی

٭ ممبئی میں نیوی کے INS-Ranveer   بحری جہاز پر دھما کہ ہونے سے3؍ فو جیوں کی موت 

٭ ریاست میں بچوں کے قتل کی مجرم گا وِت بہنوں کی پھانسی سزا عمر قید میں تبدیل

اور

٭ بھارت اور جنو بی افریقہ کے در میان آج کھیلا جا ئے گا پہلا یک روزہ کر کٹ میچ 


اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نا مہ یو ٹیوب چینل آکاشوانی سما چار اورنگ آ باد Aurangabad AIR News پر دوبارہ کبھی بھی سن سکتے ہیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 27.04.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 27 April 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्र...