Friday, 30 September 2022

آکاشوانی اورنگ آباد ‘ علاقائی خبریں ‘ تاریخ : 30 ؍ ستمبر 2022ء ‘ وقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے تک

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 30 September 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳۰؍   سِتمبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ شدید بارش کے متاثرین کی فہرست میں غیر شامل 9؍ اضلاع کے کسانوں کو خصو صی امداد کے طور پر

755

؍ کروڑ روپیوںکی امداد  ‘  ناندیڑ کے علاوہ مراٹھواڑہ کے دیگر تمام اضلاع کو اِس امداد کا فائدہ

٭ گھریلو استعمال کی گیس کے ایک کنیکشن پر اب سا لانہ ملیں گے صرف15

؍ سلینڈرس  اور  ماہانہ  زیادہ سے زیادہ  2

٭ غیر شادی شدہ خواتین کو بھی اسقاطِ حمل کا قا نو نی حق سپریم کورٹ کی وضاحت 

٭ ریاست میں44؍ گزیٹیڈ افسران کے تبادلے  ‘  ناندیڑ میں ابھیجیت رائوت  اور  عثمان آ باد میں

اومباسے نئے ضلع کلکٹر

اور

٭ مرکزی حکو مت کی جانب سے عائد پا بندی کے بعد پاپو لر فرنٹ آف اِنڈیا کے اورنگ آباد  اور  بیڑ اضلاع کے دفا تر پر لگائے گئے تالے 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ شدید بارش سے متاثرہ کسانوں کی فہرست میں نہ شامل9؍ اضلاع کے متاثرہ کسانوں کو خصو صی طورپر کم و بیش 755؍ کروڑ روپیوں کی امداد دی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کی زیر صدارت کَل منعقدہ کا بینی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اِس فیصلے کا5؍ لاکھ سے زائد کسانوں کو فائدہ ہو گا ۔ رواں برس جون تا اگست کے دوران شدید بارش سے کسا نوں کا بہت نقصان ہوا ۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے زمرے کے تحت حکو مت نے اب تک کم و بیش ساڑھے4؍ ہزار  کرور روپئے خرچ کیے ہیں ۔ حکو مت کے مذکورہ فیصلے سے مراٹھوارہ کے  اورنگ آ باد  ‘  جالنہ  ‘  پر بھنی  ‘  ہنگولی  ‘  بیڑ  ‘ لاتور  اور  عثمان آباد اضلاع سمیت ایوت محل  اور  شو لا پور اضلاع کے کسانوں کو فائدہ ہو گا ۔ 

ریاست کے قدر تی آ فات سے نمٹنے کے لیے قائم دستے کی فہرست کے مطا بق اگر امداد تقسیم کی جاتی تو صرف دیڑھ ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوتے ۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ حکو مت کی جانب سے امداد کا دائرہ وسیع کرنے کا سبب متاثرہ کسانوں کو بھر پور مدد ملے گی ۔

***** ***** ***** 

LPG گیس کمپنیوں نے گھریلوں استعمال کی گیس کے ایک کنیکشن پر سا لانہ صرف15؍ سلینڈر س  اور  ماہا نہ صرف2؍ سلینڈرس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اِس خصوص میں اب نئے ضوابط پر عمل آوری شروع کردی گئی ہے ۔ اب تک گھریلو استعمال کی گیس کےغیر ریاستی سلینڈرس سال بھر میں حسب ضرورت مل جا یا کر تے تھے  تاہم  اب یہ تعداد 15؍ تک محدود کر دی گئی ہے ۔ سبسیڈی والے سلینڈرس اب سا لانہ صرف12؍ عدد ملیں گے  اور  اِس سے زائد سلینڈرس غیر رعایتی داموں میں دستیاب کیے جا ئیں گے ۔ رعایتی سلینڈرس گھریلو استعمال کی بجائے کاروباری طور پر استعمال کیے جارہے ہیں ۔ ایسی شکا یات ملنے کے بعد یہ قدم اٹھا یا گیا ہے ۔

اِسی بیچ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی قائد سپریہ سُلے نے حکو مت کے اِس فیصلے پر تنقید کی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکو مت نے گھریلو گیس کے استعمال پر پابندی عائد کر کے عوام کے کھانے پینے  اور  بنیادی حقوق پر پا بندی عائد کی ہے ۔

***** ***** ***** 

عدالت عظمیٰ نے وضاحت کی ہے کہ غیر شادی شدہ خواتین کو بھی اسقاطِ حمل یعنی حمل گرانے کا قا نو نی حق حاصل ہے ۔ عدالت نے کہا ہے کہ محفوظ  اور  قا نو نی طور پر اسقاطِ حمل کے حق کے معاملے میں شادی شدہ  اور  غیر شادی شدہ کے در میان فرق کرنا غیر دستوری ہو گا ۔ غیر شادی شدہ خا تون اگر اپنی مرضی سے جسما نی تعلقات قائم کر تی ہے تو اُس سے حا ملہ ہونے پر اُسے20؍  تا 24؍ ہفتوں تک اسقا ط حمل کی اجازت ہو گی ۔ جسٹِس چندر چوڑ کی زیر قیادت بینچ نے یہ وضاحیت کی ۔

***** ***** ***** 

4؍ چاکی گاڑیوں میں اب6؍ ایئر بیگس کے لازمی استعمال کی تجویز پر آئندہ برس یکم اکتوبر سے عمل آ وری کی جائے گی ۔ زمینی حمل و نقل کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے کَل سوشل میڈیا کے ذریعے یہ اعلان کیا ۔

***** ***** ***** 

مرکزی وزارتِ مالیات نے مالی سال 2022 - 23 ؁ء کے لیے محکمہ ڈاک کی بچت اسکیمات پر شر ح سود میں اضا فے کافیصلہ کیا ہے ۔ کسان وِکاس پتر پر سود کی شرح 6.9؍ فیصد سے بڑھا کر 7؍ فیصد کر دی گئی ہے  اور  اِس اسکیم کی مدت 123؍ مہینے کر دی گئی ہے ۔ سینئر شہر یان کی بچت اسکیم پرشرح سود  7.6؍ فیصد  اور  ما ہانہ آمدنی اسکیم پر یہ 6.7؍ فیصد کر دیا گیا ہے ۔ پوسٹ آفِس میں 2؍ سال کی مدت کے لیے رقم جمع کرنے پر اب 5.7؍ فیصد  اور  3؍ برس کی مدت پر 8.5؍فیصد سود ملے گا  تاہم  صرف ایک برس مدت کے لیے رقم ڈِپازٹ کرنے پر PPF ‘ سُکنیا سمرُدّھی یو جنا  اور  قومی بچت اسکیمات پر شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

اب سماعت فرمائیں ایک ضروری اعلان

آکاشوانی اورنگ آباد کی علاقائی خبررساں اکائی سے نشر ہونے والی اُردو خبروں کیلئے نیوزریڈر اور مترجم درکارہیں۔ درخواست گذارکی عمر یکم ستمبر 2022 کو21؍ تا 50؍ برس ہونالازمی ہے۔علاوہ ازیں درخواست گذار اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود کا ساکن ہوناضروری ہے۔ بیرون شہر کے درخواست گذاروں کی درخواست پرغورنہیں کیاجائیگا۔

اس عہدے سے متعلق دیگر تفصیلات اوردرخواست فارم پرساربھارتی کی ویب سائٹ ’’پرساربھارتی ڈاٹ جی اووی ڈاٹ اِن سلیش پی بی ویکنسیز‘‘ پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ آکاشوانی اورنگ آباد کے ٹوئیٹر ہینڈل ،’’ اے آئی آرنیوز انڈر اسکور اے آر این جی بی اے ڈی‘‘ اور فیس بک پیج ’’اے آئی آراورنگ آباد‘‘ پربھی موجودہے۔

خواہشمند افراداپنی درخواست فیس کے ساتھ ’’ہیڈآف آفس آکاشوانی ،جالنہ روڈ اورنگ آباد 431005 ‘‘پر اسپیڈ پوسٹ یابذریعہ ڈاک 30؍ ستمبر تک بھیج سکتے ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نے کَل 44؍ گزیٹیڈ افسران کے تبا دلے کیے ۔ اورنگ آ باد ضلع پریشد کےCEO کے طور پر وِکاس مینا  جبکہ  جالنہ میں اِسی عہدے کے لیے ورشا مینا کا تقرر کیا گیا ہے ۔ عثمان آباد کےکلکٹر کے طور پر سچن اومبا سے  اور  ناندیڑ کے ضلع کلکٹر عہدے پر ابھیجیت رائوت کی نامزدگی عمل میں آئی ہے ۔ اِسی طرح ڈاکٹر بھگونت رائو پاٹل کو ناندیڑ کا میونسپل کمشنر بنا یا گیا ہے ۔ لاتور کے میونسپل کار پوریشن کے کمشنر امن مِتّل اور کِنوَٹ کی معا وِن ضلع کلکٹر کیرتی پجا ر کا بھی تبا دلہ کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

آب رسانی اور صاف صفائی کے رستی و زیر گلاب رائو پاٹل نے دیہی علاقوں میں صفائی قائم رکھنے  اور  دیہی عوام کے صحت درست رکھنے کے لیے اُن میں بیداری کی خاطر سر پنچوں سے سر گرم  کر دار  ادا کر نے کی اپیل کی ہے ۔ وزیر موصوف کَل ایک جُٹ بھارت  مہم کے تحت سر پنچوں سے آن لائن خطاب کررہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ دیہا توں میں صاف صفائی کی خاطر سو کھے  اور  گیلے کچرے کو الگ الگ کرنے کےلیے عوام میں بیداری کی جائے ۔ عوامی اجتما عات کا انعقات کر کے اُن میں پلا سٹِک کی اشیاء کے استعمال کے نقصا نات بتائے جا ئیں ۔ پانی کے قریب صفائی بر قرار رکھتے ہوئے شجر کاری کی اسکیمات پر عمل در آمد کیا جائے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کورونا کے453؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اب تک اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد81؍ لاکھ 20؍ ہزار954؍ ہو چکی ہے ۔ کَل اِس بیما ری سے 2؍ مریضوں کی موت ہو گئی ۔ ریاست میں اب تک اِس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعدادایک لاکھ48؍ ہزار338؍ ہو چکی ہے ۔ساتھ ہی کَل604؍ کورونا مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک79؍ لاکھ69؍ہزار340؍ کورونا مریض ٹھیک ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست کے مختلف اسپتالوں میں3؍ ہزار276؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہاہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کل کورونا کے49؍ نئے کیسیز درج کیے گئے ۔ اِن میں عثمان آباد ضلعے کے21؍ اورنگ آ باد 11؍ لاتور10؍ جالنہ 4؍ ناندیڑ2؍  اور  پر بھنی ضلعے کا ایک مریض شامل ہے ۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت کی جانب سے پا پو لر فرنٹ آف اِنڈیا PFIنامی تنظیم پر پا بندی عائد کیے جانے کے بعد اورنگ آ باد شہر کے علاقے جنسی میں واقع تنظیم کے دفتر پر پولس نے تا لا لگا دیا ۔ پولس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا کے حکم پر یہ کار وائی عمل میں آئی ۔ اِس سلسلے میں تنظیم کے دفتر کو نوٹس جا ری کی گئی تھی ۔ مرکزی جانچ ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ مقا می پولس بھی اب اِن پر کار وائی کر رہی ہے ۔ اِس ممنوعہ تنظیم دفتر کے اطراف پولس کا سحت بندوبست کر دیا گیا ہے ۔ اِس سے قبل مرکزی جانچ ایجنسی NIA  اور اِنسداد دہشت گر دی دستےATSنے مشتر کہ طور پر چھا پے مار کر اِس تنظیم کے

13؍ اراکین کو گرفتار کیا تھا ۔بیڑ ضلعے میں بھیPFI کے ضلع دفتر پر تا لا لگا یا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...


٭ شدید بارش کے متاثرین کی فہرست میں غیر شامل 9؍ اضلاع کے کسانوں کو خصو صی امداد کے طور پر

755

؍ کروڑ روپیوںکی امداد  ‘  ناندیڑ کے علاوہ مراٹھواڑہ کے دیگر تمام اضلاع کو اِس امداد کا فائدہ

٭ گھریلو استعمال کی گیس کے ایک کنیکشن پر اب سا لانہ ملیں گے صرف15

؍ سلینڈرس  اور   ماہانہ  زیادہ سے زیادہ  2

٭ غیر شادی شدہ خواتین کو بھی اسقاطِ حمل کا قا نو نی حق سپریم کورٹ کی وضاحت 

٭ ریاست میں44؍ گزیٹیڈ افسران کے تبادلے  ‘  ناندیڑ میں ابھیجیت رائوت  اور  عثمان آ باد میں

اومباسے نئے ضلع کلکٹر

اور

٭ مرکزی حکو مت کی جانب سے عائد پا بندی کے بعد پاپو لر فرنٹ آف اِنڈیا کے اورنگ آباد  اور   بیڑ اضلاع کے دفا تر پر لگائے گئے تالے 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭


No comments: