Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 25 May 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۵ مئی ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ دائوس عالمی معاشی کانفرنس میں ریاست کی بر قی پیدا وار کے لیے رینیو پاور کمپنی کے ساتھ
50
؍ ہزار کروڑ روپیوں کا سر مایہ کاری معاہدہ
٭ دیگر پسماندہ طبقات کے سیاسی ریزر ویشن کے لیے ریا ستی حکو مت ماہِ جون کے پہلے ہفتے میں
اِمپیریکل ڈیٹا عدالت میں پیش کرے گی
٭ ریاست کی مہا وِکاس فرنٹ حکو مت او بی سی ریزر ویشن کی قاتل ہے ‘ قانون ساز اسمبلی کے
حزب مخالف پارٹی رہنما دیویندر پھڑ نویس کی تنقید
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے338؍ نئے مریضـ
٭ شیو سینا کی جانب سے سنجئے رائوت اور کولہا پور کے ضلع صدر سنجئے پوار کے ناموں کی راجیہ سبھا
امید واروں کے لیے بحث
٭ پونا کے داپوڑی علاقے سے ایک مشتبہ دہشت پسند حراست میں
اور
٭ مراٹھواڑہ ڈویژن میں کم از کم بنیادی نرخ میں چنے کی خریدی کے لیے شروع کیے گئے مرکز شروع رکھنے کے لیے اضا فی مدّت دینے کے لیے ہنگولی کے رکن ِ پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل کا مطالبہ
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ دائوس میں عالمی معاشی کانفرنس میں کَل مہاراشٹر نے بر قی پیدا وار کے لیے رینیو پاور کمپنی کے ساتھ
50؍ ہزار کروڑ روپیوں کا سر مایہ کاری معاہدہ کیا ہے۔ اِس موقعے پر وزیر صنعت سُبھاش دیسائی‘ ما حو لیات وزیر آدِتیہ ٹھا کرے ‘ وزیر توانائی نتِن رائوت موجود تھے ۔ گزشتہ 3؍ یوم میں اِس کانفرنس میں ریاست نے تقریباً80؍ ہزار کروڑ روپیوں کے معا ہدے مکمل کیے ہیں ۔ اِس میں سر مایہ کاری سے ریاست میں
10؍ سے12؍ ہزار میگا واٹ بر قی پیدا وار کی جائے گی ۔ اِس کے علا وہ اِنڈونیشیاء Pulp & Paper Company نے رائے گڑھ ضلعے میں تقریباً دیڑھ ارب امریکن ڈالرس سر مایہ کاری کے لیے معا ہدہ کیا ہے ۔ ریاستی حکو مت نے ریاست کے دور دراز کے علاقوں اِسی طرح ممبئی میں میونسپل کارپو ریشن کے اسکو لوں میں ڈیجیٹل سسٹم فراہم کرنے کے لیے بائےجوس کے ساتھ ایک مشتر کہ معا ہدہ کیا ہے ۔
***** ***** *****
دیگر پسماندہ طبقات OBC کا سیاسی ریزر ویشن قائم رکھنے کے لیے تشکیل دی گئی سمرپیت کمیشن کی بانٹھیا کمیٹی کی جانب سے اِمپیریکل ڈیٹا تیار کرنے کا کام جنگی پیما نے پر جا ری ہیں ۔ ماہِ جون کے پہلے ہفتے میں یہ اِمپیریکل ڈیٹا عدالت کے سپرد کیا جا ئے گا ۔ کَل ریاستی حکو مت کی جانب سے یہ بات کہی گئی ۔ ماہِ جون میں ہونے والے
14؍ میونسپل کار پوریشنس کے انتخا بات سے قبل سہ سطحی سر وے کا عمل مکمل کیا جا ئے گا اور مدھیہ پر دیش حکو مت کی طرز پر ریاست میں او بی سی ریزر ویشن کے ساتھ یہ انتخا بات ہوں گے ۔ یہ بات وزیر داخلہ دلیپ وڑسے پاٹل نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست کی مہا وِکاس فرنٹ حکو مت یہ دیگر پسماندہ طبقاتOBCکی قاتل ہے ۔ ایسی تنقید قانون سازاسمبلی میں حزب مخالف پارٹی رہنما دیویندر پھڑ نویس نے کہی ہے وہ کَل ممبئی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ورکِنگ کمیٹی کی میٹنگ میں مخا طب تھے ۔ سپریم کورٹ نے سہ سطحی سر وے کرنے کے لیے کہا تاہم ریاستی حکو مت نے وقت ضائع کیا ۔ اِس کی وجہ سے او بی سی ریزر ویشن منسوخ ہو گیا ۔ اِس کے بعد بھی آج تک اِمپیریکل ڈیٹا تیار نہیں کر سکے ۔
یہ ایک سازش ہے او بی سی ریزر ویشن کے لیے ٹھا کرے حکو مت کے خلاف کی لڑائی تیز کرنے کا اشا رہ پھڑ نویس نے دیا ۔ مہا راشٹر میں پیٹرول پر مرکزی حکو مت کا ٹیکس19؍ روپئے فی لیٹر تا ہم ریاستی ٹیکس 29؍ روپئے فی لیٹر ہے ۔ ریاست میں پیٹرول -ڈیزل کی مہنگائی کِس کی وجہ سے ہے ایسا سوال پھڑ نویس نے اِس موقعے پر کیا ۔
***** ***** *****
راجیہ سبھا کے مہا راشٹر کی6؍ نشستوں کے لیے10؍ جون کو انتخا ب ہوں گے ۔ ریاستی اسمبلی کے منتخبہ اراکین کی جانب سے اِن6؍ اراکین کا انتخاب کیا جا ئے گا ۔ اِس کے لیے امید وار اپنی در خواستیں 31؍ مئی تک داخل کر سکتے ہیں ۔ در خواستوں کی جانچ یکم جون کو ہو گی ‘3؍ جون تک امید وار اپنی در خواستیں واپس لے سکتے ہیں۔ انتخابات میں مقابلہ ہوتا ہے تو10؍ جون کو صبح9؍ سے شام4؍ بجے تک رائے دہی ہو گی ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباء سے متاثرہ 338؍ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد78؍ لاکھ 83؍ ہزار348؍ ہو گی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے ریاست میں ایک مریض چل بسا ۔ تمام ریاست میں اِس بیما ری کی وجہ سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ47؍ ہزار857؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشاریہ 87؍ فیصد ہے ۔ کَل276؍ مریض کووِڈ سے شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 77؍ لاکھ33؍ ہزار452؍ مریض کووِڈ سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 98؍ اعشا ریہ10؍ فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال 2؍ ہزار39؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
راجیہ سبھا کے امید واری کے لیے شیو سینا کی جانب سے سنجئے رائوت اور کو لہا پور کے ضلع صدر سنجئے پوار کے ناموں کی بحث جاری ہے ۔ یہ نام طئے ہو گئے ہیں ۔ اِس سلسلے میں جلد ہی باضا بطہ اعلان کیا جا ئے گا ۔ اِس کی اطلاع رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت نے دی ہے ۔ اِس امید واری کے لیے ضروری کاغذات جمع کرنے کی تیاری شروع کی گئی ہے ۔ یہ بات پوار نے ممبئی میں صحا فیوں سے مخاطبت میں کہی ۔
***** ***** *****
سنبھا جی راجے نے آزاد امید وار کے طور پر شیو سینا سے حما یت مانگی تھی تاہم اِس پر شیو سینا تیار نہیں ہے ۔ امید واری چاہیے تو تمہیں پارٹی میں داخل ہو ناپڑیگا ۔ ایسی شرط پارٹی چیف اُدھو ٹھا کرے نے سنبھا جی راجے کے سامنے رکھی تھی تاہم سنبھا جی راجے نے شیو سینا میں شامل ہونے سے انکار کیا ۔ اِس کی وجہ سے سنبھا جی راجے کی حما یت نہ کرتے ہوئے سنجئے رائوت کے ساتھ کولہا پور کے ضلع صدر سنجئے پوار کو امید واری دینے کا طئے کیا گیا ہے۔
تا ہم دوسری جانب راجیہ سبھا کے انتخا ب کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سے تفصیلی بات چیت ہو گئی ہے ۔ آئندہ کیا کرنا ہےاِس کی منصوبہ بندی ہو گئی ہے ۔ یہ بات سنبھا جی راجے چھتر پتی نے کَل کولہا پور میں صحا فیوں سے بات چیت کے دوران کہی ۔
***** ***** *****
پونے کے دہشت گرد مخالف وفد نے شہر کے داپوڑی علاقے سے ایک مشتبہ دہشت پسند کو حراست میں لیا ہے ۔ جنید محمد اِس مشتبہ کا نام ہے ۔ کشمیر میں دہشت پسند تنظیم سے اُسے معاشی مدد حاصل ہونے کا شُبہ ہے ۔کشمیر میں غزوات الہند تنظیم سے اِس دہشت پسند تنظیم سے اُس کے تعلقات ہے ۔ اِس کی معلو مات حا صل ہونے کے بعد اُسے حراست میں لیا گیا ۔ لشکر طیبہ اِس تنظیم سے بھی اُس کے تعلقات ہیں ایسا ظا ہر ہو گیا ہے ۔جنید محمد کو کَل عدالت میں حاضر کیا گیا ۔ اُسے خاص عدالت نے 3؍ جون تک دہشت گرد مخالف وفد کی کسٹڈی میں رکھنے کا حکم صادر کیا ۔ دیڑھ سال سے پونے میں رہنے والا جنید یہ اپنے آ بائی مقام بلڈا نہ کے کھام گائوں کا رہائشی ہے ۔
***** ***** *****
نافیڈ نے مراٹھواڑہ ڈویژن میں کم از کم بنیاد ی نرخ کے تحت چنے کی خریدی کے لیے شروع کیےگئے مرکز جاری رکھنے کےلیے ریاستی حکو مت اضا فی وقت دیں ۔ ایسا مطالبہ ہنگولی کے رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل نے کَل ایک میمو رینڈم کے ذریعے زرعی وزیر دادا بھو سے سے کیا ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے کے حمایت نگر تعلقے میں سوناری دیہات کے علاقے میں کَل شام تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اِس بارش کی وجہ سے سو یا بین ‘ جوار ‘ تِل وغیرہ کی تیار فصولوں کا نقصان ہوا ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ دائوس عالمی معاشی کانفرنس میں ریاست کی بر قی پیدا وار کے لیے رینیو پاور کمپنی کے ساتھ
50
؍ ہزار کروڑ روپیوں کا سر مایہ کاری معاہدہ
٭ دیگر پسماندہ طبقات کے سیاسی ریزر ویشن کے لیے ریا ستی حکو مت ماہِ جون کے پہلے ہفتے میں
اِمپیریکل ڈیٹا عدالت میں پیش کرے گی
٭ ریاست کی مہا وِکاس آگھاڑی حکو مت او بی سی ریزر ویشن کی قاتل ہے ‘ قانون ساز اسمبلی کے
حزب مخالف پارٹی رہنما دیویندر پھڑ نویس کی تنقید
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے338؍ نئے مریضـ
٭ شیو سینا کی جانب سے سنجئے رائوت اور کولہا پور کے ضلع صدر سنجئے پوار کے ناموں کی راجیہ سبھا
امید واروں کے لیے بحث
٭ پونا کے داپوڑی علاقے سے ایک مشتبہ دہشت پسند کو حراست میںلیا گیا
اور
٭ مراٹھواڑہ ڈویژن میں کم از کم بنیادی نرخ میں چنے کی خریدی کے لیے شروع کیے گئے مرکز شروع رکھنے کے لیے اضا فی مدّت دینے کے لیے ہنگولی کے رکن ِ پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل کا مطالبہ
علاقائی خبریں ختم ہوئی
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment