Monday, 26 September 2022

آکاشوانی اورنگ آباد ‘ علاقائی خبریں ‘ تاریخ : 26 ؍ ستمبر 2022ء ‘ وقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے تک

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 26 September 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۶  ؍  سِتمبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ...

٭ پاکستان زندہ آباد نعرے لگا نے والوں کے خلاف جرم داخل کرنے کی نائب وزیر اعلیٰ

دیویندر پھڑ نویس کی ہدایت

٭ آئندہ تہواروں کے پس منظر میں مقا می پروڈکشن کی خریداری کی مہم کو فروع دینے کی وزیر اعظم 

نریندر مودی کی اپیل 

٭ شدید بارش کے نقصان سے مستثنیٰ تمام کسا نوں کو آئندہ 15؍ یوم میں نقصان بھر پائی کی رقم دینے کا

وزیر صحت تا نا جی ساوَنت کا تیقن 

٭ ہنگولی کے رکن اسمبلی سنتوش بانگر کی گاڑی پر امرا وتی ضلع شیو سینا کےور کرس کی جانب سے حملے کی کوشش

٭ اورنگ آ باد شہر میں 9؍ ہزار پھیروی والوں کو خود مختار فنڈ کی تقسیم ‘  مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ

٭ نو راتر فیسٹیول کا آج سے آغاز 

اور

٭ آسٹریلیا کے خلا ف تیسرے 

 T-20 

؍

 کر کٹ مقابلے میں کامیابی حاصل کر تے ہوئے بھارت نے

2 - 1

؍ سے سیریز میں کامیابی حاصل کر 

لی 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ پا پو لر فرنٹ آف اِنڈیاPFI کے ور کرس نے پا کستان زندہ آ باد اگر ایسے نعرے لگائے ہوں گے تو اُن کے خلاف جرم داخل کرنے کی ہدایت پونے پولس کمشنر کو دی گئی ہے ۔ اِس کی اطلاع نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دی ہے ۔ وہ کَل پونے میں صحا فتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ اِس تنظیم پر پا بندی عائد کرنے کافیصلہ مرکزی حکو مت کرے گی ۔ مملک یا ریاست میں ایسی نعرے بازی بالکل بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ۔ PFI کے خلاف جمعہ کو ہوئی کار وائی کے بعد سنیچر کو پونے شہر میں احتجاج کیا گیا ۔

اِسی بیچ احتجاجیوں کو فوٹو گرافی کی مکمل جانچ کرنے کے بعد اِس میں قا بل اعتراض بات پائی گئی تو متعلقہ کے خلاف ملک سے غداری کا جرم داخل کیا جائے گا ۔ یہ بات پولس ڈِپٹی کمشنر ساگر پاٹل نے کہی ہے ۔

ریاست میں کسی بھی ملک مخالف کار وای کو بر داشت نہیں کیا جائے گا ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے ممبئی میں صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی نے شہر یوں سے کہا ہے کہ وہ2؍ اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یومِ پیدائش اور آنے والے تہواروں کے موقعے پر  ’’ووکل فار لوکل ‘‘ مہم میں تیزی لا ئیں ۔ کَل آکاشوانی پر اپنے من کی بات پروگرام میں قوم سے خطاب کر تے ہوئے مودی نے عوام سے در خواست کی کہ وہ کھا دی  ‘  ہتھ کر گھا  اور  دستکاری کی اشیاء خرید نے کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیں ۔

وزیر اعظم نےکہا کہ ملک بھرمیں تہواروں کا جوش ہے  اور  نو راترا کا تہوار شروع ہو رہا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ بھارتی تہواروں میں ڈسپلن اور تحمل کے ذریعے سِدّھی  کے حصول کا زبر دست پیغام پو شیدہ ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ  ووکل فار لوکل  کا عزم  ‘  اِن تہوارو کے ساتھ منسلک ہے ۔ اُنھوں نے زور  دے کر کہا ہے کہ مقا می کاریگروں ‘  دستکاروں  اور  کاروباریوں کو اِن تہواروں کے جشن میں شامل کیا  جا تا ہے ۔ مو دی نے تہواروں کے دوران پیکنگ کے لیے پالی تھین بیگس کے استعمال پر اپنی نا خوشی ظاہر کی ۔ اُنھوں نے کہا کہ تہواروں کے موقعے پر نقصان دہ پالی تھین کو اِدھر اُدھر پھینکنا  ‘  بھارتی تہواروں کے جذبے کے منافی ہے ۔ اُنھوں نے لوگوں سے زور دے کر کہا کہ وہ مقامی طور پر تیارکیے گئے غیر پلا سٹک بیگ کا ہی استعمال کریں ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست میں تر قی کے لیے فنڈس کی  کمی ہونے نہیں دی جائے گی ۔ ایسا اعلان کیا ہے ۔ اِس کی وجہ سے ریاست کے تمام پرو جیکٹس میں تیزی آئے گی ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہی ہے ۔ ما تھا ڑی مزدوروں کے رہنما اننا صاحب پاٹل کی89؍ ویں جینتی کے سلسلے میں ما تھا ڑی مزدوروں کے میڑاوے سے وہ کَل ممبئی میں مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 


شدید بارش کے نقصان سے مستثنیٰ قرار دیے گئے تمام کسانوں کو آئندہ15؍ یوم میں نقصان بھر پائی کی رقم دی جائے گی ۔ ایسا تیقن وزیر صحت تا نا جی سا وَنت نے دیا ہے ۔ شو لا پور ضلعے کے بارشی -لاتور راستے پر کَل کسا نوں کےتنظیم کے احتجا جیوں سے سا وَنت مخاطب تھے ۔ وزیر موصوف کے تیقن دینے کے بعد یہ احتجاج  فی الحال واپس لے لیا گیا ۔ اِس کی اطلاع کسان تنظیم کے ریاستی نائب صدر شنکر گائیکواڑ نے دی ہے ۔

***** ***** ***** 

دیگر ریاستوں کے مقابلے میں مہاراشٹر میں لَمپی مرض قا بو میں ہے ۔ یہ بات مویشی پالن کے وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے کہی ہے ۔ وہ کَل ناندیڑ میں مخاطب تھے ۔ ریاست کے 30؍ اضلاع میں یہ بیما ری پھیل گئی ہے تاہم مویشیوں کے مالکوں  ‘  کسا نوں کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اپنی سطح پر فکر کریں  اسی اپیل وِکھے پاٹل نے کی ہے ۔ لَمپی مرض کی وجہ سے جِن کسانوں کے مویشی مر گئے ہیں اُن کی حکو مت کی جانب سے معا شی مدد کی جا رہی ہے ۔ یہ بات وزیر موصوف نے کہی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ہنگولی کے رکن اسمبلی سنتوش بانگر کی گاڑی پر کَل امرا وتی ضلع شیو سینا ور کرس نے حملہ کر نے کی کوشش کی ۔

خوش قسمتی سے اِس حملے میں کوئی نا خوشگوار واقعہ نہیں ہوا ۔ بانگر  ‘ جتندر ناتھ مہاراج کا در شن لے کر واپس ہو رہے تھے کہ مبینہ شیو سینکوں نے نعرے بازی کر تے ہوئے بانگر کی گاڑی کے شیشے توڑ نے کی کوشش کی تاہم شیشے نہیں ٹو ٹے ڈرائیور نے چو کنا رہ کر گاڑی نہیں روکی ۔ پولس نے فی الحال کوئی جرم داخل نہیں کیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی نے اِس کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ممبئی کی طرز پر 

Hop on Hop Off 

 بس خد مات شروع کرنے کا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت  سیاحت تر قیاتی وزیر منگل پر بھات لو ڈھا نے کی ہے ۔ اورنگ آباد  ٹو ریزم  ڈیولپمنٹ فائونڈیشن کی جانب سے کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے ہوئی میٹنگ میں وہ کَل مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

مرکزی ما حو لیات مملکتی وزیر اشوِنی کمار چو بے آج اورنگ آباد کے دورے پر آ رہے ہیں ۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے سلسلے میں تاپڑ یہ ہال میں منعقد ایک پروگرام میں وہ مو جود رہیں گے ۔ شام6؍ بجے وہ بذریعہ طیارہ ممبئی کے لیے روانہ ہو جا ئیں گے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کووِڈ وباء کے نئے 541؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متا ثرین کی جملہ تعداد 81؍ لاکھ19؍ ہزار345؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے 2؍ افراد فوت ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء سے مر نے والے مریضوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ48؍ ہزار329؍ ہو گئی ہے ۔ شر ح اموات ایک اعشا ریہ  82؍ فیصد ہے ۔ کَل546؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک79؍ لاکھ 67؍ ہزار314؍ مریض اِس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح98؍ اعشا ریہ 13؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال

 3؍ ہزار702؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل27؍ کورونا وائرس متاثرہ مریض پائے گئے ۔ اِس میں لاتور ضلعے میں9؍ اورنگ آ باد7؍

 جالنہ6؍ عثمان آبادضلعے میں 3؍ تاہم ناندیڑ اور  بیڑ اضلاع میں فی کس ایک مریض پا یا گیا۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد شہر کے9؍ ہزار پھیری والوں کو فی کس 10؍ ہزار روپئے خود مختار فنڈ دیا گیا ۔ اِس کی اطلا ع مرکزی مملکتی وزیر ما لیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے دی ۔ وہ کَل اورنگ آ باد میں جائزہ میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ یہ اسکیم کئی مستحقین تک پہنچا ہےاِس سلسلے میں اُنھوں نے متعلقہ کو ہدایت دی ۔

***** ***** ***** 

نو راتر فیسٹیول کا آج سے آغاز ہو رہا ہے ۔ مراٹھواڑہ کے ما ہور میں رینو کا ما تا  ‘  تلجا پور میں تلجا بھوا نی اِسی طرح امبا جو گائی میں یو گیشوری دیوی سمیت تمام مقامات پر دیوی مندروں میں نو راتر کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں ۔

***** ***** ***** 

بھارت اور آسٹریلیا کے در میان  تیسرے T-20 ؍ کر کٹ مقابلے میں کامیابی حاصل کر تے ہوئے بھارت نے 2-1؍ سے سیریزحاصل کر لی ہے ۔ کَل حیدر آ باد میں ہوئے مقابلے میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 20؍ اوورس میں7؍ وِکٹس کے نقصان پر186؍ رنز بنائے ۔ اِس نشا نے کا پیچھا کر تے ہوئے بھارتیہ ٹیم نے19؍ اوورس کے 5؍ گیندوں میں4؍ وکٹس کے نقصان پر 187؍ رنز بنا کر کامیابی حاصل کر لی ۔ سوریہ کمار یادو کو مین آ ف دی میچ  اور  سیریز میں سب سے زیادہ وکٹس حاصل کرنے والے اکشر پیٹل کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔

***** ***** ***** 

آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے  ...

٭ پاکستان زندہ آباد نعرے لگا نے والوں کے خلاف جرم داخل کرنے کی نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی ہدایت

٭ آئندہ تہواروں کے پس منظر میں مقا می پروڈکشن کی خریداری کی مہم کو فروع دینے کی وزیر اعظم 

نریندر مودی کی اپیل 

٭ شدید بارش کے نقصان سے مستثنیٰ تمام کسا نوں کو آئندہ 15؍ یوم میں نقصان بھر پائی کی رقم دینے کا 

وزیر صحت تا نا جی ساوَنت کا تیقن 

اور

٭ آسٹریلیا کے خلا ف تیسرے

  T-20

 ؍ کر کٹ مقابلے میں کامیابی حاصل کر تے ہوئے بھارت نے 

2 - 1

؍ سے سیریز میں کامیابی حاصل کر لی 

علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭


No comments: